Why Pay for Entertainment? Access Thousands of Free Downloads Now!

ایمان کی سلامتی

Description
چینل کا مقصد آسان و دلکش انداز میں خواتین کو اپنے دین سے جوڑنا اور انہیں نفسیاتی و ذہنی طور پر مضبوط بنانا ہے تاکہ امت کو بہترین مائیں مل سکیں
....
اور اللّٰــــــــــــــــه کے دوست کبھی تنہا نہیں ہوتے
....

صبر کے ساتھ اللہ کی رضا اور کامیابی جڑی ہے
Advertising
We recommend to visit

جنرال مبین صاحب

Last updated 1 month, 1 week ago

- حرفيآ أنا غرمت بڪَامل تفاصيل قناتي 🫂♥️‎
@l3qqll

Last updated 2 months ago

برای تبلیغات با ای دی زیر در ارتباط باشید👇

@Pooreya1

Last updated 1 week, 4 days ago

3 days, 15 hours ago

🌹🍃👆🏻 بہترین فیس واش.....

Weekend Gift 👍

3 days, 15 hours ago

🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀 🔹 اکثر خواتین کو رات کے وقت ٹانگوں اور پنڈلیوں میں شدید درد کیوں ہوتا ہے؟🔹
اکثر خواتین دن بھر کی سرگرمیوں کے بعد رات کو جب سورہی ہوتی ہیں یا نیند میں ہوتی ہیں تو اچانک ٹانگوں، پنڈلیوں اور رانوں میں درد کی شکایت ہونے لگتی ہے۔ بعض اوقات پیروں کے نیچے چھبن اور تکلیف ہوتی ہے۔
اس مسئلے کو طب میں چارلی ہارس کہا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ مسئلہ اس لئے ہوتا ہے کیونکہ دن بھر یا تو بہت دیر تک ایک ہی طرف ہو کر بیٹھے رہنے سے یا پھر کسی ورزش کے باعث ان کے پٹھے یا مسلز اکڑاہٹ کا شکار ہونے لگتے ہیں۔ جس کا احساس رات کے اس پہر ہوتا ہے کہ جس وقت جسم سکون کی حالت میں ہوتا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ مسلز کی یہ اکڑن ڈی ہائیڈریشن یا بہت زیادہ استعمال کی وجہ سے بھی ہوتی ہے۔
دیگر عناصر میں خون کی ناقص گردش، مخصوص ادویات کا استعمال اور سست طرز زندگی بھی ہوسکتا ہے۔ اس سے کیسے راحت حاصل کی جائے؟ وہ لوگ جو دن بھر سست روی سے کام لیتے ہیں انھیں چاہئے کہ وہ ہر تھوڑی دیر بعد لازمی اپنے جسم کو حرکت میں لائیں۔ چلیں، پھریں، دوڑیں۔ اور جو افراد ایک ہی جگہ بیٹھ کر کام کرنے کے عادی ہیں ان کو چاہئے کہ وہ پاؤں زیادہ دیر تک نہ لٹکائیں ، ساتھ ہی جسم کو دوسری سمت میں حرکت دیتے رہیں اس سے پٹھے اکڑیں گے نہیں اور نا ہی آپ کے خون کی گردش میں کوئی روک تھام ہوگی
ڈاکٹروں کے مطابق رات کو سونے سے قبل اپنے پاؤں کے نیچے سرسوں یا زیتون کا تیل لگا کر مالش کرکے سونے سے بھی آپ کو ٹانگوں اور پنڈلیوں کے درد میں آرام مل سکتا ہے۔
🔹🌀🔹🌀🔹🌀🔹🌀

3 days, 15 hours ago

🌼🌼🌼🌼🌼🌼
🍃 چہرے کی رنگت میں حیرت انگیز اضافہ وہ بھی گھر بیٹھے🍃

اس افرا تفری کے دور میں خواتین و مرد اپنے چہرے کو نکھارنے کیلئے اپنی پوری طاقت لگا دیتے ہیں۔ جلد کو خوبصورت،نکھری اور چمکدار بنانے کیلئے نسخے آج بھی اتنے ہی کار آمد ہیں جتنے آج سے صدیوں پہلےتھے۔اگر آپ خود پر تھوڑی توجہ دیں تو آپ کا رنگ بھی دنوں میں نکھر سکتا ہے۔ رنگت نکھارنے اور جلد کو تروتازہ رکھنے کیلئے اگر گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال کیا جائے تو اس سے نہ صرف جلد جوان رہے گی بلکہ داغ دھبوں اور جھریوں سے بھی پاک رہے گی۔

