واقــعات و حـکایـات

Description
مزید دلچسپ اور ایمان افروز واقعات و حکایات کے لئے آج ہی ہمارا چینل جوائن کریں۔


ہمارے دیگر چینلز
@Payame_Insaniyat
@Paighame_Insaniyat
Advertising
We recommend to visit


‌بزرگ ترین‌ چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
‌‌
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot

Last updated 6 дней, 1 час назад

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated 1 год назад

⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️

?Telegram?
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+


? تبليغات بنرى
@Pink_Bad

? تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad

Last updated 2 месяца, 3 недели назад

2 months, 3 weeks ago

ﺑِﺴْــــــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ

۲۶ **صَفَر ۱۴۴۶ هـ | 1 ستمبر 2024 م

اردو زبان کے چند بہترین چینلز اور گروپس:**

❍╍╍❨ فہرست  ◄ ❹ ❩╍╍❍ :-
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

? زاہدہ ملک ( الفلق ویلفیئر فاؤنڈیشن )
♦️ دوسروں کی مدد کیلئے وقف دینی و دنیاوی مفت تعلیم

? جنت کے پتے
♦️ دین کو پھیلانا

? تاریخ اسلام اور اسلامی کہانیاں
♦️ اسلامک تاریخ

? مجموعہ داعــیــانِ اســــلام
♦️ قرآن صحیح حدیث دعائیں اسلامک پوسٹ

? وعظ ونصیحت
♦️ مولانا محمد الیاس گھمن کے بیانات

? ابن سینا • اُردو
♦️ کی زندگی پر ڈراما

? اسلامک کارٹون
♦️ اردو اور انگلش میں اسلامک کارٹون

? اردو سے عربی سیکھیں
♦️ عربی زبان سیکھنے کے متعلق آسان اور عام فہم مواد شئیر کیا جائے

? تلاوت القرآن الکریم
♦️ مختلف قراء کی قراءت

? علم العروض
♦️ علم العروض کے مکمل اسباق

? ڈاکٹر فرحت ہاشمی
♦️ موصوف کے بیانات

? دلچسپ اور عجیب معلومات  چینل
♦️ کہانیاں اور دلچسپ معلومات سینڈ

? پیغام انسانیت
? سلسلے وار پوسٹ کے لئے

? صحیح البخاری
♦️ ترجمہ اور تشریح حافظ عبد الستار الحمادپرمشتمل

? اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry
♦️ اچھے اشعار کا مطالعہ کیا جائے تو وہ انسان کو بھلائی کے راستے پر لگاتے ہیں

? نمازِ کی اہمیت
♦️ نمازِ کے مسئلہ بیان اور نماز پڑھنے کا صحیح طریقہ

? ڈاکٹر اسرار احمد صاحب آفیشل چینل
♦️ موصوف کے بیانات

? قرآنی دعائیں
♦️ قرعانی دعائیں

? میر تقی میر
? اشعار کے لیے

? قرآن کریم سـے نصیحت
? قران و حدیث کی تعلیم

? قرآن کورین ٹرانسلیٹ
? قرآن کا ترجمہ کورین زبان

? ایڈو فیض سعید
? موصوف کے بیانات

? روحانی شفاخانہ
? روحانی علاج و معالجہ کے لئے گروپ بنایا گیا ہے

? زندگی بدلنے والے اقوال
? مثبت سوچ اور کامیاب زندگی کی طرف ایک قدم

? اسلام کی بیٹیاں
? اصلاح معاشرہ کے لئے

? کائن ماسٹر سیکھیں || kain mastar
? کائن ماسٹر مکمل معلومات حاصل کرنے کے لئے

? عشقِ صحابہ
? صحابہ کی عظمت کے بارے میں

? چینل دارالکتب
? ہرطرح اور ہر موضوع کی کتاب کے لئے

? ڈاکٹر اسرار احمدصاحب گروپ
? موصوف کے بیانات

? پیام انسانیت
? ایک سے بڑھ ایک اسلامک پوسٹ

? اشعار غالب
? دلچسپ اور خوبصورت شعر وشاعری

? واقعات و حکایات
? عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات

? قاری عبدالحنان اوفیشل
♦️ موصوف کے بیانات

مفتی طارق مسعود آفیشل
?مشہور و معروف عالم دین مفتی طارق مسعود صاحب کے بیانات اور اپڈیٹس کے لئے ٹیلی گرام چینل۔

? کلمات ربی
♦️ قرآنی آیات کا ترجمہ و تفسیر

? محسن ملت روحانی مرکز
♦️ جادو,سحر,سفلی پڑھائی کاکاٹ ,جسمانی مرض علاج

? اولیاء اللہ کی باتیں
♦️ اولیاء اللہ کی باتوں امتِ مسلمہ

? لطیفوں کا خزانہ
♦️ غمزدہ چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا

? ڈاکٹر فرحت ہاشمی
♦️ موصوف کے بیانات

? حدیثوں کا حسن - ?ℎ? ?????? ?? ?????ℎ?♦️ اسلامک ازکار اور حدیث انگلش

? شرعی احکام و مسائل
♦️ روز ایک/ دوں اسلامی سوال کا جواب سند کیا جاۓ گا جو صرف قرآن و حدیث کی روشنی میں

? علم و ادب
♦️ اقوال زریں چھوٹی مگر سبق آموز

? طب نبوی آن لائن علاج
♦️ پیچیدہ امراض کا علاج

? الحکمت نباتاتی معلومات چینل
♦️ طب یونانی اور صحت کا فروغ

? حمد نعت بیان دیوبند
♦️ نبی کی تعریف میں اشعار

? صحیح مسلم
♦️ ترجمہ تشریح پروفیسرمححمديحي جلالپوری

? محمد رضا ثاقب مصطفائی
♦️ موصوف کے بیانات

? مرزا اسداللہ خان غالب

? حــــدیثِ رســــــولﷺ
♦️ سـرورِ کائناتﷺ کی مستنـد صحیــح احادیث

? محمد تقی عثمانی صاحب
♦️ موصوف کے بیانات

? داستان شجاعت
♦️ اسلامی تاریخی ناولز

? شمسی اصلاحی چینل
♦️ قرآن کریم کی روز ایک آیت

? گرافکس خزانہ
♦️ بہترین قسم کی گرافکس ڈیزائنز

? تلاوت القرآن الکریم گروپ
♦️ قرآن آڈیو اور ویڈیو

? رعـــد بن محمــد الكـــردي
♦️ تلاوت

? روحانی علاج
♦️ قرآن و حدیث کی روشنی میں جنّات کے ذریعے علاج کیا جاتا ہے

?  آداب مباشرت
♦️ آداب مباشرت میں شب زفاف (سہاگ رات)، طریقہ ہمبستری کا سنت طریقہ، عورت کیا چاہے شوہر سے وغیرہ وغیرہ پر تفصیلی گفتگو

? محمّد امجد رضا قادری آفیشل
♦️ صوفی مسلم اسکالر، مبلغ اور یوٹیوبر ہیں۔  وہ مختلف اسلامی موضوعات پر اپنی تقاریر کے لیے قابل ذکر ہیں

? دلچسپ اور عجیب معلومات گروپ
♦️ کہانیاں اور دلچسپ معلومات

? طارق بن زیاد
♦️ اور غازیوں کے واقعات

? القلم
♦️ محض ادبی مضامین و سبق آموز تحاریر اور اشعار وغزلیات

? استادہ رخسانہ اعجاز صاحبہ
♦️ موصوف کے بیانات

? اصحاب فکر و نظر
♦️ خیر کی بات

? ڈاکٹر زاکر نائک
♦️ موصوف کے بیانات

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

نوٹ : جو حضرات اپنے گروپ و چینل کی تشہیر کروانا چاہتے ہیں وہ اپنے چینل یا گروپ کا نام، مختصر تعارف اور ممبر کی تعداد لکھ کر ارسال فرمائیں ↶

? @PleasingAllah *?*** @AdoringAllah

Telegram

Ustazah Zahida Malik official

ناظرہ تجوید حفظ ترجمہ فہم تفاسیر تدبر حدیث سیرت النبی شارٹ کورسز .............................. حجامہ فرسٹ ایڈ کونسلنگ میرج بیورو راضی نامے کروانا دروس کوچنگ سینٹر آن لائن کلاسز دم خطاطی لائبریری ڈسپنسری خدمت خلق اولڈ ہوم ہاسٹل ڈے کیئر سینٹر تعلیم بالغاں

**ﺑِﺴْــــــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ**
3 months ago

?

??? سبــق آمـوز کہــانیــاں ?*?*?

