Tribal News URDU

Description
خبروں اور تجزیوں کا آزاد ، خودمختار اور غیرجانب دار ادارہ
Advertising
We recommend to visit


‌بزرگ ترین‌ چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
‌‌
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot

Last updated 3 weeks ago

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated 1 year, 1 month ago

⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️

🔻Telegram🔻
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+


🔴 تبليغات بنرى
@Pink_Bad

🔴 تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad

Last updated 1 week, 4 days ago

1 year, 8 months ago

کراچی پولیس کی غنڈہ گردی کا ایک اور واقعہ، ایک نوجوان قتل دوسرا لاپتہ

کراچی: تفصیلات کے مطابق 17 جنوری کو کراچی کے علاقے کورنگی سیکٹر اے 32 میں گھر پر پولیس کی اسپیشل پارٹی نے چھاپا مار کر 2 نوجوانوں کو حراست میں لیا تھا، جن میں سے ایک جاں بحق اور دوسرا تاحال لاپتا ہے۔

عدالتی حکم پر لاپتا نوجوان کی والدہ سائرہ محمد حسین کی مدعیت میں کورنگی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا، جس میں بھٹائی پولیس چوکی انچارج اے ایس آئی شفیق عباسی، پولیس اہلکار اورنگزیب شانٹہ، سادہ لباس شفیع بنگالی اور فاروق بنگالی اور دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ نے کہا ’’ہم صبح نماز کی تیاری کر رہے تھے اچانک دروازے پر دستک ہوئی، دروازہ کھولا تو 5 سے 6 مسلح ملزمان جن میں 2 باوردی باقی سادہ لباس تھے، گھر میں داخل ہوئے۔

مدعی نے کہا ’’مسلح ملزمان نے تلاشی کے دوران 35 ہزار روپے، 3 عدد ٹچ موبائل فون، 2 سونے کی انگوٹھِیاں اور سونے کی چین اٹھائی، اور میرے بیٹے عمران اور بھانجے محمد عالم کو اسلحے کے زور پر اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق کچھ روز بعد کال آئی تو وہ جناح اسپتال پہنچے، جہاں انھیں محمد عالم تشویش ناک حالت میں ملا، جسے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔

مدعی نے بیان دیا کہ ’’15 مارچ کو محمد عالم دوران علاج انتقال کر گیا جب کہ بیٹا عمران تاحال غائب ہے۔

1 year, 8 months ago
**کراچی پولیس کی غنڈہ گردی کا …

کراچی پولیس کی غنڈہ گردی کا ایک اور واقعہ، ایک نوجوان قتل دوسرا لاپتہ

1 year, 8 months ago

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا پر بائیڈن انتظامیہ نے رپورٹ جاری کردی۔

نیویارک: امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایسے کوئی آثار نہیں تھے کہ مزید وقت، مزید فنڈز یا مزید امریکیوں سے افغان صورتحال کا کوئی دوسرا راستہ نکلتا، امریکی صدر جو بائیڈن اب بھی یہی سمجھتے ہیں کہ افغانستان سے نکلنے کا فیصلہ بالکل درست تھا۔

رپورٹ کی سمری میں وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلا نے امریکی اتحاد یا عالمی سطح پر امریکی حیثیت کو کمزور نہیں کیا، ٹرمپ انتظامیہ نے افغانستان سے امریکی انخلا کی صرف تاریخ دی تھی،کوئی لائحہ عمل نہیں بتایا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلوں اور لائحہ عمل میں فقدان سے بائیڈن انتظامیہ کے اختیارات محدود ہوئے، طالبان نے جس تیزی سے افغانستان پر قبضہ کیا،اس سے ظاہر ہے کہ ڈھائی ہزار فوجیوں سے امن نہیں ہوسکتا تھا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق افغان انخلا کے بعد اب امریکا کسی بھی جگہ خراب ہوتی سکیورٹی صورتحال میں انخلا کو ترجیح دیتا ہے، افغان انخلا سے سیکھے گئے سبق یوکرین اور ایتھوپیا میں بھی اپلائی کیے ہیں ۔

واضح رہے کہ امریکا نے افغانستان میں 20 سالہ جنگ میں ناکامی پر 2021 میں اپنی افواج افغانستان سے واپس بلا لی تھیں ۔
https://t.me/TribalNewsUrdu1

