?تعلیم القرآن?

Description
?النبيﷺ قال: ✸خَيرُكُم من تعلَّمَ القرآنَ وعلَّمَهُ✸
?نبی ﷺ نے فرمایا:✸تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن سیکھے اور اسے سکھلائے✸
???
Join group ☞ @tafhim_ul_quran
Advertising
We recommend to visit


‌بزرگ ترین‌ چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
‌‌
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot

Last updated 3 weeks, 6 days ago

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated 1 year, 1 month ago

⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️

🔻Telegram🔻
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+


🔴 تبليغات بنرى
@Pink_Bad

🔴 تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad

Last updated 2 weeks, 3 days ago

9 months ago

https://t.me/Daarul_ifta

Telegram

ULAMA-E-HIND (دار الافتاء)

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ ***📌***دینی معلومات، کتب اور علماء کے فتاویٰ (text & videos) کی صورت میں حاصل کرنے کے لںٔے چینل کو جواںٔن کریں۔ ***📚******✒️*** Join group ☞ https://t.me/Maktaba\_e\_Muhammadiya

?تعلیم القرآن?
9 months, 1 week ago
12 months ago
12 months ago

تفسیر: آسان قرآن
مفسر: مفتی محمد تقی عثمانی

‏┄┅═❁ ﷽ ❁═┅┄

*?قَالُوۡا سُبۡحٰنَكَ لَا عِلۡمَ لَنَآ اِلَّا مَا عَلَّمۡتَنَا ؕ اِنَّكَ اَنۡتَ الۡعَلِيۡمُ الۡحَكِيۡمُ?*

لفظی ترجمہ:**
قَالُوا (انہوں نے کہا) سُبْحٰنَ (پاکی ہے)
ك (تجھے) لا (نہیں) عِلم (کوئی علم)
ل (واسطے) نا (ہمارے) إِلَّا (مگر)
ما (جو) عَلَّمْتَ (سکھایا تو نے)
نا (ہمیں) اِن (بیشک) ک (تو)
اَنْتَ (تُوہی) الْعَلِيمُ (جاننے والا)
الْحَكِيمُ (حکمت والا)

ترجمہ:
وہ بول اٹھے آپ ہی کی ذات پاک ہے جو کچھ علم آپ نے ہمیں دیا ہے اس کے سوا ہم کچھ نہیں جانتے حقیقت میں علم و حکمت کے مالک تو صرف آپ ہیں

تفسیر:
بظاہر ان الفاظ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ نام صرف حضرت آدم ؑ کو سکھائے گئے تھے اور فرشتے اس تعلیم میں شریک نہیں تھے، اس صورت میں اس سے ناموں کے بارے میں پوچھنا یہ بتانے کے لئے تھا کہ تم میں وہ صلاحیت نہیں رکھی گئی جو آدم ؑ کی تخلیق سے مقصود ہے، دوسرا احتمال یہ بھی ہے کہ آدم ؑ کو سکھاتے وقت فرشتے موجود تھے ؛ لیکن چونکہ ان میں ان باتوں کو سمجھنے یا یاد رکھنے کی صلاحیت نہیں تھی اس لئے وہ امتحان کے وقت جواب نے دے سکے، اس صورت میں ان کے جواب کا حاصل یہ ہوگا کہ ہمیں وہی علم حاصل ہوسکتا ہے جو آپ ہمیں دینا چاہیں اور اس کی صلاحیت ہمارے اندر پیدا کردیں۔

┄┈•※ ‌✤۝✤‌ ※•┈┄

#سورت_بقرہ
#آیت_32

12 months ago

تفسیر ابن عباس
مترجم: حافظ محمد سعید احمد

‏┄┅═❁ ﷽ ❁═┅┄

*?قَالُوۡا سُبۡحٰنَكَ لَا عِلۡمَ لَنَآ اِلَّا مَا عَلَّمۡتَنَا ؕ اِنَّكَ اَنۡتَ الۡعَلِيۡمُ الۡحَكِيۡمُ?*

لفظی ترجمہ:**
قَالُوا (انہوں نے کہا) سُبْحٰنَ (پاکی ہے)
ك (تجھے) لا (نہیں) عِلم (کوئی علم)
ل (واسطے) نا (ہمارے) إِلَّا (مگر)
ما (جو) عَلَّمْتَ (سکھایا تو نے)
نا (ہمیں) اِن (بیشک) ک (تو)
اَنْتَ (تُوہی) الْعَلِيمُ (جاننے والا)
الْحَكِيمُ (حکمت والا)

