Tribal News Urdu

Description
ٹرائبل نیوز اردو کا رسمی ٹیلیگرام بیک اپ چینل جوائن کیجئے ۔ شکریہ

ٹرائبل نیوز واٹس اپ چینل لنک ?
https://whatsapp.com/channel/0029VaMONpZ3wtb7BxImwZ2X
Advertising
We recommend to visit


‌بزرگ ترین‌ چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
‌‌
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot

Last updated 6 дней, 1 час назад

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated 1 год назад

⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️

?Telegram?
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+


? تبليغات بنرى
@Pink_Bad

? تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad

Last updated 2 месяца, 3 недели назад

3 months, 2 weeks ago
**بجلی کا بل زیادہ آنے پر …

بجلی کا بل زیادہ آنے پر سبزی فروش نے خودکشی کرلی ـ

بہاولنگر: بہاولنگر میں بجلی کا بل ہزاروں روپے آنے پر غریب سبزی فروش نے اپنی زندگی کا ہی خاتمہ کر لیا۔بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں پیش آنے افسوسناک واقعے پر متوفی کے والد نے پولسی کوبتایا کہ بجلی کا بل زیادہ آنے پر بیٹے نے خودکشی کر لی۔

والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹا سبزی کی ریڑھی لگاتا تھا، بجلی کا بل 17 ہزار روپے آنے پر دلبرداشتہ تھا۔
والد کا کہنا تھا بیٹے نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کی، کسی کے خلاف کارروائی نہیں چاہتے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں بجلی کے زیادہ بل آنے پر عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں اور اس معاملے پر جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں دھرنا بھی دیا تھا جس کا اختتام حکومت کے ساتھ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے کے معاہدے پر ہوا۔

https://t.me/TribalNewsUrdu2

3 months, 2 weeks ago

خیبر ایجنسی میں فوجی پوسٹ پر شدت پسندوں کا قبضہ، 19 اہلکار ہلاک و زخمی ـ

پشاور: (ٹرائبل نیوز) قبائلی ضلع خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر بڑا حملہ کیا ہے ـ

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں واقع پاک فوج کی آدمزئی زنگئ چیک پوسٹ پر طالبان جنگجوؤں نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا ـ علاقہ مکینوں کے مطابق جھڑپ انتہائی شدید تھی جس میں دونوں طرف سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ـ

مذکورہ جھڑپ پاک فوج کے چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے قبضے کے ساتھ اختتام کو پہنچا، جس میں 5 اہلکار ہلاک اور کیپٹن سمیت متعدد اہلکار زخمی ہوئے ـ

زخمیوں میں حوالدار وحید، نائیک اشفاق، لانس نائیک زوار حسین، لانس نائیک سید رسول، لانس نائیک احسان، لانس نائیک اجمل رضا، سہیل، ناصر حسین، عمر جان، عارف، اور سمیع شامل ہیں۔

خیال رہے کہ جھڑپ کے بعد چار اہلکار تاحال لاپتہ ہیں، جن کے بارے میں اب تک سیکیورٹی اداروں نے میڈیا کو یہ بات کنفرم نہیں کی کہ وہ گرفتار ہوچکے ہیں یا دوران جھڑپ فرار ہوگئے ہیں ـ

اس وقت علاقے میں فوج کیجانب سے طالبان کے تعاقب کیلئے بھاری نفری کے ساتھ سرچ آپریشن جاری ہے، جس میں اب تک کوئی گرفتاری یا جھڑپ سامنے نہیں آسکی ہے ۔

