واقــعات و حـکایـات

Description
مزید دلچسپ اور ایمان افروز واقعات و حکایات کے لئے آج ہی ہمارا چینل جوائن کریں۔


ہمارے دیگر چینلز
@Payame_Insaniyat
@Paighame_Insaniyat
Advertising
We recommend to visit

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated 6 months, 3 weeks ago

⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️

🔻Telegram🔻
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+


🔴 تبليغات بنرى
@Pink_Bad

🔴 تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad

Last updated 4 days, 5 hours ago

Last updated 6 days, 13 hours ago

3 weeks, 4 days ago

🏆

🖋🌹💠 سبــق آمـوز کہــانیــاں 💠*🌹*🖋

👈 کھڑکیاں __!!

ﻓﺘ**ﺢ ﻣﮑّﮧ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﺭﻭﺯ ﺣﻀﻮﺭ ﻧﺒﯽ ﺍﮐﺮﻡ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّٰﻪ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﺍﯾﮏ ﻣﮑﺎﻥ ﮐﯽ ﺩِﯾﻮﺍﺭ ﺳﮯ ﭨﯿﮏ ﻟﮕﺎﺋﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﺴﯽ ﻏﻼﻡ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮔﻔﺘﮕﻮ ﻓﺮﻣﺎ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﻣﮑﺎﻥ ﺍﯾﮏ ﮐﺎﻓﺮﮦ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﺎ ﺗﮭﺎ،
ﺍُﺱ ﻧﮯ ﺟﺐ ﺣﻀﻮﺭ ﻧﺒﯽ ﺍﮐﺮﻡ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّٰﻪ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ‏( ﻣُﺒﺎﺭﮎ ‏) ﺳُﻨﯽ ﺗﻮ ﺑُﻐﺾ ﻭ ﺣﺴﺪ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﮑﺎﻥ ﮐﯽ ﮐِﮭﮍﮐﯿﺎﮞ ﺑﻨﺪ ﮐﺮ ﻟﯿﮟ، تاﮐﮧ ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّٰﻪ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ‏( ﻣُﺒﺎﺭﮎ ‏) ﺍُﺳﮯ ﺳُﻨﺎﺋﯽ ﻧﮧ ﺩﮮ، ﺍﺩﮬﺮ ﺣﻀﺮﺕ جبرئیل ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴّﻼﻡ ﺑﺎﺭﮔﺎﮦِ ﻣُﺼﻄﻔﻮﯼ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّٰﻪ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻣﯿﮟ ﺣﺎﺿِﺮ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﻋﺮﺽ ﮐِﯿﺎ :
'' ﺁﭖ ‏( ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّٰﻪ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ‏) ﺟﺲ ﻣﮑﺎﻥ ﮐﯽ ﺩِﯾﻮﺍﺭ ﺳﮯ ﭨﯿﮏ ﻟﮕﺎﺋﮯ ﮐﮭﮍﮮ ﮨﯿﮟ ﯾﮧ ﺍﯾﮏ ﮐﺎﻓﺮﮦ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﺎ ﻣﮑﺎﻥ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻣﮑﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﮐﺎﻓﺮﮦ ﻋﻮﺭﺕ ﻧﮯ ﺑُﻐﺾ ﻭ ﺣﺴﺪ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﮑﺎﻥ ﮐﯽ ﮐﮭﮍﮐﯿﺎﮞ ﺑﻨﺪ ﮐﺮ ﺩﯼ ﮨﯿﮟ، ﺗﺎﮐﮧ ﺁﭖ ‏( ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّٰﻪ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ‏) ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﺍُﺳﮯ ﺳُﻨﺎﺋﯽ ﻧﮧ ﺩﮮ، ﻣﮕﺮ ﺍﻟﻠّٰﻪ ﺗﺒﺎﺭﮎ ﻭ ﺗﻌﺎﻟٰﯽ ﻓﺮﻣﺎﺗﺎ ﮨﮯ ! ﭼﻮﻧﮑﮧ ﺁﭖ ‏( ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّٰﻪ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ‏) ﮐﯽ ﭘُﺸﺖِ ﺍﻧﻮﺭ ﺍﺱ ﻣﮑﺎﻥ ﮐﯽ ﺩِﯾﻮﺍﺭ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻣَﺲ ﮐﺮ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ ﺍِﺱ لئے ﻭﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﻣﮑﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺩﻭﺯﺥ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﺋﯿﮟ، اﮮ ﻣﺤﺒﻮﺏ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّٰﻪ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ! ﺍﺱ ﮐﺎﻓﺮﮦ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﮑﺎﻥ ﮐﯽ ﮐِﮭﮍﮐﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﻨﺪ ﮐِﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩِﻝ ﮐﯽ ﮐِﮭﮍﮐﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﮭﻮﻝ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ۔ ''
ﺟﺒﺮﯾﻞ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴّﻼﻡ ﮐﺎ ﯾﮧ ﮐﮩﻨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﯽ ﺍﻧﺪﺭ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺩِﻝ ﮐﯽ ﺩُﻧﯿﺎ ﺑﺪﻝ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺑﮯ ﻗﺮﺍﺭ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺑﺎﮨﺮ ﻧِﮑﻠﯽ ﺍﻭﺭ ﺣﻀﻮﺭ ﻧﺒﯽ ﺍﮐﺮﻡ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّٰﻪ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﮯ ﻗﺪﻣﻮﮞ ﭘﺮ ﮔِﺮ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﺻﺪﻕِ ﺩِﻝ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ :
'' ﺃﺷْﮩَﺪٌ ﺃَﻥْ ﻟّﺂ ﺇﻟَﻪَ ﺇِﻻَّ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻭَﺃَﺷْﮩٓﺪُ ﺃَن ﻣُﺤَﻤَّﺪًﺍ ﺭَﺳُﻮٌﻝُ ﺍﻟﻠَّﻪِ۔ ''
( حوالہ: ﻧُﺰﮨﺖُ ﺍﻟﻤﺠﺎﻟﺲ،ﺟِﻠﺪ ۲،ﺻﻔﺤﮧ ۷۵ ‏)

✭ نوٹ :- عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات کیلئے آج ہی ہمارا ٹیلی گرام چینل جوائن کریں۔👇

🌐 https://t.me/Waqiyato_Hikayaat

🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷
🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴

