Salaf Academy

Description
Advertising
We recommend to visit

عند الحديث مَعك تَضحك روحي 🤍.
لطلب التمويل : @J_ll_2 .

Last updated 3 days, 20 hours ago

العاب فعاليات استهبال ضحك
للتواصل مع اداره القناه @awad13bot

Last updated 1 week ago

LD SPORT

Last updated 4 months, 1 week ago

4 weeks ago

اخوان المسلمین کی بعض علامات ذہن نشیں کرلیجئے تاکہ اپنے دین و ایمان کی حفاظت کرسکو،۔ اب یہ پینترہ بدل بدل کر آپ کے ایمان سے کبڈی کھیل رھے ھیں

شيخ صالح السحيمي حفظه الله کہتے ہیں کہ إخوان المسلمین
اس وقت، کئ فئات، اور کئ ٹکڑیوں میں منقسم ہیں، وایسے تو وہ آپس میں، ایک دوسرے پر لعن و طعن کرتے رھتے ہیں، لیکن جب، أهل السنة والجماعة کے مقابلے پر آتے ہیں تو متحد ہو جاتے ہیں،
( یہود ونصاریٰ کی طرح، جو ایک دوسرے سے کھنچے کھنچے رہتے ہیں لیکن جب اسلام کے مقابلے پر آتے ہیں تو متحد ہوجاتے ہیں،)
یہی معاملہ ان اخوانیوں کا بھی ہے،
ان کے چند ملامح/صفات / علامات/خلاصہ کے طور پر یہاں ذکر کئے جارہے ہیں:

١- التركيز على التجميع:
صرف نظر اس کے کہ کون صحیح العقیدہ ہے اور کون بد عقیدہ ، کون شیعہ، کون صوفی ہے الی غیر ذالک، ان کی ترکیز بس تجمیع پر ہوتی ہے، کہ کسی طرح سے، ایک بھیڑ جمع ہوجاے۔۔۔۔ چاہے مشرک ہی کیوں نہ ہو۔

٢- حکام کی تکفیر، ولاة أمور پر لعن و طعن،
یہ ان کا عام شیوہ ہوتا ہے، اسے وہ انقلابی بیداری کا نام دیکر نوجوانوں کو گمراہ کرتے ہیں اور ملک کی امن و شانتی کو بھنگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

٣- نسل نو کی تربیت کے لئے بعض واہیات سرگرمیوں پر ترکیز اور لایعنی چیزوں کا اہتمام: جیسے انقلابی اشعار، فیلم ، ڈرامہ سیریز، چنانچہ علم و معرفت پر ان کی کوئ نظر نہیں ہوتی ہے۔

٤- عقیدۂ توحید کی طرف، دعوت سے روکنا، اور اپنے ماننے والوں کو اس دعوت سے ڈرانا، یہ کہتے ہوۓ کہ عقیدۂ توحید کی دعوت سے امت میں تفرقہ پیدا ہوتا ہے، چنانچہ اس نبوی مشن کو ثانوی درجہ دینا۔۔

٥- ان کا ہر جاہل خود کو عالم باور کرانے پر تلا ہوا ہوتا ہے، جوکہ جملہ باطل نظریات کا یہی عمل ہے، کہ علم سے کوئ شغف نہیں لیکن خود کو عالم ثابت کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگاتے رہتے ہیں۔۔۔

٦- اردگرد موجود لوگوں کو حقیر سمجھنا، خاص طور پر وہ أفراد جو ان سے الگ ہوکر، کسی نئ جماعت سے وابستہ ہو گۓ ہوں ۔۔۔

٧- ہمیشہ حکام کے خلاف گفتگو کرکے نسل نو کے ذہن کو خراب کرنا،

٨-‌اپنی تقاریر و تحاریر میں، برانگیختہ کرنے والے جملے اور عبارتوں کا کثرت سے استعمال، جیسے، يا طغاة، يا كفرة ، الظلمة ، عملاء الشياطين إلى غير ذلك
٩- صحيح، ضعيف اور موضوع روایات میں عدم تفریق، بسا اوقات صحیحین کی وہ حدیث جو ان کے منہج کے خلاف ہوتی ہے اسے رد کردیتے ہیں اور اس کے مد مقابل موضوع روایت پر عمل درآمد ہوتے ہیں۔۔۔

