بزرگ ترین چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot
Last updated 2 weeks, 6 days ago
وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️
Last updated 1 year, 1 month ago
⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️
🔻Telegram🔻
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+
🔴 تبليغات بنرى
@Pink_Bad
🔴 تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad
Last updated 1 week, 3 days ago
دعا قبول ضرور ہوتی ہے، مگر اس کے قبول ہونے کی وہ حقیقت ہے جو مریض کی اس درخواست کی منظوری کی حقیقت ہے کہ کبھی طبیب سے درخواست کرے کہ میرا علاج مسہل سے کر دیجیے اور فورا علاج کردے۔ مگر مسہل اس کی حالت کے مناسب نہ تھا، اس لیے دوسرے طریقہ سے علاج شروع کر دیا۔ اس کو کوئی یوں نہیں کہہ سکتا کہ طبیب نے جب مسہل نہیں دیا تو مریض کی درخواست کو منظور نہیں کیا۔ اسی طرح اصل مطلوب دعا سے حق تعالیٰ کی توجہ خاص ہے اور عبد نے جو طریق معین اختیار کیا ہے یہ بھی مقصود نہیں ہے، بلکہ مقصود کا محض ایک طریق ہے جیسے اس مقصود کے اور بھی طریق ہیں، لہذا وہ جس طریق سے توجہ خاص فرمادیں وہ اجابت دعا ہی ہے۔
(انفاسِ عیسٰی)
پیشکش: مشربِ حکیم الامتؒ
Whatsapp: https://chat.whatsapp.com/IthggNQBhXk2gtnCggD0Zp
Telegram: https://t.me/taleematashrafiya
بدنظری میں نفس کا دهوکا
(ملفوظ حضرتِ تھانوی مع تشریح از کتاب انفاسِ عیسی)
?️ ایڈوکیٹ حمزہ صاحب
پیشکش: مشربِ حکیم الامتؒ
Whatsapp: https://chat.whatsapp.com/IthggNQBhXk2gtnCggD0Zp
Telegram: https://t.me/taleematashrafiya
وسوسہ پر عمل نہ کرنا باطنی مجاہدہ ہے
خیال آنا مضر نہیں، اس پر عمل نہ کیا جائے، بلکہ خیال آنے پر عمل نہ کرنا یہ ایک مجاہدہ ہے جو باطن کو بےحد نافع ہے۔
(انفاسِ عیسٰی)
پیشکش: مشربِ حکیم الامتؒ
Whatsapp: https://chat.whatsapp.com/IthggNQBhXk2gtnCggD0Zp
Telegram: https://t.me/taleematashrafiya
صاحبو! اپنے وطن کو جارہے ہو اور اتنی ست رفتار کہ بیٹھ بیٹھ کر چل رہے ہو! اصل مکان کی طرف تو جانور بھی تیزی سے چلتے ہیں، بیلوں کو دیکھیے کہ وطن کی طرف کس شوق سے قدم اٹھا کر چلتے ہیں۔ حیرت ہے کہ آپ انسان ہو کر بھی اپنے اصلی وطن کی طرف تیزی کے ساتھ قدم نہیں اٹھاتے۔ صاحبو سستی نہ کرو، تیزی کے ساتھ چلو، تمہارا اصلی وطن اصلی مستقر آگے ہے، تم دنیا میں کہاں پھنسے رہ گئے؟ اس کے ساتھ کیوں دل لگایا؟
(انفاسِ عیسٰی)
پیشکش: مشربِ حکیم الامتؒ
Whatsapp: https://chat.whatsapp.com/IthggNQBhXk2gtnCggD0Zp
Telegram: https://t.me/taleematashrafiya
اکفار الملحدین (اردو)
کفر و الحاد کی بے نظیر تحقیق
تصنیف: امام العصر علامہ انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ
آپ ہر وقت سفر میں ہیں تو آپ کو سفر کے لیے فکرمند اور بےچین رہنا چاہیے، بےفکر نہ ہوں بلکہ برابر عمل میں لگے رہے اور اپنی طرف سے راستہ قطع کرنے کی برابر ہمت کیجیے۔ پھر اللہ تعالیٰ کی عنایات و اعانات کا لطف دیکھیے کہ وہ کیوں کر طویل مسافت کو قصیر اور دشوار گذار طریق کو پھولوں کا ہار بنادیتے ہیں۔ اگر کبھی سستی ہو جائے تو پھر از سر نو تجدید کی فکر کیجیے۔ اگر گناہ ہو جائے فورا توبہ کر لیجیے، اس سے پھر بندہ راستے ہی پر آجاتا ہے۔
