<<کچھ دل سے❤>>

Description
اس چینل میں ڈیلی قرآنی ویڈیو، رسول اللہﷺ کی احادیث مع تشریح، مختلف سیریز، سلف صالحین کے اقوال،علماء کے بیانات، درود، اقوال زریں اور مزید عمدہ تحریریں ارسال کیے جائیں گے ان شاء الله۔
We recommend to visit

Last updated hace 1 año, 2 meses

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated hace 1 año, 3 meses


‌بزرگ ترین‌ چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
‌‌
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot

Last updated hace 3 semanas, 3 días

2 weeks, 2 days ago

اگر حق و باطل کی تمیز کیے بغیر صرف پڑھنا ہی مقصود ہو تو سچّی، صحیح اور فلاسفی والی باتیں تو مرزا غلام احمد قادیانی کے یہاں بھی مل جاتی ہیں، مرزا کی کتاب "اسلام کا نظام فلاسفی" پڑھیے تو آپ کو وہ سچّا خادم اسلام ہی نظر آئے گا۔
کچّے اور نوخیز طالب علم کو قطعی یہ مشورہ نہیں دینا چاہیے وہ ہر وادی میں سفر کرے، ہاں علم پختہ ہوجائے تو آدمی ہر طرح کا مطالعہ کرسکتا ہے۔
بعض دواؤں کا ریکشن اتنا خطرناک ہوتا ہے کہ ڈاکٹر بھی ہل جاتا ہے، پیرا سیٹامول بخار کی دوا ہے لیکن اتنا معلوم ہونے سے کوئی ڈاکٹر نہیں ہوجاتا ہے۔
ہاں کسی کی تردید مقصود ہو یا اس کے اصل نظریات جاننا ہو اور حق کی تائید مقصود ہو تو پھر ان کی کل کتابوں کا براہ راست مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ انصاف اور عدل کے ساتھ اس کی تردید و تائید کی جاسکے اور اس کے صحت و ضعف کو واضح کیا جاسکے ـ چند کتب کسی مصنف کی پڑھ کر آدمی کو اڑنا نہیں چاہیے۔
مفید اور معیاری باتیں تو ہر مصنف کے یہاں مل جاتی ہیں لیکن کچھ کے چکّر میں بہت کچھ کھودینا عقلمندی نہیں ہے ـمرزا غلام احمد قادیانی بھی شاہ ولی اللہ اور شاہ اسماعیل اور ان کے خاندان کا مدّاح اور خوشہ چیں تھا، قادیانیوں کے یہاں "بدعات" بہت کم ہیں لیکن ان کا اصل "ٹرانسفارمر" ہی فیل ہے ـ آج بھی وہ فروع میں "حنفی" ہی ہیں اور آٹھ رکعات تہجد کے قائل و عامل،
حیدر آباد کے ایک سفر میں افضل گنج میں ان کے ہیڈکواٹر اور ان کے معبد میں نماز "دیکھنے" کا موقع ملا اور اس کے ہیڈ سے گفتگو بھی ہوئی ،
نماز وہ اس خشوع و خضوع سے پڑھ رہے اور صفوں میں فاصلہ بھی تھا اور ہم ان کے چند فاصلے سے ان کی نماز کا مشاہدہ کررہے تھے وہ نماز اس طرح ادا کر رہے تھے کہ گمان ہورہا تھا کہ ہم کسی تبلیغی جماعت کی مسجد میں ہوں، عام آدمی کے لیےان کی نماز اور تبلیغی حنفی نماز میں فرق کرنا مشکل ہے، کیا خوارج اور عثمان وعلی رضی اللہ عنہما کے قاتلین ان سے مختلف نماز پڑھتے تھے؟ اس لیے اصل چیز عقیدہ و ایمان کے ساتھ عمل صالح ہے۔

ابو اشعر فہیم

2 weeks, 2 days ago

محبت کا مرکز ومحور۔۔۔صرف اللہ

اللہ سے ہٹ کر جس کسی کو بھی تم اپنی محبتوں اور چاہتوں کا مرکز و محور ٹھہرا لو اور جس کسی سے بھی تم یوں محبت کرنے لگو جیسی محبت اللہ سے کرنی چاہیے وہ تمہارا بت ہے اور تم اس کے پجاری ہو۔

