💓آو بچوں اسلام سیکھیں 💓

Description
ہم بچوں کو انگریزی تعلیم سکھا کر کہتے ہیں کہ یہ وقت کا تقاضا ہے تو کیا یہ ایمان کا تقاضا نہیں کہ ان کو قرآنی تعلیمات بھی سکھائی جائے۔ بڑھتے بچوں کی ضرورت کی ہر چیز ان شاء اللہ اس چینل پر موجود ہے
Advertising
We recommend to visit

: 🎞 وكأنكَ أقسَمتَ أن تكونَ بِفكريّ دائماً .
: 🎞 بَعضاً مِن القهوهَ والموسيقئ والكَثير مِن الحُب .
: 🎞 ١/يَناير/١٤٤٢ .
———————————
Link Channel : -@n_0_w

Last updated 6 months, 1 week ago

أقاوم شعور أقوى مني .
تـواصل @ssvvv

Last updated 8 hours ago

𓊆The Holy Quran is the word of God🌿🤍𓊇

.

Last updated 3 days ago

4 weeks ago

. السَّـــــــلاَم َعَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه
.                    اعـــــلان برائےتعطیل

عزیز ممبران! جیسا کہ آپ جانتے ہیں عید الفطر قریب ہے ۔ کل  10 اپریل بروز بدھ انشاءاللہ مڈل ایسٹ اور دنیا کے اکثر ممالک میں عید ہوگی  اور ہند و پاک بنگلہ دیش وغیرہ میں 11 اپریل بروز جمعرات عید الفطر کا تہوار ان شاءاللہ منایا جائے گا ۔

اس نسبت سے آج رات یعنی 9 اپریل 2024،  10 بجے رات سے 14 اپریل 2024 بروز اتوار تک ہمارے تمام گروپس بند رہیں گے تاکہ تمام ملکوں کے ممبران اس تہوار کو خوشی اور یکسوئی کے ساتھ منا سکیں۔
📌 براہ کرم عید کے دنوں میں اس موبائل فون کو دور رکھیں ضروری یا غیر ضروری پوسٹنگ، آڈیو، ویڈیو  ٹیکسٹ میسج سے اجتناب کریں اور
یعنی کہ کم استعمال کریں،گھر میں والدین، بیوی بچوں اور بھائی بہن کو وقت دیں عزیز و اقارب سے ملاقات کریں اُن کے ساتھ بیٹھیں ان کا یہ حق ہے۔

ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہماری ٹوٹی پھوٹی عبادات، صیام و قیام  کو قبول فرمائے اور ہمارے گناہوں کو معاف فرما کر جنت کا فیصلہ فرمادے ۔ آمین

ان شاء اللہ 15 اپریل 2024 بروز پیر سے ہمارے روزانہ کی پوسٹنگ و معمولات جیسے قراتِ قرآن، تفسیر، صبح کے اذکار، اور دوسرے معمولات کی پوسٹنگ شروع ہوجائے گی ۔

اللہ پاک ہمیں عید کی خوشیاں عطا فرمائے، رب العالمین کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ ذات ہمیں ان تمام کاموں کی توفیق نصیب فرمائے جن کی دعا پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمائی ہے۔ اور ایسے تمام کاموں سے حفاظت فرمائے جن سے پیارے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے پناہ مانگی ہے ۔ آمین

💖 معزز و مکرم احباب اپنی مخلصانہ دعاوٴں میں ہمیں، اپنے فلسطینی بھائیوں سمیت تمام مسلمانوں کو ضرور یاد رکھیں

💎  بارک اللہ فیکــــــم

💌🎉 آپ سب کی خدمت میں عیدالفطر کی مبارکباد

تَقَبَّلَ اللَّهُ مِنَّا وَمِنْكُمْ

جـَــــزَاکَمُ اللّہ خَیراً کَثِیرا

(از طرف : ایڈمنز کارنر)

2 months ago

بیمار کیوں ہوتے ہیں!

