علم وادب دیوبند

Description
اپنے اپنے چینل میں میں اس لنک کو سیر کریں اس کا بنانے کا مقصد اکابر علماء دیوبند علوم کو ہم کرنا ہے علم کو عام کرنا ہے

اپنے ساتھی دوستوں کو اس چینل سے جوڑے لنک کو شیئر کریں
https://t.me/IMOAdabdeband
Advertising
We recommend to visit


‌بزرگ ترین‌ چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
‌‌
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot

Last updated 3 weeks, 3 days ago

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated 1 year, 1 month ago

⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️

🔻Telegram🔻
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+


🔴 تبليغات بنرى
@Pink_Bad

🔴 تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad

Last updated 2 weeks ago

1 month, 3 weeks ago

اولاد کی تربیت تو روح نکلتے تک کرنی ہے
اللہ کا فرمان ہے:

اَمۡ كُنۡتُمۡ شُهَدَآءَ اِذۡ حَضَرَ يَعۡقُوۡبَ الۡمَوۡتُۙ اِذۡ قَالَ لِبَنِيۡهِ مَا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡۢ بَعۡدِىۡؕ۞{البقرة:133}
کیا تم اس وقت موجود تھے جب یعقوبؑ کوموت آئی جب انہوں نے اپنے بیٹوں سے کہا: میرے بعدتم کس کی عبادت کروگے؟؟

ذرا آیت کریمہ میں غور کریں
کہ یعقوب علیہ السلام بستر مرگ پر ہیں، اور ان کی اولاد جوان ہے، ان میں ایک نبی بھی ہیں (یوسف علیہ السلام) مگر اس حالت میں بھی اپنے بچوں کے دین وایمان کی فکر لگی تھی، وہ اپنے بچوں سے اس حال میں بھی پوچھ رہے ہیں کہ میرے بعد عبادت کس کی کروگے؟؟
لہذا اپنے بچوں کی، بچپن سے لے کر موت تک دین و عقیدہ کی فکر کریں،اور اچھی تربیت کریں!!!
ہمارے اشتہار شییر کیجیے اور انعام جیتنے کا موقع پائیے

محترم رفقاء!
ہمارے اشتہار کو آپ کے پاس موجود گروپس  میں شییر کر کے ہمارا تعاون کیجیے، ہم ممنون کرم ہونگے۔

اور اگر آپ شییر کریں تو اس کا اسکرین شاٹ ہمیں پرسنل پہ بھیجیں، اس سے خوشی میں اضافہ ہوتا ہے، اور اور ہماری کن علاقوں تک رسائی ہوئی ہے اس کے بارے میں معلومات بھی جمع ہوتی ہے۔

آل انڈیا اسٹور گروپ لنک ٹیلی گرام
https://t.me/AllIndiastore
اور جو لوگ بھی 10 ٹیلی گرام گروپ لنک میں شییر کر کے ہمیں اسکرین شاٹ بھیج ینگے، ہم ان کے درمیان قرعہ اندازی کر کے ایسے  لوگوں کو  ایک قلم نام لکھ کر بطور انعام بھیج ینگے۔ ان شاءاللہ۔

