✎ دار العفــᷫــⷶ ❥ ـᷫــᷲـــاف ✎

Description
"دار العفــᷫــⷶ ❥ ـᷫــᷲـــاف" چینل پر آپ کو خوش آمدید
ہم سورج ہونے کا دعوی تو نہیں کرتے لیکن اتنی یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ان شاء اللہ اپنے حصے کی شمع ضرور روشن کریں گے
Advertising
We recommend to visit

Last updated 1 week, 4 days ago

ھەوالی پەروەردەی شاری کرکوک
https://instagram.com/kirkuk_star_

Last updated 2 days, 5 hours ago

چەناڵی فەرمیی ئێن ئاڕ تی لە تێلێگرام

Last updated 2 months, 2 weeks ago

4 days, 20 hours ago

لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ
اللہ تعالیٰ نے انسان کو اچھے سانچے میں پیدا کیا
اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوقات میں انسان سے زیادہ خوبصورت کوئ چیز پیدا کی
کسی عالم کا قول ہے
ان اللہ خلق آدم علیٰ صورتہ
اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی صورت پر پیدا کیا، مطلب انسان میں صفات خدائ ودیعت رکھ دی ہیں
نیکی اور شَر دونوں انسان کی ذات کے اندر ہیں !
اندھیرا بھی اسی وجود میں ہے اور روشنی بھی!
فنا کا سزاوار بھی یہی ہے اور بقابھی اسی میں مُضمر ہے !
حق کا پرتُو بھی یھی ہے اور باطِل کا چرچا بھی اسی سے ھے !
موت و حیات کے قِصّے کا عُنوان بھی یھی ھے حیات کے تخت پر سوار ہو کر آیا تھا اور موت کے تختے پر سوار ہو کر لَوٹ کر بھی تُجھی کو جانا ھے !
انسان کو سجدہ کروا کر انسان کو ہی مسجود بنایا گیا !
اشرف المخلوقات کے عظیم مرتبے سے نواز کر انسان کے لئے عالی شان محل(جنّت) تیار کروایا گیا اور اسی کی گناہ گاری کی بُنیاد پر دوزخ جیسی بھٹّی بھی تیّار کی گئ !
انسان کو اسکے اچھے اعمال کی بنا پر أحْسَنِ تَقْوِیْم‘‘ اور پھر اسکی بداعمالیوں کی وجہ سے’’شَرُّا لدَّوَاب ‘‘ جیسے القابات سے منسوب کیا گیا !
بقا و فنا کی کہانی کا مَوضوع بھی انسان ھے اور مَتن بھی انسان ہی ھے !
سو اب سمجھ غور کر ‘ کہ ائے انسان ۔۔۔!!! تُجھے کِن صفات کاحامِل رہنا ھے عُشّاق میں نام چاہتا ہےیاتاجروں میں ‘خواص میں یا عوام میں‘ سجدوں کے عِوض تِجارت یا پھر اہلِ دل کیطرح ذوق سُرورومستی میں مگن
إنتخاب بھی تُجھے سونپا گیا ھے، میدان میں نِکل اور شہسواری کر ورنہ بے بنیاد محلات کی دیواروں میں کچلنا تمہارا مقدر بن جائے گا
بقول شاعر مشرق
فطرت نے مجھے بخشے ہیں جوہر ملکوتی !
خاکی ہوں مگر خاک سے رکھتا نہیں پیوند

عفــᷫــⷶ  ❥ ـᷫــᷲـــاف گـᷯــᷴــᷚـــل

4 days, 20 hours ago

♧ث   ﷽      ﷽ 🌹   

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎🥀

💐آج کاکلینڈر🌴

:16: جمادی الاول

●1446●........ھِجرِی

مُطَابِق....... :19:

نومبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔

2024 ۔۔۔۔۔۔۔۔ بروز

منگل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

🌷انمول باتیں🎋

🖌۔۔انتخاب

بہت عرصہ مجھے اس راز کا پتہ ہی نہ چل سکا کہ ماں کو میرے آنے کی خبر کیسے ہو جاتی ہے ؟
میں اسکول سے آتا تو دستک دینے سے پہلے ہی دروازہ کُھل جاتا .. کالج سے آتا تو دروازے کے قریب پہنچتے ہی ماں کا خوشی سے دَمکتا چہرہ نظر آ جاتا .. وہ پیار بھری مسکراہٹ سے میرا استقبال کرتی.. دعائیں دیتی.. اور پھر مَیں صحن میں اینٹوں سے بنے چولہے کے قریب بیٹھ جاتا.. ماں گرما گرم روٹی بناتی اور مَیں مزے سے کھاتا.. جب میرا پسندیدہ کھانا پکا ہوتا تو ماں کہتی "چلو مقابلہ کریں"
ماں روٹی چنگیر میں رکھتی اور کہتی ”اب دیکھتے ھیں کہ پہلے میں دوسری روٹی پکاتی ہوں یا تم اسے ختم کرتے ہو.." ماں کچھ اس طرح روٹی پکاتی ادھر آخری نوالہ میرے منہ میں جاتا اور ادھر تازہ تازہ اور گرما گرم روٹی توے سے اتر کر میری پلیٹ میں آجاتی.. یوں میں تین چار روٹیاں کھا جاتا..
لیکن مجھے کبھی سمجھ نہ آئی کہ فتح کس کی ہوئی..!!
ہمارے گھر کے کچھ اصول تھے.. سب ان پر عمل کرتے تھے.. ہمیں سورج غروب ہونے کے بعد گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں تھی.. لیکن تعلیم مکمل کرنے کے بعد مجھے لاھور میں ایک اخبار میں ملازمت ایسی ملی کہ میں رات گئے گھر آتا تھا.. ماں کا مگر وہ ہی معمول رہا..
میں فجر کے وقت بھی اگر گھر آیا تو دروازہ خود کھولنے کی ضرورت کبھی نہ پڑی.. لیٹ ہو جانے پر کوشش ہوتی تھی کہ میں خاموشی سے دروازہ کھول لوں تاکہ ماں کی نیند خراب نہ ہو.. لیکن میں ادھر چابی جیب سے نکالتا ادھر دروازہ کھل جاتا۔
میں ماں سے پوچھتا تھا.. ”آپ کو کیسے پتہ چل جاتا ھے کہ میں آ گیا ہوں .. ؟"☺️

ماں کی وفات کے بعد ایک دفعہ میں گھر لیٹ پہنچا.. بہت دیر تک دروازے کے پاس کھڑا رہا.. پھر ہمت کر کے آہستہ سے دروازہ کھٹکٹایا.. کچھر دیر انتظار کیا اور جواب نہ ملنے پر دوبارہ دستک دی.. پھر گلی میں دروازے کے قریب اینٹوں سے بنی دہلیز پر بیٹھ گیا..
سوچوں میں گم نجانے میں کب تک دروازے کے ساتھ ٹیک لگائے بیٹھا رہا اور پتہ نہیں میری آنکھ کب لگی.. بس اتنا یاد ہے کہ مسجد سے اذان سنائی دی.. کچھ دیر بعد سامنے والے گھر سے امّی کی سہیلی نے دروازہ کھولا..
وہ تڑپ کر باہر آئیں ۔..
میرے سر پر ہاتھ رکھا اور بولیں ..
” پتر ! تیری ماں گلی کی جانب کھلنے والی تمہارے کمرے کی کھڑکی سے گھنٹوں جھانکتی رہتی تھی.. ادھر تُو گلی میں قدم رکھتا تھا اور ادھر وہ بھاگم بھاگ نیچے آ جاتی تھی .. “
پھر انہوں نے آبدیدہ نظروں سے کھڑکی کی طرف دیکھا اور بولیں..
پتر ! ہن اے کھڑکی کدے نیئں کُھلنی..!!   😍 😭 🙏🏼