آج میں آپ کیلئے لے کر آئی ہوں ایک زبردست سکن ٹریٹمنٹ۔ اس ٹریٹمنٹ سے آپ کا رنگ بہت گورا ہو جائے گا اور سکن پے بہت فئیرنس آجائے گی یہی سمجھیں کی سکن وائٹننگ والے انجیکشنز کی طرح رزلٹ آجائے گا یا شاید اس سے بھی زیادہ۔ آپ اتنے اچھے دکھیں گے کہ کوئی آپ میں سے کیڑے نکال ہی نہیں سکے گا۔ بہت سارے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو بلاوجہ دوسروں میں کیڑے نکالتے رہتے ہیں لیکن آپ نے ان کی باتوں کو دل پہ نہیں لینا۔ اگر میں کالے دلوں کو گورا کرنے والی کریم بنا سکتا تو شاید میں وہ بھی بنا لیتا مگر یہ میرے ہاتھ میں نہیں ہے۔ آج میں آپ کو جو ٹوٹکا بتاؤں گا یہ بہت ہی کمال کا ٹوٹکا ہے۔ یہ کریم بنانے میں بھی بہت سستی ہے اور اس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس بھی نہیں ہیں۔ اب ہم کریم بنانے کے طریقے کی طرف چلتے ہیں۔

اس کریم کو بنانے کیلئے آپ کو یہ چیزیں درکار ہوں گی۔
🥕گاجر کا جوس : ایک چائے کا چمچ
🥒کھیرے کا جوس : ایک چائے کا چمچ
🍚دہی : ایک کھانے کا چمچ
خشک خمیر : 2 چائے کے چمچ
🍂زیتون کا تیل : ایک چائے کا چمچ
🍋لیمن جوس : ایک چائے کا چمچ
عرق گلاب ایک چائے کا چمچ
🍂گریٹ فروٹ جوس : ایک کھانے کا چمچ

🍂 ترکیب اور طریقہ استعمال🍂
ان تمام چیزوں کو کسی برتن میں مکس کر لیں اور پیسٹ بنا لیں۔لیجئے آپ کی سکن وائٹننگ کریم تیار ہے۔ رات کو سونے سے پہلے اسے اپنے چہرے اور گردن پر لگا لیں اور رات بھر کیلئے لگا رہنے دیں۔ صبح اٹھ کر کسی اچھے فیس واش سے چپرہ واش کر لیں۔ اس کریم کو آپ چہرہ،گردن،ہاتھ اور پاؤں پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اسے آپ اکٹھا بنا کر تین دن کیلئے فریج میں سٹور کر سکتے ہیں۔

جن لوگوں کا رنگ بچپن میں گورا تھا بڑے ہو کر کسی بیماری کی وجہ سے یا دھوپ میں نکلنے کی وجہ سے رنگ خراب ہو گیا ہے وہ کریم ضرور استعمال کریں۔اس کریم کے استعمال سے سکن کے مردہ خلیات ختم ہو جائیں گے اور چہرے پر قدرتی طور پرچمکنے لگے گا۔جن لوگوں کا چہرہ بازاری لوکل کریمز استعمال کرنے کہ وجہ سے خراب ہو چکا ہے وہ اس کریم کو استعمال کریں۔ اس سے چہرے کی ہیلنگ ہو گی اور سکن ہیلتھی ہو جائے گی۔

اس کریم کو ایک مہینہ مسلسل استعمال کریں آپ کی تھوڑی سی توجہ درکار ہے اور آپ دنوں میں انتہائی گورے ہوتے جائیں گے۔اس کریم کو لگانے سے اگلے ہی دن آپ کافی فرق محسوس کریں گے۔بے بی سافٹ سکن ہو جائے گی اور ہر کوئی آپ سے پوچھے گا کہ چہرے پر کیا استعمال کیا ہے۔گورے رنگ کا رجھان چونکہ آجکل بہت زیادہ ہے اس لئے اس ٹپ کو مرد و خواتین دونوں استعمال کر سکتے ہیں بنا کسی جھجھک کے۔اس کریم کو آپ جسم کے کسی حصے پر بھی لگا سکتے ہیں وائٹننگ کیلئے۔ایسی ٹپ آپ کو آج تک کسی نے نہیں بتائی ہو گی۔ ساری زندگی آپ دعائیں دیں گے یہ میرا دعوہٰ ہے۔
🌼🌼🌼🌼🌼🌼