(انفاسِ عیسٰی)
پیشکش: مشربِ حکیم الامتؒ
Whatsapp: https://chat.whatsapp.com/IthggNQBhXk2gtnCggD0Zp
Telegram: https://t.me/taleematashrafiya
خدا کا راستہ طویل ہے اور ہم اس پر چل رہے ہیں تو ہم ہر وقت سفر میں ہوئے۔ اے صاحب! جس کو ہر وقت سفر در پیش ہو، وہ کیوں کر مطمئن ہو کر بیٹھ سکتا ہے۔ اور جس کے سامنے اتنا لمبا سفر ہو وہ کیوں کر دل کھول کر ہنس سکتا ہے۔ اسی لیے حدیث میں رسول اللہﷺ کی سیرت اس باب میں اس طرح بیان کی گئی ہے: كان دائم الفكرة متواصل الأحزان کہ آپ ہمیشہ فکر وسوچ اور رنج وغم میں رتے تھے، اور اسی فکر و غم کا یہ اثر تھا کہ آپ کبھی کھل کر ہنستے نہ تھے۔ چناں چہ حدیث میں ہے: جل ضحكه التبسم کہ آپ کا بڑا ہنسنا یہ ہوتا تھا کہ تبسم فرما لیتے تھے۔ پس انسان کو چاہیے کہ یہ تصور پیش نظر رکھے کہ میں ہر وقت سفر میں ہوں، جس کے لوازم میں سے ہے بےچینی اور عدم اطمینان، کیوں کہ مسافر کو منزل پر پہنچنے سے پہلے اطمینان نہیں ہوا کرتا، بلکہ مسافر کے لیے غیر منزل کے ساتھ اطمینان اور رضا موانع سفر سے ہے، جو مسافر غیر منزل سے دل لگالے گا اور اس میں قیام کر کے بےفکر ہو جائے گا، یقیناً منزل پر نہ پہنچ سکے گا۔
(انفاسِ عیسٰی)
پیشکش: مشربِ حکیم الامتؒ
Whatsapp: https://chat.whatsapp.com/IthggNQBhXk2gtnCggD0Zp
Telegram: https://t.me/taleematashrafiya
جو شخص ہر وقت اس بات کو پیشِ نظر رکھے گا کہ حق تعالیٰ مجھ کو دیکھ رہے ہیں، وہ تکبر نہ کر سکے گا، نہ غصہ بےجا، نہ گناہ صغیرہ نہ کبیرہ۔
(انفاسِ عیسٰی)
پیشکش: مشربِ حکیم الامتؒ
Whatsapp: https://chat.whatsapp.com/IthggNQBhXk2gtnCggD0Zp
Telegram: https://t.me/taleematashrafiya
مدرسہ معہد ملت ملیگاؤں مہراشٹر
~عالم ربانی مفتی محمد ارشد صاحب بجھیڑی دامت برکاتہم
جس طرح اسفارِ دنیویہ میں موانع سفر سے کوسوں دور بھاگتے ہیں، اتفاقیہ نقصان پر طبیعتوں میں آثارِ غم پاتے ہیں، اور جو امور معین ہوتے ہیں ان کی طرف رغبت کرتے ہیں، اسی طرح ہم کو چاہیے کہ اپنی ہر ہر نقل و حرکت کو تنقیدی نظر سے دیکھیں کہ آیا یہ ہمارے سفرِ آخرت کے واسطے عائق ہے یا معین، اگر کوئی حالت یا فعل ہمارا مانع سفر ہے تو اس سے احتراز کریں اور جو امور اس سفر میں ہمیں معین ہیں رغبت کے ساتھ بطیّبِ خاطر اختیار کریں، یہ خیال رکھیں کہ کہیں کوئی خارِ راہ ہمارے اس شاہراہ پر رونما نہ ہو۔
(انفاسِ عیسٰی)
پیشکش: مشربِ حکیم الامتؒ
Whatsapp: https://chat.whatsapp.com/IthggNQBhXk2gtnCggD0Zp
Telegram: https://t.me/taleematashrafiya
بزرگ ترین چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot
Last updated 2 weeks, 6 days ago
وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️
Last updated 1 year, 1 month ago
⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️
🔻Telegram🔻
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+
🔴 تبليغات بنرى
@Pink_Bad
🔴 تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad
Last updated 1 week, 3 days ago