? حکمت بھری باتیں __!!**

‏ایک بادشاہ نے اعلان کر رکھا تھا کہ جو اچھی بات کہے گا اس کو چار سو دینار (سونے کے سکے) دیئے جائیں گے...!!!!
ایک دن بادشاہ رعایا کی دیکھ بھال کرنے نکلا اس نے دیکھا ایک نوے سال کی بوڑھی عورت زیتون کے پودے لگا رہی ہے بادشاہ نے کہا تم پانچ دس سال میں مر جاؤ گی اور یہ درخت بیس سال بعد پھل دیں گے تو اتنی مشقت کرنے کا کیا  فائدہ؟
بوڑھی عورت نے جواباً کہا ہم نے جو پھل کھائے وہ ہمارے بڑوں نے لگائے تھے اور اب ہم لگا رہے ہیں تاکہ ہماری اولاد کھائے...!!!!
بادشاہ کو اس بوڑھی عورت کی بات پسند آئی حکم دیا اس کو چار سو دینار دے دیئے جائیں...!!!!
جب  بوڑھی عورت کو دینار دیئے گئے وہ مسکرانے لگی...!!!!
بادشاہ نے پوچھا کیوں مسکرا رہی ہو؟؟؟
بوڑھی عورت نے کہا کہ زیتون کے درختوں نے بیس سال بعد پھل دینا تھا جبکہ مجھے میرا پھل ابھی مل گیا ہے...!!!!
بادشاہ کو اس کی یہ بات بھی اچھی لگی اور حکم جاری کیا اس کو مزید چار سو دینار دیئے جائیں...!!!!
جب اس عورت کو مزید چار سو دینار دیئے گئے تو وہ پھر مسکرانے لگی...!!!!
بادشاہ نے پوچھا اب کیوں مسکرائی؟؟؟
بوڑھی عورت نے کہا زیتون کا درخت پورے سال میں صرف ایک بار پھل دیتا ہے جبکہ میرے درخت نے دو بار پھل دے دیئے ہیں..!!!!
بادشاہ نے پھر حکم دیا اس کو مزید چار سو دینار دیئے جائیں یہ حکم دیتے ہی بادشاہ تیزی سے وہاں سے روانہ ہو گیا...!!!!
وزیر نے کہا حضور آپ جلدی سے کیوں نکل آئے؟؟؟
بادشاہ نے کہا اگر میں مزید اس عورت کے پاس رہتا تو میرا سارا خزانہ خالی ہو جاتا مگر عورت کی حکمت بھری باتیں ختم نہ ہوتیں...!!!!
اچھی بات دل موہ لیتی ہے، نرم رویہ دشمن کو بھی دوست بنا دیتا ہے حکمت بھرا جملہ بادشاہوں کو بھی قریب لے آتا ہے اچھی بات دنیا میں دوست بڑھاتی اور دشمن کم کرتی ہے اور آخرت میں ثواب کی کثرت کرتی ہے آپ مال و دولت سے سامان خرید سکتے ہیں مگر دِل کی خریداری صرف اچھی بات سے ہو سکتی ہے?!!

✭ نوٹ :- ایسے ہی دل کو موہ لینے والے اور دل کو چھو لینے والے واقعات و حکایات پڑھنے کے لئے آج ہی ہمارا چینل جوائن کریں۔ چینل میں شامل ہونے کے لئے درج ذیل لنک پہ کلک کریں اور شمولیت اختیار کریں اور اپنے دوست و احباب اور متعلقین کو بھی شیئر کریں تاکہ آپ کے ذریعے ان کا بھی فائدہ ہو۔?

? https://t.me/Waqiyato_Hikayaat

??????????????
??????????????​​​​​​​​

3 months ago

?

??? سبــق آمـوز کہــانیــاں ?*?*?

? اللّٰہ اللہ ایک مناظرہ ایسا بھی __!!**

ایک مرتبہ ایک عورت نے دعوٰی کیا کہ "میں قرآن ہوں" کوئی مجھے دلیل وثبوت  کے دائرے میں رہ کر یہ ثابت کردے کہ میں قران نہیں ہوں-

چنانچہ یہ چیلنج اس نے ہر ایک سے کرنا شروع کر دیا، یہ معاملہ طول پکڑنے لگا اور بازار میں اسکے بارے میں چہ می گوئیا تیز ہونے لگی، اسکی یہ بات کسی عالم نے سنی تو عالم نے اس عورت سے بذات خود مناظرہ کرنا درست نا سمجھا-

چنانچہ اس عالم نے ایک کالج کے نوجوان کو اسکے لئے تجویز کیا اور اسکو سارا معاملہ بتا دیا کہ کرنا کیا ہے اسکے بعد اس نوجوان نے اسکے اس چیلنج کو قبول کر لیا اور مناظرے کا ایک دن مقرر ہوگیا، مناظرے کے دن اسٹیج سجایا گیا، جب نوجوان اور عورت کا مناظرہ شروع ہوا تو نوجوان نے اسٹیج پر سب کے سامنے اس کو سینے سے لگایا اور چومنا شروع کیا، عورت کی عقل نے کام کرنا تو بند ہی کر دیا اس نے نوجوان سے کہا یہ کیا کر رہے ہو بدتمیز لڑکے، نوجوان نے کہا کہ یہ ہمارا طریقہ ہے کہ ہم اپنے مقدس قران کو کھولنے سے پہلے سینے سے لگاتے ہیں اور تعظیم میں بوسہ بھی لیتے ہیں تو ہم نے ابھی اسکو سینے سے لگایا اور چوما ہے، ابھی ہمیں اس کو کھولنا اور پڑھنا باقی ہے، اس کے تو ہوش ہی اڑ گئے۔ عورت نے شکست قبول کی اور بنا کچھ بولے راہ فرار اختیار کرنے میں ہی بھلائی سمجھی اور اس طرح ابھرتے ہوئے فتنے کا سر قلم ہوا ۔۔