ترجمہ:
انہوں نے کہا تو پاک ہے جتنا علم تو نے ہمیں بخشا ہے اس کے سوا ہمیں کچھ معلوم نہیں، بیشک تو دانا (اور) حکمت والا ہے

تفسیر:
فرشتوں نے جوابا عرض کیا کہ ہم اپنے قول سے رجوع کرتے ہیں ہمیں جو تو نے بتایا اتنا ہی علم ہے تو ہم سے اور ان سے اور ہماری باتوں اور ان کی باتوں سے زیادہ باخبر ہے

─━━━═•✵⊰✿⊱✵•═━━━─

#سورت_بقرہ
#آیت_32

1 year ago

تفسیر ابن عباس
مترجم: حافظ محمد سعید احمد

‏┄┅═❁ ﷽ ❁═┅┄

?وَعَلَّمَ اٰدَمَ الۡاَسۡمَآءَ كُلَّهَا ثُمَّ عَرَضَهُمۡ عَلَى الۡمَلٰٓئِكَةِ فَقَالَ اَنۡۢبِـئُوۡنِىۡ بِاَسۡمَآءِ هٰٓؤُلَآءِ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏?
(سورۃ بقرہ۔ آیت 31)

لفظی ترجمہ:
و : اور عَلَّمَ : سکھائے
ادم : آدم کو الاسماء : نام
كلها : تمام اشیاء کے
ثُمَّ : پھر عَرَضَ : پیش کیا
هم : اُن کو علی : اوپر
المليكة : فرشتوں کے
ف : پھر قَالَ : فرمایا
اَنْبِتُو : خبردو ني : مجھے
ب ساتھ اسماء : ناموں
هَؤُلاء : ان سب کے
ان : اگر۔ كُنتُم : ہو تم
صدِقِينَ : سچے

ترجمہ:
اور اس نے آدم کو (سب چیزوں کے) نام سکھائے پھر ان کو فرشتوں کے سامنے کیا اور فرمایا اگر سچے ہو تو مجھے ان کے نام بتاؤ

تفسیر:
چناچہ اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم ؑ کو تمام اولاد کے نام سکھادیے اور ایک قول یہ ہے کہ جانوروں وغیرہ کے نام حتی کہ پیالہ اور چینی تک کے نام بتلادیے، پھر ان چیزوں کے نام ان فرشتوں پر (جن کو سجدہ کا حکم ملا تھا) پیش کیے گئے اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا مجھے مخلوق اور ان کی اولاد کے متعلق اطلاع دو ، اگر تم اپنی پہلی بات میں سچے ہو۔

─━━━═•✵⊰✿⊱✵•═━━━─

#سورت_بقرہ
#آیت_31

1 year ago

تفسیر: آسان قرآن
مفسر: مفتی محمد تقی عثمانی

‏┄┅═❁ ﷽ ❁═┅┄

?وَعَلَّمَ اٰدَمَ الۡاَسۡمَآءَ كُلَّهَا ثُمَّ عَرَضَهُمۡ عَلَى الۡمَلٰٓئِكَةِ فَقَالَ اَنۡۢبِـئُوۡنِىۡ بِاَسۡمَآءِ هٰٓؤُلَآءِ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏?
(سورۃ بقرہ۔ آیت 31)

لفظی ترجمہ:
و : اور عَلَّمَ : سکھائے
ادم : آدم کو الاسماء : نام
كلها : تمام اشیاء کے
ثُمَّ : پھر عَرَضَ : پیش کیا
هم : اُن کو علی : اوپر
المليكة : فرشتوں کے
ف : پھر قَالَ : فرمایا
اَنْبِتُو : خبردو ني : مجھے
ب ساتھ اسماء : ناموں
هَؤُلاء : ان سب کے
ان : اگر۔ كُنتُم : ہو تم
صدِقِينَ : سچے

ترجمہ:
اور آدم کو (اللہ نے) سارے نام سکھادیئے پھر ان کو فرشتوں کے سامنے پیش کیا اور (ان سے) کہا اگر تم سچے ہو تو مجھے ان چیزوں کے نام بتلاؤ۔