Telegram

Tribal News URDU

خبروں اور تجزیوں کا آزاد ، خودمختار اور غیرجانب دار ادارہ

**افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا پر بائیڈن انتظامیہ نے رپورٹ جاری کردی۔**
1 year, 9 months ago

بلوچستان کے کئی علاقوں میں شدید بارش کے باعث نالوں میں طغیانی، آمدورفت کے راستے ۔
کوئٹہ: بلوچستان میں بارش برسانے والی مغربی ہوائیں داخل ہوگئیں جب کہ کئی علاقوں میں شدید بارش کے باعث نالوں میں طغیانی آ گئی اور آمدورفت کے راستے بند ہو گئے ہیں ۔

مکران ،زیارت ،قلات ، قلعہ عبداللہ ،ہرنائی، سوراب، پنجگور، گوادر ،واشک سمیت کئی دیگر علاقوں میں رات گئے سے وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ قلعہ عبداللہ میں گزشتہ رات سے موسلادھار بارش کے باعث ندی نالے بپھر گئے ہیں ۔

ندی نالوں میں طغیانی آنے سے آرمبی، کاکوزئی توبہ اچکزئی سمیت دیگر علاقوں میں آمد و رفت کے راستے بند ہو گئے ہیں۔ قلعہ عبداللہ شہر کے قریب ماچکہ اور باغک ندی میں بھی طغیانی آگئی، وادی زیارت و ملحقہ علاقوں میں گزشتہ شام سے بارش کا سلسلہ جاری  ہے، جس کے باعث  سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

زیارت میں  موسلادھار بارش کے باعث بجلی اور گیس کی سپلائی مکمل معطل ہو گئی ہے۔ ماہ رمضان میں بجلی اور گیس کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے گھریلو صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ۔

1 year, 9 months ago

شام میں ایران کے اڈوں پر حملوں کا جواب دیا جائے گا، ایرانی قومی سلامتی کونسل ۔

تہران: خبر رساں ایجنسی ایران کے مطابق ایرانی قومی سلامتی کونسل  کے  ترجمان کیوان خسروی نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ شام میں ایران سے منسلک فوجی اڈوں پر حالیہ حملوں کا فوری جواب دیا جائے گا ۔

شام میں امریکہ اور ایران کی اتحادی ملیشیاؤں کے درمیان جھڑپوں میں 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ دونوں متحارب ملکوں کی اتحادی فوجوں کی ایک دوسرے کے ساتھ گزشتہ برسوں میں خونریز جھڑپیں ہیں ۔

ترجمان کیوان خسروی نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردی اور داعش سے نمٹنے کے لیے شامی حکومت کی درخواست پر بنائے گئے ٹھکانوں پر حملے کے کسی بھی بہانے کا فوری جواب دیا جائے گا ۔

ایران کا کہنا ہے کہ اس کی افواج اور اتحادی جنگجو دمشق کی درخواست پر شام میں موجود ہیں اور وہ امریکی افواج کو قابض سمجھتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے شام کے مشرقی علاقے میں ایران نواز تنصیبات پر فضائی حملے کیے ہیں۔
اس نے جمعرات کے روز ایک ڈرون حملے کے جواب میں فضائی بمباری کی تھی اس ڈرون حملے میں ایک امریکی ٹھیکیدار ہلاک اور پانچ امریکی فوجی زخمی ہوگئے تھے واشنگٹن کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایرانی ساختہ تھا ۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے جمعہ کے روز ایران کو خبردار کیا تھا کہ امریکیوں کے تحفظ کے لیے طاقت کے ساتھ کارروائی'کی جائے گی ۔

یاد رہے کہ ایران شام میں 12 سال سے جاری تنازع کے دوران میں صدر بشارالاسد کا بڑا حامی اور پشتی بان رہا ہے ۔

ایران کے آلہ کارمختلف ملیشیا گروپ ،جن میں لبنانی گروپ حزب اللہ اور تہران نواز عراقی گروہ شامل ہیں، شام کے مشرقی، جنوبی اور شمالی علاقوں اور دارالحکومت دمشق کے مضافات میں اپنا اثرورسوخ رکھتے ہیں۔

شام میں ایران کے بڑھتے ہوئے اس اثرورسوخ کے پیش نظر اسرائیل باقاعدگی سے شام میں اس کے اہداف پر فضائی حملے کرتا رہتا ہے لیکن امریکا شاذونادر ہی ایسے عناصر کے خلاف فضائی حملے کرتا ہے ۔