3 weeks, 4 days ago

🏆

🖋🌹💠 سبــق آمـوز کہــانیــاں 💠*🌹*🖋

👈 آخری کیبن __!!**
ایک بچے کے والدین ہر سال اسے ٹرین کے ذریعے اُس کی دادی کے پاس گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے  کے لئے لے جاتے اور پِھر وہ اسے چھوڑ کر اگلے دن واپس آجایا کرتے
پِھر ایک سال ایسا ہوا کہ بچے نے والدین سے کہا کہ میں اب بڑا ہو گیا ہوں اگر اِس سال میں دادی کے پاس اکیلا چلا جاؤں تو کیسا رہے گا۔۔۔؟
والدین نے مختصر بحث کے بعد اتفاق کرلیا اور پھر مقررہ دن اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر پہنچ گئے اور والد نے جونہی کُچھ سفر کی ہدایات دینا شروع کیں
تو بیٹا اکتاہٹ بھرے لہجے میں کہنے لگا اباجان! میں ہزار مرتبہ یہ ہدایات سُن چُکا ہوں،
ٹرین کے روانہ ہونے سے ایک لمحہ پہلے اُس کے والد اُس کے قریب آئے اور اُس کے کان میں سرگوشی کی ” یہ لو اگر تُم خوفزدہ ہو یا بیمار ہو تو یہ تُمہارے لئے ہے اور اپنے بچے کی جیب میں کُچھ ڈال دیا،
بچہ پہلی بار والدین کے بغیر ٹرین میں اکیلا بیٹھ گیا اور سفر شروع ہوگیا وہ کھڑکی سے زمین کی خوبصورتی کو دیکھتا رہا اور اپنے اردگرد اُٹھنے والے اجنبیوں کا شور سنتا رہا کبھی اپنی سیٹ سے اُٹھ کر کیبن سے  باہر نکلتا تو کبھی اندر چلا آتا یہاں تک کہ ٹرین کے TT نے  بھی حیرانگی کا اظہار کیا اور اُس سے بغیر کِسی ہمسفر کے اکیلے سفر کرنے کے بارے سوال کیا ِاسی طرح  ایک عورت نے اُسے اداس دیکھ کر گُھورا آہستہ آہستہ لڑکا شدید الجھن کا شکار ہوتا رہا یہاں تک کہ اُس نے محسوس کیا کہ اُس کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے پِھر وہ خوفزدہ ہو گیا یہاں تک کہ وہ اپنی کرسی پر سے گر گیا اور اس کی آنکھیں آنسوؤں سے بھر گئیں اور اُس لمحے اُسے اپنے باپ کی سرگوشی یاد آئی کہ فلاں لمحے میرے باپ نے میری جیب میں کُچھ ڈالا تھا اُس نے کانپتے ہوئے ہاتھ سے جیب میں تلاشی کی تو اُسے چھوٹا سا کاغذ مِلا اُس نے جب اُس کاغذ کو کھولا تو لکھا تھا ” بیٹا! میں ٹرین کے آخری ڈبے میں ہوں “ یہ الفاظ پڑھتے ہی گویا اُس کی روح لوٹ  آئی،
''زِندگی بھی ایسی ہی ہے ہم اپنے بچوں کے پروں کو جب کُھلی فضاء میں چھوڑتے ہیں تو اُنہیں خُود پر اعتماد دلاتے ہیں لیکن جب تک ہم زندہ ہیں ہمیں ہمیشہ آخری کیبن میں موجود رہنا چاہیے اِس لئے کہ یہ اُن کے لئے تحفظ کے احساس کا ذریعہ ہے۔

✭ نوٹ :- عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات کیلئے آج ہی ہمارا ٹیلی گرام چینل جوائن کریں۔👇

🌐 https://t.me/Waqiyato_Hikayaat

🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷
🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴​​​​​​​​

1 month ago

🏆

🖋🌹💠 سبــق آمـوز کہــانیــاں 💠*🌹*🖋

👈 قادیانی اور مسلمان عدالت میں __!!**

ﺍﯾﮏ ﺩﮐﺎﻥ ﭘﺮ ﺩﻭ ﺗﯿﻦ ﻟﮍﮐﮯ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻗﺎﺩﯾﺎﻧﯽ ﮔﺰﺭﺍ۔ ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺳﻨﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻣﺮﺯﺍ ﮐﻮ ﺩﻭ ﺗﯿﻦ ﮔﺎﻟﯿﺎﮞ ﺩﮮ ﺩﯾﮟ۔
ﯾﮧ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﺍﻭﮐﺎﮌﮦ ﺷﮩﺮ ﮐﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺑﻨﻨﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮐﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﻗﺎﺩﯾﺎﻧﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﭘﻮﺭﺍ ﭘﻮﺭﺍ ﺳﺎﺗﮫ ﺩﯾﺘﯽ ﺗﮭﯽ، ﺍﺱ ﻗﺎﺩﯾﺎﻧﯽ ﻧﮯ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﻟﮍﮐﻮﮞ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﮨﺘﮏ ﻋﺰﺕ ﮐﺎ ﺩﻋﻮﯼٰ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ،
ﺍﺱ ﭘﺮ ﺍﻭﮐﺎﮌﮦ ﮐﮯ ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﻧﮯ ﻣﺠﻠﺲ ﺍﺣﺮﺍﺭ ﻻﮨﻮﺭ ﮐﮯ ﺩﻓﺘﺮ ﮐﻮ ﺧﻂ ﻟﮑﮫ ﮐﺮ ﺳﺎﺭﯼ ﺻﻮﺭﺗﺤﺎﻝ ﺑﺘﺎﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺩﺭﺧﻮﺍست ﮐﯽ ﮐﮧ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻣﺪﺩﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺩﻓﺘﺮ ﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺑﮭﯿﺠﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺟﻮ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﻣﺪﺩ ﮐﺮ ﺳﮑﮯ۔
ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻄﺎءﺍﻟﻠﮧ ﺷﺎﮦ ﺑﺨﺎﺭﯼ ﺭﺣﻤﺘﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻧﮯ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﻣﺤﻤﺪ ﺣﯿﺎﺕ ﺭﺣﻤﺘﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﮐﻮ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ، ﺍٓﭖ ﺍﻭﮐﺎﮌﮦ ﭼﻠﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯿﺲ ﮐﯽ ﭘﯿﺮﻭﯼ ﮐﺮﯾﮟ ۔

ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺣﯿﺎﺕ ﺍﻭﮐﺎﮌﮦ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﺌﮯ۔ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﻼﻗﺎﺕﮐﯽ، ﺳﺎﺭﮮ ﮐﯿﺲ ﮐﺎ ﻣﻄﺎﻟﻌﮧ ﮐﯿﺎ۔ ﭘﮭﺮ ﺍﯾﮏ ﻭﮐﯿﻞ ﮐﯽ ﺧﺪﻣﺎﺕ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯿﮟ، ﺍﺳﮯ ﮐﺘﺎﺑﯿﮟ ﺩﮐﮭﺎﺋﯿﮟ، ﺣﻮﺍﻟﮯ ﺩﮐﮭﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﻣﺮﺯﺍ ﻧﮯ ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﯿﺎ ﮐﯿﺎ ﮔﺎﻟﯿﺎﮞ ﺩﯼ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﺳﻤﺠﮭﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﮐﯿﺎ ﮐﯿﺎ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﻧﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﻥ ﮐﻮﻥ ﺳﮯ ﺩﻻﺋﻞ ﺩﯾﻨﮯ ﮨﯿﮟ، ﻣﻘﺮﺭﮦ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﮐﻮ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﮭﭽﺎ ﮐﮭﭻ ﺑﮭﺮﮔﺌﯽ، ﺳﺐ ﻟﻮﮒ ﻣﻘﺪﻣﮯ ﮐﯽ ﮐﺎﺭﻭﺍﺋﯽ ﮐﻮ ﺳﻨﻨﺎ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺣﯿﺎﺕ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﻭﮐﯿﻞ ﮐﻮ ﺑﮩﺖ ﺗﯿﺎﺭﯼ ﮐﺮﻭﺍﺋﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﻭﮦ ﻣﻄﻤﺌﻦ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﺍﻥ ﮐﺎ ﻭﮐﯿﻞ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﺳﻨﺒﮭﺎﻝ ﻟﮯ ﮔﺎ، ﻟﯿﮑﻦ ﻭﮐﯿﻞ ﻧﮯ ﺍﻧﮑﯽ ﺑﺘﺎﺋﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺕ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯽ ﻭﮦ ﺳﺐ ﯾﻮﻧﮩﯽﺭﮦ ﮔﺌﯽ،

ﻭﮐﯿﻞ ﺍﺱ ﻃﺮﻑ ﺍٓﯾﺎ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ، ﺑﻠﮑﮧ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻗﺎﺩﯾﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﯾﮧ ﮐﮩﺎ: ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻟﻤﺒﯽ ﭼﻮﮌﯼ ﺑﺤﺚ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﺎ ﻧﮧ ﮨﯽ ﺩﻻﺋﻞ ﺩﻭﮞ ﮔﺎ ﺍٓﭖ ﺻﺮﻑ ﺍﺗﻨﺎ ﺑﺘﺎﺋﯿﮟ ! ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﻣﺮﺯﺍ ﮐﻮ ﮐﻮﻥ ﺳﯽ ﮔﺎﻟﯽ ﺩﯼ ﮨﮯ، ﺗﺎﮐﮧ ﺍﺳﮯ ﺳﻦ ﮐﺮ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺳﮑﮯ ﮐﮧ ﻭﮦ ﮔﺎﻟﯽ ﮨﮯ ﺑﮭﯽ ﯾﺎ ﻧﮩﯿﮟ،

ﻗﺎﺩﯾﺎﻧﯽ پر ﯾﮧ ﺳﻦ ﮐﺮﺳﮑﺘﮧ طاری ﮨﻮ ﮔﯿﺎ،  ﮐﮧ ﻭﮐﯿﻞ ﻧﮯ ﯾﮧ ﮐﯿﺎ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﺠﺴﭩﺮﯾﭧ ﻣﻨﮧ ﭘﺮ ﺭﻭﻣﺎﻝ ﺭﮐﮫ ﮐﺮ ﻣﺴﮑﺮﺍﻧﮯ ﻟﮕﺎ ﮐﮧ ﻭﮐﯿﻞ ﻧﮯ ﮐﯿﺎ ﺧﻮﺏ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﯿﺎ ﮬﮯ، ﺍٓﺧﺮ ﻣﺮﺯﺍﺋﯽ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ، ﻣﺠﮭﮯ ﯾﺎﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮧ ﮐﻮﻧﺴﯽ ﮔﺎﻟﯽ ﺗﮭﯽ، ﻟﯿﮑﻦ ﮔﺎﻟﯽ ﺿﺮﻭﺭ ﺗﮭﯽ، ﺍﺱ ﭘﺮ ﻭﮐﯿﻞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﮐﻮﺋﯽ ﺑﺎﺕ ﻧﮩﯿﮟ ، ﻣﯿﮟ ﮔﺎﻟﯿﺎﮞ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﻮﮞ، ﺍٓﭖ ﺳﻨﺘﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ، ﺟﺐ ﻭﮦ ﮔﺎﻟﯽ ﺍٓﺋﮯ تو ﻣﺠﮭﮯ ﺑﺘﺎ ﺩﯾﮟ: کیا اس نے کہا تھا کہ
تیرے مرزے دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟
ﻭﮐﯿﻞ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﺳﺎﻧﺲ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﺯﺍﺋﯽ ﮐﻮ ﮐﺌﯽ ﮔﺎﻟﯿﺎﮞ ﺩﮮ ﺩﯾﮟ، ﭘﮭﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻗﺎﺩﯾﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ : ﮐﯿﺎ ﺍﻥ ﮔﺎﻟﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﮔﺎﻟﯽ ﺍٓﺋﯽ ھﮯ، ﺟﻮ ﺍﻥ ﻟﮍﮐﻮﮞ ﻧﮯ ﺩﯼ ﺗﮭﯽ، ﻗﺎﺩﯾﺎﻧﯽ ﻧﮯ ﭘﮭﺮ ﮐﮩﺎ : ﻣﺠﮭﮯ ﯾﺎﺩ ﻧﮩﯿﮟ، ﺍﺱ ﭘﺮ ﻭﮐﯿﻞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﺍﻭﺭ ﮔﺎﻟﯿﺎﮞ ﺳﻨﻮ، ﺍﺱ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﻭﮐﯿﻞ ﻧﮯ ﭘﻮﺭﯼ 51 ﮔﺎﻟﯿﺎﮞ
ﺩﯾﮟ،
ﻣﺠﺴﭩﺮﯾﭧ ﺍﻭﺭ ﺗﻤﺎﻡ ﺣﻀﺮﺍﺕ ﺩﺑﯽ ﺩﺑﯽ ﮨﻨﺴﯽ ﮨﻨﺲ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ، ﺑﺲ ﻣﺮﺯﺍﺋﯽ خاموش ﮐﮭﮍﺍ ﺗﮭﺎ، ﺍﺱ ﮐﺎ ﺭﻧﮓ ﻓﻖ ہو گیا ﺗﮭﺎ، ﺍﺏ ﭘﮭﺮ ﻭﮐﯿﻞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ، ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﮔﺎﻟﯽ ﺍٓﺋﯽ ھﮯ۔؟ ﺍﺱ ﻧﮯ ﭘﮭﺮ ﮐﮩﺎ ﻣﺠﮭﮯ ﯾﺎﺩ ﻧﮩﯿﮟ۔
ﺍﺏ ﻭﮐﯿﻞ ﻧﮯ ﺟﺞ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺳﺮ ﻣﺠﮭﮯ ﮐﻞ ﮐﯽﺗﺎﺭﯾﺦ ﺩﮮ ﺩﯾﮟ کیونکہ جو گالیاں مجھے آتی تھیں وہ تو میں تمام کی تمام دے چکا کل ﻣﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮔﺎﻟﯿﺎﮞ ﯾﺎﺩ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺁﺅﮞ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﮨﻮﺳﮑﺘﺎ ھﮯ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﮐﻞ ﺗﮏ ﻭﮦ ﮔﺎﻟﯽ ﯾﺎﺩ ﺁ ﺟﺎﺋﮯ، ﺟﺞ ﻧﮯ ﺗﯿﺴﺮﮮ ﺩﻥ ﮐﯽ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﺩﮮ ﺩﯼ ﺗﯿﺴﺮﮮ ﺩﻥ ﺟﺐ ﻭﮐﯿﻞ ﺍﻭﺭ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻨﭽﮯ ﺗﻮ ﻗﺎﺩﯾﺎﻧﯽ ﻭﮨﺎﮞ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ، ﻣﺠﺴﭩﺮﯾﭧ ﻧﮯ ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﺘﺎﯾﺎ : ﮐﮧ ﻭﮦ ﮐﻞ ﮨﯽ ﺩﺭﺧﻮﺍﺳﺖ ﺩﮮ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺍﭘﻨﺎ ﮐﯿﺲ ﻭﺍﭘﺲ ﻟﯿﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔🤣

✭ نوٹ :- عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات کیلئے آج ہی ہمارا ٹیلی گرام چینل جوائن کریں۔👇

🌐 https://t.me/Waqiyato_Hikayaat

🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷
🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴​​​​​​​​

2 months, 3 weeks ago

🏆

🖋🌹💠 سبــق آمـوز کہــانیــاں 💠*🌹*🖋

👈 حفاظ کو اللہ تعالٰی کااحسان ماننا چاہئے!**

اس عاجز کا (پیر ذوالفقار ص نقشبندی) کی اپنی زندگی کا ایک واقعہ ہے ۔ ہمارے محلہ کی مسجد میں ایک حکیم صاحب تھے۔ کونے پر ان کی دکان تھی، ان کا نام احمد بخش تھا، وہ قرآن پاک کے بڑے اچھے حافظ تھے اورخوب پڑھتے تھے، ہم اس وقت چھوٹے چھوٹے تھے، رمضان المبارک کا دن تھا، کسی نے ان سے کہا کہ آج ستائیس کی رات ہوگی ، اگر آج رات پورا قرآن سنا دیں تو بڑا مزہ آئے گا، ان کا حفظ بھی بڑا پکا تھا، وہ کہنے لگے کہ اچھا میں آؤں گا، مسجد کوثر میں ان کو سنانا تھا، اس وقت عاجز کی عمر 9 سال کے قریب تھی، عاجز بھی وہاں پہنچ گیا، حافظ صاحب نے دو رکعت کی نیت باندھ لی انہوں نے ایک رکعت میں 29 پارے پڑھے، ان 29 پاروں میں ان کی کوئی غلطی بھی نہ آئی پیچھے آٹھ دس حافظ کھڑے تھے وہ سب چپ رہے، کہیں کوئی اٹکن بھی پیش نہ آئی کہ پیچھے سے کوئی لقمہ مل جاتا، پڑھتے چلے گئے، 29 پاروں کے بعد انہوں نے رکوع کیا  پھر دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہوئے اللہ تعالیٰ کی شان دیکھئے کہ انہوں نے آخری پارہ بھی کافی پڑھ لیا جب سورۃ اخلاص پڑھنے لگے تو بھول گئے، کوئی متشابہ لگ گیا اب وہ اس سورۃ سے نکلنا چاہتے ہیں مگر نکل نہیں پاتے جب دو تین دفعہ اس کو لوٹایا اور آگے نہ نکل سکے تو اس وقت ایک غیر حافظ بندے نے ان کو لقمہ دیا اور حافظ نے غیر حافظ سے لقمہ لے کر سورۃ اخلاص مکمل کی ۔
نماز کے بعد لوگ بڑے خوش تھے مگر قاری صاحب کو پسینہ آیا ہوا تھا جب اٹھ کر جانے لگے تو کسی نے پوچھا کہ حضرت! کیا بنا ؟ کہنے لگے ، نہ پوچھو، 29 پارے پڑھ لئے تو بڑی خوشی ہوئی، جب سورة اللهب پڑھ رہا تھا تو اس وقت دل میں خود پسندی کی کیفیت پیدا ہوئی کہ اس وقت میرے جیسا بندہ پورے شہر میں کوئی نہیں ہوگا جو دو رکعت میں قرآن سنا سکے، میرے دل میں یہ بات پیدا ہوئی تو اللہ تعالیٰ نے مجھے سورۃ اخلاص میں متشابہ لگوا دیا یہ بتا دیا کہ یہ تیرا کمال نہیں یہ تو میرا اکمال ہے، یہ اللہ رب العزت کا کمال ہوتا ہے کہ وہ اپنے بندے کے لئے قرآن پاک کا یاد کرنا آسان فرما دیتا ہے اس لئے حفاظ کو اللہ تعالٰی کا احسان ماننا چاہئے۔
(قرآن عظیم الشان ص 138)
✍️محمد حنیف ٹنکاروی

✭ نوٹ :- عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات کیلئے آج ہی ہمارا ٹیلی گرام چینل جوائن کریں۔👇

🌐 https://t.me/Waqiyato_Hikayaat

🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷
🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴​​​​​​​​

2 months, 3 weeks ago

🏆

*🖋*🌹💠 سبــق آمـوز کہــانیــاں 💠🌹🖋**

👈 گلابی گڑیا __!!