اللہ پاک سب کے والدین کو تندرستی و صحت دے ان کا سایہ سَروں پر قائم رکھے ۔

5 days, 9 hours ago

عافیہ کے نام سے تاریخ ہمیشہ زندگی پائے گی… عافیہ بہن کا فرعون، امریکہ ہے… وہ پہلے وہاں گئیں تو آرام و راحت میں تھیں… تعلیم حاصل کی، ڈاکٹریٹ کی ڈگری پائی… بڑی پرکشش ملازمتوں کی آفریں آئیں…مگر جب عافیہ نے پکارا

لاالہ الااللّٰہ، لا الہ الا اللّٰہ، لا الہ الا اللّٰہ
تو امریکہ غصہ سے پاگل ہو گیا… میرے ہاں پڑھنے والی،میری زمین پر پلنے والی ایک عورت… مجاہدین کی حامی، جہاد کی دیوانی، شہادت کی متوالی اور امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اُس کی خدائی کاانکار کرنے والی؟… بس فرعون کی آنکھیں بدل گئیں… وہی امریکہ جو عافیہ کے لئے محل کی طرح تھا… آج اس کا قیدخانہ ہے… اور اس قید خانے میں رات کے آخری پہر میں ایک آواز ہلکی ہلکی… مگر گہری گہری، آنسوؤں میں بھیگی بھیگی…اٹھتی ہے
رَبِّ ابْنِ لِیْ عِنْدَکَ بَیْتًا فِی الْجَنَّۃ
اے میرے رب اپنے پاس جنت میں میرے لئے ایک گھر بنا دیجئے…
سیدہ آسیہ سے بہن جی عافیہ تک
رنگ و نور ۔۔۔سعدی کے قلم سے (شمارہ 440)

مَرْكَزُ سَيِّدِنا تَمِيْمِ دَارِيْ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ «لِلسِّمْعِ وَالْبَصَرِ»

1 week, 6 days ago

♧ث   ﷽      ﷽ 🌹   

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎🥀

💐آج کاکلینڈر🌴

:7: جمادی الاول

●1446●........ھِجرِی

مُطَابِق....... :10:

نومبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔

2024 ۔۔۔۔۔۔۔۔ بروز

‌اتوار۔۔۔۔۔۔۔۔۔

🌷انمول باتیں🎋

🖌۔۔اپنے بچوں کو اچھی عادات اور اخلاق کیسے سکھائے جا سکتے ہیں*

🔅1: بچے جب گھر داخل ہوں تو سلام سے، پیار اور محبت سے بوسہ دیتے ہوئے ان کا استقبال کریں
اس سے آپکے بچے میں محبت، ہمدردی اور رحم دلی کے جذبات پروان چڑھیں گے

🔅2: اپنے پڑوسیوں کیساتھ اچھا رویہ اختیار کریں، کبھی انکی غیبت نہ کریں، سفر کے دوران دوسرے ڈرائیورز پر تنقید نہ کریں ...
یاد رکھیں
اپ کے بچے یہ سنتے ہیں، یہی چیزیں اپنے اندر جذب کریں گے اور ایسا ہی اخلاق اختیار کریں گے

🔅3: جب آپ اپنے والدین سے فون پر بات کریں، بچوں کو بھی ان سے بات کرنے کی ترغیب دیں، جب ان سے ملنے جائیں بچوں کو ساتھ لے کر جائیں،
جتنا وہ آپکو اپنے والدین کی دیکھ بھال کرتے ہوئے دیکھیں گے، اتنا ہی وہ آپکا خیال رکھنا سیکھیں گے

🔅4: جب بچوں کو مدرسہ یا اسکول چھوڑنے جائیں، گاڑی میں کسی قسم کی سی ڈیز نہ چلائیں،
خود بچوں سے باتیں کریں انکو کہانیاں سنائیں ، آپ یقین کریں یہ طریقہ زیادہ موثر ہوگا

🔅5: روزانہ انکو ایک حدیث سکھائیں، اس پر وقت زیادہ نہیں لگے گا لیکن یادداشت پر بہت اچھا اثر پڑے گا

🔅6: اپنے بالوں کو سنوار کر رکھیے، دانت صاف کریں، مناسب لباس پہنے .... یہ سب کریں خواہ آپکو گھر پر ہی رہنا ہو کہیں باہر نہ جانا ہو..