١٠- کبھی بھی شرک کی مذمت پر گفتگو نہیں کرتے، آپ دیکھیں گے کہ ان کے سامنے قبروں کی پوجا ہوگی، اس پر ذبیحہ و نظر و نیاز پیش کیا جاۓ ہے، لیکن آپ کبھی بھی نہیں سنیں گے، ان میں سے کوئ یہ کہے کہ یہ شرک یا یہ کم از کم یہ بدعت ہے۔۔۔
کہتے ہیں ایسا کہنے سے، انتشار کا خدشہ ہے ۔۔۔

١١- لوگوں کو خوش کرنے کے لئے، شریعت کے بعض امور سے تنازل اختیار کرنا

١٢- ہمیشہ أہل سنت والجماعت کے بارے میں طعن و تشنیع کرنا ان کا مشغلہ ہوتا ہے۔۔

١٣- بعض صحابہ کو گالی دینا، جیسے علی، عمروبن العاص ، معاویہ اور عثمان رضی اللہ عنہم وغیرہم پر خصوصیت کے ساتھ سب و شتم کرنا، حتی کہ بعض انبیاء کے بارے میں بھی بدکلامی کرنا۔۔ جیسے ان کا ایک مصنف لکھتا ہے کہ موسی علیہ السلام، عصبی النسل تھے (نعوذ باللہ من ذالک)

١٤- شرعی قضایا/ میں عقل ہی کو فیصل تسلیم کرنا ۔۔
١٥- میدان دعوت میں، جھوٹے قصے کہانیاں، اور من گھڑت واقعات کا استعمال کرنا ۔۔ تاکہ لوگ تیزی کے ساتھ جماعت کا حصہ بن سکیں

١٥- قرآنی آیات میں باطل تاویلات کرنا،

محاضر: الدكتور صالح بن سعد السحيمي.
ترجمه وتلخيص: عطاء الرحمن سنابلي

4 weeks ago

*📨 Monthly Donation Appeal*

As’salâmu’alaykum warahmatullahi wabarakatuhu….
🍃 Aap loug "Salaf Academy" ke kaam se ba’khoobi wāqif hain…

** "Salaf Academy" ka taqreeban Kam se kam monthly 30 hazar kharch hai.

🪧 Abhi tak ham ye dekh lete the, koi mushkil nhi ho rahi thi, ab is nek kaam mein aap logon ke help ki zarurat hai

🤝 Aap logon se guzarish hai ke monthly amount aap logo se Jo bhi possible ho aap donation diya karain, taake yeh kaam aage continue chalta rahe ‎إِنْ شــآءَ الله

🌱 Kam se kam, monthly ₹1000/- ₹500/- ₹100/- yaa monthly ₹50/- yaa ₹30/- ham de sakte hain, yeh ham sabke liye bohat easy hai, lekin Allāh ki Taufeeq ke begair ham ye bhi nahi kar sakte
💫 In Mubarak ayyam mein Allāh ta'ala ham sabko a'amale saleha ki Taufeeq de aur sahrfe qabooliyyat naseeb Farmaye.. Ameen Yaa Rabbi
⛔️ Note: Zakaat hargiz na dein, sirf hadiyaa
Is number par aap payment kar sakte hain
👇🏻*👇🏻*👇🏻
📲 Pay on: +91 84249 49643 ⬇️
🏦 ( pay using UPI : Gpay / Paytm/ PhonePe)

💌 Share for Sadaqa’e Jaariyah.. *🌐 SALAF ACADEMY*

4 weeks ago
Salaf Academy
1 month ago

عاتکہ بنت زید
عبد اللہ بن ابی بکر سے نکاح کیا وہ شہید ہو گئے پھر زید بن خطاب سے نکاح کیا وہ شہید ہو گئے
پھر عمر بن خطاب سے نکاح کیا وہ شہید ہو گئے پھر زبیر بن عوام سے نکاح کیا وہ شہید ہو گئے پھر حسین بن علی سے نکاح کیا وہ شہید ہو گئے
حتی کہ اہل مدینہ نے کہا " جو شخص
شہادت کا خواہاں ہو وہ عاتکہ بنت زید سے نکاح کرلے۔
(طبقات ابن سعد ١٠٤/٣)
اور ہمارے ہاں ایک شوہر فوت ہو جائے تو
وہ عورت منحوس قرار دے دی جاتی ہے.❤️🥀☝️

1 month ago
Salaf Academy
1 month ago
*****📜***** [**#Sahaabāh**](?q=%23Sahaab%C4%81h) **Series #***1️⃣******2️⃣*****

*📜 #Sahaabāh *Series #1️⃣*2️⃣***

1 month, 1 week ago

*💌 Sisters ke liye ek Khushkhabri 🎀*

As’salâmu’alaykum warahmatullahi wabarakatuhu….