امرکہ ایران کے ڈرون پروگرام کے بارے میں بھی خطرے کی گھنٹی بجا رہا ہے۔ ایران یہ ڈرون روس کو مہیا کررہاہے اور یہ اس کی یوکرین کے خلاف جنگ میں کام آرہے ہیں ۔

1 year, 11 months ago
**سعودی عرب: مختلف جرائم میں ملوث …

سعودی عرب: مختلف جرائم میں ملوث 5 شہریوں کو گرفتار کرلیا ـ

ریاض: سعودی عرب میں الاحساء گورنریٹ پولیس نے مشرقی صوبے میں مختلف جرائم میں ملوث 5 شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

العیون شہر میں ایک آٹومیٹک ٹیلر مشین (اے ٹی ایم) کو اس کے مقام سے اکھاڑ کر لے جانے کی کوشش کی گئی۔ الاحساء گورنری میں 3 دکانوں کو لوٹنے اور ان سے رقم چوری کی گئی۔

دمام میں دو چوری شدہ گاڑیوں کو استعمال کیا گیا تھا پولیس نے کہا گرفتار افراد کو ضروری قانونی کاررروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ـ

1 year, 11 months ago

دوسری طرف ہم نے پاکستانی حکومت سے امارت اسلامیہ کی ثالثی میں تقریباً ایک سال تک مذاکرات جاری رکھے اور اس وقت سے لے کر آج تک ہم جنگ بندی پر قائم بھی ہیں البتہ پاکستانی سیکورٹی اداروں کی طرف سے جنگ بندی کی مکمل خلاف ورزیوں کیوجہ سے ہم نے اپنے مجاہدین کو جوابی اور انتقامی حملے کرنے کی اجازت دی ـ

آپ نے مفتی نورولی کا پیغام ملاحظہ کیا لیکن ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود اس پر تمام بڑی مذہبی تنظیمیں اور بڑے بڑے علمائے کرام یا مشائخ عظام خاموش ہیں، حالانکہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ان کے سوال سے قبل گزشتہ برسوں میں پاکستانی علمائے کرام دینی فرض ادا کرکے اس حوالے سے اگر مگر کے بغیر کھلے الفاظ میں رائے دے دیتے کہ تحریک طالبان پاکستان جو کچھ کررہی ہے وہ ازروئے شریعت ٹھیک ہے یا غلط لیکن بدقسمتی سے کچھ خاموش ہیں ـ

اب جب مفتی نورولی نے خود ان سے سوال کیا ہے تو تمام بڑی دینی جماعتوں کے سربراہوں خصوصاً مولانا فضل الرحمان، مولانا حامد الحق حقانی، مولانا تقی عثمانی اور اسی نوع کے دیگر علما کا فرض ہے کہ وہ بغیر کسی مصلحت اور خوف کے سوال کا جواب دیں۔

یہاں علمائے کرام سے مفتی نورولی نے صرف سوال نہیں پوچھا بلکہ ان سے باقاعدہ رہنمائی طلب کی ہے لیکن افسوس کہ چند غیر معروف اور سرکاری قسم کے علما کے سوا کسی نے لب کشائی نہیں کی لیکن دوسری طرف یہ لوگ اپنے آپ کو انبیا علیھم السلام کے ورثا اور حضرت امام ابوحنیفہ جیسی ہستیوں کے گدی نشین کہتے ہیں ـ

نوٹ
ٹرائبل نیوز ایک آزاد، خود مختار اور غیر جانب دار ادارہ ہے اس میں قارئین کے ساتھ سیاسی طور پر کسی بھی فریق کا نکتہ نظر شریک کیا جاتا ہے تاہم کسی کے ذاتی نکتہ نظر سے ٹرائبل نیوز کا متفق ہونا ضروری نہیں اگر آپ بھی اپنا موقف شائع کرنا چاھتے ہیں تو ہمارے ساتھ رابطہ رکھیں

1 year, 11 months ago
**ٹی ٹی پی کے امیر کا …

ٹی ٹی پی کے امیر کا پاکستانی علما سے سوال ـ

تحریر: سلیم صافی

1 year, 11 months ago

رات کے وقت پیغام بھیجنے کا مقصد یہ تھا کہ اس وقت وہ شاید سو رہا ہو اور مجھے ان سے براہ راست بات نا کرنی پڑے کیونکہ مجھ میں وہ ہمت نہیں تھی سوچا وہ پیغام پڑھ کر جواب دیں گے تو بعد میں دیکھ لوں گا ۔

