®️ISLAMIC YOUTH ORGANISATION 🎗️

Description
بسم الله الرحمن الرحيم
Islamic Youth Organisation (IYO)
"Today's youth, Tomorrow's leaders"

We are an islamic organization that is specifically for the youth and is managed and organized by the youth. Our aim is to empower the youth inshaAllah....👈💖
We recommend to visit


‌بزرگ ترین‌ چنل کارتووووون و انیمهه ?
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
‌‌
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot

Last updated 2 months ago

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated 1 year, 2 months ago

⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️

?Telegram?
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+


? تبليغات بنرى
@Pink_Bad

? تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad

Last updated 1 month, 2 weeks ago

5 days, 10 hours ago

⚂⚂⚂.
▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁
✮┣ l ﺑِﺴْـــﻢِﷲِﺍﻟـﺮَّﺣـْﻤـَﻦِﺍلرَّﺣـِﻴﻢ ┫✮
⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙
■ امھات المومنین ■
⚂ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا ⚂
⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙
پوسٹ–20_
─━━━════●■●════━━━─
• جب بالکل نزدیک کے لوگ آپ پر ایمان لا چکے تو اللہ تعالی نے حکم نازل فرمایا :- اپنے قریبی لوگوں کو ڈرائیے _
• یہ حکم نازل ہونے پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوہ صفا پر تشریف لے گئے اور پکار کر فرمایا :- اے بنی عبدالمطلب ! اے بنی فہرہ اور اے بنی کعب ! اگر میں تم سے کہوں کہ اس پہاڑ کے پیچھے دشمن جمع ہو گئے ہیں اور تم پر حملہ کرنے والے ہیں تو بتاؤ کیا تم میری اطلاع کو درست سمجھو گے_
• آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کے جواب میں سب نے کہا :- ہاں ! ہم آپ کی بات کو درست سمجھیں گے, اس لیے کہ آپ نے کبھی جھوٹ نہیں بولا _
•اس پر آپ نے فرمایا:- تو پھر جان لو ! میرے پاس تمہارے لئے سخت عذاب کی اطلاح ہے_

• ابولہب یہ سن کر سخت ناراض ہوا، اس نے بھنا کر کہا :- تو ہمیشہ برباد رہے... کیا تو نے بس یہی سنانے کے لیے بلایا تھا_," ( نعوذباللہ), پھر لوگ بڑبڑاتے ہوئے واپس لوٹ گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تبلیغ کا کام جاری رکھا، اس پر قریش شدید مخالفت پر اتر آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب بھی قریش مکہ کی طرف سے صدمہ پہنچتا، تو آپ سیدھا خدیجہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لاتے، سیدہ خدیجہ آپ کی باتوں کی تصدیق کرتیں تو آپ کا صدمہ دور ہو جاتا، غرض ہر مشکل وقت میں سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے آپ کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی_

• جب اسلام آہستہ آہستہ پھیلنے لگا تو قریش بہت فکرمند ہوئے، انہوں نے ابو طالب کو بلا کر کہا :- اے ابو طالب ! اگر آپ کے بھائی کے بیٹے ہمارے دین کو اور جن بتوں کی ہم پوجا کرتے ہیں ان کو اسی طرح برا کہتے رہے اور آپ اسی طرح ان کی مدد کرتے رہے تو ہم سمجھیں گے کہ آپ نے بھی ہمارے مقابلے میں صرف ان کی مدد کی ٹھان رکھی ہے، اس صورت میں ہم جو کچھ بھی کریں، پھر شکایت نہ کریں _
• ابو طالب نے انہیں سمجھا بجھا کر واپس بھیج دیا، ادھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم برابر تبلیغ کرتے رہے، اس پر قریش پھر جمع ہوئے، ابو طالب کے پاس آئے، انہوں نے کہا:- اگر آپ نے اب بھی اپنے بھتیجے کو نہ روکا تو ہمارے اور آپ کے درمیان کوئی واسطہ نہیں رہ جائیگا اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ہم میں سے کوئی مارا جائے_

• ابوطالب نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کی اور کہا :- بھتیجے ! اپنے دین کے اعتبار سے تم مجھ پر اتنا بوجھ نہ ڈالو کہ میں اٹھا نہ سکوں _," ان کی بات کے جواب میں آپ نے فرمایا :- چچاجان ! اگر یہ لوگ میرے ایک ہاتھ پر سورج اور دوسرے پر چاند رکھ دیں اور مجھ سے کہیں کہ جو کچھ میں کہہ رہا ہوں اس سے باز آ جاؤ تو بھی میں ایسا ہرگز نہیں کروں گا، چاہے میری جان کیوں نہ چلی جائے _
• یہ سن کر ابو طالب نے کہا:- بھتیجے ! تم جو چاہو کرو میں آئندہ تمہیں نہیں ٹوکوں گا _