میری مسکراہٹ اچانک غائب ہوچکی تھی .... مجھے ایسا لگا جیسے اس بچے نے بھرے بازار میں مجھے طمانچہ رسید کردیا ہو ۔
"ہاں سر جی.. ایک دن اس کو بخار ہوگیا تھا.. بہت تیز بخار .... میری اماں ایک سر جی کے گھر کام کرتی ہے.. اس نے کچھ پیسے ادھار لے کر ابا کو دئے تھے بہن کی دوا لانے کے لئے.. ساری رات ہم انتظار کرتے رہے.. پر ابا دوا لے کر نہیں آیا... پھر مجھے تو نیند آ گئی تھی.. اماں کے زور زور سے رونے کی آواز سے آنکھ کھلی تو دیکھا پڑوس والے غفور چاچا اور سلمیٰ چاچی اماں کے ساتھ ہی کھڑے تھے اور میری چھوٹی بہن سکون سے سو رہی تھی.. مجھے اماں سینے سے لگا کر زور زور سے چیخنے لگی.. بیٹا تیری گڑیا چلی گئی.. ہمیں چھوڑ کر اللہ تعالی کے پاس چلی گئی بیٹا .. غفور چاچا بھی بہت غصے میں تھے.. کہہ رہے تھے آنے دے آج تیرے باپ کو .. اس کمینے کو گھر میں نہیں گھسنے دوں گا.. معصوم بچی کو اپنے نشے کی بھینٹ چڑھا دیا ۔"
مجھے اپنی آواز حلق میں پھنستی ہوئی محسوس ہورہی تھی، میری آنکھوں سے روکنے کے باوجود آنسو جاری ہوگئے.. میری سمجھ میں نہیں آیا میں اس سے اب کیا کہوں ....؟
" بیٹا، تو یہ گڑیا اب کس کو دو گے؟؟"
"اپنی اماں کو دوں گا سر جی .... اسی کے ہاتھ بھجواؤں گا۔
میرا ابا کہتا ہے: تیری ماں بھی اب اللہ تعالی کے پاس جانے والی ہے.. سارا دن خون تھوکتی رہتی ہے، ھڈ حرام سے کوئی کام بھی نہیں ہوتا ۔ اس سے اچھی تو وہ سکینہ ہے جو پورا دن گھروں میں کام کرتی ہے.. بیوہ ہے اور پورے آٹھ ہزار مہینے کا کماتی ہے.. میرے نشے کا خرچہ تو اٹھا ہی لے گی اور روٹی کا خرچہ تیری دیہاڑی سے پورا ہوجائے گا۔
اچھا سر جی..... میں اب چلتا ہوں... میری چھوٹی بہن گڑیا کا انتظار کر رہی ہوگی۔
"میرے گھر پہنچنے سے پہلے ہی اگر اماں بھی چلی گئی تو یہ گڑیا میری چھوٹی بہن کو کون پہنچائے گا ؟؟
آپ بہت اچھے ہیں سر جی .... اللہ آپ کو بہت دے گا ...."
یہ الفاظ ادا کرکے وہ کاؤنٹر کی طرف بڑھ گیا اور اس کی آواز سناٹے میں گونجنے لگی۔
"انکل .... دیکھو پورے ڈیڑھ سو روپے ہیں اب میرے پاس... یہ گلابی گڑیا جلدی سے دے دو اور ایک اچھے سے تھیلے میں ڈال کر دینا۔
... بہت دور بھیجنا ہے اسے....
.دلسوز تحریری اگرچہ خیالی ہی کیوں نا ہو
🖋انتخاب:ابن عارف رحیمی

✭ نوٹ :- عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات کیلئے آج ہی ہمارا ٹیلی گرام چینل جوائن کریں۔👇

🌐 https://t.me/Waqiyato_Hikayaat

🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷
🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴​​​​​​​​

3 months ago

🏆

🖋🌹💠 سبــق آمـوز کہــانیــاں 💠*🌹*🖋

👈 معمار قوم __!!**
کبیر خان اپنی کلاس میں چالیس شاگردوں کے سامنے ٹیبل پر بیٹھا موبائل میں واٹس اپ پر ٹیچرس گروپ "معمار قوم" پر کئی گھنٹوں سے مصروف تھا. بچے معمول کے مطابق شور مچا رہے تھے اور کبیر خان بھت مہارت کے ساتھ اپنا میسج ٹائپ کر رہا تھا۔
نہیں نہیں... ہمیں اپنی قوم کے بچوں کی فکر خود کرنا ہے۔
دوسرا ممبر: لیکن ہماری قوم کے بچوں کو رہنمائی نہیں مل پاتی جس کی وجہ سے وہ دوسروں سے بھت کمزور ہیں. ہمارے بچوں کو رہنمائی کی سخت ضرورت ہے۔
تیسرا ممبر : کیا ہم کوئی اچھا سیمینار، کانفرنس یا سمپوزیم وغیرہ کا انعقاد نہیں کر سکتے اس تعلق سے، جس میں شہر کے ماہرین تعلیم ہمارے بچوں کی رہنمائی کریں، ہمارے بچے ان کے تجربات سے مستفیض ہو سکیں؟؟؟
چوتھا ممبر: اس سے زیادہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ بچوں کے والدین کو اس بات پر آمادہ کریں کہ وہ گھر پر اپنے بچوں پر محنت کریں۔
کبیر خان : بالکل درست کہا سر آپ نے، لیکن ٹیچر کو بھی ایمان داری سے اپنا کام کرنا چاہیے. ہم میں سے کتنے ایسے ہیں جو ایمان داری سے اپنے فرائض منصبی کو انجام دیتے ہیں.........
ٹھیک اسی وقت جماعت کا سب سے اچھا بچہ جو شریر بچوں کی شرارت سے تنگ آ چکا تھا ڈرتے ڈرتے ٹیچر سے مخاطب ہوکر آہستگی سے کہتا ہے"سر کیا آج بھی ہم کو کچھ نہیں پڑھنا ہے؟؟؟"
"کمبخت ہم یہاں پوری قوم کی فکر کر رہے ہیں اور تجھے اپنی پڑھائی کی پڑی ہے...." کبیر خان نے غصے میں جواب دیا اور پھر قوم کی فکر میں سرگرداں ٹائپنگ کی رفتار مزید تیز کر دیا۔

✭ نوٹ :- عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات کیلئے آج ہی ہمارا ٹیلی گرام چینل جوائن کریں۔👇

🌐 https://t.me/Waqiyato_Hikayaat

🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷
🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴​​​​​​​​

4 months, 3 weeks ago

🏆

🖋🌹💠 سبــق آمـوز کہــانیــاں 💠*🌹*🖋

👈 یونس اور ارقم بیگ کی ملاقات __!!**

یونس: آپ کا بیٹا کیا کرتا ہے؟
ارقم بیگ: کِھل کِھلاتے ہوئے، جی میرا بیٹا یو کے میں رہتا ہے، ماشاءاللہ بہت ہونہار بچہ ہے۔

یونس: اچھا جی ماشاءاللہ، کتنے دن ہوگئے وہاں آپ کے بیٹے کو؟ فون وغیرہ تو کرتا ہوگا؟
ارقم بیگ: جی وہاں میرے بیٹے کو دو سال ہونے جارہے ہیں، اور کام کی وجہ سے بہت زیادہ مصروف رہتا ہے، غریب ہر وقت محنت میں لگا ہوتا ہے، ایک منٹ کا بھی وقت نہیں رہتا، پھر بھی ہفتہ میں ایک بار میرے لیے وقت نکال کر فون ضرور کرتا ہے۔

آگے یونس نے کیا کہا؟ 👇🏻محلِّ استشہاد!!!!