ہر دور میں علماء کرام ہی نے باطل کو شکست دی ہے ۔۔

✭ نوٹ :- ایسے ہی دل کو موہ لینے والے اور دل کو چھو لینے والے واقعات و حکایات پڑھنے کے لئے آج ہی ہمارا چینل جوائن کریں۔ چینل میں شامل ہونے کے لئے درج ذیل لنک پہ کلک کریں اور شمولیت اختیار کریں اور اپنے دوست و احباب اور متعلقین کو بھی شیئر کریں تاکہ آپ کے ذریعے ان کا بھی فائدہ ہو۔?

? https://t.me/Waqiyato_Hikayaat

??????????????
??????????????​​​​​​​​

3 months ago

?

??? سبــق آمـوز کہــانیــاں ?*?*?

? شیخ سعدی کی نصیحت __!!**

حضرت سیّدنا شیخ سعدی عَلَیہ رَحمَۃُ اللہِ الْھَادِی اپنی مشہورِ زمانہ کتاب ’’بوستان ‘‘میں فرماتے ہیں:"بلی کی یہ خوبی ہے کہ پاخانہ کرنے کے لیے پاک جگہ تلاش کرتی ہے اور پھر اس پہ مٹی بھی ڈال دیتی ہے, کیونکہ وہ یہ پسند نہیں کرتی کہ کوئی اس کے پاخانے کو دیکھے۔
اے انسان ! تو کیسے برداشت کر لیتا ہے کہ تیرے گناہوں کی غلاظت پہ کسی کی نظر پڑے، تجھے بھی چاہیئے کہ اس غلاظت پہ توبہ کا پردہ ڈال دے، تو دیکھتا نہیں کہ بھاگا ہوا غلام جب واپس آجاتا ہے تو مہربان آقا اس کو قید کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتا اسی طرح اگر تو بھی تائب ہو کر اللہ کی بارگاہ میں آئے گا تو تیرا کام بن جائے گا۔ لڑائی اس سے کرنی چاہیئے جس سے لڑنے کی طاقت ہو، یا کسی کی پناہ لیکر اپنا دفاع کرسکتا ہو، خدا کے ساتھ یہ دونوں باتیں محال ہیں، لہذا خدا سے صلح ہی بہتر ہے۔ آج عمل کا حساب کر لے کل جب اعمال نامہ کھول دیا جائے گا تو پھر تلافی نہ ہو سکے گی۔ جس نے گناہ کے بعد توبہ کرلی گویا اس نے برائی کی ہی نہیں، شیشہ اگر آہ کرنے سے دھندلہ ہوجاتا ہے تو اسی آہ سے ہی دل کا شیشہ صاف بھی ہوجاتا ہے۔ آج گناہوں سے ڈر! تاکہ قیامت کے دن تجھے کسی کا ڈر نہ ہو۔
(بوستا نصیحت: گناہ کرتے ہوئے کم از کم انسان کو یہ سوچ تو آنی چاہیئے کہ میں جتنا بھی چھپ کر گناہ کروں گا اللہ تعالی تو مجھے دیکھ رہا ہے۔ اس خیال کی وجہ سے گناہوں سے بچنے میں مدد ملے گی۔ سمجھدار اور عقلمند کے لیے اتنی ہی نصیحت کافی ہے۔)

✭ نوٹ :- عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات کیلئے آج ہی ہمارا ٹیلی گرام چینل جوائن کریں۔?

? https://t.me/Waqiyato_Hikayaat

??????????????
??????????????​​​​​​​​

3 months ago

?

??? سبــق آمـوز کہــانیــاں ?*?*?