"Salaf Academy" ka irada hai ke wo sisters joh kahi aalmiyyat ka course kar chuki hain,vlekin fazeelat nahi kar paaye , unke liye 2 saal ka fazeelat ka course september se start Kiya jaaye ‎إِنْ شــآءَ الله

📲 Joh behne dilchasbi rakhte hain woh is number par msg karain, taake unse is talluq se mashwara kiya jaaye. 👇🏻*👇🏻*👇🏻
🪀 8424949643
🪀 9987399643
*🎟️ Daakhila ki shart yeh hai ke aalmiyyat ki sanad laazmi hai, aur test bhi ‼️*

🥏 Follow Salaf Academy channel on WhatsApp: ⬇️
🔗** https://whatsapp.com/channel/0029Va9LycrCxoAo47AQcz3A

💎 SHARE FOR KHAIR *🌐 SALAF ACADEMY*

1 month, 1 week ago

📚علم کی نشر و اشاعت کریں📚
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ابن المبارک رحمہ اللہ نے فرمایا:
"میں نبوت کے بعد علم کی تبلیغ سے بہتر درجہ نہیں جانتا".(١)

امام ابن الجوزی رحمہ اللہ نے فرمایا:
"جو شخص چاہتا ہے کہ موت کے بعد بھی اس کا عمل جاری و ساری رہے تو اسے چاہیے کہ وہ علم کی نشر و اشاعت کرے".(٢)

علامہ ابن باز رحمہ اللہ نے فرمایا:
"علماء کو چاہئے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے علم کو عوام تک پہنچائیں، کیونکہ اس کا بڑا فائدہ ہے، اس کے ذریعے اللہ کی مرضی کے مطابق علم دنیا کے مختلف کونوں تک پہونچایا جاسکتا ہے".(٣)

شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ نے فرمایا:
"مجھے اپنی ذات اور آپ کو نصیحت ہے کہ علم کو لوگوں کے درمیان پھیلانے میں حریص رہیں، اور کسی بھی چیز (علم کی چھوٹی سی بات) کو بھی، بیکار نہ سمجھو، اگر آپ نے کسی شخص کو ایک مسئلہ سکھایا اور وہ اس پر عمل کرے، پھر دوسرا شخص بھی اس پر عمل کرے اور ایسا کرتے رہیں، تو جس چیز کی رہنمائی آپ نے کی اس پر آپ کو عمل کرنے والوں کے برابر ہی ثواب دیا جائے گا".(٤)

نیز شیخ رحمہ اللہ نے فرمایا:"آپ کا علم کی نشر و اشاعت کرنا گویا کہ اللہ کے دین کی نشر و اشاعت کرنا ہے، لہذا آپ اس کے ذریعے سے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والوں میں شامل ہوجاتے ہیں؛ کیونکہ آپ علم کے ذریعے دلوں کو (ہدایت و حق کے لئے) کھولتے ہیں، جیسے کہ مجاہد ہتھیاروں اور ایمان کے ذریعے ملکوں کو فتح کرتے ہیں".(٥)

شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ فرماتے ہیں کہ:
"نفع بخش کتابوں کو پھیلانا اور ان کی تشہیر کرنا واجب ہے، جو شخص ان کتابوں کو پھیلا کر لوگوں کو اندھیروں سے روشنی کی طرف رہنمائی کرتا ہے تو اسے علم کی تشہیر کا اجر ملتا ہے، زیادہ تر لوگ اس لئے گمراہ ہوتے ہیں کیونکہ صحیح کتابیں ان تک نہیں پہنچتیں، بلکہ ان تک گمراہ کرنے والیں اور گمراہ فرقوں کی کتابیں پہنچتی ہیں، جسے وہ حق سمجھتے ہیں، اگر ان کیلئے صحیح کتابوں کا اہتمام کیا جائے اور انھیں لوگوں کے درمیان تقسیم کی جائے، تو اللہ تعالیٰ کی مرضی سے انہیں سیدھے راہ پر لایا جاسکتا ہے".(٦)

