📚حدیثِ رسـولﷺ🌴

Description
🌴حــــــدیثِ رســــــولﷺ چـینــل📚

صحیحین، سنن اربعہ و دیگر کتبِ احادیث کا بہترین مجموعـہ جس کو آپکی خدمت میں خوبصورت مختصر پوسٹ کی شکل میں پیش کیا جارہا،چینل کو جوائن کریں

https://t.me/HadeethERasool

•°• ایڈمن ٹیم: حـدیثِ رسولﷺ 🌴°•°
We recommend to visit

Last updated hace 1 año, 2 meses

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated hace 1 año, 3 meses


‌بزرگ ترین‌ چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
‌‌
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot

Last updated hace 3 semanas, 3 días

2 months, 1 week ago

🍃 عمل میں کم اجر میں زیادہ !

🔹 رسول کریم ﷺ نے فرمایا ” گذشتہ امتوں کے مقابلہ میں تمہارا وجود ایسا ہے جیسے عصر اور مغرب کے درمیان کا وقت ، اہل تورات کو تورات دی گئی تو انہوں نے اس پر عمل کیا یہاں تک کہ دن آدھا ہو گیا اور وہ عاجز ہو گئے ۔ پھر انہیں ایک ایک قیراط دیا گیا ۔ پھر اہل انجیل کو انجیل دی گئی اور انہوں نے اس پر عمل کیا یہاں تک کہ عصر کی نماز کا وقت ہو گیا ، انہیں بھی ایک ایک قیراط دیا گیا ۔ پھر تمہیں قرآن دیا گیا اور تم نے اس پر عمل کیا یہاں تک کہ مغرب کا وقت ہو گیا ، تمہیں دو دو قیراط دئیے گئے ، اس پر اہل کتاب نے کہا کہ یہ ہم سے عمل میں کم ہیں اور اجر میں زیادہ ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کیا میں نے تمہارا حق دینے میں کوئی ظلم کیا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ نہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ پھر یہ میرا فضل ہے میں جسے چاہوں دوں ۔

*📗«صحیح بخاری-7533»*

2 months, 1 week ago
****✨*** - گناہ مٹانے اور درجات …

*✨ - گناہ مٹانے اور درجات بلند کرنے والے اعمال!*

❒ - رسول الله ﷺ نے فرمایا:
کیا میں تمہیں ایسی چیز سے آگاہ نہ کروں جس کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ گناہ مٹا دیتا ہے اور درجات بلند فرماتا ہے؟ صحابہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول کیوں نہیں! آپ نے فرمایا:
❶ ناگواریوں کے باوجود اچھی طرح وضو کرنا۔
❷ مساجد تک زیادہ قدم چلنا۔
❸ ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا۔
سو یہی «رباط» (شیطان کے خلاف جنگ کی چھاؤنی) ہے۔

📕 - [صحیح مسلم: 251]

1 year ago

??فرائض

?️?ایک اعرابی پریشان حال بال بکھرے ہوئے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے پوچھا : یا رسول اللہ ﷺ ! بتائیے مجھ پر اللہ تعالیٰ نے کتنی نمازیں فرض کی ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ پانچ نمازیں ، یہ اور بات ہے کہ تم اپنی طرف سے نفل پڑھ لو ، پھر اس نے کہا بتائیے اللہ تعالیٰ نے مجھ پر روزے کتنے فرض کئے ہیں ؟ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ رمضان کے مہینے کے ، یہ اور بات ہے کہ تم خود اپنے طور پر کچھ نفلی روزے اور بھی رکھ لو ، پھر اس نے پوچھا اور بتائیے زکوٰۃ کس طرح مجھ پر اللہ تعالیٰ نے فرض کی ہے ؟ آپ ﷺ نے اسے شرع اسلام کی باتیں بتا دیں ۔ جب اس اعرابی نے کہا اس ذات کی قسم جس نے آپ ﷺ کو عزت دی ! نہ میں اس میں اس سے جو اللہ تعالیٰ نے مجھ پر فرض کر دیا ہے کچھ بڑھاؤں گا اور نہ گھٹاؤں گا ، اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اگر اس نے سچ کہا ہے تو یہ مراد کو پہنچا یا ( آپ ﷺ نے یہ فرمایا کہ ) اگر سچ کہا ہے تو جنت میں جائے گا ۔

? صحیح البخاری 1891

1 year ago

??روزے کے لیے خاص ثواب

??حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ابن آدم کے ہر نیک عمل کو دس گنا سے سات سو گنا تک بڑھا دیا جاتا ہے ، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : روزے کے سوا ، کیونکہ وہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا ، وہ اپنی خواہش اور اپنے کھانے کو میری وجہ سے ترک کرتا ہے ۔

? مشکواۃ 1959

1 year ago

?? عمرہ کا ثواب حج کے برابر!

?? سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ماہِ رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے۔?

?«مسند احمد -4095»??ماہ صبر۔

?ماہ صبر یعنی رمضان کے روزے دل کی سختی (شیطانی) وساوس (آپسی) حسد کینہ وبغض کو ختم کرنے والے ہیں ۔

?(مسند احمد : 23070.صححہ الھیثمی والمنذری والالبانی رحمھم اللہ۔ صحیح الترغیب والترھیب : 1032)

1 year ago

?? عمرہ کا ثواب حج کے برابر!

?? سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ماہِ رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے۔?

?«مسند احمد -4095»

We recommend to visit

Last updated hace 1 año, 2 meses

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated hace 1 año, 3 meses


‌بزرگ ترین‌ چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
‌‌
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot

Last updated hace 3 semanas, 3 días