اس سے آپ انکو یہ سکھا پائیں گے کہ صاف ستھرا رہنے کا تعلق صرف گھر سے باہر جانے سے نہیں ہے

🔅7: کوشش کریں کہ بچوں کی ہر بات اور ہر حرکت پر تنقید نہ کریں، نظر انداز کرنا سیکھئے
اس سے آپ بچوں میں خود اعتمادی پیدا کر پائیں گے

🔅8: بچوں کے کمرے میں داخل ہونے سے پہلے ان سے اجازت طلب کریں، محض کھٹکھٹا کر داخل نہ ہوجائیں بلکہ انتظار کریں کہ وہ زبان سے آپکو آنے کا کہیں
اس طرح وہ آپکے کمرے میں آنے کا ادب بھی سیکھ جائیں گے

🔅9:اگر آپ سے غلطی ہوئی ہو تو معذرت کرلیں، معافی مانگ لینا بچوں کو انکساری اور نرم دلی سکھاتا ہے

🔅10: بچوں کے احساسات پر طنز نہ کریں، انکے خیالات پر مذاق نہ اڑائیں، چاہے آپ '' صرف ہنسی مذاق کیلئے '' کر رہے ہوں خواہ '' آپکا وہ مطلب نہیں تھا'' والی بات ہو
اس سے بچوں کا دل دکھ جاتا ہے

🔆11: بچوں کی پرائیویسی کا احترام کریں، یہ بچے میں بچے کی اپنی وقعت کے احساس اور عزت نفس کیلئے ضروری ہے

🔆12: یہ توقع نہ رکھیں کہ وہ پہلی بار کہنے سے ہی سن لیں گے اور سمجھ جائیں گے، ایسی چیز ذاتیات پر نہ لیں،
ہمارے پیارے رسول حضرت محمد صل اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ایسا نہ کیا، بلکہ صبر کا مستقل مزاجی کا مظاہرہ کریں.

2 weeks, 3 days ago

♧ث   ﷽      ﷽ 🌹   

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎🥀

💐آج کاکلینڈر🌴

:3: جمادی الاول

●1446●........ھِجرِی

مُطَابِق....... :6:

نومبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔

2024 ۔۔۔۔۔۔۔۔ بروز

‌بدھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

🌷انمول باتیں🎋

🖌۔ہم سے جڑے لوگوں کی زندگی ہماری جاگیر نہیں ہوتی !
ہمارا ان پر اتنا ہی حق ہوتا ہے جتنا وہ ہمیں اختیار دیں۔
حد سے تجاوز کرنے والے چاہے لوگ ہوں یا عمارتیں بل آخر ایک دن انہیں گرا ہی دیا جاتا ہے۔
جن کے قریب رہنا ہو ان سے ہمیشہ تھوڑے فاصلے پہ رہا جاتا ہے کہ سامنے والے کسی گھٹن یا ذہنی دباو کا شکار نہ ہوجائیں نہ ہی انہیں یہ احساس  لے ڈوبے کو وہ ہر وقت کسی کی نظروں میں ہیں یا کوئی ان کے تعقب میں ہے۔
ہم تعلقات میں بگاڑ ہی یہاں سے پیدا کرتے ہیں کہ جو ہمیں مان دے مقام دے ہم اس پہ مکمل قابض ہونا شروع کر دیتے ہیں.
کہیں بھی رہنا ہو یا یوں کہنا چاہیے کہ کہیں بھی دیرپا اور موثر رہنا ہو تو اپنے مزاج میں توازن برقرار رکھیں جلدبازی نہ کریں کہ دوسروں کی زندگی آناَفاناَ آپ کی تابع ہو جائے۔
ہر انسان کی زندگی کے دو رخ ہوتے ہیں ایک اس کے اپنے لیے اور ایک دنیا کے لیے۔
ہر انسان کے پاس اپنے لیے جینے کی آزادی ہونی چاہیے اور یہ ایک انسان کا بنیادی حق بھی ہے۔
اپنی ذات کی انا کی تسکین کے لیے ہم دوسروں پہ بلا وجہ قابض ہونے کے چکر میں اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی بھی بے سکونی کا بندوبست کرنے کے سوا اور کچھ بھی نہیں کرتے__