قربت کی راہیں از سید ابوبکر غزنوی رحمہ اللہ،ص:8

2 weeks, 3 days ago

ماہِ رمضان میں درپیش مسائل کا حل|13|

ماہِ رمضان میں وفات پانے والے کی کوئی خصوصی اور اسپیشل فضیلت نہیں

سوال:حدیث میں آیا ہے کہ "جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں" تو کیا اس کے یہ معنی ہیں کہ جو بندہ رمضان میں فوت ہو جائے وہ بلا حساب جنت میں داخل کر دیا جاتا ہے؟
جواب:نہیں معاملہ ایسے نہیں ہے،بلکہ اس کا مفہوم یہ ہے کہ جنت کے دروازے عمل کرنے والوں کی فرحت اور خوشی کے لیے کھولے جاتے ہیں تاکہ ان عمل کرنے والوں کو ان میں داخلے کی ترغیب ہو،اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں تاکہ اہل ایمان نافرمانیوں سے بچتے رہیں اور ان میں داخل نہ ہوں۔اس کے یہ معنی نہیں کہ رمضان میں وفات پانے والا بلا حساب جنت میں داخل ہو گا،بلکہ بلا حساب جنت میں جانے والوں کے اوصاف رسول اللہﷺ نے بیان فرمائے ہیں کہ:
"یہ وہ لوگ ہیں جو (شرکیہ و بدعیہ) دم جھاڑ نہیں کرواتے،داغ نہیں لگواتے،بدفالی نہیں لیتے اور اپنے رب ہی پر توکل کرتے ہیں۔"
ان اوصاف کے ساتھ ساتھ وہ تمام اعمال صالحہ بھی سر انجام دیتے ہیں جو ان پر فرض اور واجب ہیں۔(محمد بن صالح عثیمین)

احکام ومسائل خواتین کا انسائیکلوپیڈیا،ص:٣٧٤

2 months, 3 weeks ago

*? Hadees.Of.The.Day.(115)*

حدیث نبوی ﷺ یاد کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی فضیلت

حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا:اللہ تعالیٰ اس شخص کو خوش رکھے،جس نے ہماری کوئی بات سنی،پھر اسے دوسروں تک پہنچایا،بعض اوقات جسے حدیث پہنچائی جاتی ہے،وہ براہ راست سننے والے سے زیادہ یاد رکھنے والا ہوتا ہے۔

(سنن ابن ماجہ:232)

2 months, 3 weeks ago

سلسلہ۔احادیث۔رسول اللہﷺ(202)

دجال کی پہچان

عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الدَّجَّالُ أَعْوَرُ عَيْنِ الْيُسْرَى جُفَالُ الشَّعَرِ مَعَهُ جَنَّةٌ وَنَارٌ فَنَارُهُ جَنَّةٌ وَجَنَّتُهُ نَارٌ

ترجمہ: حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:دجال بائیں آنکھ سے کانا ہے،زیادہ بالوں والا ہے،اس کے ساتھ جنت اور جہنم ہو گی،اس کی جہنم (اصل میں)باغ ہوگی اور اس کی جنت (اصل میں) آگ ہوگی۔

تشریح:(1)دجال ایک مافوق الفطرت شخصیت ہے لیکن وہ کوئی افسانوی کردار نہیں بلکہ حقیقت میں موجود ہے،یہودی مذہب پر ہے،ایک خاص وقت پر ظاہر ہوگا(2)جب دجال ظاہر ہوگا تو ایسے شعبدے دکھائے گا جس سے کمزور ایمان والے دھوکا کھاجائیں گےاور اس کے دعوے کو تسلیم کرکے اسے معبود بنالیں گے صحیح عقیدہ انسان اس سے دھوکا نہیں کھائیں گے(3)اس کی جنت اور جہنم بھی ایک شعبدہ ہوگااس لیے مومن کو اس کی جہنم سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے،اور اس کی جنت کے لالچ میں نہیں آنا چاہیے،کیونکہ جنھیں وہ اپنی جہنم میں پھینکےگا وہ اس میں ٹھنڈا پانی دوسری نعمتیں اور راحت پائیں گے اور اس کی جنت میں جانے والے اللہ کی طرف سے سزا کے مستحق ہوں گے۔

