بزرگ ترین چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot
Last updated 3 weeks ago
وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️
Last updated 1 year, 1 month ago
⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️
🔻Telegram🔻
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+
🔴 تبليغات بنرى
@Pink_Bad
🔴 تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad
Last updated 1 week, 4 days ago
الحمد للہ کسی بھی زمانے میں... دنیا کے کسی بھی مقام پر... کسی بھی قسم کے حالات میں... کسی بھی موقع پر... اصلی صوفیوں کے ہاتھ کسی بے قصور انسان کے ناحق خون سے نہیں رنگے ہیں... بناءً دیگر بے شمار خوبیوں کی طرح یہ خوبی بھی انہیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہے/کرتے ہیں... اور اسی لیے ہم بار بار یہ لکھتے رہتے ہیں کہ
🌹صوفیوں کی جو بات ہے وہ دوسروں میں کہاں...!
✍چینل انتظامیہ
ـــــــــــــــــــــــــــ
آئیے کٹر توں وی کٹر صوفی + مجاہد بنئے...!
👇
@tasawwufkiahy
١/٢ ایران سنی اکثریتی ملک سے کٹر شیعہ ملک کیسے بنا؟ ✍عدنان خان کاکڑ شاید آپ میں سے بہت سے افراد کے لئے یہ بات تحیر خیز ہو کہ سنہ 651 عیسوی میں حضرت عثمانؓ کے دور میں ایران کی فتح مکمل ہونے سے لے کر سنہ 1510 تک تقریباً ساڑھے آٹھ سو سال تک ایران ایک سنی اکثریتی…
٩/٩ خوارج اور ان کا طرز استدلال ✍مولانا زاہد الراشدی صاحب (فاضل: وفاق المدارس العربیہ پاکستان) (فرزند ارجمند: امام اہلسنت شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدر صاحب رحمۃ اللہ علیہ) ضحاک نے جواب دیا کہ یقین نہیں بلکہ ظن ہے۔ امام صاحب رحمۃ…
?حسین حقانی نے پیشگی اجازت کے بغیر ہوبہو ہمارے الفاظ نقل کیے ہیں... اگر دنیا میں صوفیوں کی کوئی عدالت ہوتی تو ان کے خلاف کاپی رائٹس قوانین کی خلاف ورزی کا مقدمہ چلاتے... اور بطورِ ہرجانہ ان سے اتنی رقم ? کا مطالبہ ضرور کرتے جو ہماری جھونپڑی ? کی آبادی کے لیے کافی ہوتی...
(ابھی ابھی یہ خیال آیا)
✍چینل انتظامیہ
?
?
@jhonpadii_bot
بنیاد پرست مبلغین پاکستان کے اپنے ہی کافی ہیں۔ باہر سے بلانے کی ضرورت نہیں: حسین حقانی
24 ستمبر 2024
انڈیا کے متنازع مبلغ اور اسلامی سکالر ذاکر نائیک اکتوبر کے مہینے میں پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس دورے میں ذاکر نائیک کے ساتھ ان کے بیٹے شیخ فاروق نائیک بھی ہوں گے۔ ذاکر نائیک کے پروگرامز کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ہونا ہیں۔
اس دورے کے بارے میں ذاکر نائیک کے سوشل میڈیا پیج پر معلومات فراہم کی گئی ہے۔ یہ بھی لکھا ہے کہ حکومت پاکستان نے ذاکر نائیک کو اس دورے کی دعوت دی ہے۔
ذاکر نائیک انڈیا میں منی لانڈرنگ اور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں ملزم ہیں۔ وہ اس وقت ملائیشیا میں مقیم ہیں اور انڈین حکومت ان کی حوالگی کی کوشش کر رہی ہے۔
ایسے میں ذاکر نائیک کا پاکستان آنا انڈیا میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔
ذاکر نائیک کے دورہِ پاکستان پر چرچا
ذاکر نائیک کے دورہِ پاکستان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی ردعمل دیکھا جا رہا ہے۔ کچھ لوگ ذاکر نائیک کو پاکستان مدعو کرنے پر سوال اٹھا رہے ہیں اور کچھ اس کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔
پاکستان میں ذاکر نائیک اور فاروق نائیک ’کیا قرآن سمجھنا اور پڑھنا ضروری ہے؟‘ یا ’ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے؟‘ جیسے موضوعات پر اپنا اظہار خیال کریں گے۔
ایک پاکستانی صارف عامر مغل نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’ذاکر نائیک کو اپنے ملک انڈیا میں خوش آمدید نہیں کہا جاتا۔ ایسے میں ذاکر نائیک کو پاکستان مدعو کرنے کے لیے کیا ٹائمنگ چنی گئی ہے؟ ذاکر نائیک کو القاعدہ، دولت اسلامیہ اور اسامہ بن لادن کا حامی سمجھا جاتا ہے۔‘
عامر مغل نے ذاکر نائیک کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں ذاکر نائیک کو یہ کہتے ہوئے سنا جا رہا ہے کہ ’اس ملک کے ساتھ جو سب سے غلط کام ہوا وہ تقسیم ہے۔ مسلمانوں کے لیے بہتر ہوتا کہ وہ ایک ملک کی طرح مل جل کر رہتے۔ پھر وہ ایک بڑی طاقت بن کر ابھرتے۔‘
ایسی ویڈیوز پاکستان میں بھی شیئر کی جا رہی ہیں، جن میں ذاکر نائیک کو اسامہ بن لادن اور طالبان کی کارروائیوں کا جواز پیش کرتے ہوئے سنا جاتا ہے۔
انڈیا میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے سوشل میڈیا پر ذاکر نائیک کا پروگرام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان میں آپ کا تہہ دل سے استقبال ہے۔
مدیحہ نامی ایک صارف نے ان کے دورہ پاکستان کے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کو بہت سی چیزوں پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن سب سے پہلے ذاکر نائیک، طارق جمیل جیسے لوگوں کو کالج اور یونیورسٹیوں میں بلانا بند کیا جائے۔ گذشتہ 30 سالوں میں تبلیغی جماعت کی طرف سے طلباء کو بنیاد پرستی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے اور وہ مزید کتنا نقصان چاہتے ہیں؟‘
حسین حقانی سنہ 2008 سے 2011 تک امریکہ میں پاکستان کے سفیر رہے ہیں۔ انھوں نے ٹویٹ کیا کہ ’پاکستان کو اس دعوت پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔ مذہبی بنیاد پرستوں کو دعوت دینے سے ملک کی شبیہ متاثر ہوگی۔ بنیاد پرست مبلغین پاکستان کے اپنے ہی کافی ہیں۔ باہر سے بلانے کی ضرورت نہیں۔‘
ایک صارف امتیاز محمود نے لکھا کہ ’ذاکر نائیک پاکستان آ رہے ہیں، دونوں ایک دوسرے کے مستحق ہیں۔‘
ذاکر نائیک اب تک پاکستان کیوں نہیں گئے؟
انڈیا میں ذاکر نائیک کے لیے مسائل بڑھے تو وہ ملائیشیا چلے گئے۔ حال ہی میں ایک پاکستانی یوٹیوبر نے ذاکر نائیک سے سوال کیا کہ آپ انڈیا کیوں نہیں جا سکے اور جب آپ ملائیشیا گئے تھے تو آپ نے پاکستان آنے کا انتخاب کیوں نہیں کیا؟
ذاکر نائیک نے جواب دیا تھا کہ ’میرے لیے پاکستان کا ویزا حاصل کرنا آسان ہے، یہ سب جانتے ہیں۔ وہاں جانا چاہتا تو جا سکتا تھا۔ اسلام میں قاعدہ ہے کہ بڑے نقصان سے بچنے کے لیے چھوٹا نقصان اٹھاؤ۔ اگر میں پاکستان جاتا تو وہ مجھ پر آئی ایس آئی سے وابستہ ہونے کا الزام لگاتے۔ اسی وجہ سے میں پاکستان نہیں گیا۔‘
ذاکر نائیک نے کہا کہ ’پاکستان سے میں محبت کرتا تھا۔ میں جب بھی باہر جاتا تو جن سفیروں سے ملتا تو ان میں زیادہ تر پاکستانی ہوتے تھے۔ 2019 میں جب یہ واضح ہو گیا کہ واپس (انڈیا) جانے کے امکانات نہیں ہیں تو میں نے کہا کہ اب ہم پاکستان جا سکتے ہیں۔ میرا منصوبہ 2020 کے آخر میں آنے کا تھا۔ میں نے لوگوں سے رابطہ کیا اور مکمل پلان بنا لیا گیا۔ حکومت کے لوگ بھی تیار تھے لیکن کووڈ آ گيا۔‘