*📓 امہات المؤمنین ، قدم بہ قدم _,32,* ┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵

5 days, 11 hours ago

Assalamualaikum warahmatullahi wabarakatuhu

Please recite your morning adhkar

  1. Allahumma  anta rabbi la ilaha illa anta, Khalaqtani wa ana ‘abduka wa ana ‘ala ‘ahdika wa wa’dika ma astata‘t. A‘udhu bika min sharri ma sana‘tu, abu-u laka bi ni‘matika ‘alayya wa abu-u laka bi dhanbi, faghfir li fa innahu la yaghfiru’l-dhunub illa anta

  2. Subhanallahi wabihamdihi subhanallahil adheem prophet SAW told these two words are very light on the tongue but very heavy in balance

  3. La ilaha ill-Allah wahdahu la sharika lah, lahu’l-mulk wa lahu’l-hamd wa huwa ‘ala kulli shay’in qadir

4.  Ya hayyu ya qayyum, bi rahmatika astaghith, aslih li sha'ni kullahu, wa la takilini ila nafsi tarfaya 'ahn

  1. Ayat ul kursi

  2. (Surah ikhlas, surah falak, surah naas) × 3

  3. SubhanAllah × 33
    Alhamdulillah × 33
    AllahuAkbar × 33

Don't forget to recite surah Yaseen

5 days, 18 hours ago

Night Azkar Reminder🤍

🌸 33 times Subhan Allah
🌸 33 times Alhamdulillah
🌸 34 times Allah o Akbar
🌸 1 time Ayat-ul-kursi
🌸 1 time Surah Al-Mulk

➡️ last 2 ayats of surah baqarah

آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ ۚ كُلٌّ آمَنَ بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُسُلِهِ ۚ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا ۖ غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ ۝ 

لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ۚ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ ۗ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ ۖ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا ۚ أَنْتَ مَوْلَانَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ ۝ 
                    [البقرة : 285-286]

اَللّٰهُمَّ بِاسْمِكَ اَمُوْتُ وَ اَحْیٰی.

قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ(۱) اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ(۲) لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُوْلَدْۙ(۳) وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ۠(۴)

قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِۙ(۱) مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَۙ(۲) وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَۙ(۳) وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِۙ(۴) وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ۠(۵)

قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ(۱) مَلِكِ النَّاسِۙ(۲) اِلٰهِ النَّاسِۙ(۳) مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ(۴) الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِۙ(۵) مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ۠(۶)

قُلْ یٰۤاَیُّهَا الْكٰفِرُوْنَۙ(۱) لَاۤ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَۙ(۲) وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُۚ(۳) وَ لَاۤ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُّمْۙ(۴) وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُؕ(۵) لَكُمْ دِیْنُكُمْ وَ لِیَ دِیْنِ۠(۶)

Dua Before Going To Sleep.

_بِاسْمِكَ رَبِّ وَضَعْتُ جَنْبِي ، وَبِكَ أَرْفَعُهُ ، إِنْ أَمْسَكْتَ نَفْسِي فَاغْفِرْ لَهَا، وَإِنْ أَرْسَلْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِمَا تَحْفَظُ بِهِ عِبَادَكَ الصَّالِحِينَ_

Set your alarms for Fajar nd Tahajjud 🌻

Sab ko maaf kar ky soye...apny ajkay din ka sochein ky kisi ka dil to nahi dukhaya? Koi aesa kaam to nahi kia jis sy Allah naraz ho...khush rahein or khushiyaan banntain .

5 days, 21 hours ago
5 days, 23 hours ago

⚂⚂⚂.
▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁
✮┣ l ﺑِﺴْـــﻢِﷲِﺍﻟـﺮَّﺣـْﻤـَﻦِﺍلرَّﺣـِﻴﻢ ┫✮
⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙
■ امھات المومنین ■
⚂ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا ⚂
⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙
پوسٹ–19_
─━━━════●■●════━━━─
• اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آس پاس کے لوگوں کو اسلام کی دعوت شروع کی، اس سلسلے میں جو مشکلات تھیں ان کے سامنے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا ڈٹ گئیں، اپنا تن من اور دھن سب کچھ قربان کرنے پر تل گئیں

• آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے شوہر ابوالعاص غزوۂ بدر میں گرفتار ہوئے، یہ اس وقت کی بات ہے جب مشرکوں سے نکاح نہ کرنے کا حکم نازل نہیں ہوا تھا اور حضرت زینب رضی اللہ عنہا کی شادی ابو العاص سے ہو چکی تھی، دوسرے قیدیوں کی طرح ان سے بھی کہا گیا:- آپ بھی فدیے کی رقم ادا کریں تاکہ آپ کو رہا کیا جا سکے_," انہوں نے حضرت زینب رضی اللہ عنہا کو پیغام بھیجا کہ ان کی آزادی کے لئے فدیے کی رقم بھیج دیں، حضرت زینب رضی اللہ عنہا کو یہ پیغام ملا تو آپ پریشان ہو گئیں کیونکہ اس وقت آپ کے پاس کوئی رقم نہیں تھی، البتہ شادی کے موقع پر انہیں جو جہیز ملا تھا اس میں ایک ہار بھی تھا، انہوں نے وہی ہار بھیج دیا، وہ ہار دراصل حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کا تھا

