☀️آئیـں اپنی اصـلاح کریں☀️

Description
درس قرآن(تفسیر ابن کثیر)منتخب احادیثِ مبارکہ،اقوال السلف،علماء کرام کے اوڈیو،ویڈیو بیانات،فضائل اعمـال،ردِ الحـاد،تـزکیة النفـوس،قبر جنت و جہنم کا تذکرہ ،اصلاحی تحریریں وغیرہ کے موضاعات پر پوسٹیں ڈالی جائیں گی
رابطہ بوٹ
@islahchannelbot
Advertising
We recommend to visit


‌بزرگ ترین‌ چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
‌‌
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot

Last updated 2 days, 15 hours ago

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated 1 year ago

⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️

?Telegram?
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+


? تبليغات بنرى
@Pink_Bad

? تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad

Last updated 2 months, 3 weeks ago

1 year, 1 month ago

? - "تقویٰ کسے کہتے ہیں؟"

? أمير المؤمنين سيدنا عمر بن خطاب رضي الله عنه نے سيد القراء سيدنا أبي بن كعب رضي الله عنه سے تقوٰی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا :

? کیا آپ کو کبھی کانٹوں والے راستے پر چلنے کا اتفاق ہوا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ہاں۔

? تو پوچھا: آپ ایسے راستے پر چلتے ہوئے کیا کرتے ہیں؟ فرمایا : دامن کو سمیٹ لیتا ہوں اور کوشش کر کے احتیاط سے گزر جاتا ہوں۔

? ابی بن کعب رضي الله عنه نے فرمایا : بس ایسے ہی گناہوں سے بچنے کا نام تقویٰ ہے۔

? - (تفسير القرطبي : ١٦١/١، تفسير ابن كثير : ٢٥٥/١، الدر المنثور للسيوطي : ٥٧/١)
#فوائد #سلسلة_اقوال_السلف #تقوی

1 year, 1 month ago

? مغرب سے پہلے دو رکعت!

? نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مغرب کے فرض سے پہلے (سنت کی دو رکعتیں) پڑھا کرو۔ تیسری مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں فرمایا کہ جس کا جی چاہے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات پسند نہ تھی کہ لوگ اسے لازمی سمجھ بیٹھیں۔?
?«صحیح بخاری-1183»
#نماز

1 year, 1 month ago

‘‘دعا میں اپنی تقصیر و کوتاہی کا اعتراف‘‘

اللہ تعالی سے دعا کرتے وقت اپنی طرف ظلم و تقصیر کی نسبت اور بار گاہِ الہی میں اپنے آپ کو بطور مجرم و قصور وار پیش کرنا یقیناً دعا کی قبولیت کے اہم ترین اسباب میں سے ہے۔
✿⇚ سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے جب رسول اللہ ﷺ سے نماز میں پڑھنے کے لیے دعا سکھلانے کی درخواست کی تو آپ ﷺ نے انہیں یوں دعا بتائی :
«اَللّٰهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، فَاغْفِرْ لِي مَغْفِرَةً مِنْ عِنْدِكَ».
’’اے اللہ! میں نے اپنی جان پر بہت زیادہ ظلم کیے اور آپ کے سوا کوئی گناہوں کو معاف کرنے والا نہیں۔ مجھے اپنے پاس سے بھرپور مغفرت عطا فرمائیں۔‘‘
(صحیح بخاری : 6326، صحیح مسلم : 2705)
قرآن مجید میں بیان شدہ انبیاء کی دعاؤں پر غور کرنے سے بھی یہی چیز سامنے آتی ہے۔
✿⇚سیدنا آدم و حوا علیہما السلام نے دعا کی :
﴿رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ﴾.
’’اے ہمارے پروردگار! ہم نے اپنے آپ پر ظلم کیا اور اگر آپ نے ہمیں معاف نہ کیا اور ہم پر رحم نہ کیا تو ہم بہت نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوجائیں گے‘‘ (الأعراف : 23)
✿⇚موسی علیہ السلام یوں دعا کرتے ہیں :
﴿رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي﴾.
’’اے میرے رب! میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا ہے، مجھے معاف کر دیں۔‘‘ (القصص : 16)
✿⇚یونس علیہ السلام اندھیروں میں رب تعالی کو یوں پکارتے ہیں :
﴿لَا إِلَٰهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ﴾.
’’الہی! آپ کے سوا کوئی معبود نہیں، آپ پاک ہیں بیشک میں ہی ظلم کرنے والوں میں سے تھا۔‘‘(الانبیاء : 87)
✿⇚سیدنا خلیل اللہ ابراہیم علیہ السلام اپنی طرف خطأ و کوتاہی کی نسبت کرتے ہوئے فرماتے ہیں :
﴿وَالَّذِي أَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لِي خَطِيئَتِي يَوْمَ الدِّينِ﴾.
’’اور (وہ رب کہ) جس سے میں توقع رکھتا ہوں کہ قیامت کے دن میری خطائیں معاف کر دے گا۔‘‘ (الشعراء : 82)
✿⇚رسول اللہ ﷺ سے بھی اسی معنی کے قریب دعا ثابت ہے :
«اَللّٰهُمَّ أَنْتَ الْمَلِكُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ، ظَلَمْتُ نَفْسِي وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِي، فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي جَمِيعًا إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ».
’’اے اللہ ! آپ ہی بادشاہ ہیں آپ کے سوا کوئی بندگی کے لائق نہیں، آپ میرے رب ہیں اور میں آپ کا بندہ ہوں، میں نے اپنے اوپر ظلم کیا ہے اور اپنے گناہ کا اعتراف کرتا ہوں، میرے سارے گناہ معاف کر دیں کیونکہ آپ کے علاوہ گناہوں کو بخشنے والا کوئی نہیں ۔‘‘ (صحیح مسلم : 771)
اے ہمارے رب! ہم معترف ہیں کہ ہم نے اپنی جانوں پر بڑے ظلم کیے ہیں، اے ہمارے رب! ہمیں معاف فرما، ہماری کوتاہیوں اور خطاؤں سے درگزر فرما ۔ آمین ۔

(حافظ محمد طاھر)
#مسنون_دعائیں #اصلاحی_تحریریں

1 year, 1 month ago
1 year, 1 month ago
We recommend to visit


‌بزرگ ترین‌ چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
‌‌
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot

Last updated 2 days, 15 hours ago

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated 1 year ago

⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️

?Telegram?
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+


? تبليغات بنرى
@Pink_Bad

? تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad

Last updated 2 months, 3 weeks ago