2 months, 1 week ago
Photo from ***❤️*** Alhamdulillah ***❤️***

Photo from ❤️ Alhamdulillah ❤️

2 months, 1 week ago
دنیا کا بہترین کھیل

دنیا کا بہترین کھیل
افریقی مسلمان بچے زمین پر مسجد کا نقشہ بنا کر سنت کے مطابق باجماعت نماز ادا کر رہے ہیں
سب سے آگے محراب بنا کر امام کو کھڑا کیا گیا ہے
پہلی صف صرف مردوں کے لیے اور ان کے لیے باقاعدہ راستہ بنایا گیا ہے
دوسری صف خواتین کے لیے اور ان کے لیے بھی الگ راستہ بنایا گیا ہے
کاش کہ ہم بھی اپنے بچوں کو ایسا کھیل سکھا سکیں.

2 months, 1 week ago

مصروف مائیں کیسے اپنا رمضان پروڈکٹو بنائیں۔

(ورکنگ ویمن، سٹوڈنٹس سبھی اسے اپنے حساب سے آگے پیچھے کر سکتے ہیں۔)

♾️♾️♾️👇🏽👇♾️♾️♾️

سب سے پہلے تو اپنے چوبیس گھنٹوں کو تقسیم کر دیکھیے کہ کتنا وقت جاب/پڑھائی، نیند، کھانے پینے، سیلف گرومنگ میں لگتا ہے۔ اور دیکھیں کہ کتنے گھنٹے بچے۔ ان دو تین گھنٹوں کو بیسٹ بنانا ہے ۔

رمضان بس شروع ہوا ہی چاہتا ہے۔

🌲 تمام صفائیاں ستھرائیاں مکمل کر لیں۔

*🌲پیاز ٹماٹر وغیرہ کا مصالحہ، کوئی کباب رول سموسے بنانے ہیں تو جلد سے جلد کریں۔*

🌲افطار جتنا سادہ اور ہیلتھی رکھیں، اتنا ہی بہتر ہے۔

*🌲رمضان کی گروسری اور عید کی بھی شاپنگ* کر کے سب کام ختم کر لیجیے۔

👈👈 کباب رول وغیرہ جیسے کاموں میں بچہ قوم کو ساتھ لگائیں۔

💥یہ کام پہلے سے ہوئے رکھے ہوں تو رمضان میں فوکس رمضان کی طرف رہے گا۔

۱ ۔ کچھ رئیلسٹک گولز بنائیے۔

وہ جو شروع میں آپ نے دیکھا کہ بالفرض آپ کے پاس دو گھنٹے ہیں،

اس میں کیا کرنا ہے⁉️
، کس کام کو کتنا وقت دینا ہے،⁉️
یہ لکھ لیجیے۔ کتنا قرآن، کیا ہر نماز کے بعد کچھ حصہ یا پھر ایک ساتھ؟

🌺 کن اوقات میں؟ اسلامک لیکچر کس کا سننا ہے؟ کتنی دیر؟ کس وقت؟ لیکچر، تسبیحات صفائی، کوکنگ کے دوران ہو سکتی ہیں اس لئے وہ وقت استعمال کر لیجیے۔

🌺 گولز اچیو ایبل ہوں، بیشک تھوڑے ہوں لیکن مستقل۔ جو پہلے دن کیا ہے اس کو آخری دن تک لے کر ہی جانا ہے ان شا اللہ۔

💥 رمضان قرآن کا مہینہ ہے اس لئے تلاوت، تفسیر، تدبر جتنا بھی ہے اس کو ترجیح پر رکھیے۔

👈 دعا بہت زیادہ کریں۔ وقت کی برکت کی، جو بھی اعمال ہوں انکے اخلاص اور قبولیت کی۔

🌺 صدقات زیادہ دے سکیں تو اچھا ہے۔ ساتھ یہ دعا کہ بدنی عبادات میں جہاں کمی ہو رہی ہے، اسے اللہ مالی عبادات سے پورا کر دیں۔