تفسیر:
ناموں سے مراد کائنات میں پائی جانے والی چیزوں کے نام ان کی خاصیتیں اور انسان کو پیش آنے والی مختلف کیفیات کا علم ہے مثلاً بھوک، پیاس، صحت اور بیماری وغیرہ، اگرچہ آدم ؑ کو ان چیزوں کی تعلیم دیتے وقت فرشتے بھی موجود تھے ؛ لیکن چونکہ ان کی فطرت میں ان چیزوں کی پوری سمجھ نہیں تھی اس لئے جب ان کا امتحان لیا گیا تو وہ جواب نہیں دے سکے اور اس طرح اللہ تعالیٰ نے عملی طور پر انہیں باور کرادیا کہ جو کام اس نئی مخلوق سے لینا مقصود ہے وہ فرشتے انجام نہیں دے سکتے۔

┄┈•※ ‌✤۝✤‌ ※•┈┄

#سورت_بقرہ
#آیت_31

1 year ago

تفسیر ابن عباس
مترجم: حافظ محمد سعید احمد
‏┄┅═❁ ﷽ ❁═┅┄ *?وَاِذۡ قَالَ رَبُّكَ لِلۡمَلٰٓئِكَةِ اِنِّىۡ جَاعِلٌ فِى الۡاَرۡضِ خَلِيۡفَةً ؕ قَالُوۡٓا اَتَجۡعَلُ فِيۡهَا مَنۡ يُّفۡسِدُ فِيۡهَا وَيَسۡفِكُ الدِّمَآءَۚ وَنَحۡنُ نُسَبِّحُ بِحَمۡدِكَ وَنُقَدِّسُ لَـكَ‌ؕ قَالَ اِنِّىۡٓ اَعۡلَمُ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ*?
(سورۃ بقرہ۔ آیت 30)

لفظی ترجمہ:
و (اور) اِذْ (جب)
قَالَ (فرمایا) رب (رب نے)
ک (آپکے) ل (واسطے)
الْمَلَكَةِ (فرشتوں کے)۔ اني (يقيناً میں)
جَاعِلٌ (بنانیوالا) في (میں)
الْأَرْضِ (زمین) خَلِيفَةً (نائب)
قَالُوا (انہوں نے کہا) آ (کیا)
تَجْعَلُ (بنائیگا تو) في (میں)
ھا(اس) مَنْ(جو) يُفْسِدُ(فساد کریگا)
في (میں) ھا (اس) و (اور)
يَسْفِكُ (بہائے گا) الدِّمَاءَ (خون)
و (اور) نَحْنُ (ہم)
نُسَبِّحُ(تسبیح کرتےہیں) بِ(ساتھ)
حَمْدِ(تعریف) ک(تیری) و(اور)
نُقَدِّسُ (ہم پاکی بیان کرتے ہیں)
ل (واسطے) ک (تیرے)
قَالَ (فرمایا) انی (بیشک میں)
اَعْلَمُ (جانتا ہوں) ما (جو)
لا (نہیں) تَعْلَمُونَ (تم جانتے)

ترجمہ:
اور (وہ وقت یاد کرنے کے قابل ہے) جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں زمین میں اپنا نائب بنانے والا ہوں، انہوں نے کہا کیا تو اس میں ایسے شخص کو بنانا چاہتا ہے جو خرابیاں کرے اور کشت و خون کرتا پھرے، اور ہم تیری تعریف کے ساتھ تسبیح و تقدیس کرتے رہتے ہیں (خدا نے) فرمایا میں وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے

تفسیر:
اب اللہ تعالیٰ ان فرشتوں کا واقعہ بیان کرتے ہیں، جنہیں آدم ؑ کو سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا کہ جس وقت اللہ تعالیٰ نے ان فرشتوں سے جو کہ زمین میں رہنے والے تھے، فرمایا میں تمہارے بدلے زمین پر ایک خلیفہ پیدا کرنے والا ہوں، انہوں نے کہا کہ کیا آپ ایسے لوگوں کو پیدا کرنے والے ہیں جو گناہ اور ظلم کا ارتکاب کریں گے اور ہم آپ کے حکم کے مطابق عبادت کرتے ہیں اور پاکی کے ساتھ آپ کا ذکر کرتے ہیں، ارشاد ہوا کہ میں اس خلیفہ (آدم ؑ) کی حکمتوں کو زیادہ جانتا ہوں۔

─━━━═•✵⊰✿⊱✵•═━━━─

#سورت_بقرہ
#آیت_30

We recommend to visit


‌بزرگ ترین‌ چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
‌‌
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot

Last updated 3 weeks, 6 days ago

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated 1 year, 1 month ago

⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️

🔻Telegram🔻
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+


🔴 تبليغات بنرى
@Pink_Bad

🔴 تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad

Last updated 2 weeks, 3 days ago