🌻بھولی بسری سنتیںﷺ🌻

Description
مَن اَحَبَّ سُنَّتِی*
جس نے میری سنت سے محبت کی
*فَقَد اَحَبَّنِی*
تو اس نے (سنت پہ عمل کے ذریعے سے دراصل) مجھ سے محبت کی
*وَ مَن اَحَبَّنِی*
اور جو مجھ سے محبت کرتا ہے
*کَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّۃ*
وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا۔ (الترمذی)
Advertising
We recommend to visit


‌بزرگ ترین‌ چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
‌‌
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot

Last updated 3 weeks ago

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated 1 year, 1 month ago

⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️

🔻Telegram🔻
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+


🔴 تبليغات بنرى
@Pink_Bad

🔴 تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad

Last updated 1 week, 4 days ago

7 months ago

اسلام کی خوبصورتی اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگی کہ جو دعا آپ دوسروں کو دیتے ہیں وہ سب سے پہلے آپ کے اپنے حق میں قبول ہوتی ہے??♥️???

7 months ago

ایمان کا لیول ایک سا نہیں رہتا۔
کبھی ہر لمحہ میں اللہ سے باتیں کرتی ہوں کبھی دنیا میں الجھ جاتی ہوں
انسان ہوں ناں?
تقریباً ہر انسان ایسے ہی مراحل سے گزرتا ہے۔کوئی بہت آگے ہوتا ہے کوئی درمیان میں اور کوئی شروع کے مدارج میں۔
بس نسبت قائم رہنی چاہیے♥️
اللہ کے راستے پہ بھاگ نہ سکیں تو چل لیں، چل نہ سکیں تو خود کو گھسیٹ لیں مگر راستہ نہ بدلیں♥️

7 months ago

ماں باپ کی ذات کے بعد اگر کوئی حقیقی محبت کرنے والا ہے تو وہ آپ کے بہن اور بھائی ہیں

کہتے ہیں کہ ایک دن گاؤں کے کنوئیں پہ عجیب ماجرا ھوا کہ جو ڈول بھی کنوئیں میں ڈالا جاتا واپس نہ آتا جبکہ رسی واپس آ جا تی ، سارے لوگ خوفزدہ ھو گئے کہ اندر ضرور کوئی جن جنات ھے جو یہ حرکت کرتا ھے ،

آخر اعلان کیا گیا کہ جو بندہ اس راز کا پتہ لگائے گا اس کو انعام دیا جائے گا ،، ایک آدمی نے کہا کہ اس کو انعام کی کوئی ضرورت نہیں مگر وہ گاؤں والوں کی مصیبت کے ازالے کے لئے یہ قربانی دینے کو تیار ھے مگر ایک شرط پر ،،

شرط یہ ہے کہ میں کنوئیں میں اسی صورت اتروں گا جب رسا پکڑنے والوں میں میرا بھائی بھی شامل ھو ،،

اس کے بھائی کو بلایا گیا اور رسہ پکڑنے والوں نے رسا پکڑا اور ایک ڈول میں بٹھا کر اس بندے کو کنوئیں میں اتار دیا گیا ، اس بندے نے دیکھا کہ کنوئیں میں ایک مچھندر قسم کا بندر بیٹھا ھوا ھے جو ڈول سے فورا رسی کھول دیتا ہے ،،

اس بندے نے اپنی جیب کو چیک کیا تو اسے گڑ مل گیا ،، اس نے وہ گڑ اس بندر کو دیا یوں بندر اس سے مانوس ھو گیا ، بندے نے اس بندر کو کندھے پر بٹھایا اور نیچے سے زور زور سے رسہ ہلایا ،،

گاؤں والوں نے رسا کھینچنا شروع کیا اور جونہی ڈول اندھیرے سے روشنی میں آیا وہ لوگ بندر کو دیکھ کر دھشت زدہ ھو گئے کہ یہ کوئی عفریت ہے جس نے اس بندے کو کھا لیا ھے اور اب اوپر بھی چڑھ آیا ھے ،

وہ سب رسہ چھوڑ کر سرپٹ بھاگے مگر اس بندے کا بھائی رسے کو مضبوطی سے تھامے اوپر کھینچنے کی کوشش کرتا رھا تا آنکہ وہ کنارے تک پہنچ گیا ،