• جب یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ نے اس ہار کو پہچان لیا، آپ کو حضرت خدیجہ یاد آ گئیں، آپ کی مبارک آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے، آپ کو روتے دیکھ کر صحابہ کرام بھی رونے لگے، انہوں نے عرض کیا :- اے اللہ کے رسول ! آپ یہ ہار بیٹی کو واپس کردیں, فدیے کی رقم ہم ادا کر دیتے ہیں_

• اس واقعے سے ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے کس قدر محبت تھی

• اسی طرح حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں :- ایک مرتبہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ کی بہن ہالہ ہمارے ہاں آئیں، انہوں نے اجازت طلب کرنے کے لیے آواز دی، ان کی آواز حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے بہت ملتی تھی، پھر کیا تھا یہ آواز سن کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا یاد آگئیں، آپ حیرت اور مسرت کے عالم میں پکار اٹھے :- یا اللہ ! یہ تو ہالہ لگتی ہیں_

• اس وقت میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا:- آپ قریش کی ایک بوڑھی عورت کو کیا ہر وقت یاد کرتے رہتے ہیں، انہیں تو فوت ہوئے بھی عرصہ ہوگیا، اللہ پاک نے آپ کو اس سے بہتر بیوی عطا فرما دی ہے_," یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم جلال میں آ گئے، یہاں تک کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے نادم ہو کر عرض کیا:- اے اللہ کے رسول ! مجھ سے غلطی ہوگئی, آئندہ میں ان کا ذکر اچھے الفاظ ہی میں کروں گی_

*📓 امہات المؤمنین ، قدم بہ قدم _,30,* ┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵

6 days, 1 hour ago

Reminder Saat-Al-Istijaba

Dua between Asr-Magrib
Time when Duais answered

عصر سے مغرب کے درمیان دعا کی یاددہانی
دعا کے قبول ہونےکا وقت۔

6 days, 11 hours ago

Jumuāh Reminder

Alhamdulillaah its Friday.
Don't Forget to Recite (Surah Al kahf) & Moist Your Tongue with (Durood e Ibraheem) In Sha Allaah...May Almighty Allaah Accept it from You and Us.🥀

الحمدللہ جمعہ ہے۔
سورہ کہف پڑھنا نہ بھولیں اور اپنی زبان کو (درود ابراہیم) سے تر کریں ان شاء اللہ... اللہ تعالی اسے آپ سے اور ہم سے قبول فرمائے۔
🥀*

آمیـــــــــــــن*

6 days, 11 hours ago

⚂⚂⚂.
▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁
✮┣ l ﺑِﺴْـــﻢِﷲِﺍﻟـﺮَّﺣـْﻤـَﻦِﺍلرَّﺣـِﻴﻢ ┫✮
⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙
■ امھات المومنین ■
⚂ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا ⚂
⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙
پوسٹ–18_
─━━━════●■●════━━━─
• پھر میں مکہ مکرمہ واپس پہنچا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نبوت کا اعلان کر چکے تھے، فوراً ہی میرے پاس قریش کے بڑے سردار عقبہ بن ابو معیط، شیبہ، ربیعہ، ابو جہل اور ابو البختری وغیرہ آئے اور کہنے لگے :- اے ابو بکر ! ابو طالب کے یتیم بھتیجے نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ نبی ہے, اگر آپ کا انتظار نہیں ہوتا تو ہم اس معاملے میں صبر نہ کرتے، اب آپ آ گئے ہیں اس لیے اس سے نبٹنا آپ ہی کا کام ہے_

• یہ بات انہوں نے اس لیے کہی تھی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ قریبی دوست تھے، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں :- میں نے انہیں اچھے انداز میں ڈال دیا اور خود آنحضرت صلی وسلم کے گھر پہنچ گیا، دروازے پر دستک دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے، آپ نے مجھے دیکھ کر فرمایا :- اے ابو بکر میں تمہاری اور تمام انسانوں کی طرف اللہ کا رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں، اس لیے تم اللہ تعالی پر اور اس کے رسول پر ایمان لے آؤ _