اسلام کا عقیدہ ہے کہ روح اور جسم کے درمیان گہرا تعلق ہے۔ اسی لیے ہم اپنے جسم کے ساتھ عبادت کرتے ہیں اور جسمانی قیامت پر یقین رکھتے ہیں۔ اس لیے جسم کی دیکھ بھال مسلمانوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ آج زیادہ تر بیماری ان آلات اور مشینوں کی وجہ سے ہے جو ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں استعمال کر رہے ہیں۔ لوگ فطرت میں باہر نہیں جاتے، وہ فطرت کو محسوس نہیں کرتے، وہ صحیح طریقے سے سانس نہیں لیتے، وہ ورزش نہیں کرتے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لوگ کھانے سے بیمار ہو رہے ہیں۔

قرآن مجید کی سورہ اعراف کی آیت نمبر 31 میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتا ہے ’’کھاؤ پیو اور حد سے زیادہ نہ جاؤ، اللہ زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا‘‘۔ یہاں عنصر یہ ہے کہ ہم کتنی مقدار میں کھانا کھاتے ہیں۔

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں آپ نے لگاتار دو دن گوشت کھانے سے منع فرمایا۔ لیکن اب ایک دن ہم ہر ایک دن گوشت کھاتے ہیں۔ اس کے زیادہ استعمال کے نتیجے میں ہم بیمار ہو جاتے ہیں۔

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیٹ چپٹا تھا اور وہ موٹا پیٹ پسند نہیں کرتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ فرمایا کہ انسان نے تمہارے پیٹ سے بدتر کوئی برتن نہیں بھرا۔ مسلمان کو اس طرح کھانا چاہیے جیسے ایک تہائی کھانے کے لیے، ایک تہائی پانی کے لیے اور ایک تہائی ہوا کے لیے۔

2 months, 2 weeks ago

رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے والدین کو اس بات کی تاکید کی ہے کہ جب بچہ/بچی سات سال کے ہوجائیں تو ان کو نماز کا حکم دیا جائے اور دس سال کے ہونے پر نماز نہ پڑھنے پر سرزنش کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسی طرح بالغ ہونے سے پہلے بھی  اگر بچے میں روزہ رکھنے کی طاقت ہو  اور روزہ سے اس کو کوئی ضرر لاحق نہ ہوتا ہو تو اس کو روزہ رکھنے کا حکم دیا جائے، اور دس سال عمر ہونے پر تحمل وبرداشت کے موافق روزہ رکھنے کی تاکید کرنی چاہیے، تاکہ اس کی عادت بن جائے اور بالغ ہونے کے بعد اس کے لیے روزہ رکھنے میں دشواری نہ ہو،  اور اگر نابالغ بچہ روزہ رکھ کر توڑ دے تو اس کی قضا رکھوانا لازم نہیں ہے۔

2 months, 2 weeks ago

السلام و علیکم ورحمہ اللہ و برکاتہ
اہم نوٹس:::
احباب توجہ فرمائیں: یہ جو لسٹ چینل پر بھیجی جاتی ہے اس میں مختلف چینلوں اور گروپوں کے لنکز ہوتے ہیں۔ ان سے ہمارا نہ کوئی لینا دینا ہے نہ کوئی واسطہ ہے یہ فقط ایک ذمہ ہوتا ہے کہ آپ کا لنک جس لسٹ میں ہے اسے آپ دیگر چینل والوں کی طرح آپ اپنے اپنے چینل میں بھی بھیجیں, سو بھیج دیتے ہیں. لیکن یہ مت بھولیے، کہ ہمارا ان سے کوئی لینا دینا نہیں اور نہ کسی قسم کا کوئی ناطہ ہے...

: # منجانب ایڈمنز
📣Reminder

Kindly note down which different groups list am sharing we not know that admins personally not have any relation with them it's only a advertisement based on sharing others links they share ours. We are portrait citizens of our our beloved country. Alhamdulillah.

