فلسطین اردو

Description
فلسطین کے حالات پر اردو خبریں
Advertising
We recommend to visit

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated 6 months, 3 weeks ago

⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️

🔻Telegram🔻
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+


🔴 تبليغات بنرى
@Pink_Bad

🔴 تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad

Last updated 4 days, 5 hours ago

Last updated 6 days, 13 hours ago

1 month, 1 week ago

‏شیخ ابو عبیدہ حفظہ اللہ کے خطاب سے کچھ اہم نکات:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ

اے ہمارے عظیم لوگو اے جہاد و رباط میں مصروف کار مجاھدو اور اے امت اسلامیہ کے حریت پسندو

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

معرکہ طوفان الاقصیٰ جس کا آغاز 7 اکتوبر 2023 کو ، یہودی فوج کی غزہ ڈویژن کی تباہی سے ہوا ، اسے  جاری ہوئے 200 دن گزر چکے ہیں
ہمارا یہ معرکہ مسجد الاقصیٰ کی حمایت میں اور اس کے تقدس کی پامالی اور تباہی کی صہیونی کوششوں کا جواب تھا اور یہ یہودیوں کی ناجائز ریاست کے لیے تاریخ میں سب سے بڑا دھچکا اور حملہ تھا۔

🔻200 دن کی جنگ کے بعد بھی اب تک غبی اور بے وقوف یہودی دنیا کے سامنے اپنی تباہ شدہ ساکھ بحال کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

🔻یہودی فوج ابھی تک غزہ کی ریت میں پھنسی ہوئی ہے۔اور  ان یہودیوں کو غزہ سے سوائے رسوائی اور شکست کے کچھ نہیں ملے گا۔
:
🔻معرکے کا اغاز ہوئے 200 دن گزر چکے ہیں اور غزہ میں ہماری مزاحمت فلسطین کے پہاڑوں کی طرح مضبوط ہے۔

🔻ہم نے اب تک دشمن  یہودیوں پر اپنے بہادر مجاھدین کے حملوں کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ نشر کیا ہے۔

(مجاھدین کے غیر اعلانیہ اور غیر نشر کردہ آپریشنز کی ایک بڑی تعداد کی جانب اشارہ)

🔻ہم اپنی کارروائیوں اور مزاحمت کا سلسلہ اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کہ ہماری زمین کے کسی ایک انچ پر بھی یہودیوں کی جارحیت یا ان کا قبضہ باقی ہو گا۔

🔻 یہودی فوج اور حکومت دنیا کو یہ باور کروانے کی کوشش کر رہی ہیں کہ انہوں نے تمام فلسطینی مزاحمت کاروں کو ختم کر دیا ہے جو کہ ایک بہت بڑا جھوٹ ہے

🔻200 دنوں میں یہودی بڑے پیمانے پر قتل عام، تباہی اور قتل و غارت گری کے علاوہ کوئی بھی کامیابی حاصل کرنے سے قاصر رہے ہیں۔

🔻ہم فلسطینیوں کے بنیادی حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے، خاص طور پر جنگ بندی،غزہ کا محاصرہ ختم کروانا، اور بے گھر فلسطینیوں کی  گھروں کو واپسی

🔻 دشمن صہیونی ان مذاکرات میں اپنے تمام وعدوں سے مکرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور مذاکرات کو طول دے کر اور وقت حاصل کرنا چاہتا ہے

🔻لیکن اس صورت میں رون آراد کا واقعہ غزہ میں یہودی قیدیوں کے ساتھ ایک بار پھر دہرایا جانے والا منظرنامہ ہو سکتا ہے۔

(رون اراد ایک اسرائیلی پائلٹ تھا جو 80 کی دہائی میں لبنان پر بمباری کرنے گیا لیکن جہاز کریش ہوا اور رون کو لبنان میں گرفتار کر لیا گیا
اس کے بعد  رون کا آج تک  کچھ اتا پتہ نہیں چل سکا)

🔻گیند اس شخص کے کورٹ میں ہے جو ہمارے دشمن یہودیوں کی عوام کے لیے فکر مند ہے، لیکن وقت محدود ہے اور مواقع کم ہیں۔