لنک گروپ ٹیلی گرام تشہیر
https://t.me/AllIndiastore

بسم اللہ الرحمن الرحیم
تھوڑا سا وقت نکال کر ضرور پڑھیں

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دیوبند و سہارنپور دینی علم و فکر کا مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی دین سے جڑی ضروریات  کے سامان کی بہت بڑی اور سستی منڈی بھی ہے ، یہاں نہ آسکنے   یا آ کر پڑھ کر چلے جانے والوں کو یہاں سے کپڑے عطر  ٹوپی دستی رومال کشمیری رومال وغیرہ  سامان منگوانےکی خواہش بھی رہتی ہے اور یہاں سے محبت و نسبت کا تقاضہ بھی۔۔۔۔
تو اب آپ ہم سے رابطہ کرکے دیوبند سہارنپور میں ملنے والے سارے سامان ہول سیل اور ریٹیلر  طور پر مناسب قیمت میں منگوا سکتے ہیں اور دوسری خدمات بھی حاصل کر سکتے ہیں  ۔۔
جیسے مہر والا پین لائٹ والا پین نائٹ لیمپ ٹمپریچر بوتل وغیرہ
تو دیر نہ کیجئے خود بھی ہمارے گروپ سے جڑے رہیں اور اپنے دوست احباب کو بھی یہ لنک شیئر کریں
خصوصا ان حضرات تک لنک کو ضرور پہنچائیں جو مدارس مساجد سے تعلق رکھتے ہیں تاکہ ان کو بہت ہی مناسب قیمت پر سامان مل سکے
فقط والسلام ۔۔۔محمد انتظار
رابطہ نمبر 9542374106

گروپ ٹیلی گرام لنک پر کلک کریں آل انڈیا اسٹور
https://t.me/AllIndiastore

1 month, 3 weeks ago
[#سلسلہ\_نمبر](?q=%23%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81_%D9%86%D9%85%D8%A8%D8%B1): 1730

#سلسلہ_نمبر: 1730

#سیدنا_عمر_بن_خطاب_رضی_اللہ_عنہ_بیت_اللہ_کا_طواف_کرتے_ہوئے_روتے_جاتے_اور_فرماتے!

اے اللہ! اگر تو نے ہم پر سختی اور گناہ لکھ دیا ہے، تو اسے مٹا کر سعادت اور مغفرت میں بدل دے، بیشک تو جو چاہے مٹا دے، اور جو چاہے باقی رکھے!

(تفسير الطبري : ٢٠٤٧٨)
https://t.me/IMOAdabdeband

1 month, 3 weeks ago
[#سلسلہ\_نمبر](?q=%23%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81_%D9%86%D9%85%D8%A8%D8%B1): 1729

#سلسلہ_نمبر: 1729

اے رات!

تو اس شخص کیلئے طویل ہوجا جو کم خوابی کی شکایت کرتا ھے، تو اس شخص کے لئے سلامتی سے پیش آ جو محبوب کے ہجر میں انگاروں کی طرح دہک رہا ھے!

(الداء والدواء : ٤٥۰)

