Sharing Ilm - Urdu

Description
قرآن اور حدیث اردو میں!

🔗: https://linktr.ee/manhajofthesalaf
Advertising
We recommend to visit


‌بزرگ ترین‌ چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
‌‌
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot

Last updated 3 weeks, 6 days ago

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated 1 year, 1 month ago

⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️

🔻Telegram🔻
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+


🔴 تبليغات بنرى
@Pink_Bad

🔴 تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad

Last updated 2 weeks, 3 days ago

2 weeks, 4 days ago

#استغفار

رسول الله (ﷺ) نے فرمایا:

"جو شخص میرے وضو کی طرح وضو کرے، پھر کھڑے ہو کر دو رکعتیں پڑھے جن کے دوران میں کسی اور خیال میں غرق نہ ہو، تو اس کے پچھلے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے۔"

📚: صحیح مسلم 226 (538)

3 weeks, 3 days ago

#ہدایت

*🍂 حسد کا علاج*

رسول الله (ﷺ) نے فرمایا:

"اگر تم میں سے کوئی کسی ایسے شخص کو دیکھے جسے اس سے زیادہ مال اور جسمانی حسن دیا گیا ہے تو (اسے چاہئے کہ) وہ اس کو بھی دیکھے جسے (اس سے) کم دیا گیا ہے۔"

📚: صحیح مسلم 2963 (7428)

شیخ محمد ابن علی ابن آدم (رحمة الله) نے اپر والی حدیث کی وضاحت کرتے ہوئے کہا:

"اور بعض علماء نے کہا ہے کہ: اس حدیث میں کسی بیماری کا علاج ہے (حسد کرنے کی بیماری) ، اس لئے کہ جب کوئی شخص دوسرے کو دیکھے جس کو زیادہ نوازا گیا ہو (دنیاوی معاملات میں) تو وہ حسد کرنے سے محفوظ نہیں رہے گا۔ اور اس کا علاج یہ ہے کہ وہ ان لوگوں کی طرف دیکھے جن کو اس سے کم نوازا گیا ہے (دنیاوی معاملات میں) تاکہ وہ اس کو الله کا شکر گذار ہونے میں حوصلہ دے/مدد کرے۔"

📚: البحر المحيط الثجاج في شرح صحيح الإمام مسلم بن الحجاج، ج 45، ص 79

3 weeks, 5 days ago

REMINDER 🌷****

الحمدلله جمادیٰ الآخرۃ کا مہینہ شروع ہو چکا ہے۔ رمضان میں صرف 3 مہینے رہ گئے ہیں اس لیے إن شاء الله جو روزے آپ نے چهوڑے تھے انہیں رمضان آنے سے پہلے رکھ لیں۔

اللهم بلغنا رمضان . آمين!

1 month, 1 week ago

#سنت_نبی

سونے سے پہلے وضو کرنا 🌀****

رسول الله (ﷺ) نے فرمایا:

"جو شخص وضو کی حالت میں سوتا ہے اس کے سر پر فرشتہ ہوتا ہے اور وہ اس وقت تک بیدار نہیں ہوتا جب تک کہ فرشتہ یہ نہ کہے: اے الله! اپنے بندے کی مغفرت کر دیں کیونکہ وہ وضو کی حالت میں سویا ہے۔"

📚: صحیح ابن حبان 1051 | صحیح

رسول الله (ﷺ) نے فرمایا:

"جو بندہ وضو کی حالت میں سوتا ہے، پھر رات کو اس کی آنکھ کھلے تو الله سے دنیا یا آخرت کی کسی چیز کا سوال کرتا ہے تو الله اسے وہ چیز دے دیتے ہیں۔"

📚: سنن ابن ماجه 3881 | حسن

2 months, 1 week ago

#دعا

اپنی دعا کا جواب حاصل کرنے کا بہترین طریقہ ہے 🌤️**

۱۔ وضو کر کے سوئے**
رسول الله (ﷺ) نے فرمایا:

"جو شخص الله کا ذکر کرتا ہوا باوضو (وضو کے ساتھ) سوئے پھر رات میں کسی وقت اس کی آنکھ کھلے اور الله سے دنیا اور آخرت مے بھلائی کا سوال کرے تو الله اسے وہ ضرور دیتے ہیں۔"

📚: سنن ابی داود 5042 | صحيح
۲۔ اس پر عمل کریں اگر آپ رات کے کسی وقت جاگ جائیں تو ⤵️****

رسول الله (ﷺ) نے فرمایا: "جو شخص رات کو اٹھے اور کہے:

لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ‏.‏ الْحَمْدُ لِلَّهِ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ، وَلاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ‏

(الله کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ بادشاہی اسی کے لیے ہے اور تمام تعریفیں بھی اسی کے لیے ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ تمام تعریفیں الله ہی کے لیے ہیں، الله کی ذات پاک ہے، الله تعالیٰ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور الله سب سے بڑا ہے، الله کی مدد کے بغیر نہ کسی میں گناہوں سے بچنے کی طاقت ہے نہ نیکی کرنے کی ہمت)

پھر یہ پڑھے: "اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي‏" (اے الله! میری مغفرت فرمائے)

یا کوئی اور دعا کرے تو اس کی دعا قبول ہوتی ہے اور اگر وضو کر کے نماز پڑھے تو اس کی نماز بھی قبول ہوتی ہے۔"

📚: صحيح بخارى 1154

4 months ago

?