(سنن ابن ماجہ:4071)

2 months, 3 weeks ago

*? Hadees.Of.The.Day.(114)*

مسلمان کا دل تین چیزوں میں خیانت نہیں کرتا

حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:اللہ تعالیٰ اس شخص کو خوش رکھے جس نے میرا کلام سنا،پھر اسے(دوسروں تک) پہنچا دیا،بعض لوگوں کے پاس فقہ کی بات ہوتی ہے،اور وہ خود فقیہ نہیں ہوت،بعض لوگ فقہ کی بات اپنے سے زیادہ فقیہ آدمی کو پہنچا دیتے ہیں،علی بن محمد کی ایک روایت میں یہ اضافہ ہے،مسلمان کا دل تین چیزوں میں خیانت نہیں کرتا، عمل کو خالصتاً اللہ کے لئے انجام دینا، مسلمانوں کے ائمہ کی خیر خواہی کرنا اور مسلمانوں کی جماعت میں شامل رہنا۔

(سنن ابن ماجہ:230)

2 months, 4 weeks ago

یاد رکھو! اگر علماء نہ ہوتے جو علم کو نقل کرتے اور نسل در نسل لوگوں کو سیکھاتے ہیں تو اسلام فنا کے گھاٹ اتر جاتا۔اسی بنا پر تو انہیں وارثین انبیاء کا لقب دیا گیا ہے۔

امام ابن حزم رحمه اللہ
رسائل ابن حزم:١٥٣/٣

2 months, 4 weeks ago

سلسلہ۔احادیث۔رسول اللہﷺ(195)

*⚔️۔مال کی فراوانی، لوگوں کا قتلِ عام ہونا قرب قیامت کی علامت ہے*

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَفِيضَ الْمَالُ، وَتَظْهَرَ الْفِتَنُ، وَيَكْثُرَ الْهَرْجُ ، قَالُوا:وَمَا الْهَرْجُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:الْقَتْلُ، الْقَتْلُ،الْقَتْلُ ثَلَاثًا

ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:قیامت قائم نہیں ہوگی حتیٰ کہ مال بہت زیادہ ہوجائے گا،اور فتنے ظاہر ہوں گے اور ہرج بہت ہوگا،صحابہ نے کہا:اللہ کے رسول!ہرج سےکیا مراد ہے؟ آپ نے تین بار فرمایا:قتل قتل قتل۔

تشریح:(1)مال کی کثرت امن وسکون کا باعث نہیں جب کہ ایمان وتقوی نہ ہو(2)فتنوں سے مراد مختلف قسم کے تعصبات بھی ہوسکتے ہیں جو قتل وغارت کا باعث بنتے ہیں اور ایسی چیزیں بھی جو ایمان کے لیے خطرے کا باعث ہیں،خصوصاً جب کہ لوگ دین کے علم سے بھی محروم ہوں۔

(سنن ابن ماجہ:4047)

2 months, 4 weeks ago

*? Hadees.Of.The.Day.(108)*

بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے

حضرت مصعب بن سعد نے نے اپنے والد حضرت سعد بن ابو وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میں سے وہ لوگ بہتر ہیں جو قرآن سیکھیں اور سیکھائیں،عاصم نے کہا:مصعب بن سعد نے مجھے ہاتھ سے پکڑ کر اس جگہ بٹھایا کہ میں قرآن پڑھاؤں۔

(سنن ابن ماجہ:213)

3 months ago

رب کی صفات سے رب کی محبت.pdf

We recommend to visit

Last updated hace 1 año, 2 meses

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated hace 1 año, 3 meses


‌بزرگ ترین‌ چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
‌‌
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot

Last updated hace 3 semanas, 3 días