دلچسپ معلومات

Description
اس چینل پر آ پ دلچسپ اور انوکھی معلومات جان سکتے ہیں ۔
Advertising
We recommend to visit


‌بزرگ ترین‌ چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
‌‌
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot

Last updated 3 weeks, 6 days ago

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated 1 year, 1 month ago

⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️

🔻Telegram🔻
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+


🔴 تبليغات بنرى
@Pink_Bad

🔴 تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad

Last updated 2 weeks, 3 days ago

10 months ago

وزن بڑھانے کے مفید گھریلو ٹوٹکے

??وزن بڑھانے کے لیے چند مفید ٹپس مندرجہ ذیل ہیں:

✍?ماہرین کے مطابق کمزور جسامت کے حامل افراد کو سب سے پہلے تو اپنی غذا کی مقدار بڑھانی چاہیے، انسانی جسم میں بنیادی طور پر چار اجزا پائے جاتے ہیں جن میں پانی، چربی، نمکیات اور گوشت ( مسلز) شامل ہیں، ان چاروں اجزا میں رد و بدل ہوتی رہتی ہے، اگر زیادہ خوراک کھائی جائے تو اس سے حاصل ہونے والی توانائی ضرورت سے زیادہ ہوگی، اس توانائی کو جسم جمع کر لے گا اور جمع ہونے والی اضافی توانائی چربی اور پٹھوں میں تبدیل ہو جائے گی جس کے نتیجے میں جسم موٹا ہونے لگتا ہے۔

??پروٹین کا زیادہ استعمال

پروٹین انسانی جسم میں اہم ترین کردار ادا کرتا ہے ، پروٹین پٹھوں کے بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے، کمزور افراد کو پروٹین والی غذائیں جیسے کہ دودھ، انڈے، مچھلی وغیرہ کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے، اس کے ساتھ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بھی لازم ہے۔

⛹?ورزش سے مدد لیں

?? ورزش ہر عمر اور ہر جسامت کے انسان کے لیے ضروری ہے، ورزش جسمانی اعضا اور اندرونی نظام کو فعال کر کے اس کی کارکردگی بہتر بناتی ہے۔

?وزن میں اضافے اور پٹھوں کی افزائش کے لیے کسی انسٹرکٹر کے زیر نگزرانی روزانہ کی بنیاد پر ورزش لازمی کریں، مرد و خواتین دونوں کے لیے یہ نہایت مفید عمل ہے، اس کے علاوہ صبح ایک گھنٹہ جوگنگ ضرور کریں تا کہ غذا صحیح طریقے سے جسم میں جزب سکے۔

?وزن بڑھانے کے لیے چند گھریلو ٹوٹکے

?رات میں 10 بادام پانی میں بھگو کر رکھ دیں، صبح ان کو پیس کر اس میں 30 گرام مکھن اور حسب ضرورت چینی ڈال کر کھالیں، اس عمل سے بھی موٹاپا تیزی سے آتا ہے۔

?رات کو ایک کپ پانی میں تین عدد انجیر بھگو کر رکھ دین، صبح اٹھ کر اسی پانی کے ساتھ انجیر کھائیں کچھ دنوں کے بعد وزن بڑھنے لگے اور جسممانی پٹھون کی افزائش واضح نظر آئے گی۔

?روزانہ رات کو 2 کیلے کھا کر ایک گلاس دودھ پی لیں، اس عمل سے بھی کمزور جسم موٹا ہوتا ہے ۔

?پانچ عدد کھجوریں لے کر ان میں سے گٹلیاں نکا لیں، اب ان کھجوروں کو ایک گلاس دودھ میں ڈال کر ملک شیک بنا کر روزانہ کچھ عرصہ تک استعمال کریں، چند دنوں بعد جسم بھرنا شروع ہوجائے گا۔