کیا اب پاکستان آنے کا ارادہ ہے؟
ذاکر نائیک نے جواب دیا ’ہاں بالکل‘ ہے۔ دعوت نامے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
انڈیا جانے کے امکانات کے بارے میں ذاکر نائیک نے کہا کہ انڈیا جانا بہت آسان ہے۔ باہر نکلنا مشکل ہے۔ بلانے کے لیے تو ریڈ کارپٹ بچھا دی جائے گی کہ آؤ اور اندر جیل میں بیٹھو۔ ظاہر ہے کہ گرفتار کر لیں گے۔ ان کی فہرست میں نمبر ایک دہشت گرد ذاکر نائیک ہی ہے۔‘
اب رہ گئے ٹیلی گرامی مجاہدین تو انہیں بھی ہم صوفیوں کے اس چینل کی توسط سے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہماری جھونپڑی ? کی آبادی میں رکاوٹیں کھڑی کرنی کی کوشش نہ کریں... خداداد صلاحیتوں اور توانائیوں کو مثبت کاموں میں خرچ کیجئے... اور اپنے کام سے کام رکھیں... اور کبھی کبھار اپنے چینلز اور گروپس میں اصلی صوفیائے کرام کے ارشادات وفرمودات بھی شیئر کرتے رہا کریں... اور وہابیوں کی دلجوئی کی خاطر صوفیوں پر بے جا تنقید نہ کیا کریں... جو لکھیا ? پینا چھولی...
✍چینل انتظامیہ
?
?
@jhonpadii_bot
?اگر ہوا، پانی اور خوراک کے بغیر جینا محال ہوجاتا ہے... تو شادی کے بغیر بھی جینا دشوار ہوجاتا ہے... بشرطیکہ کوئی سمجھے تو...
(ابھی ابھی یہ خیال آیا)
✍چینل انتظامیہ
ـــــــــــــــــــــــــــ
ہر قسم کی جائز شکایات کے لیے جھونپڑی پر تشریف لائیں...!
?
?
@jhonpadii_bot
افغان معاشرے میں لڑکی کی قدر واہمیت
ـــــــــــــــــــــــــــ
ویسے آپس کی بات ہے کسی سے کہنا نہیں... ہمارے قبیلے میں یہ رواج ہے کہ لڑکے والے بغیر اطلاع دیے اپنی گھر کی ایک دو عورتوں کو لڑکی والوں کے گھر بھیج دیتے ہیں... اور اگر پہلے سے آنے کی اطلاع بھی دیتے ہیں تو اپنے ارادے ظاہر نہیں کرتے ہیں... جب انہیں لڑکی اور لڑکی کا گھرانہ پسند آجاتا ہے تو ایک دو دن کے وقفے کے بعد ایک دو مرد لڑکی والوں کے ہاں چلے جاتے ہیں اور ان کے سربراہ سے رشتے کا ارادہ ظاہر کرتے ہیں... ورنہ خاموشی اختیار کرلیتے ہیں... اور کسی پر بھی یہ ظاہر نہیں کرتے کہ ہم فلاں کے گھر رشتے کی نیت سے گئے تھے... لیکن افسوس کہ ہمیں لڑکی... یا لڑکی کے گھر والے پسند نہیں آئے... اور وغیرہ وغیرہ چھچھورا پن
اور جب لڑکے والے لڑکی کے سربراہ سے اپنا ارادہ ظاہر کرلیتے ہیں... تو وہ ان سے اس پر سوچنے اور غور وفکر کرنے کی مہلت مانگتے ہیں... اور پھر اس دوران لڑکے کے بارے میں مکمل تسلی واطمینان کرنے کے باوجود بھی لڑکے والوں پر اشارتاً وکنایۃً یہ ظاہر نہیں ہونے دیتے کہ جب اس بھری دنیا میں آپ کو صرف ہمارے ساتھ رشتہ داری قائم کرنے کی خواہش ہے تو ہمیں بھی آپ کی اس محبت سے خوشی محسوس ہورہی ہے... لہٰذا جب مرضی ہو تشریف لائیں تاکہ مل بیٹھ کر مہر کی رقم طے کریں... بلکہ ظالم مکمل طور پر خاموش رہتے ہیں اور لڑکے والوں کی دوبارہ درخواست کا انتظار کرتے رہتے ہیں... جب ہفتہ دس دن بعد لڑکے والے پھر آتے ہیں... اور ان سے اس بارے میں پوچھتے ہیں تب لڑکی والے ظالم انہیں کہتے ہیں کہ ٹھیک ہے جیسے آپ کی مرضی ہو... لیکن یہ تو بتائیں کہ مہر کتنا مقرر کریں گے...؟ لڑکے والے انہیں کہتے ہیں کہ جس طرح عام رواج ہے اسی کے مطابق اور پھر رواں سال یا گزشتہ سال میں آس پاس جس جس نے سب سے کم مہر ادا کرکے منگنیاں یا شادیاں کی ہوتی ہیں... ان سب کے نام، شہرت اور مہر کی رقم بتادیتے ہیں... اور لڑکی والے ان کی باتوں کو ایک کان سے سن کر دوسرے سے فوراً نکال لیتے ہیں... اور اپنے دماغ پر زور دے دے کر ان لوگوں کو یاد کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں جنہوں نے بھاری بھرکم مہر ادا کرکے شادیاں کی ہوتی ہیں... اور بڑی ڈھٹائی سے ایک ایک کا نام لے کر لڑکے والوں کو بتاتے ہیں... کہ فلاں نے اتنا مہر مقرر کیا تھا... اور فلاں نے اتنا... ساتھ میں دبے دبے لفظوں میں مہنگائی کا رونا بھی روتے ہیں کہ گزشتہ سال فی تولہ سونا اتنے کا تھا اب اتنے کا ہے.... الماری شوکیس اور پلنگ پہلے اتنے کا بنتا تھا اب اتنے کا بنتا ہے... ایک ایک جوڑے پر پہلے اتنا خرچ آتا تھا اب اتنا آتا ہے... لہٰذا جب تک اتنا مہر مقرر نہیں ہوگا... ہم اپنی لڑکی کو باعزت طریقے سے گھر سے رخصت نہیں کرسکتے... لہٰذا آپ کو ہم اس کا رشتہ نہیں دے سکتے... یہ سن کر لڑکے والے انہیں سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ مانا کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہیں لیکن فلاں شخص نے حال ہی میں جب اپنے بیٹے کے رشتے کے لیے عام مہر سے کچھ زیادہ مقرر کیا تو پورا قبیلہ انہیں برا بھلا کہہ رہے تھے کہ آپ کو تو اللہ تعالیٰ نے بہت دیا ہے... کم از کم ہمارے نوجوانوں کے لیے تو مشکلات پیدا نہ کرتے... اب کل کو اگر ہم اپنے بھائیوں اور بیٹوں کے لیے کسی سے رشتہ مانگیں گے... تو وہ ہمیں آپ ہی کی مثال دیں گے...
اور پھر لڑکے والے مہر کم کرنے اور لڑکی والے زیادہ سے زیادہ مہر مقرر کرنے پر گھنٹوں ایک دوسرے سے بات چیت کرتے ہیں اور پھر جب ان کے درمیاں صرف دو تین لاکھ افغانی کا فرق رہ جاتا ہے تب یا تو لڑکی والے ازراہ ترحم بات مان لیتے ہیں... یا پھر اس پر سوچنے کی مزید مہلت مانگتے ہیں... ورنہ دو ٹوک الفاظ میں انکار کردیتے ہیں...
(جاری ہے)
✍چینل انتظامیہ
ـــــــــــــــــــــــــــ
ہر قسم کی جائز شکایات کے لیے جھونپڑی پر تشریف لائیں...!
?
?
@jhonpadii_bot
٢/٤ ? عریاں عورتیں ? ╮•┅══ـ❁?❁ـ══┅•╭ ✍اکرام الحق جاوید - راولپنڈی ❁ آپ اگر باپ ہیں تو ❁ آپ صاحبِ اولاد ہیں تو باپ کی حیثیت سے اولاد کی تربیت آپ پر فرض ہے۔ آپ جانتے ہوں گے کہ کنبہ کے سربراہ کی حیثیت سے قیامت کے دن آپ کو اپنی اولاد کے کردار واعمال اور…
?الجھا ہے پاؤں یار کا زلفِ دراز میں
لو آپ اپنے دام میں صیّاد آگیا
ــــــــــــــــــــــــــــــ
ہر قسم کی جائز شکایات کے لیے جھونپڑی پر تشریف لائیں...!
(24 گھنٹے فری سروس)
?
?
@jhonpadii_bot
بزرگ ترین چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot
Last updated 3 weeks ago
وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️
Last updated 1 year, 1 month ago
⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️
🔻Telegram🔻
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+
🔴 تبليغات بنرى
@Pink_Bad
🔴 تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad
Last updated 1 week, 4 days ago