Last updated hace 1 año, 2 meses
وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️
Last updated hace 1 año, 3 meses
بزرگ ترین چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot
Last updated hace 3 semanas, 3 días
شان صدیق اکبر رضی اللّٰه عنہ پر کمال کے اشعار 😘
اخلاص کی مٹی سے بنایا ہوا پیکر
خوشبوئے صداقت سے بسایا ہوا پیکر
سرکار کی سلطانی میں آیا ہوا پیکر
ہر عہد فسوں ساز پہ چھایا ہوا پیکر
ہر ایک اسے صاحبِ ایمان پکارے
سرکار کا صاحب، اسے قرآن پکارے
القاب ملے تھے اسے صدیق وغیرہ
رکھتا تھا کہاں دل میں وہ تشکیک وغیرہ
ہر بات پہ آمین تھی تصدیق وغیرہ
درکار نہیں تھی اسے تحقیق وغیرہ
بچپن سے ہی سرکار کو وہ جان گیا تھا
اعلانِ نبوت سے ہی سب مان گیا تھا
✍: احمد عقیل
🆔 @madhesahabachainal ☜
خوشبوئے پیمبر کو حَسَن کہتے ہیں ہم لوگ
تطہیر کی چادر کو حَسَن کہتے ہیں ہم لوگ
وہ فاطمہ جایا ، وہ علی مولا کا سایہ
اس ماہ ِ منور کو حسن کہتے ہیں ہم لوگ
ہر جنگ میں ہیرو ہے ہمارے لیے شبیر
ہر صلح کے رہبر کو حَسَن کہتے ہیں ہم لوگ
قدموں میں ہے اس شاہ کے کونین کی شاہی
جس ماہِ منور کو حَسَن کہتے ہیں ہم لوگ
حیدر ہے خلافت کا چمکتا ہوا ماتھا
اور ماتھے کے جھومر کو حَسَن کہتے ہیں ہم لوگ
وہ ہستی جسے دیکھ کے یاد آئیں پیمبر
اس حُسن کے پیکر کو حَسَن کہتے ہیں ہم لوگ
وہ حفصہ جو صدیق کے بیٹے کی ہے بیٹی
اس حفصہ کے شوہر کو حَسَن کہتے ہیں ہم لوگ
وہ شیر ، ببر شیر علی سائیں کا بیٹا
ہاں ہاں اسی شبّر کو حَسَن کہتے ہیں ہم لوگ
وصلی اللہ علیہ وعلی آلہ وصحبہ وسلم
سفیرِ منقبت نادر صدیقی
🆔 @madhesahabachainal ☜
علی والوں کی نذر💛
درونِ دل میں نہاں ہے کہیں مدام علی
یہ حق بھی ہے کہ یہی ہو بہم قیامِ علی
علی کے فیض سے روشن زمانے بھر کے علوم
فصاحتوں سے بھی ہے ماورا کلامِ علی
یہ خیبر اور یہ مرحب تمہیں بتاٸیں گے خود
کہ کتنا کرتا ہے دہشت زدہ نیامِ علی
نہ ہوگا ہم سے کبھی احترام اُس بَد کا
وہ جس کے دل میں نہ ہو پاسِ احترامِ علی
یہ اونچی شان ہے ذاکر کو کیا پتا ہوگا؟
یہ ہم سے پوچھیے کیا ہوتا ہے مقامِ علی!
کسی نے پوچھا تعارف تو کہہ دیا فورًا
"علی امامِ من است و منم غلامِ علی"
✍: سلیم سالک
🆔 @madhesahabachainal ☜
صحابہ کے دشمن کو 2 مکے?? لگا دینا ??
کبھی جو سامنے آئے تو دو مکے لگا دینا
ستمگر مسکرائے جب تو دو مکے لگا دینا
کسی مجلس میں جب دیکھو محمد ﷺ کی جماعت کو
برا کہنے جو آ جائے تو دو مکے لگا دینا
یہ بدبختی سدا ان کے مقدر کی لکیریں ہیں
صحابہؓ سے جو ٹکرائے تو دو مکے لگا دینا
علی کی ذات نے آقاﷺ سے یہ ارشاد پایا ہے
علی صدیق کے منکر کو دو مکے لگا دینا
صحابہؓ حق کے راہی ہیں، صحابہ دیں کے داعی ہیں
جو ان کی شان پر آئے تو دو مکے لگا دینا
ہماری قوم کے افراد سارے حق بجانب ہیں
نظر آئے کوئی منکر تو دو مکے لگا دینا
✍: نامعلوم
? @madhesahabachainal ☜
❤️معاویہ معاویہ معاویہ رضی اللّٰه عنہ ❤️
معاویہ کی عظمتوں پہ جان و دل فدا کرو
معاویہ پہ منقبت لکھا کرو پڑھا کرو
معاویہ سے پیار تھا معاویہ سے پیار ہے
معاویہ کا ذکرِ خیر جابجا کِیا کرو
معاویہ امام تھا معاویہ امام ہے
معاویہ کے حاسدو نہ دین سے دغا کرو
معاویہ کے منکرو! زبان کو لگام دو
معاویہ کے نام سے نہ روز و شب جلا کرو
معاویہ کے حاسدیں حسد کی آگ میں جلیں
معاویہ کے منکروں کے روبرو ہنسا کرو
معاویہ کے نام سے منافقوں کو بغض ہے
معاویہ کے دشمنوں کو غم میں مبتلا کرو
✍: ہدہد الہ آبادی
? @madhesahabachainal ☜
?2025ء کے آغاز پر نیو منقبتِ صحابہ?