یونس: بھولا سا چہرہ بنا کر، خیر خواہ بن کر کہنے لگا؛ یار ارقم! ایک بات تو بتا! تو نے اپنے بیٹے کے لیے کیا نہیں کیا؟ اپنی دن رات، جان و مال اور ساری زندگی اسی کے نام کردی، جتنا میں نے دیکھا ہے تجھے ہر آن ہر پل اسی کا فکر کھائے جارہا تھا، اور وہ ہفتے میں صرف ایک بار ہی تیرے لیے وقت نکال پاتا ہے، روزانہ دو منٹ تیرے لیے نہیں نکال سکتا ہے، بھئی یہ تو حد ہوگئی۔

ارقم بیگ: بس یار کیا کریں۔

توجہ دیجیے! جس باپ نے اب تک اپنے بیٹے کی کامیابی پر سینہ تان رکھا تھا، اور انتہائی خوش باش تھا کہ میں نے اپنے بیٹے کو قابل بنا کر روزگار کمانے والا بنادیا، جو باپ بیٹے کی مصروفیت دیکھ کر ہفتے میں ایک بار بیٹے سے بات کرکے مطمئن تھا، اب ساری زندگی کو ایک طرف رکھ کر صرف یہی ایک جملہ یاد رکھتا ہے کہ میرا بیٹا میرے لیے دو منٹ نہیں نکال سکتا۔

کسی کی خوشیاں راس نہ آئیں تو کسی کے جذبات کو ڈامہ ڈول نہ کیجیے! کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کا میٹھا انداز کسی کے مابین دیوار بن جائے، دلوں کے کاشتکار بنیے! اُجاڑنے والا تو ہر کوئی ہے۔

✭ نوٹ :- عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات کیلئے آج ہی ہمارا ٹیلی گرام چینل جوائن کریں۔👇

🌐 https://t.me/Waqiyato_Hikayaat

🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷
🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴​​​​​​​​

4 months, 3 weeks ago

🏆

🖋🌹💠 سبــق آمـوز کہــانیــاں 💠*🌹*🖋

👈 نہ بچ سکا مجرم، مری ذہانت سے __!!**
حضرت اِیاس بن معاویہؒ بصرہ کے بہت بڑے قاضی تھے، آپ نے صحابہ اور بڑے بڑے تابعین سے علم حاصل کیا، بڑے ذہین و فطین تھے، ان کی ذہانت اور سمجھ بوجھ کی مثالیں دی جاتی تھیں، چوں کہ آپ بڑے قاضی تھے ، اس لئے لوگ اپنے مقدمات اور جھگڑوں کا فیصلہ کرانے آپ کے پاس آتے۔
ایک مرتبہ دو شخص ایک مقدمہ لے کر ان کے پاس عدالت میں آئے ، ان میں سے ایک نے دعویٰ کیا کہ میں نے اپنے ساتھی کو مال بطور امانت دیا تھا ، مگر اب وہ دینے سے انکار کر رہا ہے ۔
قاضی ایاسؒ نے دوسرے ساتھی سے پوچھا کہ کیا تمھارے اس ساتھی نے تم کو امانت کے طور پر مال رکھنے دیا تھا ؟ تو اس نے کہا میں نے مال لیا ہی نہیں ، یہ جھوٹ بول رہا ہے اور مجھے بدنام کر رہا ہے ، اگر اس کے پاس کوئ دلیل ہے تو پیش کرے ، ورنہ میں قسم دینے کے لیے تیار ہوں ، میں بے گناہ ہوں ، یہ سراسر مجھ پر الزام ہے ۔
قاضی ایاسؒ کو اللہ تعالی نے خوب سمجھ بوجھ دی تھی ، انہوں نے بھانپ لیا کہ یہ جھوٹی قسم کے ذریعے اپنے ساتھی کے مال کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے ، تو انھوں نے دعوی کرنے والے شخص سے پوچھا کہ تونے اسے کس جگہ اپنا مال بطور امانت دیا تھا ؟
اس نے کہا : یہاں سے کچھ فاصلے پر ایک محلہ ہے ، وہاں میں نے دیا تھا ۔
قاضی ایاسؒ نے پوچھا : وہاں کوئ ایسی نشانی ہے ، جہاں تم نے اس کو یہ امانت دی تھی ؟
اس نے کہا : ہاں ! وہاں ایک بڑا درخت ہے ، ہم نے اس کے سائے میں بیٹھ کر پہلے کھانا کھایا اور پھر میں نے اپنا مال اس کے سپرد کیا۔
قاضی ایاسؒ نے کہا :
تم ابھی وہاں جاؤ ، شاید تم کو وہاں یاد آجائے کہ تم نے اپنا مال کہاں رکھا تھا، کس کو دیا تھا اور اس جگہ کا جائزہ لے کر سیدھے میرے پاس آجانا اور مجھے آکر خبر دینا کہ تم کو کیا یاد آیا ، وہ شخص اس جگہ کی طرف روانہ ہوگیا ۔
قاضی ایاسؒ نے مال کا انکار کرنے والے شخص سے کہا :
تم اپنے ساتھی کے واپس آنے تک میرے پاس بیٹھے رہو، وہ وہاں خاموش ہوکر بیٹھ گیا، قاضی ایاسؒ دوسرے مقدمات نپٹانے میں مصروف ہو گئے، لیکن قاضی صاحب دوسرے لوگوں کے معاملات سنتے ہوئے چپکے چپکے اس شخص کی طرف بھی دیکھتے رہتے اور اس طرح وہ اس کے چہرے کے تاثرات معلوم کرنا چاہتے تھے، جب انھوں نے دیکھا کہ یہ شخص بالکل آرام و سکون سے بیٹھا ہوا ہے اس کے چہرے پر کوئ خوف و ڈر نہیں ، تو قاضی صاحب دوسرے مقدمات سنتے سنتے ایک دم اس شخص کی طرف متوجہ ہوئے اور پوچھا آپ کا کیا خیال ہے کہ وہ اس جگہ پہنچ گیا ہوگا، جہاں اس نے مال تیرے سپرد کیا تھا۔۔۔؟
اس نے بے خیالی میں جواب دیا : نہیں ! وہ جگہ یہاں سے کافی دور ہے، ابھی وہ راستے میں جا رہا ہوگا، قاضی صاحب نے غضب ناک ہوکر کہا :
اے اللہ کے دشمن ! ایک طرف تو مال لینے کا انکار کرتا ہے اور دوسری طرف اس جگہ کا اعتراف کرتا ہے جہاں تونے مال لیا تھا، بخدا تو ہی خائن، جھوٹا اور بد دیانت ہے۔
وہ اچانک یہ حملہ دیکھ کر خوف سے کانپنے لگا اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا اور امانت واپس کر دی۔
دوستو!! اللہ تعالی نے آپ کو جو ذہانت اور سمجھ بوجھ دی ہے، یہ بھی اللہ تعالی کی بڑی نعمت ہے، اس نعمت کی قدر یہ ہے کہ اس کا صحیح جگہ استعمال کرو۔