2 weeks, 4 days ago

**میں غزہ کا مسلماں ہوں

آواز ۔ حافظ عمر فاروق

کلام۔ ہدہد الہ آبادی**

2 weeks, 5 days ago

قال سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إِنَّ سُورَةً مِنَ القُرْآنِ ثَلاَثُونَ آيَةً شَفَعَتْ لِرَجُلٍ حَتَّى غُفِرَ لَهُ، وَهِيَ سُورَةُ تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ المُلْكُ» 💙💙💙
ہر رات کا اختتام سورۃ الملک کی تلاوت کے ساتھ کریں ، اس کے پڑھنے والے کو اس کی زندگی میں یہ بشارت دی جاتی کہ اس کا دل فطرت کی طرف لوٹ آئے گا، جس کے بعد اس کے لیے اس کی شفاعت ہے۔

🔮بسم الله الرحمن الرحيم🔮
{1}🔮تَبَارَكَ الَّذِي  بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ 🔮
{2}🔮الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلا وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُور🔮 3}🔮الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ طِبَاقًا مَّا تَرَى فِي خَلْقِ الرَّحْمَنِ مِن تَفَاوُتٍ فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَى مِن فُطُورٍ🔮
{4}🔮ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ يَنقَلِبْ إِلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِئاً وَهُوَ حَسِيرٌ🔮
{5}🔮وَلَقَدْ زَيَّنَّا السَّمَاء الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَجَعَلْنَاهَا رُجُومًا لِّلشَّيَاطِينِ وَأَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابَ السَّعِيرِ🔮
{6}🔮وللذين كَفَرُوا بِرَبِّهِمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ🔮
{7}🔮إِذَا أُلْقُوا فِيهَا سَمِعُوا لَهَا شَهِيقًا وَهِيَ تَفُورُ🔮
{8}🔮تَكَادُ تَمَيَّزُ مِنَ الْغَيْظِ كُلَّمَا أُلْقِيَ فِيهَا فَوْجٌ سَأَلَهُمْ خَزَنَتُهَا أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَذِيرٌ🔮
{9}🔮قَالُوا بَلَى قَدْ جَاءَنَا نَذِيرٌ فَكَذَّبْنَا وَقُلْنَا مَا نَزَّلَ اللَّهُ مِن شَيْءٍ إِنْ أَنتُمْ إِلاَّ فِي ضَلالٍ كَبِيرٍ🔮
{10}🔮وَقَالُوا لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِي أَصْحَابِ السَّعِيرِ🔮
{11}🔮فَاعْتَرَفُوا بِذَنبِهِمْ فَسُحْقًا لِّأَصْحَابِ السَّعِيرِ🔮
{12}🔮إِنَّ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُم بِالْغَيْبِ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ كَبِيرٌ🔮
{13}وَأَسِرُّوا قَوْلَكُمْ أَوِ اجْهَرُوا بِهِ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ🔮