شیخ صالح آل الشیخ حفظہ اللہ نے فرمایا:
“اللہ کے دشمنوں اور شیطان کے خلاف جہاد کرنے کا سب سے بڑا وسیلہ علم کی نشر و اشاعت ہے، لہذا اس علم کو جہاں تک ممکن ہو پھیلاؤ".(٧)

(أم محمد خوشنما مصلح الدين)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مراجع ومصادر :
(١)[ تهذيب الكمال(٢٠/١٦)].
(٢)[ التذكرة ص٥٥].
(٣)[مجموع فتاوى(٤٣٠/٢٣)].
(٤)[لقاء الباب المفتوح : ٨٦)].
(٥)[شرح دعاء قنوت الوتر(ص١٢)].
(٦)[إتحاف القاري ص : ٣٩٤].
(٧)[الوصايا الجلية(٤٦)].

1 month, 1 week ago

اہل بیت اور اماں عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا!

علامہ لالکائی رحمہ اللہ نے کہا کہ قاضي القضاة أبو السائب عتبة بن عبد الله الهمداني کہتے ہیں:
میں ایک دن طبرستان میں حسن بن زید علوی کی مجلس میں بیٹھا ہوا تھا آپ اکثر اونی کپڑا پہنتے تھے اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ انجام دیتے تھے ہر سال مدینہ بیس ہزار دینار بھیجتے تھے تاکہ صحابہ کی اولاد پر اسے خرچ کیا جائے، مجلس میں ایک شخص اور بیٹھا ہوا تھا جس نے ام المومنین عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کو برا بھلا کہنے لگا اور آپ پر زنا کی تہمت لگانے لگا، یہ سن کر حسن بن زید نے اپنے غلام کو حکم دیا کہ اس کی گردن مار دو، یہ دیکھ کر علویوں نے کہا کہ یہ تو ہمارے شیعوں میں سے ہے، تو زید بن علی نے کہا: معاذ اللہ! یہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر طعن و تشنیع کر رہا ہے اللہ تعالی نے فرمایا ہے: خبیث عورتیں خبیث مردوں کے لیے ہیں اور خبیث مرد خبیث عورتوں کے لیے ہیں پاک عورتیں پاک مردوں کے لیے ہیں اور پاک مرد پاک عورتوں کے لیے ہیں۔
اگر ام المومنین عائشہ خبیثہ ہیں تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی خبیث ہوئے اس طرح اس نے ام المومنین اماں عائشہ پر فحاشی کا الزام لگا کر کفر کیا، سو یہ قتل کا مستحق ٹھہرا، چنانچہ اسی مجلس میں اسکی گردن مار دی گئی۔
(شرح أصول اعتقاد أهل السنة والجماعة، ص 1345)۔

علامہ لالکائی رحمہ اللہ نے آگے مزید ایک واقعہ نقل کیا ہے، کہتے ہیں کہ حسن بن زید علوی کے بھائی محمد بن زید علوی کے بارے میں مروی ہے کہ ایک شخص عراق سے آیا اور آپ کے سامنے نوحہ کرنے لگا، اس نے اماں عائشہ کا بھی ذکر کیا اور برے ناموں سے آپ کو یاد کیا، یہ سن کر آپ کھڑے ہو گئے اور ایک لکڑی سے اس کے سر پر مارا جس سے اس کی موت ہو گئی، آپ سے کہا گیا: یہ تو ہمارے شیعوں میں سے تھا، تو آپ نے فرمایا: اس نے میرے نانا جان کو بے غیرت کہا ہے، اور جو میرے نانا جان کو بے غیرت کہے اس کی سزا قتل ہے؛ اسی لیے میں نے اسے جان سے مار دیا۔
(شرح أصول اعتقاد أهل السنة والجماعة، ص 1346)۔

1 month, 1 week ago
*****📜***** [**#Sahaabāh**](?q=%23Sahaab%C4%81h) **Series #***9️⃣***

*📜 #Sahaabāh *Series #9️⃣**

Abu Bakr Siddique ‎رضي الله عنه**

We recommend to visit

عند الحديث مَعك تَضحك روحي 🤍.
لطلب التمويل : @J_ll_2 .

Last updated 3 days, 20 hours ago

العاب فعاليات استهبال ضحك
للتواصل مع اداره القناه @awad13bot

Last updated 1 week ago

LD SPORT

Last updated 4 months, 1 week ago