🔻نام نہاد صہیونی فوجی دباؤ، ہمیں صرف اپنے موقف پر مضبوط رہنے اپنی پوزیشن برقرار رکھنے اور اپنے لوگوں کے حقوق کے تحفظ پر ابھارے گا اور انہیں نظرانداز نہیں کرنے دے گا۔

🔻ہم ہر اس عسکری اور عوامی کوشش کو سراہتے ہیں جو طوفان الاقصیٰ میں شامل ہوئی۔

🔻مختلف محاذوں پر صہیونی افواج کا فلسطینی مجاہدین کے خلاف وحشیانہ اور جنونی پاگلوں کی طرح کا ردعمل  ہماری مزاحمتی کاروائیوں کی اہمیت کی نشاندہی کرتا ہے۔

(جب جب مجاھدین کے ہاتھوں صہیونیوں کا بڑا نقصان ہوتا ہے اور یہ اپنے  کثیر فوجیوں کو مردار یا زخمی کرواتے ہیں تو پاگلوں کی طرح عوام پر بمباری کر کہ اپنا غصہ نکالتے ہیں)

🔻مزاحمت کا پہلا محاذ مغربی کنارے کا محاذ ہے، اور ہم اپنے آزاد اور قابل فخر مغربی کنارے کے ایک ایک انچ کو سلام پیش کرتے ہیں
نابلس،جنین،اریحا،قلقیلیہ،طولکرم اور تمام مغربی کنارے کو سلام پیش کرتے ہیں

🔻ہم اردن کے عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے مظاہروں کو تیز کریں۔

(اس سے سمجھ اتا ہے کہ مظاہروں سے بھی فرق پڑتا ہے یہ لاحاصل نہیں ہوتے)

🔻وہ وقت گزر گیا جب یہودی کسی بھی قسم کے احتساب سے بالاتر ہو کر اپنے جرائم کا ارتکاب کرتے تھے۔

🔻 یہودی قیدیوں کے اہل خانہ کو ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ان کو بہت دیر بعد احساس ہوگا کہ ان کی فاشسٹ حکومت نے ان کے قیدیوں کے خلاف ایک آفت اور سانحہ کا ارتکاب کیا ہے۔

🔻ہم اپنی امت مسلمہ کے عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں اپنے مظاہروں اور مہموں کو تیز کریں۔

🔻 فلسطینی مزاحمت ہمارے فلسطینی لوگوں کی قربانیوں کی وفادار رہے گی، اور ہم ان کے درد کا پرسا کریں گے اور  ان کی امیدوں کو پورا کریں گے۔

🔻بے شک ہمارا یہ جہاد فتح یا شھادت تک جاری رہے گا۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

1 month, 3 weeks ago

یہودی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف گاڈی آئزکوٹ کا کہنا ہے کہ

حــــمـــاس ایک سخت، لچکدار، ہوشیار اور اسرائیل کی اٹوٹ دشمن ہے اور اس کی طاقت اس کے دو پروں میں ہے۔ ایک ٹھوس سیاسی ونگ، جسے اسرائیلی تنازعے کے تجربات نے بہتر ماہر بنایا ہے۔ مشکلات سہنے اور واقعات کو اپنے فائدے کے لیے موڑنے میں کافی تجربہ کار ہو گیا ہے اور دوسرا عسکری ونگ ہے، جس کی نمائندگی الـــقـــــســـام بریگیڈز کرتی ہے، جس کے پاس اب ایسی فوجی مہارت اور حکمت عملی ہے، جو دنیا کی سب سے طاقتور فوجوں کے پاس بھی نہیں ہے۔ اسرائیلی فوج کے مقابلے میں کمزور فوجی سازو سامان کے باوجود، اس کے جنگی نظریئے بہت مضبوط ہیں، جس کی ڈکشنری میں شکست کا لفظ نہیں ہے۔ اگر ہم یہ جنگ مصر، ایران، سعودی، اردنی اور شامی فوج کے خلاف لڑتے تو پہلے ہی ہفتے میں ہمیں فتح حاصل ہو جاتی اور جنگ ختم ہو جاتی۔