{14}🔮أَلا يَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ🔮
{15}🔮هُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الأَرْضَ ذَلُولا فَامْشُوا فِي مَنَاكِبِهَا وَكُلُوا مِن رِّزْقِهِ وَإِلَيْهِ النُّشُورُ🔮
{16}🔮أَأَمِنتُم مَّن فِي السَّمَاء أَن يَخْسِفَ بِكُمُ الأَرْضَ فَإِذَا هِيَ تَمُورُ🔮
{17}🔮أَمْ أَمِنتُم مَّن فِي السَّمَاء أَن يُرْسِلَ عَلَيْكُمْ حَاصِبًا فَسَتَعْلَمُونَ كَيْفَ نَذِيرِ🔮
{18}🔮وَلَقَدْ كَذَّبَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ🔮
{19}🔮أَوَلَمْ يَرَوْا إِلَى الطَّيْرِ فَوْقَهُمْ صَافَّاتٍ وَيَقْبِضْنَ مَا يُمْسِكُهُنَّ إِلاَّ الرَّحْمَنُ إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ بَصِيرٌ🔮
{20}🔮أَمَّنْ هَذَا الَّذِي هُوَ جُندٌ لَّكُمْ يَنصُرُكُم مِّن دُونِ الرَّحْمَنِ إِنِ الْكَافِرُونَ إِلاَّ فِي غُرُورٍ🔮
{21}🔮أَمَّنْ هَذَا الَّذِي يَرْزُقُكُمْ إِنْ أَمْسَكَ رِزْقَهُ بَل لَّجُّوا فِي عُتُوٍّ وَنُفُورٍ🔮
{22}🔮أَفَمَن يَمْشِي مُكِبًّا عَلَى وَجْهِهِ أَهْدَى أَمَّن يَمْشِي سَوِيًّا عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ🔮
{23}🔮قُلْ هُوَ الَّذِي أَنشَأَكُمْ وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالأَبْصَارَ وَالأَفْئِدَةَ قَلِيلا مَّا تَشْكُرُونَ🔮
{24}🔮قُلْ هُوَ الَّذِي ذَرَأَكُمْ فِي الأَرْضِ وَإِلَيْهِ تُحْشَرُونَ🔮
{25}🔮وَيَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ🔮
{26}🔮قُلْ إِنَّمَا الْعِلْمُ عِندَ اللَّهِ وَإِنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُّبِينٌ🔮
{27}🔮 فَلَمَّا رَأَوْهُ زُلْفَةً سِيئَتْ وُجُوهُ الَّذِينَ كَفَرُوا وَقِيلَ هَذَا الَّذِي كُنتُم بِهِ تَدَّعُونَ 🔮
{28}🔮 قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَهْلَكَنِيَ اللَّهُ وَمَن مَّعِيَ أَوْ رَحِمَنَا فَمَن يُجِيرُ الْكَافِرِينَ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ🔮
{29}🔮 قُلْ هُوَ الرَّحْمَنُ آمَنَّا بِهِ وَعَلَيْهِ تَوَكَّلْنَا فَسَتَعْلَمُونَ مَنْ هُوَ فِي ضَلالٍ مُّبِينٍ 🔮
{30}🔮 قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَصْبَحَ مَاؤُكُمْ غَوْرًا فَمَن يَأْتِيكُم بِمَاء مَّعِينٍ 🔮
🔮🔮صدق الله العظيم🔮🔮
سورة الملك کی برکت سے اللہ پاک تمہاری قبور کو روشن فرمائے میرے والدین ، بہن اساتذہ اور امت مسلمہ کے تمام مرحومین کیلئے صدقہ جاریہ ہو 🤲 🤲
      عفــᷫــⷶ  ❥ ـᷫــᷲـــاف گـᷯــᷴــᷚـــل