? اللہ دروازہ کھول دیتا ہے __!!**

حضرت فضیل بن عیاض رحمه اللّٰه نے فرمایا: میں نے ایک لڑکے سے صبر سیکھا۔ ایک بار میں مسجد گیا تو دیکھا کہ ایک عورت اپنے گھر کے اندر اپنے بیٹے کو مار رہی تھی اور وہ چیخ رہا تھا، وہ دروازہ کھول کر بھاگا، تو اسکی ماں نے اس پر دروازہ بند کر دیا۔ فضیل نے کہا: جب میں واپس آیا تو دیکھا کہ لڑکا تھوڑا رونے کے بعد دروازے کی چوکھٹ پر سو رہا تھا اور اپنی ماں سے فریاد کر رہا تھا، ماں کا دل گھبرا گیا تو اس نے اس کے لیے دروازہ کھول دیا"

حضرت فضیل روتے رہے یہاں تک کہ ان کی داڑھی آنسوؤں سے تر ہو گئی اور کہا: "خدا کی قسم! اگر بندہ خدا کے دروازے پر صبر کرتا رہے تو خدا اسے اس کے لئے دروازہ کھول دیتا ہے!"

حضرت ابو درداء رضی اللّٰه تعالیٰ عنه نے فرمایا: "اپنی دعا میں مستعد رہو، کیونکہ جو دروازہ کثرت سے کھٹکھٹاتا ہے، وہ جلد ہی اس کے لیے کھول دیا جاتا ہے"

✭ نوٹ :- عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات کیلئے آج ہی ہمارا ٹیلی گرام چینل جوائن کریں۔?

? https://t.me/Waqiyato_Hikayaat

??????????????
??????????????​​​​​​​​

3 months, 1 week ago

?

??? سبــق آمـوز کہــانیــاں ?*?*?

? اللہ پاک کے ذکر کا اثر __؟؟**

بادشاہ کے محل میں صفائی کرتے جب ایک بھنگی کی نظر ملکہ پہ پڑی تو وہ پہلی نظر میں اس پہ فدا ہو گیا۔ لیکن اپنی حیثیت اور ملکہ کی حیثیت میں فرق دیکھا تو سر جھکائے وہاں سے چلا گیا۔ پر دل تھا جو ایک ملاقات کی حسرت میں تڑپتا رہا۔ عشق کی بیماری نے جسمانی بیماری کا روپ لیا اور وہ بستر پہ پڑ گیا۔ بھنگی کی بیوی بھی اس ساری حالت سے واقف تھی۔ بھنگی کی خراب حالت کی بنا پر اسکی بیوی اسکی جگہ کام پہ لگ گئی۔

کئی دن تک جب بھنگی ملکہ کو وہاں نظر نہ آیا تو اس نے اس کی بیوی سے دریافت کیا، بھنگی کی بیوی یہ سوچ کر گھبرا گئی کہ ملکہ کو اصل بات بتا دی تو نا جانے کیا حال ہو ہمارا۔ لیکن ملکہ نے اسکی گھبراہٹ جانچ کر اسے اعتماد میں لیا اور حقیقت پوچھی۔

بھنگی کی بیوی نے وہ ساری صورت حال ملکہ کے گوش گزار کر دی۔ تب ملکہ نے اسے کہا کہ اس سے ملاقات کا یہی ایک رستہ ہے، تم اپنے شوہر سے جا کے کہہ دو کل وہ شہر سے باہر کسی رستے پہ بیٹھ جائے اور بس اللہ اللہ کرتا رہے، نہ تو کسی سے بات کرے اور نہ ہی کسی کا دیا کوئی تحفہ قبول کرے۔ ایسا کرنے سے جب اسکے چرچے بادشاہ تک پہنچیں گے تو ملاقات کے رستے بھی کھل جائیں گے۔

ملکہ کا پیغام سنتے ہی بھنگی کی جان میں جان آئی اور وہ گداؤں کا بھیس بدل کے ایک رستے پہ جا کے بیٹھ گیا اور اللہ اللہ کا ورد شروع کردیا۔ آنے جانے والے اس متاثر ہوتے اور نظرانے ساتھ لاتے لیکن وہ نہ سر اٹھا کے کسی کو دیکھتا نہ ہی کسی چیز کو ہاتھ لگاتا۔ کرتے کرتے خبر بادشاہ تک پہنچی اور اس نے وزیر کو بھیجا کہ دریافت کرو کہ کون ہے وہ اور اسکی سچائی کس حد تک ہے۔ وزیر نے واپس جا کر بادشاہ سے اسکی بہت تعریف کی، بادشاہ فیض پانے کی غرض سے خود چل کر اسکے پاس گیا۔

جب ہر طرف اسکے چرچے ہونے لگے تو ملکہ نے بادشاہ سے اس نیک انسان کی زیارت کی خواہش ظاہر کی۔ بادشاہ نے اجازت دی۔ اسی اثناؑ میں جب بھنگی کو اس بات کا احساس ہو کہ اب تک وہ دل سے نہیں صرف ایک دنیاوی مقصد کے تحت ہی اللہ پاک کے نام کی تسبیح کر رہا تھا۔ وہ جھوٹآ ہے لیکن پھر بھی اللہ کی رحمت اس پر اس قدر ہے کہ لوگ اسکے سامنے جھک رہے ہیں کیا بادشاہ اور کیا عام آدمی سب ہی اسے عزت دے رہے ہیں۔