1 month, 3 weeks ago

شام رات میں ڈھلی تو اپنے دامن میں شفق پہ سرخی پھیلاتے سورج اور راہ دکھاتے ستاروں کے جھرمٹ کو بھی سمو گئی !
افق پہ جگمگاتے یہ تارے ارض قدس کی تازہ شہداء ہیں اور شہداء بھی بھلا کون ؟ شیخ اسماعیل ہانیہ کے تین سعادت مند بیٹے اور انہی کے تین کڑیل پوتے ۔۔۔۔
زھر اگلتی لپلپاتی زبانوں نے خدا کے اس بندے پہ طعن کیا طنز کیا تضحیک کی کہ دوسروں کو بچوں کو مروانے والے اپنی اولادیں سنبھال کر رکھتے ہیں ہانیہ نے کیسی کیسی باتیں سنیں روح کو گھائل کرنے والے نشتر زہر آلود زبانوں سے نکلتے رہے ہانیہ زخمی مسکراہٹ کیساتھ سب سنتے رہے یہاں تک حالیہ طوفان الاقصیٰ معرکے میں انکے بیٹوں پوتوں اور نواسی سمیت خاندان کے ساٹھ افراد اسی طرح قربان ہوئے جیسا کہ دیگر قدسی ۔۔۔۔
مشعل و ہانیہ قطر میں رھتے ہیں مگر کیوں رھتے ہیں یہ جانے بغیر درھم و دینار کے بندے طاغوت کے پرستار اور مادیت کے شرک سے آلودہ اذھان کہتے تھے مشعل و ہانیہ اپنی اولادوں کیساتھ پرتعیش زندگی بسر کرتے ہیں مگر جانتے بوجھتے چپ رھتے کہ شیخ یاسین ارض قدس پہ نشانہ بنے تو پرچم الرنتیسی نے سنبھالا جی وہی شیر دل رنتیسی جس نے کشادہ پیشانیوں والے لاکھوں قدسیوں کے جلو میں بندوق لہرا کر کہا تھا کہ " یہی آزادی کا راستہ ہے " بس ان جملوں کی ادائیگی کے بعد چند گھنٹے چند دن یا چند ہفتے گزرے ہونگے کہ رنتیسی آگ اگلتے ہوا میں تیرتے آھنی پرندے کا نشانہ بنے یہ وہی آگ ہے جو کندھار تا قدس یکساں برسی اور اسمیں جلنے والے کامیاب و کامران قرار پائے ۔۔۔۔
بس یہی وہ لمحے تھے جب فیصلہ ہوا کہ قیادت مخفی اور محفوظ ملک میں رکھی جائیگی سو دوحہ مسکن قرار پایا دل و دماغ میں نفرت کا الاؤ بھڑکانےوالے یہ سچ جان کر بھی گونگے شیطان بنے رھے کہ مشعل کے جسم میں زھر داخل کیا گیاتھا یہاں تک کہ اردن کی حکومت کو مداخلت کرنا پڑی اور غاصب ریاست نے تریاق فراہم کیا ان میں سے کسی کو دبئی میں نشانہ بنایا گیا کسی کو استنبول میں مارنے کے منصوبے ترتیب پائے اور ہاں کون جانتا ہے کہ نوے کی دھائی میں غاصب ریاست کے دارلحکومت کو استشہادیوں کے فدائی حملوں سے لرزا دینے والے یحییٰ سے لیکر ضیف اور العرووری سے لیکر جنین کے خوبصورت نوجوانوں تک کتنے ہی دلیر ہیں جو موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر آزادی کی جنگ لڑتے رہے کتنے ہی رب کے حضور پہنچ گئے کتنے شیر زندان میں قید پڑے ہیں اور نجانے کتنے آزادی کے خواب آنکھوں میں سجائے مغربی کنارے سے خان یونس کی گلیوں تک جوان مردی سے لڑتے ہیں
ہانیہ کو جب تین بیٹوں اور تین پوتوں کے غاصب ریاست کے حملے میں جان سے گزر جانے کی خبر دی گئی تو نہایت حوصلے استقامت اور ہمت کیساتھ یہ خبر سنکر انہوں نے کہا کہ ارض قدس پہ بہنے والوں کے خون سے میرے بیٹوں کا خون بالاتر نہیں ہم سب ایک ہیں میں نے اس راہ میں خاندان کے ساٹھ افراد کھوئے ہیں مگر غاصب ریاست مجھے جھکا نہیں سکتی کیونکہ یہ جبیں خدا کے آگے ہی جھکتی ہے
کہیں بہت دور تورا بوڑا کے پہاڑوں میں ایک سرد اور برف سے ڈھکی رات کے اختتام پہ ہوئی فجر کی نماز کے بعد اجنبیوں کی محفل میں ہوئی تعزیت کا منظر اور مکالمہ یاد آگیا جب طویل قامت یمنی نژاد سعودی نے اپنے مصری ساتھی اور ڈاکٹر سے کہا کہ تمہارا اکلوتا بیٹا اور اہلیہ گردیز کے سفر میں امریکی بمباری میں کام آگئے مگر سننے والے نے حوصلے سے کہا کہ اس امت کے لاتعداد نوجوان قربان ہوگئے میرا بیٹا بھی انہی میں سے ایک ہے
تاریخ اسلامی کے انمٹ نقوش ہر قریہ بستی کوچہ کہسار شہر صحراء میں موجود ہیں
بیشک ، یہ خاک و خون میں نہائی پیشانیاں ہی کامیاب قرار پائی ہیں