حاتم الاسام (رحمة الله) نے کہا :

"میں نے الله کی مخلوق کو دیکھا اور یہ جانا کہ ہر انسان کے پاس کوئی نہ کوئی ایسی چیز ہے جو اسے بہت محبوب ہے لیکن وہ انسان جب قبر میں جائے گا تو اس کی وہ محبوب چیز اس سے جدا ہو جائے گی۔ اس لیے میں نے اپنے نیک اعمال کو اپنی سب سے محبوب چیز بنا لیا، اس امید کے ساتھ کہ جب میں قبر میں جاؤں گا تو یہ میرے ساتھ ہوں۔"

?: مختصر منهاج القاصدین، صفہ ۱۲

رسول الله (ﷺ) نے فرمایا:

"میت کے ساتھ تین چیزیں چلتی ہیں، دو واپس آجاتی ہیں (دفن کے بعد) اور ایک اس کے ساتھ رہتی ہے۔ اس کے ساتھ اس کا رشتہ دار، اس کا مال اور اس کا عمل چلتا ہے؛ رشتہ دار اور مال تو واپس آ جاتے ہیں، جب کہ اس کا عمل اس کے ساتھ باقی رہ جاتا ہے۔"

?: صحیح بخاری 6514

4 months ago

#روز_کے_اذکار #ذکر

رسول الله (ﷺ) نے فرمایا: "زمین پر جو کوئی بھی کہے:

« لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ »

(الله کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور الله سب سے بڑا ہے اور الله کے سوا (کسی کام کے کرنے کی کسی میں) نہ کوئی طاقت ہے اور نہ قوت)

تو اس کے (چھوٹے اور معمولی) گناہ معاف کر دیے جائیں گے، چاہے وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔"

?: جامع الترمذی 3460 | حسن

PDF: drive.google.com/drive/folders/1-B8hlc49z8alTfPsDhOw7d-iVqFKsqHB

4 months ago

#اچھی_عادت

نماز کے بعد اٹھنے مے جلدی نہ کریں ☝?****
رسول الله (ﷺ) نے فرمایا:

"جب تک تم اپنے مصلے پر جہاں تم نے نماز پڑھی تھی، بیٹھے رہو اور ریاح خارج نہ کرو تو فرشتے تمہارے لئے دعا کرتے رہتے ہیں۔ کہتے ہیں: اے الله! اس کی مغفرت کیجیئے، اے الله! اس پر رحم کیجیئے۔"

?: صحيح بخارى 445

6 months, 2 weeks ago

#ذکر

آسمانوں کے دروازے کھول دیے گئے ☁️****

ابن عمر (رضی الله عنهم) کہتے ہیں کہ: جب ہم رسول الله (ﷺ) کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے تو لوگوں میں سے ایک آدمی نے کہا:

« اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا وَالْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا وَسُبْحَانَ اللَّهِ بُكْرَةً وَأَصِيلاً »

"الله سب سے بڑا ہے، بہت بڑا، اور تمام تعریف الله کے لیے ہیں، بہت زیادہ، اور تسبیح الله ہی کے لئے ہے، صبح اور شام۔"

رسول الله (ﷺ) نے پوچھا: "فلاں فلاں کلمے کس نے کہے؟"
ایک آدمی نے کہا: "میں نے یا رسول اللہ!"

آپ (ﷺ) نے فرمایا: "مجھے ان پر بہت حیرت ہوئی، کیونکہ ان کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے گئے تھے۔"

ابن عمر (رضی الله عنهم) نے کہا: "جب سے میں نے رسول الله (ﷺ) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے، تب سے میں نے ان کلمات کو کہنا نہیں چھوڑا۔"

?: صحیح مسلم 601 (1358)

صحیح مسلم کی تفسیر میں امام نووی (رحمة الله) لکھتے ہیں کہ یہ الفاظ تکبیر تحریمہ (نماز شروع کرنے کی پہلی تکبیر) کے بعد اور قرآن کی تلاوت شروع کرنے سے پہلے کہے جاتے ہیں۔

We recommend to visit


‌بزرگ ترین‌ چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
‌‌
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot

Last updated 3 weeks, 6 days ago

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated 1 year, 1 month ago

⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️

🔻Telegram🔻
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+


🔴 تبليغات بنرى
@Pink_Bad

🔴 تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad

Last updated 2 weeks, 3 days ago