طالبان ذرائع کے مطابق مذکورہ حملہ حافظ گل بھادر گروپ اور (ٹی ٹی پی) نے مشترکہ طور پر کیا ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ شمالی وزیرستان اور ضلع بنوں کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ حافظ گل بھادر گروپ کے جنگجوؤں نے کسی دوسرے علاقے میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا ہے ۔

https://t.me/TribalNewsUrdu2

Telegram

Tribal News Urdu

ٹرائبل نیوز اردو کا رسمی ٹیلیگرام بیک اپ چینل جوائن کیجئے ۔ شکریہ ٹرائبل نیوز واٹس اپ چینل لنک ***👇*** https://whatsapp.com/channel/0029VaMONpZ3wtb7BxImwZ2X

**خیبر ایجنسی میں فوجی پوسٹ پر شدت پسندوں کا قبضہ، 19 اہلکار ہلاک و زخمی ـ**
5 months, 3 weeks ago
**سکھر میں مقامی صحافی حیدر مستوئی …

سکھر میں مقامی صحافی حیدر مستوئی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ـ

سکھر : مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک اور صحافی شدید زخمی ہوگئے ، ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا لگتا ہے، تاہم تفتیش ابھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق روہڑی کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے مقامی صحافی حیدر مستوئی شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے روہڑی سے ببرلو جاتے ہوئے ان پر فائرنگ کی۔

حیدر مستوئی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا لگتا ہے، تاہم تفتیش ابھی جاری ہے۔

ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ نے مقامی صحافی پر فائرنگ کے واقعےکا نوٹس لے لیا اور ایس ایس پی امجد شیخ کو واقعےکی تحقیقات اور ملوث ملزمان کی فوری گرفتار کا حکم دے دیا ہے۔

ڈی آئی جی سکھر کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے، واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔

https://t.me/TribalNewsUrdu2

5 months, 3 weeks ago

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ـ

کراچی: گرومندر کے قریب صبح سویرے کار میں سوار 5 بھائیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس میں دو بھائی جاں بحق دو شدید زخمی ہوئے جبکہ ایک خوش قسمتی سے محفوظ رہا ـ

تفصیلات کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے گرومندر کے علاقے میں سیاہ رنگ کی کار پر شدید فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں کار میں موجود دو سگے بھائی واجد اور شان شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دونوں بھائی چل بسے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ کار میں 5 بھائی سوار تھے جن میں سے 2 بھائی شدید زخمی ہوئے اور ایک خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ دشمنی کا نتیجہ ہے، جائے وقوعہ سے نائن ایم پستول کے 18 خول ملے ہیں جب کہ کار پر بھی لگ بھگ اتنی ہی گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی واجد اور شان لسبیلہ کے رہائشی تھے، جو کورٹ میں پیشی کے لئے جارہے تھے۔ تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

https://t.me/TribalNewsUrdu2

Telegram

Tribal News Urdu

ٹرائبل نیوز اردو کا رسمی ٹیلیگرام بیک اپ چینل جوائن کیجئے ۔ شکریہ ٹرائبل نیوز واٹس اپ چینل لنک ***👇*** https://whatsapp.com/channel/0029VaMONpZ3wtb7BxImwZ2X

**کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ـ**
5 months, 3 weeks ago
**کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ …

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ـ

6 months ago

ملک میں سیکیورٹی فورسز پر حملے، ہلاکتوں کی اطلاعات ـ

پشاور: (ٹرائبل نیوز) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملے ہوئے ہیں جس میں سیکیورٹی فورسز کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ـ

باجوڑ ایجنسی: باجوڑ ایجنسی کی دو مختلف تحصیلوں میں پاک فوج پر حملے ہوئے ہیں جہاں تحصیل ناوگئی میں مسلح افراد نے پاک فوج کی ایک گزرتی کانوائے کو گھات حملے کا نشانہ بنایا، جھڑپ کے دوران پاک فوج کے 3 نوجوان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ـ

اسیطرح تحصیل لوئی ماموند میں مسلح افراد نے پاک فوج کے ایک پوسٹ پر دھاوا بول دیا جس میں دونوں جانب شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، حملے میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ حملہ آور جائے وقوعہ سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے ـ