3 months, 1 week ago
فوجی اور سپاہی میں فرق...

فوجی اور سپاہی میں فرق...

ایک امریکی فوجی غزہ کے بچوں کا قتل عام دیکھ کر بے چین ہو گیا تو اس نے امریکہ میں یہودی قابضین کے سفارت خانے کے سامنے کھڑے ہو کر فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجاً خود کو آگ لگا لی۔

چلتے چلتے موبائل پر لائیو بات کرتے ہوئے اس نے کہا:

کیا تمہیں اپنے آپ پر شرم نہیں آتی؟

کیا تم شرمندہ نہیں ہو تے؟

غزہ کے بچوں کو مرتے دیکھ کر آخر تم کیسے جی سکتے ہو؟

3 months, 1 week ago

33 دن بعد .....
نقاب پوش مجاہد دوبارہ جلوہ افروز !!

| کمانڈر ابو عبیدہ حفظہ اللہ |عسکری ترجمان القسام بریگیڈز

🍂🍃لبيک يا أقصىٰ🍂🍃

3 months, 1 week ago

خان یونس میں قسام بریگیڈز کے آپریشن میں فلسطین پر قابض 15 یہودی فوجی ہلاک اور زخمی

القسام بریگیڈز کے مجاہدین نے خان یونس کے مشرقی علاقے کے ایک مکان میں داخل ہونے والے 15 یہودی فوجیوں کے ایک گروپ کو اینٹی پرسنل راکٹ سے نشانہ بنایا اور ان پر شدید فائرنگ کی۔ اس حملے میں 15 یہودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

3 months, 1 week ago

غــ۔۔۔۔ـزہ میں  دوران جنگ یہودیوں کی تعلیم دشمنی

✍️ 5213 طلباء شـہید اور 8691 زخمی۔

✍️251 اساتذہ اور منتظمین شـہید اور 846 زخمی۔

✍️286 سرکاری سکولوں کو بموں سے اڑایا گیا۔

✍️133 سرکاری سکول پناہ گاہیں بن گئے۔

✍️620000 طلباء سکولوں میں داخلے سے محروم ہیں۔

📝فلســـ۔۔۔۔۔ـطینی وزارت تعلیم

3 months, 1 week ago

🇵🇸 ۔
غزہ میں جنگ شروع ہونے سے اب تک غزہ کے مجاہدین نے فلسطین پر قابض یہودیوں کے 473 مرکاوا ٹینکوں کو تباہ کیا ہے ان غیر فعال ٹینکوں کی کل تعداد تقریباً   500 یونٹ تک پہنچ گئی ہے۔