?پر سکون رہیں ، آرام کریں

پتلے دبلے اور کمزور افراد کے لیے آرام کرنا ان کی ورزش کا ہی حصہ ہے، جسمانی آرام کے دوران جسم کے پٹھے پھیلتے ہیں اور ان کی ساخت نئے سرے سے تشکیل پاتی ہے، پٹھون کی افزائش کے لیے ورزش کے ساتھ آرام بھی نہایت ضروری ہے۔

⚠️وزن میں کمی یا وزن بڑھانے کے لیے دونوں صورتوں میں کسی قسم کے سپلیمنٹس، دوا یا انجیکشنز سے مدد لینا نہایت مضر صحت عمل ثابت ہوتا ہے۔اس لیے اس عمل سے پرہیز کریں ۔

10 months, 3 weeks ago
***?*** کیا آ پ جانتے ہیں؟

? کیا آ پ جانتے ہیں؟

کیا آپ کو پتا ہے کہ مرنے کے بعد ہماری کون سی حس سب سے آخر میں کام کرنا چھوڑ دیتی ہے؟
اگر نہیں، تو چلئے ہم بتا دیتے ہیں کہ مرنے کے بعد ہماری سننے کی صلاحیت سب سے آخر میں کام چھوڑ دیتی ہے۔
یہاں ایک اور سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مرنے کے بعد سب سے پہلے کون سی حس کام کرنا چھوڑ دیتی ہے؟
اگر یہ بھی نہیں پتا، تو اس کا جواب بھی ہم دے دیتے ہیں کہ مرنے کے بعد سب سے پہلے چھونے کی حس کام کرنا چھوڑ دیتی ہے۔ اس کے بعد دیکھنے کی حس بھی جواب دے دیتی ہے۔ اس کے بعد چکھنے کی حس کی باری آتی ہے اور سب سے آخر میں سننے کی حس بھی جواب دے جاتی ہے۔

10 months, 3 weeks ago

? جادوئی مشروم، جسے سائلو سائیبن مشروم بھی کہا جاتا ہے، سائیکو ایکٹیو کمپاؤنڈ سائلو سائیبن پر مشتمل ہوتا ہے .
? جادوائی مشروم کا استعمال بصری اور سمعی(دیکھنے اور سننے کی صلاحیت ) فریب کا باعث بنتا ہے ،اس کیفیت میں کوئی بھی انسان گھنٹوں مبتلا رہ سکتا ہے۔ اس میں سائلو سائبین کا تخیلاتی مرکب شامل ہوتا ہے،جسے ایک بار لینے کے بعد جسم سائلوسن میں مبتلا ہوجاتا ہے ۔اسے ہم دوسرے الفاظ میں نفسیاتی خصوصیات کا حامل کیمیکل بھی کہہ سکتے ہیں ۔ اس لحاظ سے یہ ایک نفسیاتی دوا کی حیثیت رکھتی ہے جوصارف کی سوچ اور جذبات اور احساسات کو متاثر کر سکتی ہیں۔ اور وہ شخص کچھ دیر کے لیے فریب میں مبتلا ہو کر ایسی چیزوں کو دیکھنے اور سننے لگتا ہے جس کا موجودہ وقت سے سے کوئی تعلق نہیں یا پھر وہ مسخ شدہ حقائق پر مبنی ہیں۔ یہ کھمبیاں ہزاروں سالوں سے روحانی اور مذہبی تقریبات میں اپنے دماغ کو بدلنے والے اثرات کے لیے استعمال ہوتی رہی ہیں۔

?یہ قدرتی طور پر دنیا کے مختلف خطوں میں پائے جاتے ہیں، بشمول شمالی اور جنوبی امریکہ، یورپ، ایشیا اور آسٹریلیا۔ کچھ ثقافتوں میں، جادو مشروم کو ایک مقدس دوا سمجھا جاتا ہے اور شفا یابی کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
? حالیہ تحقیق نے ڈپریشن، اضطراب، اور PTSD جیسے حالات کے لیے ممکنہ علاج کے فوائد ظاہر کیے ہیں۔ تاہم، ان کی ہالوکینوجینک خصوصیات کی وجہ سے بہت سے ممالک میں انہیں شیڈول I کے زیر کنٹرول مادہ کے طور پر بھی درجہ بندی کیا گیا ہے۔