۲ ۔ یاد رکھئے کہ

عبادت نماز قرآن کے علاوہ بھی ہے۔ ایک تو نیت! بار بار اپنی نیت کو خالص کرتے رہیے۔ جب جب صفائی سے الجھن ہونے لگے، کوکنگ سے دل گھبرائے، بچوں یا بزرگوں پر چڑچڑاہٹ محسوس ہو، اپنی نیت کو بدل کر دنیا کے انہی کاموں کو بس اللہ کی رضا کی خاطر بہتر نیت کے ساتھ کریں۔

غصے پر قابو اور صبر والا رویہ رکھنا، خود کو شکر پر مائل کرنا، عفو و درگزر اپنانا، لڑائی اور بحث سے بچنا، غیبت نہ کرنا، یہ سب عبادت ہے۔

پسوشل میڈیا پر یا فیملی یا فرینڈز میں کسی سے بھی مقابلے کی دوڑ میں نہ پڑیں۔

آپ کا مقابلہ بس آپ سے ہی ہے۔ اپنا بیسٹ دیجیے، وقت ضائع نہ کریں، اپنا بہترین ورژن بنیں، بس یہی مطلوب ہے۔

۳ ۔ چھوٹے بچوں کی مائیں بچوں سے چڑیں نہیں کہ ہماری عبادات متاثر ہو رہی ہیں، بلکہ بچوں کی تربیت بھی عبادت سمجھ کر ہی کریں۔

👈 انہیں انبیا کی کہانیاں سنانا،

👈اللہ کے نام کلر کرنے کو دینا،

👈رنگین صفحے کاٹ کر مسجد بنانا اور ڈھیروں ڈھیر کاموں میں انوالو کریں۔

👈 افطار کے وقت انہیں شامل کریں۔ کوئی شربت بنائے تو کوئی کھجور کی گھٹلی نکالے، اور کوئی برتن لگائے۔ یہ ان کی میموریز ہیں۔

👈مل کر عبادات کیجیے۔ آپ قرآن پڑھیں تو ساتھ انہیں بھی قاعدہ تھما دیں۔ نماز کے وقت انہیں ساتھ کھڑا کر لیں۔ لیکچر کے وقت پاس بٹھا لیں۔

یاد رکھئے۔

🌹 نیت خالص ہو تا کہ دیناوی کام بھی عبادت بن جائے۔

🌹گولز تھوڑے ہوں لیکن مستقل عمل۔

🌹 روزہ کسی پر احسان نہیں اس لئے موڈ خوشگوار رکھنے کی کوشش ہو۔

🌹بچوں کو دور دور کرنے کے بجائے پاس پاس رکھیں۔
اور اپنا مقابلہ بس خود سے کریں۔

اللھم بلغنا رمضان

امین 🤲

2 months, 1 week ago
2 months, 2 weeks ago
یہ کسی دفتر سے لی گئی …

یہ کسی دفتر سے لی گئی فوٹو ہے۔ لیکن یہ زندگی کا بہترین اصول بن سکتا ہے۔ ہم اگر ایک گھنٹہ بھی مسلسل بات کریں۔ اس میں سے چند باتیں ہی کام کی ہوتی ہیں۔ اس لیے بہتر ہے چند باتوں ہر ہی اکتفا کرلیا جائے۔

2 months, 2 weeks ago

🍃🌿🌹👆 ڈیپریشن دور کرنے والی چائے

Weekend Gift 🌹

10 months, 2 weeks ago

t.me/Roshansitarey

Telegram

روشن ستارے *رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا.*

قرآن وسنت کے حوالے سے بچوں کی بہترین تربیت کا چینل۔بڑھتے بچوں کی دینی اور دنیاوی تربیت کے لیے ضرورت کی ہر چیز اس چینل پر ہے ان شاء اللّٰــــــہ https://t.me/Roshansitarey

[t.me/Roshansitarey](http://t.me/Roshansitarey)
We recommend to visit

جنرال مبین صاحب

Last updated 1 month, 1 week ago

- حرفيآ أنا غرمت بڪَامل تفاصيل قناتي 🫂♥️‎
@l3qqll

Last updated 2 months ago

برای تبلیغات با ای دی زیر در ارتباط باشید👇

@Pooreya1

Last updated 1 week, 4 days ago