یہودیوں کے آپریشنل اور ریزرو ذخیرے جس کی مقدار تقریباً 2,200 ٹینک ہے،  اب اس کے 500 ٹینک قابل استعمال نہیں رہے، اور یہ یہودیوں کے لیے انتہائی مایوس کن جنگی حالات میں توقع سے زیادہ بدتر  ہے۔

یہودی اپنی تاریخ کی سب سے بڑی اربن وارفئیر میں پھنس گیے ہیں ۔ وہ جنگ میں مطلوبہ فوجی کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔

اس کے جواب میں، وہ سوائے حقیقی اعداد کو چھپانے کے اور کچھ نہیں کرپا رہے اور عام شہریوں پر اپنے حملوں کا جواز پیش کرنے اور انہیں شہید کر کے اپنی ذلتو رسوائی مٹانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن عام شہریوں کی شہادتوں پر دنیا میں ڈبل ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جنگ کے تقریباً پانچ ماہ بعد، حماس کے مجاہدین نے یہودیوں فوج کو شدید جانی نقصان پہنچایا، جس کا یہودیوں نے اندازہ بھی نہیں کیا تھا۔

یہودیوں کی بہت کوششوں کے باوجود، یہودیوں کی فوجی طاقت سرنگوں ہے اور کھنڈرات میں موجود  ہلکے ہتھیاروں سے لیس مٹھی بھر مجاہدین کے ہاتھوں ذلیل و رسواء ہو رہی ہے۔

3 months, 2 weeks ago

نقاب پوش ابو عبیدہ...۔۔!!

کون سی زبان اس کی زبان سے زیادہ فصیح ہے؟  کس کی باتیں اس کی باتوں سے زیادہ میٹھی ہیں؟؟

33 دن کے بعد، نقاب پوش شخص دوبارہ نمودار !!

معرکہ طوفان الاقصیٰ،

جو مقدس ترین اور اعلیٰ ترین مقصد کے لیے شروع کیا گیا تھا، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام معراج کی نصرت کرنا ہے، یہ تھمنے والا نہیں ہے اور یہ اقصیٰ اور اسراء و معراج کی سرزمین سے ناانصافی اور جارحیت کو دور کرنے کے لیےزیادہ سے زیادہ تیز ترین شکل اختیار کرے گا اور یہ ہماری قوم کی تاریخ میں ایک اہم موڑ ثابت ہوگا۔"ان شاءاللہ

اس جارحیت کے خلاف ہماری مزاحمت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک غزہ کی پٹی سے آخری اسرائیلی فوجی تک نکل نہیں جاتا۔
اے ہماری قوم !
اے ہماری ملت کے لوگو !
اے غزہ کے مجاہدو !
اے ہمارے ثابت قدم لوگو !

آپ مسلسل پانچویں مہینے بھی صیہونی امریکی جنگ کا سامنا کررہے ہیں لیکن پھر بھی ڈٹے ہوئے ہیں...

‏اب اسرائیل آپ لوگوں کے سامنے بے بس ہوچکا ہے اب وہ نہیں جانتا کہ آپ لوگوں کے اس جذبے کو کیسے توڑا جائے ؟

وہ ایسے قوم کو کیسے شکست دے سکتے ہیں جن کے بچے بھی نوجوانوں کو مردانگی کا سبق سکھاتے ہوں

اور جس قوم کی مائیں ایسے مرد پیدا کرتی ہیں جن کا واحد مقصد اسرائیل سے مزاحمت، جہاد سے محبت اور ہمت و شجاعت ان کی علامت ہو۔

وہ ایسے لوگوں کو کس طرح شکست دے سکتے ہیں جن کے دلوں میں جہاد سے محبت اور اسرائیل سے مزاحمت بستی ہو۔۔۔ ؟

اور اسی جذبے اور ہمت کے ساتھ وہ دکھ اور درد کے ساتھ ساتھ ایک امید کے ساتھ جیتے ہوں۔۔۔۔۔ ؟