✭ نوٹ :- عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات کیلئے آج ہی ہمارا ٹیلی گرام چینل جوائن کریں۔👇

🌐 https://t.me/Waqiyato_Hikayaat

🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷
🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴​​​​​​​​

4 months, 3 weeks ago

🏆

🖋🌹💠 سبــق آمـوز کہــانیــاں 💠*🌹*🖋

👈 دُعا سے بینائی گئی اور پھر لوٹ آئی ..!!**

حضرت مالک بن انس علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: حضرت یونس بن یوسف علیہ الرحمہ اپنے زمانے کے مشہور اولیا میں ہوئے ہیں، ان کا زیادہ تر وقت مسجد میں گزرتا تھا اور وہ ہمہ وقت اپنے رب کی عبادت میں مشغول رہا کرتے تھے، ابھی ان کا عالَمِ شباب تھا، اور جوانی ہی میں انھوں نے اپنے آپ کو وقفِ عبادت وریاضت کر رکھا تھا، ایک مرتبہ آپ مسجد سے باہر نکلے تو اچانک نگاہ راہ چلتی ایک نوجوان عورت پر پڑ گئی اور دل کچھ دیر اس کی طرف مائل ہو گیا، لیکن پھر فوراً اپنے اس فعل پر نادم ہوئے اور بارگاہِ الٰہی میں دعا کےلیے ہاتھ اُٹھا دیے اور ان الفاظ میں دعا مانگنے لگے :اے میرے پاک پروردگار! بے شک تو نے مجھے آنکھیں عطا فرمائیں جو بڑی نعمت ہیں لیکن مجھے خطرہ محسوس ہو رہا ہے کہ کہیں ان آنکھوں کی وجہ سے میں عذاب میں مبتلا نہ ہو جاؤں اور یہ آنکھیں میرے لیے ہلاکت کا باعث نہ بن جائیں، اس لیے اے میرے مالک ! تو میری ان آنکھوں کی بینائی ابھی سلب کرلے، جیسے ہی وہ دعا سے فارغ ہوئے، ان کی بینائی جاتی رہی تھی اور وہ نابینا ہو چکے تھے، پھر وہ اپنے بھتیجے کو اپنے ساتھ رکھتے جو نمازوں کے اوقات میں انھیں مسجد تک لے جاتا، اور دیگر حاجات میں بھی وہ اس سے مدد لیتے، بھتیجے کا معمول یہ تھا کہ وہ انھیں مسجد چھوڑ جاتا اورخود بچوں کے ساتھ کھیلنے کودنے میں لگ جاتا، جب انھیں کوئی حاجت در پیش ہوتی تو اسے بلا لیتے؛ چنانچہ اسی طرح وقت گزرتا رہا، ایک مرتبہ وہ مسجد میں تھے کہ اپنے جسم پر کوئی چیز رینگتی ہوئی محسوس کی، بھتیجے کو آواز دی لیکن وہ بچوں کے ساتھ کھیل میں مگن رہا اور ان کے پاس نہ آسکا، ادھر انھیں خطرہ محسوس ہوا کہ کہیں کوئی نقصان نہ پہنچا دے تو انھوں نے دوبارہ بارگاہِ الہی میں ان الفاظ کے ساتھ فریاد کرنا شروع کیا: اے میرے رحیم و کریم پروردگار! تو نے مجھے آنکھوں کی دولت سے نوازا جو کہ ایک عظیم نعمت تھی لیکن پھر مجھے خوف ہوا کہ کہیں ان آنکھوں کے غلط استعمال کی وجہ سے میں مبتلائے عذاب نہ ہو جاؤں؛ چنانچہ میں نے تجھ سے دعا کی کہ میری بینائی سلب کرلے، لیکن اے میرے مولا: اب مجھے یہ خوف ہے کہ اگر میری بینائی واپس لوٹ کر نہ آئی تو کہیں یہ میرے لیے آزمائش اور رسوائی کا باعث نہ ہو جائے؟ کیوں کہ میں اب دیکھ تو نہیں سکتا، کوئی موذی جانور مجھے نقصان پہنچا سکتا ہے اور بار بار اپنی حاجتوں کو پورا کرنے کے لیے دوسروں سے مدد درکار ہوتی ہے جس سے مجھے بڑی کوفت ہوتی ہے، اے میرے مالک و مختار پروردگار! مجھے میری بینائی لوٹا دے تاکہ میں رسوائی اور لوگوں کی محتاجی سے بچ جاؤں، حضرت مالک بن انس علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ ابھی وہ مرد صالح اپنی دعا سے فارغ بھی نہ ہوا تھا کہ اس کی بینائی واپس لوٹ آئی، اور اب وہ خود دوسروں کی مدد کے بغیر اپنے گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔
(نوجوانوں کی حکایات کا انسائکلو پیڈیا)
🖋انصرام: - عاقل قاسمی

✭ نوٹ :- عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات کیلئے آج ہی ہمارا ٹیلی گرام چینل جوائن کریں۔👇

🌐 https://t.me/Waqiyato_Hikayaat

🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷
🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴​​​​​​​​

6 months, 2 weeks ago

**ﺑِﺴْــــــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ

۴ جمادی الاول ۱۴۴۵ هـ | 19 نومبر 2023 ماردو زبان کے چند بہترین چینلز اور گروپس: لسٹ نمبر 5 :- ( 1000 تا 1500 سبسکرائبرز )
▪️*▪️*▪️▪️▪️▪️▪️

🔵 قاری صہیب احمد میر محمدی
🔸 الشیخ قاری صہیب احمد کے بیان

🔵بزم نعت النبی گروپ
🔸مقصد نعت النبی سینڈ

🔵 انجینئر محمد علی مرزا
🔸انجینئر محمد علی مرزا کے بیانات

🔵محترمہ عائشہ عامر صاحبہ
🔸محترمہ عائشہ عامر صاحبہ کے بیانات

🔵استادہ ذکیہ ہاشمی
🔸استادہ ذکیہ ہاشمی کے بیانات

🔵استادہ رخسانہ اعجاز
🔸استادہ رخسانہ اعجاز کے بیانات ملے گئے

🔵استادہ نجیہ ہاشمی
🔸استادہ نجیہ ہاشمی کے بیانات

🔵مولانا طارق جمیل
🔸حضرت مولانا طارق جمیل صاحب دامت برکاتہم کے بیانات آڈیو اور ویڈیو یو اور ابڈیٹ پیش کی جائینگی