2 weeks, 5 days ago

قصر نبوت کی آخری اینٹ ، سلسلہ نبوت کی آخری مہر کتاب نبوت کا آخری ورق قائد المراسلین، خاتمہ النبیین حضرت محمدﷺ کی ذات  گرامی ہے، آپ کے بعد نہ تو اب یہ منصب کسی کو ملا ہے اور نہ ہی مل سکتا ہے چنانچہ اب قیامت تک کوئی اصلی ، فرعی، مجازی ، مستقل یاعارضی نبی نہیں ہوسکتا اگر کوئ ایسا دعوی کرے تو قرآن مجید کی رو سے وہ کذاب دجال دائرہ اسلام سے خارج ہے ،
ختم نبوت کی قطعیت وحقانیت قیامت تک کیلئے مکمل اجتماع ہے
ختم نبوت پر شب خون مارنے والوں کی پہچان کیلیے ، ان کا قلع قمع کرنے کیلئے مختصر  #ختم_نبوت_کورس_برائے_خواتین میں شرکت کیجئے اور محافظات ختم نبوت کی صف میں شامل ہوں
تاکہ کل بروز محشر اللہ تعالی کے نبی کی شفاعت نصیب ہو

پیغمبر_خاتم سے محبت کی قسم ہے
ہم ختم_نبوت کا دیا بجھنے نہ دیں گے
ہر دور میں گونجے گا محمد نبی آخر
یہ سلسلہ ہم حشر تلک رکنے نہ دیں گے رابطہ برائے واٹس ایپ
03029535313
03176728280

2 weeks, 5 days ago

تاریخ گواہ ہے 😐
جب بھی کالج یا سکول سے ٹیسٹ کی وجہ سے چھٹی کی ہے
اگلے دن جا کر پتہ چلتا تھا ٹیسٹ کل نہیں ہوا تھا آج ہونا ہے😕😢