اور اسی مقصد کی خاطر وہ جانیں قربان کرتے ہوں۔۔۔۔؟
اور اپنے مجاہدین لیڈروں اور مجاہد بھائیوں کے جنازے اٹھاتے ہوں اور ان کو قبر میں دفناتے ہوں ۔۔۔؟
جن کا واحد مقصد مسجد اقصیٰ سمیت تمام مقدسات کی آزادی ہو اور اسی کی خاطر جان قربان کرنا ہو۔۔؟؟

طوفان اقصی کے آغاز کو 133 دن ہو چکے ہیں، جس نے دنیا کا چہرہ بدل کر رکھ دیا ہے اور یہ صیہونیت کے خاتمے کی علامت ہے۔

طوفان اقصی کا معرکہ جدید تاریخ کے قدیم ترین قابض کے خاتمے کے آغاز کی نمائندگی کرتی ہے اور ہماری قوم کی تاریخ میں ایک اہم موڑ ثابت ہوگی۔‏

ہمارے مجاہدین ایک ایسی مجرم فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں جس کی مثال موجودہ تاریخ میں کبھی نہیں دیکھی گئی۔

ہمارے مجاہدین دشمن کی صفوں کو ایسا بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں جس کی  تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

جب بھی دشمن یہ سمجھتا ہے کہ وہ محفوظ ہے، ہمارے مجاہدین اسے بھاری جانی ومالی نقصان پہنچاتے ہیں اسکی فوج کو گھات میں پھنسا کر موت کا مزا دیتے ہیں۔
ہم جو مناظر شائع کرتے ہیں وہ ایک معمولی حصہ ہیں اس سب کا جو ہم محفوظ کرتے ہیں اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نشر نہیں کرتے‏۔

دشمن کے لیڈر اس پر یقین نہیں کرتے، حتیٰ کہ اس کے حامی بھی نہیں مانتے، دشمن کے کارنامے اور فتح کی تصویریں سب جعلی ہیں۔

آنے والے دنوں میں دشمن کا فریب اورجھوٹ اور ثابت ہو جائے گا۔

ہمیں میدان میں دشمن کے دعووں اور جھوٹ کی تفصیلی تردید سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

مستقبل قریب اور بعید دشمن کے مذموم عزائم اور جھوٹ کو ثابت کرے گا۔

دشمن اپنے سامعین کو قائل کرنے سے قاصر تھا کہ وہ فتح یاب ہے یا اپنے مقاصد حاصل کر رہا ہے،اسی لیے جھوٹ کا سہارا لیا۔

دشمن کی صفوں میں نقصانات بہت بڑھ چکے ہیں، ہم مہینوں سے قیدیوں کی حفاظت اور اپنے لوگوں کے حقوق کا احساس دلانے کے لیے کوشاں ہیں ہم نے جنگ کے آغاز سے ہی خبردار کر دیا تھا کہ قیدی تباہ کن حالات سے گزر رہے دشمن کی فوج اپنے ہاتھوں اپنے ہی اسیروں کو قتل اور زخمی کر رہی ہے۔‏

وقت ختم ہو رہا ہے۔
ہم نے درجنوں بار ان خطرات کے بارے میں خبردار کیا جن سے دشمن کے قیدی مزاحمت کاروں کے سامنے آتے ہیں لیکن دشمن کی قیادت نے اس کو نظر انداز کیا۔‏

دشمن جو کچھ  نشر کرتا ہے اس میں سے زیادہ تر اندرونی اور اخلاقی مقاصد کے لیے من گھڑت جھوٹ گھڑا جاتا ہے۔

ہم بحیثیت قوم اور مزاحمت اس سرزمین پر اس وقت تک پہرہ دار رہیں گے جب تک کہ آسانی اور فتح قریب نہ آجائے۔‏

❤️ہمارے نیک شہداء کی روحوں کو سلام❤️

💚💚یہ فتح یا شہادت کا جہاد ہے💚💚

5 months, 1 week ago
میں بچہ ہی صحیح لیکن...

میں بچہ ہی صحیح لیکن...
میرا عزم توانا ہے

We recommend to visit

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated 6 months, 3 weeks ago

⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️

🔻Telegram🔻
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+


🔴 تبليغات بنرى
@Pink_Bad

🔴 تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad

Last updated 4 days, 5 hours ago

Last updated 6 days, 13 hours ago