خیبر ایجنسی: خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں ایف سی کی پوسٹ میں موجود اہلکار نامعلوم سمت سے آئی گولی کا شکار ہوا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ـ

مذکورہ حملوں کی ذمہ داری سوشل میڈیا پر تحریک طالبان پاکستان سے منسلک کچھ اکاؤنٹ پر قبول کی ہے ـ

کیچ: ضلع کیچ میں مراستان کولواہ کے علاقے میں پہلے سے گھات میں بیٹھے مسلح افراد نے پاک فوج کے قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں 5 اہلکار موقع پر ہلاک اور کئی شدید زخمی ہوئے جبکہ کئی گاڑیاں بھی تخریب کا نشانہ بنی ـ

پنجگور: پنجگور میں مسلح افراد چتکان قلم چوک کے قریب پاک فوج کی پوسٹ پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس میں دو اہلکار شدید  زخمی ہوگئے ـ

مذکورہ بالا دونوں حملوں کی ذمہ داری بلوچ علحیدگی پسند تنظیم بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے اپنے اکاؤنٹ پر قبول کی ہے ـ

https://t.me/TribalNewsUrdu2

Telegram

Tribal News Urdu

ٹرائبل نیوز اردو کا رسمی ٹیلیگرام بیک اپ چینل جوائن کیجئے ۔ شکریہ ٹرائبل نیوز واٹس اپ چینل لنک ***👇*** https://whatsapp.com/channel/0029VaMONpZ3wtb7BxImwZ2X

**ملک میں سیکیورٹی فورسز پر حملے، ہلاکتوں کی اطلاعات ـ**
6 months ago
**ملک میں سیکیورٹی فورسز پر حملے، …

ملک میں سیکیورٹی فورسز پر حملے، ہلاکتوں کی اطلاعات ـ

6 months ago

اب تک 11 ہزار سے زائد سمز بلاک کی جا چکی ہیں، ترجمان ایف بی آر ـ

نان فائلرز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت اب تک 11 ہزار سے زائد سمز بلاک کی جاچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 22 مئی تک نان فائلر صارفین کے نام پر رجسٹرڈ ہزاروں سمز بلاک کردی گئی ہیں۔ ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے نان فائلرز کی 11 ہزار 252 سمز بند کیں۔

ایف بی آر نے ٹیلی کام کمپنیوں کو 30 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا بھیجا، روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں کو بھیجا جائے گا۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی جانب سے ساڑھے 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، ایف بی آر نے بلاک کی جانے والی سمز کی تفصیلات اس سے قبل بھی بتائی تھیں۔

نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کو پریشانی کا سامنا ہے، گزشتہ دنوں بھی 3 ہزار600 سے زیادہ سمز بلاک کی گئی تھیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ ایف بی آر یومیہ 5 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا پی ٹی اے کوفراہم کررہا ہے، لاکھوں نان فائلرز کی سمز بتدریج بلاک کی جائیں گی۔

https://t.me/TribalNewsUrdu2

Telegram

Tribal News Urdu

ٹرائبل نیوز اردو کا رسمی ٹیلیگرام بیک اپ چینل جوائن کیجئے ۔ شکریہ ٹرائبل نیوز واٹس اپ چینل لنک ***👇*** https://whatsapp.com/channel/0029VaMONpZ3wtb7BxImwZ2X

**اب تک 11 ہزار سے زائد سمز بلاک کی جا چکی ہیں، ترجمان ایف بی آر ـ**
6 months ago
**اب تک 11 ہزار سے زائد …

اب تک 11 ہزار سے زائد سمز بلاک کی جا چکی ہیں، ترجمان ایف بی آر ـ

We recommend to visit


‌بزرگ ترین‌ چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
‌‌
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot

Last updated 6 дней, 1 час назад

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated 1 год назад

⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️

?Telegram?
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+


? تبليغات بنرى
@Pink_Bad

? تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad

Last updated 2 месяца, 3 недели назад