• میں نے عرض کیا:- کیا آپ کے پاس اس کا ثبوت ہے ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :- اس بوڑھے عالم کے شعر جو اس نے تمہیں سنائیں تھے_," میں نے حیران ہو کر عرض کیا:- میرے دوست ! آپ کو ان اشعار کے بارے میں کیسے پتہ چلا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :- مجھے اس عظیم فرشتے کے ذریعے پتا چلا جو مجھ سے پہلے بھی تمام نبیوں کے پاس آتا رہا ہے_
• اب میں نے عرض کیا :- اپنا ہاتھ لائیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالی کے سوا کوئی معبود نہیں اور آپ اللہ کے رسول ہیں _

• حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :- میرے اسلام کو قبول کرنے سے آپ کو بے تحاشہ خوشی ہوئی_," سب لوگوں کے سامنے اپنے ایمان لانے کا اعلان سب سے پہلے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہی نے کیا تھا، سب سے پہلے ایمان لانے والوں کی ترتیب اس طرح ہے :- مردوں میں سب سے پہلے حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت علی رضی اللہ عنھم ایمان لائے، عورتوں میں حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سب سے پہلے ایمان لائیں اور غلاموں میں سب سے پہلے حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ ایمان لائے، وہ اس وقت تک بالغ نہیں ہوئے تھے

*📓 امہات المؤمنین ، قدم بہ قدم _,28,* ┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵

6 days, 21 hours ago
6 days, 23 hours ago

⚂⚂⚂.
▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁
✮┣ l ﺑِﺴْـــﻢِﷲِﺍﻟـﺮَّﺣـْﻤـَﻦِﺍلرَّﺣـِﻴﻢ ┫✮
⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙
■ امھات المومنین ■
⚂ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا ⚂
⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙══⊙
پوسٹ–17_
─━━━════●■●════━━━─
• حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بارے میں علماء نے لکھا ہے کہ آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نبوت ملنے سے بھی پہلے آپ پر ایمان لا چکے تھے، کیونکہ یمن میں ایک بوڑھے عالم سے ان کی جو بات چیت ہوئی تھی اس سے وہ جان چکے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، وہی رسول جن کا دنیا کو انتظار ہے، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ جب یمن میں اس بوڑھے عالم کے پاس رکے تھے تو اس نے کہا تھا :- میرا خیال ہے، تم حرم کے رہنے والے ہو؟ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے جواب میں فرمایا تھا :- ہاں ! میں حرم کا رہنے والا ہوں، اس پر اس نے کہا تھا :- اور میرا خیال ہے تم قریشی ہو ؟ آپ نے جواب دیا :- ہاں ! میں قریشی ہوں ، پھر اس نے کہا تھا :- میرا خیال ہے تم خاندان تیمی کے ہو ؟, آپ نے جواب دیا تھا :- ہاں ! میں خاندان تیمیی سے ہوں ، پھر اس نے کہا تھا :- اب آپ سے ایک سوال اور پوچھنا چاہتا ہوں ؟ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے پوچھا :- اور وہ سوال کیا ہے؟ اس نے کہا تھا :- اپنا پیٹ کھول کر دکھا دو، اس پر حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا :- یہ میں اس وقت تک نہیں کروں گا جب تک کہ تم اس کی وجہ نہیں بتا دوں گے

• اس وقت اس نے کہا تھا :- میں اپنے سچے اور مضبوط علم کی بنیاد پر خبر پاتا ہوں کہ حرم کے علاقے میں ایک نبی کا ظہور ہونے والا ہے، اس کی مدد کرنے والا ایک نوجوان اور پختہ عمر کا آدمی ہوگا، وہ مشکلات میں کود جانے والا اور پریشانیوں کو روکنے والا ہوگا، اس کا رنگ سفید اور جسم کمزور ہو گا، اس کے پیٹ پر ایک بال دار نشان ہو گا اور اس کی بائیں ران پر بھی ایک علامت ہوگی _
• یہ کہنے کے بعد اس نے کہا :- اب یہ بھی ضروری نہیں کہ تم مجھے اپنا پیٹ کھول کر دکھاؤں کیونکہ تم میں باقی تمام علامات موجود ہیں _

• حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب میں یمن میں اپنی خرید و فروخت کا کام پورا کر چکا تو اس سے رخصت ہونے کے لئے اس کے پاس آیا، تب اس نے کہا :- میری طرف سے چند شعر سن لو، یہ شعر میں نے اسی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کہے ہیں_," میں نے کہا سناؤ:- اس نے وہ شعر سنائیں

*📓 امہات المؤمنین ، قدم بہ قدم _,26,* ┵━━━━━━❀━━━━━━━━━━━━┵

We recommend to visit


‌بزرگ ترین‌ چنل کارتووووون و انیمهه ?
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
‌‌
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot

Last updated 2 months ago

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated 1 year, 2 months ago

⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️

?Telegram?
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+


? تبليغات بنرى
@Pink_Bad

? تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad

Last updated 1 month, 2 weeks ago