Last updated hace 1 año, 2 meses
وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️
Last updated hace 1 año, 3 meses
بزرگ ترین چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot
Last updated hace 3 semanas, 3 días
کراچی میں پولیس کے مبینہ تشدد سے شہری جاں بحق۔
کراچی: پولیس کانسٹیبل کی بائیک سے ٹکرانے کے بعد گرفتار شہری پولیس کے مبینہ تشدد سے بازی ہار گیا ـ
تفصیلات کے مطابق پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق شہری کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پولیس کانسٹیبل کی بائیک سے ٹکرانے کے بعد وقاص کو گرفتار کیا گیا، پولیس نے تھانے میں رات بھر تشدد کیا جس سے وقاص جاں بحق ہوا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے پولیس نے رات کو بائیک ٹکرانے اور اشیاء گم ہونے کی ایف آئی آر کاٹی 3 افراد کو لاک اپ کیا گیا تھانے میں تینوں پر رات بھر تشدد کیا گیا، صبح وقاص کے اچانک انتقال کا بتایا گیا اس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں۔
متاثرہ فیملی نے بتایا کہ وقاص کی ہلاکت کے بعد باقی افراد کو بغیر کسی قانونی کارروائی کے رہا کر دیا گیا۔ ایس ایچ او پریڈی تھانے کا کہنا ہے کہ پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کیسے ہوئی اس کا پوسٹ مارٹم سے پتا چلے گا۔
ایس ایس پی مہروز علی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہری وقاص کو گزشتہ روز اہلکار کو زدکوب کرنے پر تھانے لایا گیا تھا، پولیس اہلکار کی وقاص اور اس کے دو ساتھیوں سے ہاتھا پائی ہوئی، واقعے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں کانسٹیبل کی مدعیت میں درج کیا گیا، وقاص کو گرفتار کرکے تھانے لایا گیا تو وہ بار بار بےہوش ہو رہا تھا، وقاص کو تفتیشی ٹیم کے حوالے کیا گیا جہاں اس کی ہلاکت ہو گئی۔
ایس ایس پی مہروز علی کا کہنا ہے کہ وقاص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مجسٹریٹ کی موجودگی میں وقاص کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
کراچی میں پولیس کے مبینہ تشدد سے شہری جاں بحق۔
کوئٹہ: جیل روڈ پر فائرنگ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل جاں بحق ۔
کوئٹہ: (ٹرائبل نیوز) جیل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق مقتول ڈیوٹی ختم کر کے گھر جا رہے تھے کہ گھات لگائے حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ "سی سی ٹی وی" فوٹیج کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہو سکتا ہے تاہم تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے ۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی شدت پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ۔
https://t.me/TribalNewsUrdu_1
ایلون مسک کا انقلابی منصوبہ، دنیا کے ہر شہر تک ایک گھنٹے میں سفر ممکن ـ
ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے دنیا بھر میں راکٹ پلیٹ فارمز قائم کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے، تاکہ لوگوں کو تیز ترین سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی جانب سے اسٹار شپ راکٹ کے ذریعے دنیا کے تمام شہروں کے درمیان ایک گھنٹے کے اندر سفر ممکن بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ایلون مسک نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں 'ارتھ ٹو ارتھ' اسپیس ٹریول پروجیکٹ کا حوالہ دیا، جس کے مطابق یہ منصوبہ ممکنہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ امریکی صدر بننے کے بعد حقیقت کا روپ دھار سکتا ہے۔
ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ سے لوگوں کو آواز کی رفتار سے 20 گنا زیادہ رفتار سے زمین کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک سفر کی سہولت مل سکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم دنیا کے کسی بھی حصے میں ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں پہنچ سکتے ہیں تو یہ دنیا کو حقیقی معنوں میں قابل رسائی بنا دے گا۔ اسپیس ایکس کے اندازے کے مطابق، اسٹار شپ کے ذریعے لاس اینجلس سے کراچی کا سفر 30 منٹ، لندن سے نیویارک کا سفر 29 منٹ اور نیویارک سے شنگھائی کا سفر 39 منٹ میں طے کیا جا سکے گا۔
ایلون مسک کا انقلابی منصوبہ، دنیا کے ہر شہر تک ایک گھنٹے میں سفر ممکن ـ
کراچی میں پکوان سینٹر پر دستی بم حملہ ـ
کراچی: شہر قائد کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں پکوان سینٹر پر دستی بم حملہ ہوا ہے، دکان کے مالک نے 2022 میں بھتے کی پرچی بھیجنے والے کو پکڑوایا تھا۔
تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود میں فرنٹیئر کالونی میں ایک پکوان سینٹر پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم حملہ کیا ہے، تاہم ملزمان کی جانب سے پھینکا گیا دستی بم خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پکوان سینٹر پر اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہو گئے، جاتے جاتے دستی بم پھینکا لیکن وہ پھٹ نہیں سکا۔
پکوان سینٹر کے مالک نے پولیس کو بتایا ’’ہم گھر میں سو رہے تھے اچانک فائرنگ ہوئی، فائرنگ کی آواز پر باہر آ کر دیکھا تو دکان پر دستی بم پڑا تھا۔
دکان مالک کے مطابق ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ 2022 میں انھیں بھتے کی پرچی ملی تھی، اس واقعے کا مقدمہ پیرآباد تھانے میں درج کیا گیا تھا، پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔ پکوان سینٹر کے مالک کے مطابق بھتہ مانگنے والا ملزم ان کا پڑوسی تھا۔
ایس ایچ او مومن آباد شہباز انجم نے بتایا کہ صبح سویرے سوا چار بجے کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر 4 لڑکے آئے، جن میں سے دو نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا اور دو نے چہرے رومالوں سے ڈھانپ رکھے تھے، انھوں نے بند دکان پر تین فائر کیے اور گرنیڈ پھینکا۔ ایس ایچ او کے مطابق پکوان سینٹر کے مالک کو کوئی دھمکی نہیں ملی ہے۔
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکا، 50 سے زائد افراد جاں بحق و زخمی ۔کوئٹہ:(ٹرائبل نیوز) ایس پی آپریشنز محمد بلوچ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ایم ایس ڈاکٹر نور اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔
انہوں نے بتایا ہے کہ طبی امداد کے لیے اضافی ڈاکٹرز اور عملے کو بھی طلب کر لیا ہے، ڈاکٹر عائشہ فیض کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موجود ہیں،
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ہوا ہے ۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس کو 9 بجے روانہ ہونا تھا، ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی کہ ٹکٹ گھر کے قریب دھماکا ہو گیا ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ نے کہا ہے کہ بظاہر دھماکا خود کش لگتا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 40 کے قریب افراد زخمی ہیں، ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی پر ریلوے پولیس تعینات ہوتی ہے ،
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیز کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا ممکنہ طور پر خود کش لگتا ہے ۔
دوسری جانب کوئٹہ کے کمشنر محمد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکا خودکش تھا، خودکش بمبار سامان کے ساتھ ریلوے اسٹیشن میں داخل ہوا، دھماکے کی ذمے داری کالعدم تنظیم نے قبول کر لی ہے ۔
محمد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ ایسے کسی شخص کو روکنا مشکل ہوتا ہے جو خودکش حملے کے لیے آئے، دہشت گرد واک تھرو کے راستے سے نہیں بلکہ اسٹیشن کے کھلے داخلی راستوں سے اندر آیا تھا ۔
Last updated hace 1 año, 2 meses
وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️
Last updated hace 1 año, 3 meses
بزرگ ترین چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot
Last updated hace 3 semanas, 3 días