#Administration

2 months, 4 weeks ago

غسل کے فرائض😗
غسل کے تین فرائض ہیں*

  1. کلی کرنا
  2. ناک میں پانی ڈالنا
  3. تمام بدن پر پانی بہانا

💝💝💝💝
غسل کی سنتیں
غسل کی پانچ سنتیں ہیں

  1. دونوں ہاتھ گٹوں تک دھونا
  2. استنجا کرنا
  3. نیت کرنا
  4. وضو کرنا
  5. تمام بدن پر پانی بہانا

💝💝💝💝
وضو کے فرائض
وضو کے چار فرض ہیں

  1. منہ دھونا
  2. کہنیوں سمیت دونوں ہاتھ دھونا
  3. چوتھاٸی سر کا مسح کرنا
  4. ٹخنوں سمیت دونوں پاٶں دھونا

💝💝💝💝
وضو کی سنتیں
وضو کی تیرہ سنتیں ہیں
1. نیت کرنا
2. بسم اللہ پڑھنا
3. تین بار دونوں ہاتھ گٹوں تک دھونا
4. مسواک کرنا
5. تین بار کلی کرنا
6. تین بار ناک میں پانی ڈالنا
7. ڈاڑھی کا خلال کرنا
8. ہاتھ پاٶں کی انگلیوں کا خلال کرنا
9. ہر عضو کو تین بار دھونا
10. ایک بار تمام سر کا مسح کرنا
11. ترتیب سے وضو کرنا
12. دونوں کانوں کا مسح کرنا
13. پے در پے وضو کرنا

💝💝💝💝
نواقض وضو
وضو آٹھ چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہے
1. پاخانہ پیشاب کرنا
2. ریح یعنی ہوا کا نکلنا
3. خون یا پیپ کا نکل کر بہہ جانا
4. منہ بھر کے قے کرنا
5. بیہوش ہو جانا
6. لیٹ کر یا ٹیک لگا کر سو جانا
7. دیوانہ ہو جانا
8. نماز میں اونچا ہنسنا

💝💝💝💝
تیمم کے فراٸض
تیمم کے تین فراٸض ہیں

  1. نیت کرنا
  2. کہنیوں سمیت ہاتھوں کا مسح کرنا
  3. چہرے کا مسح کرنا

💝💝💝💝
نماز کی شرائط
نماز کی سات شرائط ہیں

  1. بدن کا پاک ہونا
  2. کپڑوں کا پاک ہونا
  3. جگہ کا پاک ہونا
  4. ستر کا چھپانا
  5. قبلہ کی طرف منہ کرنا
  6. نماز کا وقت ہونا
  7. نماز کی نیت کرنا

💝💝💝💝
نماز کے فراٸض
نماز کے چھے فرض ہیں

  1. تکبیر تحریمہ کہنا
  2. قیام کرنا
  3. قرأت کرنا
  4. رکوع کرنا
  5. سجدہ کرنا
  6. آخری قعدہ تشھد کی مقدار بیٹھنا

💝💝💝💝
نماز کے واجبات
نماز کے چودہ واجبات ہیں

  1. فرض کی پہلی دو رکعتوں کو قرأت کیلۓ متعین کرنا
  2. فرض نماز کی آخری دو رکعتوں کے علاوہ باقی ہر رکعت میں سورة الفاتح پڑھنا
  3. فرض نماز کی آخری رکعتوں کے علاوہ سورہ الفاتحہ کے بعد کوٸی چھوٹی سورت یا تین آیات پڑھ
  4. سورة الفاتحہ کو سورت سے پہلے پڑھنا
  5. قومہ کرنا
  6. جلسہ کرنا
  7. دونوں قعدوں میں تشھد پڑھنا
  8. ترتيب قاٸم رکھنا
  9. تعدیل ارکان
  10. جہری نمازوں میں جہر کرنا اور سری نمازوں میں آہستہ آواز میں پڑھنا
  11. قعدہ اولی
  12. لفظ سلام سے نماز سے باہر نکلنا
  13. وتروں میں دعاۓ قنوت پڑھنا
  14. عیدین میں چھ زائد تکبیریں کہنا

💝💝💝💝
نماز جنازہ کے فراٸض
نماز جنازہ کے دو فرض ہیں

  1. چار تکبیریں کہنا
  2. قیام کرنا

💖💖💖💝
کھانے کے آداب
1. ہاتھ دھو کر کھانا
2. کھانے کی دعا پڑھنا یعنی بسم اللہ وعلٰی برکت اللہ پڑھنا
3. اپنے سامنے سے کھانا
4. دسترخوان بچھا کر کھانا
5. برتن پر جھک کر نہ کھانا
6. برتن کو صاف کرنا
7. مسنون طریقہ سے بیٹھ کر کھانا
8. کھانا کھانے کے بعد کی دعا پڑھنا یعنی الحمد للہ الذی اطعمنا و سقانا و جعلنا من المسلمین پڑھنا
9. اکرام مسلم کرنا
10. کھانے کے بعد ہاتھ دھونا