دنیا کرے گی عزت، عُقبیٰ میں نام ہوگا
اصحابِ مصطفیٰ کا جو بھی غلام ہوگا
اب تک پیا نہیں جو، کیسے پتا چلے پھر!
عشق صحابہ کا جو پی لےگا، جام ہوگا
مجنون اور دیوانہ مجھ کو کہیں تو پھر بھی
نسلوں میں میری ہر اک ان کا غلام ہوگا
ہیرے کی کیا ہے قیمت! یہ جوہری ہی جانے
ہم جانیں کیا ہمارا رب کے ہاں دام ہوگا
دنیاوی دکھ کے نقشے مٹ جائیں گے دوانو!
جنت میں داخلے کا جب انتظام ہوگا
بغضِ صحابہ کی جو چنگاری دل میں رکھے
اندر ہی اندر اس کا قصہ تمام ہوگا
اصحاب و آل سے جو رکھتا ہے پیار صؔارِم
محشر میں دیکھنا پھر ! اس کا مقام ہوگا
"""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""
✍?: محمد سمیع اللّٰه عباسی صؔارِم
?????????
? @madhesahabachainal ☜
?▬▬▬??▬▬▬?
??منقبت شانِ صحابہؓ ??
ھر گام گلی ھر جا۶ ھرسول
یوں مدح صحابہؓ جاری ھے
انگشت بدنداں ان کے عدو
یوں مدح صحابہؓ جاری ھے
1- تحریروں میں تقریروں میں
اشعاروں میں تفسیروں میں
آتی ھے صحابہؓ کی خوشبو
یوں مدح -----------------------
2- انسانوں نے حیوانوں نے
جنگل کے چرندوں پرندوں نے
ماناں ھے صحابہؓ کو ھر جو
یوں مدح ------------------------
3- اخلاص ووفاکے پیکر ھیں
اصحابؓ شفیع محشر ھیں
رب ھے راضی وہ ھیں ورضو
یوں مدح --------------------------
4- فاتح قبرص ایران بھی یہ
ھیرے گوھر مرجان بھی یہ
انتخاب خدا اعلی خوب رو
یوں مدح----------------------------
5- اصحابؓ نبی ازواج نبی ﷺ
ھے پیاری ھمیں اولاد علیؓ
فاروقی کی ان سے آبروقت
یوں مدح صحابہؓ جاری ھے
-------------------------------
✍حافظ محمدثقلین فاروقی
✍: سمیع اللہ عباسی صؔارِم
? @madhesahabachainal ☜
سعادت کا کام ہے???
----------
✍: نادرعریض عباسی
میں نے سنا کسی سے سعادت کا کام ہے۔
’اصحاب، اس لیے مرا تکیہ کلام ہے۔
جب سے شروع کی ہے صحابہ کی نوکری۔
تب سے مرے بدن پہ تھکاوٹ حرام ہے۔
جس کو نبیﷺ اور اُن کے صحابہ سے عشق ہے۔
مالک ہو یا غلام، ہمارا اِمام ہے۔
صحنِ حرم میں ہیں سبھی، کعبے کی چھت پہ تُو۔
اسلام میں بلال ترا کیا مقام ہے۔
آنکھیں چمک رہی ہیں جبینوں پہ نُور ہے۔
چہروں سے لگ رہا ہے کہ مدحت کی شام ہے
رضی اللہ عنہم اجمعین
? @madhesahabachainal ☜
دیدۂ نم نے کوئی عکس بنایا ہوا ہے
چونکہ صدیق مرے دھیان میں آیا ہوا ہے
گلشن عشق کے والی ہیں مدینے والے
اور مسند پہ ابو بکر بٹھایا ہوا ہے
اُن پہ الزام لگاتے ہو کہ وہ ظالم تھے
جن کو سرکار نے پہلو میں سلایا ہوا ہے
اپنے بیٹے کو ابوبکر کا ہم نام کیا
دیپ الفت کا سر عام جلایا ہوا ہے
غار میں سانپ تھا سانپوں کے قبیلے سے عقیل
نئے سانپوں نے نیا ڈھونگ رچایا ہوا ہے
✍: احمد عقیل
? @madhesahabachainal ☜
دفترِ صدق میں محضرِ عشق ہے اور ابوبکر ہے
حلقہءِ عقل ہے محورِ عشق ہے اور ابوبکر ہے
رہروِ عشق سن آرزو ہے اگر منزلِ عشق کی
اس کی چوکھٹ کو چھو وہ درِ عشق ہے اور ابوبکر ہے
من کی مسجد میں ہے مقتدائے یقیں ایک روشن جبیں
دل کے محراب میں منبرِ عشق ہے اور ابوبکر ہے
ثانی الثنین، صدیق، اَرحَم، مصدق وہ صاحب، عتیق
یعنی ہر نام سے پیکرِ عشق ہے اور ابوبکر ہے
خاک پر نام کے ایک نیر کو ہے روشنی کی طلب
بامِ انوار پر اخترِ عشق ہے اور ابوبکر ہے
✍: ابرار حسین نیر
? @madhesahabachainal ☜
Last updated hace 1 año, 2 meses
وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️
Last updated hace 1 año, 3 meses
بزرگ ترین چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot
Last updated hace 3 semanas, 3 días