کنوئیں سے نکل کر اس نے بندر کو نیچے اتارا اور لوگوں کو اس بندر کی کارستانی بتائی پھر کہا کہ میں نے اسی لئے اپنے بھائی کی شرط رکھی تھی کہ اگر میرے ساتھ کنوئیں میں کوئی ان ھونی ھو گئ تو تم سب بھاگ نکلو گے جبکہ بھائی کو خون کی محبت روکے رکھے گی ،

یاد رکھیں کوئی لاکھ اچھائی کرے مگر خونی رشتے آخرکار خون کے رشتے ہی ہوتے ہیں ، ان کی قدر کریں کیونکہ یہ وہ رشتے ہیں جو ایک بار آپ کی زندگی سے نکل جائیں تو دوبارہ نہیں ملتے.

تحریر کو پڑھ کر صدقہ جاریہ اور اللّٰہ کی رضا کی نیت سے اپنے پیاروں کے ساتھ شیئر کیجئے ہو سکتا ہے آپ کی تھوڑی سی محنت یا کوشش کسی کی ھدایت کا ذریعہ بن جائے

9 months, 1 week ago

?

9 months, 1 week ago

Document from کل نفس ذَآئِقَةُالموت

9 months, 1 week ago

Audio from کل نفس ذَآئِقَةُالموت

9 months, 2 weeks ago

*? ••• افطاری میں جلدی کرنا ؛ نبی صلی الله علیه وسلم کی عظیم سنت ! ••• ?*

? سيدنا سهل بن سعد رضي الله عنه فرماتے ہیں کہ نبی صلی الله علیه وسلم نے فرمایا :

”میری امت کے لوگوں میں اس وقت تک خیر باقی رہے گی، جب تک وہ افطار میں جلدی کرتے رہیں گے.“

? |[ صحيح البخاري : ١۹٥٧ ]|

? سیدنا ابو هریرة رضي الله عنه کہتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا :

”یہ دین تب تک قوت میں رہے گا جب تک لوگ افطاری میں جلدی کرتے رہیں گے، کیونکہ یہود و نصاری افطاری تاخیر سے کرتے ہیں.“

? |[ سنن أبي داؤد : ۲٣٥٣، حسنه الألباني ]|

? حافظ ابن الملقن رحمه الله فرماتے ہیں :

"یعنی لوگ اس سنت پر عمل کریں گے تو خیر پر بھی رہیں گے اور دینِ اسلام بھی قوت میں رہے گا. کیونکہ ہر قسم کی قوت اور خیر سنت کی پیروی کرنے میں ہے اور ہر قسم کا شر سنت کی مخالفت میں ہے. جب کبھی صحابہ کرام رضی اللہ عنهم کسی معاملے میں نقصان کا سامنا کرتے تو فورا دیکھتے کہ ان سے کوئی سنت تو نہیں رہ گئی. اور جب انہیں سنت کا پتہ چل جاتا تو سمجھ جاتے کہ یہ نقصان اسی سنت کے چھوڑنے کی وجہ سے تھا. لہذا امت کے مسائل تب تک بخوبی انجام پاتے رہیں گے جب تک وہ افطاری میں جلدی کی سنت پر عمل پیرا رہیں گے. اور جب وہ ان سنتوں کو چھوڑ دیں گے تو یہ ان کے فساد میں پڑنے کی علامت ہو گی!"

*? |[ الإعلام بفوائد عمدة الأحكام : ٣١٠/٥ ]|*

••┈┈•◈◉❒ ?❒◉◈•┈┈••

9 months, 2 weeks ago

Document from کل نفس ذَآئِقَةُالموت

9 months, 2 weeks ago

Audio from کل نفس ذَآئِقَةُالموت

9 months, 3 weeks ago

✦ مصیبت پہنچنے پر یہ دعـا کثرت سے پڑھیں اگر آپ پریشـان ہیں کوئی مسائل چل رہے ہیں تو اس مختصر سی دعا کو یاد کریں اس دعا کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں جب بھی کوئی پریشانی دکھ، تکلیف غم نقصان پہنچے تو ان کلمات کو کثـرت سے پڑھنا شروع کردیں اس دعا کو پڑھنے کی برکت سے اللہ اس مصیبت پریشانی کو ختم کرکے آپکو اسکا اچھا نعم البدل ضرور عطاء فرمائیں گے ان شاءاللہ