11 months, 2 weeks ago

’’اسکیمو‘‘ برف کے گمشدہ مکین ، گائوں کے تمام افراد ایسے غائب ہوئے کہ آج تک سراغ نہ مل سکا. تحریر : محمد ابراہیم خان. برفانی علاقوں کے مکین اسکیمو کہلاتے ہیں۔ ان کے مکانات اگلو کہلاتے ہیں۔ اسکیمو سخت نامساعد حالات میں زندگی گزارتے ہیں اور دیکھا گیا ہے ان کیلئے موسم اور حالات کی سختیاں بڑھتی ہی رہتی ہیں، کم نہیں ہوتیں۔ اگر نارمل دنیا کا کوئی انسان ان کے معمولات کا جائزہ لے تو اسے یقین ہی نہیں آئے گا کہ اس قدر دشوار زندگی بھی گزاری جاتی ہے۔ یہ قدرت کا نظام ہے کہ وہ طرح طرح کے حالات اور ان میں زندگی گزارنے والے لوگ پیدا کرتی ہے۔قطب شمالی کے علاقے میں مائونیٹز بیس کے نزدیک اسکیموز کے ایک گائوں کے تمام مکین اس طرح غائب ہو گئے کہ آج تک ان کا سراغ نہیں مل سکا۔ اس واقعے کو اب تقریباً 80سال گزر چکے ہیں۔ یہ نومبر1930ء کی بات ہے کہ جو لیبیل اس علاقے میں تحقیق پر مامور تھا اور بہت بڑے رقبے پر محیط علاقے میں گھومتا پھرتا تھا۔ اس کے کام کی نوعیت کچھ ایسی تھی کہ اسے ایک وسیع رقبے پر محیط علاقے کی خاک چھاننی پڑتی تھی۔ کئی اسکیمو اس کے دوست تھے۔ ان میں کچھ وقت گزارنا اسے اچھا لگتا تھا۔ ان کی رسوم میں وہ بہت دلچسپی لیتا تھا اور ان میں گم ہو کر وہ کچھ دیر کیلئے اپنے ماحول کو بھول جاتا تھا۔ وہ دو تین ماہ میں ایک بار تین چار دنوں کیلئے ان میں رہ آیا کرتا تھا۔ اسکیموز کے ایک گائوں میں اکثر اس کا آنا جانا رہتا تھا۔ یہ گائوں اینجیلونی نامی جھیل کے کنارے آباد تھا۔ اس کے مکینوں کی تعداد 20 اور30 کے درمیان تھی۔ایک بار جو کو ان سے ملے کئی ماہ گزر گئے تو ایک دن سیر کرتے کرتے اس طرف جا نکلا۔یہ دیکھ کر اس کی حیرت کی کوئی انتہا نہ رہی کہ گائوں ویران پڑا تھا۔ وہ یہ سمجھا کہ شاید مرد شکار کیلئے گئے ہیں مگر وہاں تو کوئی عورت اور بچہ بھی نہیں تھا۔ اس نے پورے گائوں کا چکر کاٹا مگر اسے کہیں کوئی کتا بھی دکھائی نہیں دیا۔ اور نہ ہی کہیں سے کوئی آواز آ رہی تھی۔ ایسا لگتا تھا جیسے کسی نے گائوں کی پوری آبادی کو اٹھا کر کہیں منتقل کر دیا تھا۔ یہ صورتحال بہت پراسرار اور اچھی خاصی حد تک خوفناک تھی۔جو لیبیل نے جب یہ دیکھا کہ وہ اس معاملے کی تہ تک پہنچنے کی صلاحیت نہیں رکھتا تو اس نے پولیس کو اطلاع دی۔ اسے بھی یہ بات بہت حیران کن محسوس ہوئی۔ بھلا کس طرح ممکن تھا کہ کسی گائوں کی پوری کی پوری آبادی اپنا سامان لئے بغیر غائب ہو جائے؟ جب گائوں کا جائزہ لیا گیا تو چند انتہائی حیرت انگیز باتوں کا سراغ ملا۔ تمام جھونپڑیوں میں رائفلز سلامت تھیں۔ کسی اسکیمو کیلئے یہ ممکن ہی نہیں کہ وہ کہیں جائے اور رائفل گھر پر چھوڑ جائے۔ برفانی علاقوں میں رائفل لائف انشورنس پالیسی کی مانند ہوتی ہے۔ ایسے میں یہ بات انتہائی حیرت انگیز تھی کہ گائوں کے تمام افراد غائب تھے اور ان کی رائفلز سلامت تھیں۔ کئی ماہ سے چولہے ٹھنڈے پڑے تھے اور ان پر چڑھے برتنوں میں سالن کے آثار ابھی تک سلامت تھے ۔ دو ایک جھونپڑیوں کا باریکی سے جائزہ لیا گیا تو اندازہ ہوا کہ جیسے سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا تھا کہ اچانک کوئی طاقت آئی اور ان کے سارے کام ادھورے رہ گئے۔ ایک جھونپڑی میں کھال کے بنے ہوئے لباس کو درست کیا جا رہا تھا اور اس میں ہاتھی دانت کی بنی ہوئی سوئی ابھی تک گڑی ہوئی تھی۔ایسا کیا ہوا کہ سب کو اچانک یوں اپنے کام ادھورے چھوڑ کر جانا پڑا؟ بہت سوچنے پر بھی جو کی سمجھ میں کوئی بات نہ آئی۔ رائفل کی طرح اسکیمو کی زندگی میں کتوں کی بھی غیر معمولی اہمیت ہوتی ہے۔ یہ لوگ شکار پر کتوں کے بغیر نہیں جایا کرتے مگر گائوں کے تمام کتے بھی وہاں نہیں تھے۔ جائزہ لینے پر وہ ڈیڑھ سو گز دور کسی درخت کے تنے سے رسیوں کے ذریعے بندھے ہوئے ملے۔ وہ بھوک کے مارے ہلاک ہوئے تھے۔ یہ بات بھی کسی کی سمجھ میں نہ آئی کہ کتوں کو اس طرح باندھنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟۔سب سے زیادہ حیرت کی بات یہ تھی کہ قریب ہی ایک قبر بھی واقع تھی جس میں ایک اسکیمو کو قبائلی رسوم کے مطابق دفن کرکے اس پر بڑے بڑے پتھر رکھے گئے تھے مگر وہ قبر بھی خالی تھی ۔ لاش یا اس کی باقیات کو بڑی نفاست سے نکال کر پتھروں کو احتیاط سے ایک طرف رکھ دیا گیا تھا۔ اسکیموز سے اس حرکت کی توقع رکھنا فضول تھا اور کتوں یا دوسرے پالتو جانوروں میں اتنا دم نہیں تھا کہ ان پتھروں کو ہلا بھی سکتے۔پولیس نے بہت کوشش کی مگر جانے والوں کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ قدموں کے نشانات کی مدد سے راستوں کی نشاندہی کرنے والوں کی خدمات بھی حاصل کی گئیں مگر وہ بھی تھک ہار کر بیٹھ گئے۔ بالآخر پولیس نے اس کیس کو ایک ادھورا کیس قرار دے کر فائل بند کردی۔

We recommend to visit


‌بزرگ ترین‌ چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
‌‌
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot

Last updated 3 weeks, 6 days ago

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated 1 year, 1 month ago

⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️

🔻Telegram🔻
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+


🔴 تبليغات بنرى
@Pink_Bad

🔴 تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad

Last updated 2 weeks, 3 days ago