صبح نماز کے بعد جب موبائل دیکھا تو ان کا جواب آیا تھا لکھا تھا کہ " پریشان نہ ہو سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا " اور پھر انہوں نے سب کچھ ٹھیک کر دیا میری ضروریات پورا کرنے کا مکمل انتظام کیا اور کہا تم ابھی بہت دور نکل گئے ہو مگر زندگی میں جب بھی میری ضرورت ہوگی میں تمہارے ساتھ ہوں ، اور جب تک وہ زندہ تھے انہوں نے ہمیشہ کی طرح اپنا وعدہ وفا کیا ، ہزاروں کلومیٹرز دور ہوکر بھی باقاعدگی سے ہمارا حال احوال پوچھتے اور ہماری مدد کو ہر وقت حاضر رہتے ۔

آج ہماری آزادی کا تیسرا سال پورا ہوا ، ان تین سالوں میں خالد خراسانی شھید رحمہ اللہ نے میرے ساتھ زندگی میں آگے بڑھنے میں جو مدد کی ہے اسے دیکھتے ہوئے اگر کہوں کہ ہماری خوشیاں، سکون اور آمن انہیں کے مرہون منت ہے تو مبالغہ نہ ہوگا ۔

آج خالد خراسانی شھید رحمہ اللہ کا ساتھ ہمارے ساتھ نہیں ہے مگر ان کے احسانات اور یادوں کے سہارے ہم اپنی زندگی آگے بڑھا رہے ہیں ، میں اپنے شہید دوست اور قائد سے یہی کہنا چاہوں گا کہ تم عظیم تھے ، تمہاری سوچ ، نظریہ اور عزم بہت مضبوط اور واضح تھا ، آپ کی شفت اور اخلاص نے ہمارے دل و دماغ میں گھر کر لیا ہے ہم تمہیں نہیں بھولیں گے ان شاءاللہ۔
یہاں میں  حامد آلہ آبادی صاحب کا یہ غزل ، شھید امیر محترم کے نام کروں گا کہ ۔

جذبات تیز رو ہیں کہ چشمے ابل پڑے
جب درد تھم سکا نہ تو آنسو نکل پڑے

دیوانے سے نہ کیجیئے دیوانگی کی بات
کیا جانے کیا زبان سے اس کی نکل پڑے

اے دل مزا تو جب ہے کہ ہر زخم کھا کے بھی
پیشانیٔ حیات پہ ہرگز نہ بل پڑے

تھیں رہ گزار زیست میں دشواریاں مگر
ہم رہروان شوق تھے گر کر سنبھل پڑے

حامدؔ ہم اپنی منزل گم نام کیا کہیں
اٹھے جدھر بھی پاؤں اسی سمت چل پڑے

حامد آلہ آبادی

پاکستان کی سیکیورٹی اداروں، فوج اور حکومت کی مختلف چالوں اور تدبیروں کے باوجود اللہ تعالی کی مدد سے میں آزاد اور مطمئن ہوں اور میرے متعلق جلد خوشخبری سنانے والے شاید بھول گئے ہیں کہ آج ہماری آزادی کی تیسری سالگرہ ہے ۔

نوٹ
ٹرائبل نیوز ایک آزاد، خود مختار اور غیر جانب دار ادارہ ہے اس میں قارئین کے ساتھ سیاسی طور پر کسی بھی فریق کا نکتہ نظر شریک کیا جاتا ہے تاہم کسی کے ذاتی نکتہ نظر سے ٹرائبل نیوز کا متفق ہونا ضروری نہیں اگر آپ بھی اپنا موقف شائع کرنا چاھتے ہیں تو ہمارے ساتھ رابطہ رکھیں ـ

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
https://t.me/TribalNewsUrdu1

Telegram

Tribal News URDU

خبروں اور تجزیوں کا آزاد ، خودمختار اور غیرجانب دار ادارہ

رات کے وقت پیغام بھیجنے کا مقصد یہ تھا کہ اس وقت وہ شاید سو رہا ہو اور مجھے ان …
We recommend to visit


‌بزرگ ترین‌ چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
‌‌
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot

Last updated 3 weeks ago

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated 1 year, 1 month ago

⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️

🔻Telegram🔻
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+


🔴 تبليغات بنرى
@Pink_Bad

🔴 تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad

Last updated 1 week, 4 days ago