🔵ڈاکٹر زاکر نائک
🔸ڈاکٹر ذاکر نائک کے بیانات

🔵اردو ناولز
🔸اردو ناول کہ لیے ہے

🔵گلشن ادب
🔸ادبی، تحقیقی، تنقیدی اور معلوماتی

🔵داســـتانِ مجـــــــاہــدیـــن
🔸مجاہدوں اور غازیوں کے واقعات شیئر کر رہے

🔵 ڈاکٹر اسرار احمد
🔸ڈاکٹر اسرار احمد کے بیانات

🔵پرسکون ازدواجی زندگی
🔸ازدواجی زندگی خوشگوار بنائیں

🔵اولیاء اللہ کی باتیں
🔸 اولیاء اللہ کی باتوں کو امتِ مسلمہ تک پہونچانا ہے

🔵لطیفوں کا خزانہ
🔸غمزدہ چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا

🔵تلاوت القرآن الکریم
🔸مختلف قراء کی قراءت

🔵تلاوت القرآن الکریم  گروپ
🔸تلاوت قرآن آڈیو اور ویڈیو کے لیے بنا ہے

🔵نصیحت اور قیمتی باتیں
🔸نصیحتیں اور قیمتی باتیں

🔵سلطان صلاح الدین ایوبی
🔸سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر بنایا گیا ڈراما

🔵 آج کی بہت اچھی بات
🔸اچھی باتیں نصیحتیں اور دینی واقعات

🔵قرآنی دعائیں
🔸قرعانی دعائیں پیش

🔵اردو شاعری چینل
🔸اردو تحریر و تصاویر شاعری کے لیے

🔵دلچسپ اور عجیب معلومات چینل
🔸اس چینل میں کہانیاں اور دلچسپ معلومات سینڈ کی جاتی ہے

🔵مجموعہ داعــیــانِ اســــلام
🔸قرآن اور صحیح حدیث دعائیں اور کافی اسلامک پوسٹ

🔵اُردو قرآن لفظی ترجمہ 
🔸اس چینل کا مقصد قرآن کریم کو لفظ با لفظ سینڈ کرنا ہے عربی اور اُس کا ترجمہ اُردو میں ہو گا ایک ایک لفظ کا اُردو میں ترجمہ ہو گا

🔵اسلامک کوئز
🔸سوال و جواب (کوئز) کی شکل میں

🔵 مفتی محمد تقی عثمانی صاحب
🔸حضرت محمد تقی عثمانی صاحب کے بیانات

🔵اسلامک کارٹون
🔸اردو اور انگلش میں اسلامک کارٹون

🔵 قرآن کریم سـے نصیحت
🔸قران و حدیث کی تعلیم

🔵تعلیم القرآن انگلش
🔸قرآن مجید کا انگلش اردو ترجمہ اور تفسیر ابن کثیر

🔵الرحیق المختوم
🔸سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم

🔵زاہدہ ملک ( الفلق ویلفیئر فاؤنڈیشن )
🔸دوسروں کی مدد کیلئے وقف دینی و دنیاوی مفت تعلیم اور فلاح و بہبود

🔵محمد رضا ثاقب مصطفائی
🔸موصوف کے بیانات پر

🔵ڈاکٹر اسرار احمد
🔸ڈاکٹر اسرار احمد کے بیانات پر مشتمل ہے

🔵دلچسپ اور عجیب معلومات
🔸اس چینل میں کہانیاں اور دلچسپ معلومات سینڈ کی جاتی ہے

🔵مستند دینی معلومات
🔸دین کے متعلق ہر قسم کی معلومات

🔵قرآن و حدیث کوئز
🔸روزانہ قرآن، سیرت النبی اور صحابہ کرام پر مبنی کوئز

🔵آو بچوں اسلام سیکھیں
🔸بچوں کی پرورش اسلامی اطوار پر

🔵شاعرمشرق علامہ اقبال
🔸اقبال کی شاعری سے منتخب کلام

🔵جنت کی تلاش
🔸فتنہ کے اس دور میں امت کی طرف اپنے فرائض کا احساس دلانا

🔵مسلم ہیروز
🔸ماضی کے بہادر ، دلیر، نڈر، جان بازوں کے کارنامے پڑھئے

🔵تاریخ اسلام اور اسلامی کہانیاں
🔸تاریخ اسلام اور سیرت سـرورِ کائناتﷺ اور اسلامک قرآنی کہانیاں اور صحابہ کرام کی زندگی

🔵محسن ملت روحانی مرکز
🔸ہمارے یہاں جادو,سحر.آسیب,بھوت پریت,جنات,کالےعلم ,سفلی پڑھائی کاکاٹ ,اولاد کانہ ھونامردانہ طاقت ,دوکان مکان کی بندش,جسمانی مرض اورہرطرح کےعلاج

🔵اسلامک کارٹون
🔸اسلامک کارٹون اردو اور انگلش میں سینڈ

🔵علم و ادب
🔸اقوال زریں اچھی باتیں چھوٹی مگر سبق آموز تحریر عمدہ تصاویر کے ساتھ

🔵ابن سینا • اُردو
🔸مسلم دنیا کے ممتاز فلسفی اور طبیب تھے، جو اسلامی سنہری دور میں سامانی سلطنت کے ملازم میں پھلے پھولے تھے۔

🔵قرآن کورین ٹرانسلیٹ
🔸قرآن کا ترجمہ کورین زبان میں

🔵رعـــد بن محمــد الكـــردي
🔸رعـــد بن محمــد الكـــردي کی تلاوت سینڈ کی جاتی ہیں

🔵باورچی خانہ
🔸نت نئی اور مزیدار کھانوں کی ویڈیوز

🔵ہنستے رہیںٔے مسکراتـے رہیںٔے
🔸لطیفے چٹکلے پیش کرنا ہـے

▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️

نوٹ : *جو حضرات اپنے گروپ و چینل کی تشہیر کروانا چاہتے ہیں وہ اپنے چینل یا گروپ کا نام، مختصر تعارف اور ممبر کی تعداد لکھ کر ارسال فرمائیں

رابطہ:
@PleasingAllah ❷* @Adoring_Allah

Telegram

Qari Sohaib Ahmed Meer Muhammadi

عصرِ حاضر کے معروف داعی قاری میر صہیب محمدی حفظہ اللہ جن کی نصیحتیں انسان کو اللہ سے جوڑتی ہے آپکی سب سے بڑی خصوصیت ضعیف و موضوع روایات سے پاک قرآن و صحیح حدیث پر مشتمل مستند بیانات ہیں

**ﺑِﺴْــــــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ
We recommend to visit

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated 6 months, 3 weeks ago

⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️

🔻Telegram🔻
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+


🔴 تبليغات بنرى
@Pink_Bad

🔴 تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad

Last updated 4 days, 5 hours ago

Last updated 6 days, 13 hours ago