یہ کرامات تو صرف زبان سے وہ پاک نام لینے کی ہیں اگر سچے دل سے اس نام کی تسبیح کی جائے تو اور کتنی رحمتوں کا نزول اس پہ ہوگا۔ جب ملکہ اسکے پاس پہنچی تو اس نے سر اٹھا کے اسکی طرف نہ دیکھا اور وہ مطمئن ہوئی کہ کوئی آج اس کی وجہ سے اللہ کے قریب ہو گیا وہ روتی ہوئی واپس اپنے محل چلی گئی۔
بے شک اس پاک ذات کا ذکر اپنے آپ میں ایک رحمت ہے۔

✭ نوٹ :- عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات کیلئے آج ہی ہمارا ٹیلی گرام چینل جوائن کریں۔?

? https://t.me/Waqiyato_Hikayaat

??????????????
??????????????​​​​​​​​

3 months, 1 week ago

?

??? سبــق آمـوز کہــانیــاں ?*?*?

? ہم توسنار تھے، لوگوں نے لوہار سمجھ لیا**

میں ایک مرتبہ میرے شیخ حضرت مولانا مسیح اللہ خان صاحب رحمہ اللہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا اور اس وقت وہاں اور کوئی نہیں تھا ، صرف میں تھا ۔ اسی درمیان میں ایک آدمی آیا اور حضرت سے تعویذ مانگنے لگا ۔ حضرت نے کہا کہ میں تعویذ نہیں دیا کرتا ۔ جاؤ بھائی جان سے لے لو ! ( بھائی جان سے مراد حضرت والا کے صاحب زادے ہیں ، جن کو طلبا اور عوام سب بھائی جان کہتے ہیں ) وہ شخص باہر گیا ، پھر تھوڑی دیر بعد آکر کہنے لگا ، حضرت ! آپ ہی دیدیجیے ، حضرت والا رحمہ اللہ نے پھر فرمایا : میں تعویذ نہیں دیا کرتا ، بھائی جان سے لے لو ۔ وہ شخص پھر باہر گیا اور کچھ دیر کے بعد پھر آکر اسی طرح کہا کہ حضرت ! تعویذ آپ ہی دیدیجیے ، حضرت نے پھر وہی جواب دیااور اس کو بھیج دیا اور میری طرف دیکھ کر فرمانے لگے : بھائی ! ہم تو سنار تھے ، لوگوں نے ہمیں لوہار سمجھ لیا ، یعنی کوئی سنار کے پاس لوہے کا کچھ کام بنانے لے جائے تو یہ ’’ وضع الشيء في غیر محلہ ‘‘ کی قبیل سے ہوگا ، اسی طرح آج لوگ اللہ والوں کے پاس بہ جائے اپنی اصلاح کرانے کے اور معرفت الٰہی حاصل کرنے کے ، دینی باتیں معلوم کرنے کے ، وصول الی اللہ کے طرق معلوم کرنے کے ، تعویذ کے بارے میں پوچھنے جاتے ہیں ، دنیا کے بارے میں معلوم کرنے جاتے ہیں کہ حضرت میرا فلاں کام رک گیا ہے ، حل کردیجیے وغیرہ وغیرہ ۔
ایک مرتبہ حضرت شاہ ابرار الحق صاحب رحمہ اللہ جب بیمار ہو کر ممبئی میں زیرِ علاج تھے ، میں وہاں حضرت کی زیارت کے لیے حاضر ہو ا ، بعد عصر لوگ زیارت و ملاقات کے لیے حاضری دیتے تھے اور حضرت والا کبھی خود پانچ دس منٹ بیان کرتے اور کبھی کوئی مہمان عالم ہوتے ، تو ان کو وعظ کہنے کا حکم دیتے تھے ، اس دن مجھ سے فرمایا کہ آج آپ کچھ دینی باتیں لوگوں کو بتادیں ، تعمیل حکم میں میں بیان کر رہا تھا کہ حضرت والا بھی اوپر سے جہاں قیام تھا تشریف لے آئے اور اس میں میں نے حضرت مسیح الامت کا یہی واقعہ بھی سنایا ، تو حضرت والا اس سے بہت متأثر ہوئے اور فرمایا کہ مولانا نے بڑی خوب بات فرمائی ، بڑی خوب بات فرمائی ۔

(واقعات پڑھئے اور عبرت لیجئے)

✭ نوٹ :- عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات کیلئے آج ہی ہمارا ٹیلی گرام چینل جوائن کریں۔?