💝💝💝💝
پانی پینے کے آداب

  1. بسم اللہ پڑھ کر پینا
  2. دیکھ کر پینا
  3. بیٹھ کر پینا
  4. تین سانسوں میں پینا
  5. ہر سانس کے بعد الحمد للہ کہنا
  6. پینے کے بعد الحمد للہ پڑھنا

سونے کے آداب
1. باوضو ہو کر سونا
2. مسنون اذکار یعنی سورہ الفاتحہ . آیتہ الکرسی . سورة حم السجدہ . سورة الملک . سورة الاخلاص . سورة الفلق . سورة الناس پڑھنا
3. بستر کو جھاڑ کر بچھانا
4. سونے سے پہلے سونے کی دعا پڑھ کر سونا یعنی اللھم باسمک اموت و احیٰ
5. سونے سے پہلے مسواک کرنا
6. داٸیں کروٹ سونا
7. قبلہ کی طرف منہ کر کے سونا
8. تہجد کی نیت کر کے سونا
9. مسنون طریقہ پر سونا یعنی قبلہ کی طرف منہ کر کے دایاں ہاتھ سر کے نیچے رکھ کر اور بایاں ہاتھ کولہے کے اوپر رکھ کر ٹانگوں میں تھوڑا خم کر کے سونا
10. سو کر اٹھنے کے بعد یہ دعا پڑھنا الحمد للہ الذی احیانا بعد ما اماتنا والیہ النشور.

3 months ago
4 months, 2 weeks ago
\_امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کہتے …

_امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ:_
"چھوٹے بچوں کو ان کے نیک اعمال پر اجر و ثواب دیا جاتا ہے جبکہ ان کے گناہوں پر سے قلم اٹھالیا گیا ہے(أن کے گناہ نہیں لکھے جاتے)"
📚مجموع الفتاوى:(4/278)

اللہ تعالٰی امت مسلمہ کو اپنی اولاد کی نیکی پر تربیت کرنے اور اعمال صالحہ پر ابھارنے کی توفیق عطا فرمائے آمیـــــــن