https://t.me/IMOAdabdeband

5 months, 2 weeks ago

اٹھو کہ اب وقت قیام آیا

✍️: شکیل منصور القاسمی

خطرات کا احساس وشعور ہی افراد واقوام کو متحد ومجتمع کرتا ہے ، ماحول واطراف سے آنکھیں بند کرکے ، جہالت ، ظلمت ، ذلت، عزلت، نفرت، عداوت ، شقاوت ، ندامت ، خجالت ، پائمالی ، خستہ حالی ، زبوں حالی اور احساس کمتری کی زندگی بسر کرنے پر راضی ہوجانا ، گرد وپیش کی فضاء کو ہموار کرنے کی کوشش نہ کرنا “ جرم “ ہے اور مسائل کے حل کی راہ ڈھونڈنے کی کوششیں نہ کرنے والے قومی اور ملی مجرم ہیں ،ہندوستان کے حالات ماضی میں بھی خراب رہے ہیں ؛ لیکن 2014 میں سنگھ کے پرچارک ورضا کار نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد پورے ملک میں مسلم مخالفت اور اسلام دشمنی کی جو عمومی لہر چل پڑی ہے ، اسے باضابطہ نظریاتی شکل دے کرانتہائی منصوبہ بند طریقے سے ذرائع ابلاغ ، نصاب تعلیم ، فلمز اور دیگر منفی پڑاپیگنڈوں کے ذریعے سماج کے ہر طبقے کے رگ وپا میں رچا بسا دی گئی ہے ، اس مسموم فضا کی ہمواری اور ہندو انتہا پسندانہ سوچ کے پیچھے سینکڑوں متشدد تنظیموں کی قریب ایک صدی سے زیادہ کی بامقصد تنظیم، جدو جہد، بے دریغ تمام وسائل کا استعمال اور محنت کار فرما ہے۔ملک کی مسلم اقلیت کو اپنی تہذیبی شناخت مکمل طور پر ختم کر اکثریتی فرقے اور ہندوانہ کلچر میں ضم کردینے کے سارے جتن کئے جارہے ہیں ، ملک کا ایک جمہوری آئین ودستور ہونے کے باوجود منو سمرتی کی بنیاد پر ملک کو چلایا جارہا ہے ۔ جرمنی کے ہٹلر کی سفاکیت اور قتل عام کو یہاں کے نسل پرست ہندو آئیڈیل مانتے ہوئے اسے مسلمانوں پہ آزمانے کی کوششیں کررہے ہیں، آئین وقانون کے رکھوالے "سیاہ پوشوں" کے عدل کے ہتھوڑوں کے ذریعے رہ رہ کر جمہوریت کا گلا گھونٹا جارہا ہے ، مسلمانوں کا پورا وجود وتشخص مٹادینے کی باتیں ہونے لگی ہیں۔ سیاسی، سماجی، تعلیمی اور معاشی اعتبارسے منتشر ، ٹکڑوں اور ٹولیوں میں منقسم کمزور وجاں بلب قوم مسلم اس منظم وہمہ گیر فاسشٹ سازشوں کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہے ۔ کیا جوشیلی، جذباتی ، ہیجان انگیز تقریریں اور غیر ضروری مسائل میں آستین چڑھا کر میدانوں میں کود پڑنےاور طوفانِ "ہاؤ ہو" بپا کرنے سے مسائل حل ہونگے ؟ دبی، کچلی، پِسی، حالات سے دگر گوں، سسکتی اور کراہتی مسلم اقلیت کے مسائل کے لئے ایوان پارلیمنٹ میں مشترکہ ومتفقہ آواز اٹھانے والے آٹے میں نمک کے برابر ہیں، جو ہیں بھی وہ مسائل، مصلحتوں، اندیشہ ہائے دور دراز، خوف اور محبوب کے "زلف گرہ گیر" کے اسیر ہیں. حالات سے نمٹنے کے لئے کوئی منصوبہ بند لائحہ عمل اور پلان بالکل نہیں ہے، جلسے جلوس میں گلے پھاڑ پھاڑ کے لچھے دار بیانات سے نکل کر زمینی سطح پہ محنت کرنے اور جامع وہمہ گیر منصوبہ سازی اور ملک گیر انقلابی تحریک کا بالکل ہی فقدان ہے.
زمینی محنت، منظم پلاننگ اور باہم مربوط کوششیں فتح یابی میں مؤثر رول ادا کرتی ہیں ، خوش نما ودل فریب جذباتی نعروں ، محض دعائوں اور اوراد ووظائف سے سیاسی میدان نہیں مارے جاتے۔
مسلمانوں کو مایوسی کا شکار ہوکر حوصلہ شکستہ ہونے کی ضرورت تو نہیں ہے لیکن ماضی کی وثنی اور الحادی تحریکات کے برعکس موجودہ تحریک وثنیت کافی منصوبہ بند اور منظم ہے، خطرات کے بادل کافی گہرے ہیں، دفاعی طور پہ ہم خستہ اور زبوں حال ہیں، دشمنوں اور رہزنوں کی کمین گاہوں پر نظر رکھنے والے اولوالعزم "منزل آشنا" چوکنا، بابصیرت وباحوصلہ وباکردار ، عزم وہمت کے پیکر قائدین کی ضرورت ہے. جو پوری جواں مردی وپامردی کے ساتھ موجودہ سازشوں اور یورشوں کا رخ موڑ سکیں ۔
مذہبی منافرت کم کرنے اور اور آپسی محبت پروان چڑھانے کی کوششیں اور مذہبی رواداری کا فروغ یقیناً خوش آئند اور احسن اقدام ہے لیکن یہ سب کچھ اس طرح نہ ہو کہ "وحدت ادیان" یا "دین الٰہی" کی یاد پھر سے تازہ ہوجائے۔ تاریخ ایسی حماقتوں کو رد کرچکی ہے ، مذہبی شناخت اور اس کی امتیازی حیثیت باقی رکھتے ہوئے حکیمانہ اور مفاہمانہ کوششیں بروئے کار لائی جاسکتی ہیں ۔
سیاسی ، مسلکی ، ادارہ جاتی انتشار کا شکار منتشر قومیں اسی طرح قسطوں میں ماری جاتی ہیں ، اتنا سب کچھ ہونے کے باوجود بھی اس قوم کے افراد متحد ہونے کو تیار نہیں ہیں ، مذہبی رواداری کے دل رُبا وحسین عنوان پہ وحدتِ ادیان جیسی لایعنی اور تاریخ میں مسترد شدہ کوششوں کو پھر سے نئی جہت اور نئی شکل دی جارہی ہے ، ایمان ، عقیدہ ، علم ، عمل ، شعور ، ادراک ، غیرت ، حمیت اور خود داری میں ضعف ( جرم ضعیفی ) کا نتیجہ یہی ہونا ہے جو سامنے ہے :
تقدیر کے قاضی کا یہ فتویٰ ہے ازل سے
ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات

اے طائرِ لاہُوتی! اُس رزق سے موت اچھّی
جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی

شکیل منصور القاسمی
مركز البحوث الإسلامية العالمي
( 19؍رجب المرجب ، روز چہار شنبہ 1445ھ
31؍جنوری 2024ء)

5 months, 2 weeks ago

امام شاذ کونی رحمہ اللہ کی مغفرت (حیرت انگیز واقعہ)

حافظ شمس الدین سخاوی ؒ تحریر فرماتے ہیں کہ مشہور محدّث امام ابو ایّوب سلیمان بن داؤد ساذ کونی ؒ (متوفی ۲۳۴ھ) کو کسی نے ان کی وفات کے بعد خواب میں دیکھا اور پوچھا کہ:" اللہ تعالٰی نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟‌‌" انہوں نے جواب دیا کہ ‌‌"اللہ تعالٰی نے میری مغفرت فرمادی۔"پوچھا کہ‌‌‌‌"کس عمل کی بناپر؟"انہوں نے جواب میں فرمایا کہ:‌‌"ایک روز میں اصفہاؔن جا رہا تھا، راستہ میں زور کی بارش شروع ہوئی مجھے سب سے زیادہ فکر اس بات کی تھی کہ میرے ساتھ کچھ کتابیں ہیں، اگر وہ ضائع ہوگئیں تو میری ساری پونجی لٹ جائے گی، قریب میں کوئی ایسا سائبان یا چھت نہ تھی جس کے نیچے پناہ لی جا سکے، چنانچہ میں نے اپنے جسم کو دوہرا کرکے کتابوں پر سایہ کردیا، تاکہ وہ حتی الامکان بارش سے محفوظ رہیں، بارش ساری رات جاری رہی اور میں ساری رات اسی حالت میں بیٹھا رہا۔ صبح کے وقت بارش رکی اور میں سیدھا ہوا، اللہ تعالٰی نے اس عمل کی وجہ سے میری مغفرت فرما دی۔

(صفحات من صبر العلماء علی شدائد التحصیل، للشیخ عبدالفتاح ابی غدۃ ص ۷۶ بحوالہ فتح المغیث للسخاویؒ ص ۱۵۷)

7 months, 1 week ago
We recommend to visit


‌بزرگ ترین‌ چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
‌‌
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot

Last updated 3 weeks, 3 days ago

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated 1 year, 1 month ago

⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️

🔻Telegram🔻
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+


🔴 تبليغات بنرى
@Pink_Bad

🔴 تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad

Last updated 2 weeks ago