? https://t.me/Waqiyato_Hikayaat

??????????????
??????????????​​​​​​​​

3 months, 1 week ago

?

??? سبــق آمـوز کہــانیــاں ?*?*?

? قرآن کا کرشمہ __!!**

ایک مرتبہ کسی نے قاری عبدالباسط سے پوچھا، قاری صاحب! آپ اتنا مزے کا قرآن مجید پڑھتے ہیں، آپ نے بھی کبھی قرآن مجید کا کوئی معجزہ دیکھاہے ؟ وہ کہنے لگے، میں نے قرآن کے سینکڑوں معجزے آنکھوں سے دیکھے ہیں۔ انہوں نے کہا ، کوئی ایک تو سنا دیجئے۔ تو یہ واقعہ انہوں نے خود سنایا۔قاری صاحب فرمانے لگے کہ یہ اس وقت کی بات ہے جب جمال عبدالناصر مصر کا صدر تھا۔ اس نے رشیا (روس) کا سرکاری دورہ کیا۔ وہاں پر کمیونسٹ حکومت تھی۔ اس وقت کمیونزم کا طوطی بولتا تھا۔ دنیا اس سرخ انقلاب سے عبدالناصر ماسکو پہنچا۔ اس نے وہاں جاکر اپنے ملکی امور کے بارے میں کچھ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے بعد انہوں نے تھوڑا سا وقت تبادلہ خیالات کے لئے رکھا ہوا تھا۔ اس وقت وہ آپس میں گپیں مارنے کے لئے بیٹھ گئے۔ جب آپس میں گپیں مارنے لگے تو ان کیمونسٹوں نے کہا ،جمال عبدالناصر! تم کیا مسلمان بنے پھرتے ہو، تم ہماری سرخ کتاب کو سنبھالو، جو کیمونزم کا بنیادی ماخذ تھا، تم بھی کمیونسٹ بن جاؤ، ہم تمہارے ملک میں ٹیکنالوجی کو روشناس کرادیں گے، تمہارے ملک میں سائنسی ترقی بہت زیادہ ہو جائے گی اور تم دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں شمار ہو جاؤ گے، اسلام کو چھوڑو اور کیمونزم اپنالو، جمال عبدالناصر نے انہیں اس کا جواب دیا تو سہی مگر دل کو تسلی نہ ہوئی۔ اتنے میں وقت ختم ہوگیا اور واپس آگیا۔ مگردل میں کسک باقی رہ گئی کہ نہیں مجھے اسلام کی حقانیت کو اور بھی زیادہ واضح کرنا چاہئے تھا، جتنا مجھ پر حق بنتا تھا میں اتنا نہیں کرسکا۔ دو سال کے بعد جمال عبدالناصر کو ایک مرتبہ پھر رشیا جانے کا موقع ملا۔ قاری صاحب فرماتے ہیں کہ مجھے صدر کی طرف سے لیٹر ملا کہ آپ کو تیاری کرنی ہے اور میرے ساتھ ماسکوجانا ہے۔ کہنے لگے کہ میں بڑا حیران ہوا کہ قاری عبدالباسط کی تو ضرورت پڑے سعودی عرب میں، عرب امارات میں،  جہاں مسلمان بستے ہیں۔ ماسکو اور رشیا جہاں خدا بے زار لوگ موجود ہیں، دین بے زار لوگ موجود ہیں وہاں قاری عبدالباسط کی کیا ضرورت پڑ گئی۔ خیر تیاری کی اور میں صدر صاحب کے ہمراہ وہاں پہنچا۔وہاں انہوں نے اپنی میٹنگ مکمل کی۔ اس کے بعد تھوڑا سا وقت تبادلہ خیالات کے لئے رکھا ہوا تھا۔فرمانے لگے کہ اس مرتبہ جمال عبدالناصر نے ہمت سے کام لیا اور ان سے کہا کہ یہ میرے ساتھی ہیں جو آپ کے سامنے کچھ پڑھیں گے، آپ سنئے گا۔ وہ سمجھ نہ پائے کہ یہ کیا پڑھے گا۔ وہ پوچھنے لگے کہ یہ کیا پڑھے گا۔ وہ کہنے لگے کہ یہ قرآن پڑھے گا۔ انہوں نے کہا ، اچھا پڑھے۔ فرمانے لگے کہ مجھے اشارہ ملا اور میں نے پڑھنا شروع کیا۔ سورہ طہٰ کا وہ رکوع پڑھنا شروع کردیا جسے سن کر کسی دور میں حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ بھی ایمان لے آئے تھے۔فرماتے ہیں کہ میں نے جب دو رکوع تلاوت کرکے آنکھ کھولیتو میں نے قرآن کا معجزہ اپنی آنکھوں سے دیکھاکہ سامنے بیٹھے ہوئے کمیونسٹوں میں سے چار یا پانچ آدمی آنسوؤں سے رو رہے تھے۔ جمال عبدالناصر نے پوچھا ، جناب !آپ رو کیوں رہے ہیں؟ وہ کہنے لگے ہم تو کچھ نہیں سمجھے کہ آپ کے ساتھی نہ کیا پڑھا ہے مگر پتہ نہیں کہ اس کلام میں کچھ ایسی تاثیر تھی کہ ہمارے دل موم ہوگئے ، آنکھوں سے آنسوؤں کی جھڑیاں لگ گئیں، اور ہم کچھ بتا نہیں سکتے کہ یہ سب کچھ کیسے ہوا۔۔۔؟ سبحان اللہ جو قرآن کو مانتے نہیں ، قرآن کو جانتے نہیں اگر وہ بھی قرآن سنتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کے دلوں میں بھی تاثیر پیدا کردیا کرتے ہیں۔