من جانب: واٹسپ گروپ اقوال السلف و العلماء و انسداد البدع والمنکر

5 months ago

🌹 ♥️آؤ بچو کھانا کھانے کے آداب سیکھیں...... ماشاءاللہ ♥️♥️ 💐

5 months, 1 week ago

بچوں کی مسجد میں شرارتیں!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شداد بن ہاد لیثی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :
خَرَجَ عَلَیْنَا رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِي إِحْدٰی صَلَاتَيِ الْعِشَاءِ [وَالصَّوَابُ : الْعَشِيِّ] وَہُوَ حَامِلٌ حَسَنًا أَوْ حُسَیْنًا، فَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَوَضَعَہ،ثُمَّ کَبَّرَ لِلصَّلَاۃِ فَصَلّٰی فَسَجَدَ بَیْنَ ظَہْرَانَيْ صَلَاتِہٖ سَجْدَۃً أَطَالَہَا، قَالَ أَبِي : فَرَفَعْتُ رَأْسِي وَإِذَا الصَّبِيُّ عَلٰی ظَہْرِ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، وَہُوَ سَاجِدٌ فَرَجَعْتُ إِلٰی سُجُودِي، فَلَمَّا قَضٰی رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الصَّلَاۃَ قَالَ النَّاسُ : یَا رَسُولَ اللّٰہِ، إِنَّکَ سَجَدْتَ بَیْنَ ظَہْرَانَيْ صَلَاتِکَ سَجْدَۃً أَطَلْتَہَا حَتّٰی ظَنَنَّا أَنَّہ، قَدْ حَدَثَ أَمْرٌ أَوْ أَنَّہ، یُوحٰی إِلَیْکَ، قَالَ : کُلُّ ذٰلِکَ لَمْ یَکُنْ وَلٰکِنَّ ابْنِي ارْتَحَلَنِي فَکَرِہْتُ أَنْ أُعَجِّلَہ، حَتّٰی یَقْضِيَ حَاجَتَہ ۔
''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز ظہر یا عصر کے لیے تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ یا سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو اٹھایا ہوا تھا، نماز کے لیے آگے بڑھے، تو نواسے کو نیچے بٹھا دیا، پھر نماز کے لیے تکبیر تحریمہ کہی اور نماز کی امامت فرمائی، دوران نماز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سجدہ بہت لمبا کر دیا، تو (شداد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں؛) میں نے سجدے سے سر اٹھا کر دیکھا کہ بچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت مبارک پر بیٹھا ہوا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں ہیں۔ (یہ دیکھ کر) میں دوبارہ سے سجدے میں چلا گیا۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھا دی، تو صحابہ نے عرض کیا :اللہ کے رسول! نماز میں آپ نے ایک سجدہ بہت لمبا کر دیا تھا،ہم نے سمجھا کہ کوئی ناخوش گوار واقع رونما ہو گیا ہے یا آپ پر وحی نازل ہو رہی ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ایسا کچھ نہیں ہوا، بلکہ میرا بیٹا میرے اوپر سوار ہو گیا تھا، تو میں نے یہ پسند نہ کیا کہ میں اسے جلدی سے نیچے اُتار دوں، (بلکہ یہ چاہا کہ) وہ پوری طرح دل خوش کر لے۔''
(مسند الإمام أحمد : 493/3، سنن النّسائي : 1141، واللّفظ لہ، وسندہ صحیحٌ)

ملاحظہ ہو کہ کس اہتمام سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے نواسے کو مسجد میں لائے ہیں، تاکہ ان کے دل میں نماز کی محبت بچپن سے ہی بیٹھ جائے۔
اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اگر بچے مسجد میں شرارت کر دیں، تب بھی انہیں مسجد سے باہر نہیں نکالنا چاہیے، بلکہ محبت وپیار سے سمجھا دینا چاہیے، بلکہ اگر کوئی بچہ دوران نماز بھی شرارت کر گزرے، تو بھی اس پر آگ بگولہ ہونے کی ضرورت نہیں، بلکہ انتہائی شفقت سے اس کی اصلاح کر دی جائے، کیونکہ وہ ابھی سیکھنے کی عمر میں ہے۔
جو لوگ بچوں کی شرارتوں کو بہانہ بنا کر انہیں مسجد سے نکال باہر کرتے ہیں یا ان کے مسجد آنے پر پابندی عائد کر دیتے ہیں کہ ان کی وجہ سے ہماری نماز خراب ہوتی ہے، ایسے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اس حدیث پر غور کریں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نواسا حالت سجدہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیٹھ مبارک پر سوار ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ ہی لمبا کر دیا، نماز کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے لمبے سجدہ کی وجہ بتائی، مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم یا آپ کے اصحاب میں سے کسی نے بچوں کے مسجد آنے پر پابندی نہیں لگائی، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سمجھتے تھے کہ بچے مسجدمیں آئیں گے، تو ان کے دل میں نماز اور ذکر الٰہی کا شوق پیدا ہو گا اور وہ قبل اس کے کہ معاشرے کی خرابی کا شکار ہوں، بچپن میں ہی نیکیوں کے عادی بن جائیں گے۔

✍️   محمد ارسلان الزبیری

6 months, 4 weeks ago
A palestinian Kid once said we …

A palestinian Kid once said we pray six times a day "Fajr, dhur, isha, maghrib , isha & Janazah 🤲😭💔

We recommend to visit

: 🎞 وكأنكَ أقسَمتَ أن تكونَ بِفكريّ دائماً .
: 🎞 بَعضاً مِن القهوهَ والموسيقئ والكَثير مِن الحُب .
: 🎞 ١/يَناير/١٤٤٢ .
———————————
Link Channel : -@n_0_w

Last updated 6 months, 1 week ago

أقاوم شعور أقوى مني .
تـواصل @ssvvv

Last updated 8 hours ago

𓊆The Holy Quran is the word of God🌿🤍𓊇

.

Last updated 3 days ago