☜ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کوئی بندہ نہیں جسے مصیبت پہنچے اور وہ کہے《اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اَللّٰھُمَّ اُجُرْنِیْ فِیْ مُصِیْبَتِیْ وَاَخْلِفْ لِیْ خَیْرًا مِّنْھَا》 بےشک ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں ۔ اے اللہ!مجھے میری مصیبت کا اجردے اور مجھے اس کا بہتر بدل عطا فرما تو اللہ تعالی اسے اس کی مصیبت کا اجر دیتا ہے اور اسے اس کا بہتر بدل عطا فرماتا ہے ( حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے ) کہا : تو جب ابو سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فوت ہوگئے ، میں نے اس طرح کہا جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا تھا تو اللہ تعالیٰ نے مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صورت میں ان سے بہتر بدل عطا فرمادیا ۔ [صحیح مسلم، حدیث نمبر : ٢١٢٧]

زندگی میں انسـان کو بہت سے ناخوشگوار واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور مومن کا ہر معاملہ اسکے لئے خیر و بھلائی کا ہوتا ہے مومـن کو ہر چیز میں اجر ملتا ہے تو ہمیں مصائب تکالیف پریشانی کے وقت ٹینشن نہیں لینی، اپنی سوچ کو مثبت کرنا ہے،جب ہم مصائب میں خیر مثبت رخ دیکھنے لگتے ہیں اللہ پر توکل بھروسہ کرتے ہیں، تو اللہ ہمیں اس سے بہتر نعم البدل عطاء کرتے ہیں

مشکل اور پریشـانی میں انعـام پانے والے کون، ایسے لوگوں پر اللہ کی طرف سے خصـوصی عنایتیں اور رحمـت ہے کوئی پریشانی دکھ، تکلیف غم نقصان پہنچے تو ان کلمات کو کثـرت سے پڑھنے سے اس مصیبت کے بدلے اس سے بڑی خوشخبری ملے گی اللہ اس پریشانی کے عوض نعـم البـدل ضرور عطاء کرے گا ان شاءاللہ

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اَللّٰھُمَّ اُجُرْنِیْ فِیْ مُصِیْبَتِیْ وَاَخْلِفْ لِیْ خَیْرًا مِّنْھَا

’یقیناً ہم اللہ کی ملکیت ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔ اے اللہ! مجھے میرے صدمے میں اجر دے اور مجھے بدلے میں اس سے زیادہ بہتر دے۔ (صحیح مسلم ٩١٨)

✦ صبر کرنے والوں کو خوشخبری دے دیجئے انکے لئے انکے رب کی طرف سے خصوصی عنایتیں اور رحمت ہے

بَشِّرِ الصّٰبِرِیۡنَ ﴿۱۵۵﴾ۙ الَّذِیۡنَ اِذَاۤ اَصَابَتۡہُمۡ مُّصِیۡبَۃٌ ۙ قَالُوۡۤا اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ ﴿۱۵۶﴾ؕاُولٰٓئِکَ عَلَیۡہِمۡ صَلَوٰتٌ مِّنۡ رَّبِّہِمۡ وَ رَحۡمَۃٌ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُہۡتَدُوۡنَ ﴿۱۵۷﴾

صبر کرنے والوں کو خوشخبری سنا دو ۔ جنہیں جب کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو یہ کہتے ہیں کہ ہم سب اللہ ہی کے ہیں اور ہم کو اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے یہ وہ لوگ ہیں جن پر ان کے پروردگار کی طرف سے خصوصی عنایتیں ہیں ، اور رحمت ہے ۔ اور یہی لوگ ہیں جو ہدایت پر ہیں ۔ [سورہ بقرہ آیت نمبر ١٥٥تا ١٥٧]

We recommend to visit


‌بزرگ ترین‌ چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
‌‌
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot

Last updated 3 weeks ago

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated 1 year, 1 month ago

⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️

🔻Telegram🔻
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+


🔴 تبليغات بنرى
@Pink_Bad

🔴 تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad

Last updated 1 week, 4 days ago