✭ نوٹ :- عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات کیلئے آج ہی ہمارا ٹیلی گرام چینل جوائن کریں۔?

? https://t.me/Waqiyato_Hikayaat

??????????????
??????????????​​​​​​​​

3 months, 1 week ago

?

??? سبــق آمـوز کہــانیــاں ?*?*?

? حضرت مولانا حسین احمد مدنیؒ __!!**
ایک مرتبہ حضرت مولانا حسین احمد مدنیؒ پر غداری کا مقدمہ چلا اور فرنگی کی عدالت ہال کراچی میں ان کی پیشی ہوئی، مولانا محمد علی جوہر اور بہت سارے دوسرےاکابرین بھی وہاں جمع تھے، فرنگی نے بلایا اور کہا کہ حسین احمد! یہ جو تم نے فتویٰ دیا ہے کہ انگریز کی فوج میں شامل ہونا حرام ہے۔
اس کی اجازت نہیں، تمہیں پتا ہے کہ اسکا نتیجہ کیا ہوگا؟ حضرت نے فرمایا کہ ہاں مجھے پتا ہے اس کا نتیجہ کیا ہے، اس نے پوچھا کہ کیا نتیجہ ہے؟ حضرت کے کندھے پر ایک سفید چادر تھی، حضرت نے اس کی طرف اشارہ کرکے فرمایا کہ یہ اس کا نتیجہ ہے، فرنگی نے کہا کہ کیا مطلب؟ فرمایا کہ کفن ہے،
میں اپنے ساتھ لے کر آیا ہوں تاکہ تم اگر مجھے پھانسی بھی دے دو گے تو کفن میرے پاس ہوگا، مولانا محمد علی جوہر نے حضرت کے پاؤں پکڑ لیے اور عرض کیا کہ حضرت! تھوڑا سا ذومعنی سا جواب دے دیں جس سے آپ بچ جائیں، کیونکہ ہمیں آپکی بڑی ضرورت ہے، آپ ہمارے سر کا تاج ہیں، آپ جیسے اکابر ہمیں پھر نہیں ملیں گے مگر حضرت مدنیؒ کی اس وقت عجیب شان تھی۔سبحان اللہ فرنگی کہنے لگا: حسین احمد! تمہیں کفن لانے کی کیا ضرورت تھی؟ جس کو حکومت پھانسی دے اس کو کفن بھی حکومت دیتی ہے، حضرت مدنیؒ نے فرمایا: اگرچہ کفن حکومت دیتی ہے، لیکن میں اپنا کفن اس لیے لایا ہوں کہ فرنگی کے دیے ہوئے کفن میں مجھے اللہ کے حضور جاتے ہوئے شرم آتی ہے، میں قبر میں تمہارا کفن بھی لے کر جانا نہیں چاہتا۔ ہمارے اکابر کیا استقامت کے پہاڑ تھے۔ اللہ اکبر شجرہ نسب سے حسین احمد مدنی سید ہیں۔۔۔اور حسین بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی اولاد میں سے ہیں۔

✭ نوٹ :- عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات کیلئے آج ہی ہمارا ٹیلی گرام چینل جوائن کریں۔?

? https://t.me/Waqiyato_Hikayaat

??????????????
??????????????​​​​​​​​

We recommend to visit


‌بزرگ ترین‌ چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
‌‌
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot

Last updated 6 дней, 1 час назад

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated 1 год назад

⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️

?Telegram?
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+


? تبليغات بنرى
@Pink_Bad

? تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad

Last updated 2 месяца, 3 недели назад