3 months, 2 weeks ago

’’مجھے والی قیرون نے آپ کی طرف بھیجا ہے!‘‘
’’خیر تو ہے؟‘‘
’’نہیں ‘‘۔ سعید نے جواب دیا ’’افریقہ میں بغاوت نہایت سرعت کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ اہل روم جاہل بربریوں کو اکسا کر ہمارے مقابلے میں کھڑا کر رہے ہیں۔ اس آگ کو فرو کرنے کے لیے تازہ دم فوجوں کی ضرورت ہے۔
گورنر نے دربار خلافت سے چلا چلا کر مدد مانگی ہے لیکن وہاں ہماری آواز کوئی نہیں سنتا۔ نصرانی ہماری کمزوری سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اگر ان حالات پر قابو نہ پایا گیا تو ہم اس وسیع خطہ زمین کو ہمیشہ کے لئے کھو بیٹھیں گے۔ گورنر نے مجھے آپ کے پاس بھیجا ہے اور آپ کے نام یہ خط دیا ہے۔‘‘
ظہیر نے خط کھول کر پڑھا، خط کا مضمون یہ تھا:
’’سعید تمہیں افریقہ کے حالات بتا دے گا۔ ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے تمہارا فرض ہے کہ جس قدر سپاہی فراہم کر سکوں ان کو لے کر فوراً پہنچ جاؤ۔ میں نے ایک خط دربار خلافت میں بھی بھیجا ہے لیکن موجودہ حالات میں جبکہ اہل عرب طرح طرح کی خانہ جنگیوں میں مبتلا ہیں، مجھے وہاں سے کسی مدد کی امید نہیں۔ تم اپنی طرف سے کوشش کرو۔‘‘
ظہیر نے ایک نوکر کو بلا کر سعید کا گھوڑا اس کے حوالے کیا اور اسے اپنے ساتھ مکان کے ایک کمرے میں لے گیا۔ اس کی آنکھوں سے شب عروسی کا خمار اتر چکا تھا۔ اس نے دوسرے کمرے میں جا کر دیکھا، یاسمین بارگاہ الٰہی میں سر بسجود تھی۔ دل کو گونہ مسرت ہوئی۔ واپس سعید کے پاسا کر کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا:
’’سعید میری شادی ہو چکی ہے!‘‘
’’مبارک ہو۔ کب ؟‘‘
’’کل‘‘
’’مبارک ہو!‘‘ سعید مسکرا رہا تھا۔ لیکن اس کی مسکراہٹ اچانک پژمردگی میں تبدیل ہونے لگی۔ وہ دیرینہ دوست کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھ رہا تھا اور اس کی نگاہیں سوال کر رہی تھیں کہ شادی کی خوشی نے تمہیں جذبہ جہاد سے تو عاری نہیں کر دیا؟ ظہیر کی آنکھیں اس سوال کا جواب نفی میں دے رہی تھیں۔
دنیا میں کم و بیش ہر انسان کی زندگی میں کبھی نہ کبھی ایسا وقت ضرور آتا ہے جب اسے کسی بلندی تک پہنچنے یا بڑا کام کرنے موقع ملتا ہے لیکن ہم اکثر نفع نقصان کی سوچ میں ایسے موقع کو کھو دیتے ہیں۔
سعید نے پوچھا ’’آپ نے خط کے متعلق کیا سوچا؟‘‘
ظہیر نے مسکراتے ہوئے اپنا ہاتھ سعید کے کندھوں پر رکھ دیا اور کہا:
’’اس میں سوچنے کی کیا بات ہے۔چلو!‘‘۔ ’’چلو‘‘ بظاہر ایک سادہ سا لفظ تھا لیکن ظہیر کے منہ سے سعید کو یہ لفظ سن کر جو خوشی ہوئی اس کا اندازہ کرنا ذرا مشکل ہے۔ وہ بے اختیار اپنے دوست سے لپٹ گیا۔ ظہیر نے کوئی اور بات نہ کی۔ سعید کو اپنے ساتھ لے کر گھر سے باہر نکلا اور مسجد کی طرف ہو لیا۔
صبح کی نماز ختم ہوئی اور ظہیر تقریر کے لیے اٹھا۔ ایک مجاہد کو اپنی زبان میں اثر پیدا کرنے کے لئے اچھے اچھے الفاظ اور لمبی لمبی تاویلوں کی ضرورت نہ تھی۔ اس کے سیدھے سادے مگر جذبے سے بھرے ہوئے الفاظ لوگوں کے دلوں میں اتر گئے۔ اس نے تقریر کے دوران میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا:
’’مسلمانوں ! ہماری خود غرضیاں اور خانہ جنگیاں ہمیں کہیں کا نہ چھوڑیں گی۔ آج وہ وقت آگیا ہے کہ اہل روم جن کی سلطنت کو ہم کئی بار پاؤں تلے روند چکے ہیں ایک بار پھر ہمارے مقابلے کی جرات کر رہے ہیں۔ وہ لوگ یرموک اور اجنادین کی شکستیں بھول چکے ہیں۔ آؤ انہیں ایک بار پھر بتائیں کہ مسلمان اسلام کی عظمت کی حفاظت کے لئے اب بھی اپنے خون کو اتنا ہی ازاں سمجھتا ہے جتنا کہ پہلے سمجھتا تھا۔ انہوں نے طرح طرح کی سازشیں کر کے افریقہ کے لوگوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔ وہ یہ خیالات کرتے ہیں کہ ہم خانہ جنگیوں کی وجہ سے کمزور ہو چکے ہیں لیکن میں یہ کہتا ہوں کہ اس دنیا میں جب تک ایک بھی مسلمان زندہ ہے، ان لوگوں کو ہم سے ڈر کر رہنا چاہیے۔
مسلمانو! آؤ ایک بار پھر انہیں یہ بتا دیں کہ ہمارے سینوں میں وہی تڑپ ہے، ہمارے بازوؤں میں وہی طاقت اور ہماری تلواروں میں وہی کاٹ ہے جو کہ حضرت عمرؓ کے زمانے میں تھی۔‘‘
ظہیر کی تقریر کے بعد اڑھائی سو نوجوان اس کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہو گئے۔

..جاری ہے

We recommend to visit

Last updated 1 week, 4 days ago

ھەوالی پەروەردەی شاری کرکوک
https://instagram.com/kirkuk_star_

Last updated 2 days, 5 hours ago

چەناڵی فەرمیی ئێن ئاڕ تی لە تێلێگرام

Last updated 2 months, 2 weeks ago