?زندگی بدلنے والے اقوال زریں?

Description
اس راہ شوق میں ۔۔۔ میرے ناتجربہ شناس !

غیروں سے ڈر نہ ڈر مگر اپنوں سے احتیاط

https://t.me/zindgibadlnywalyaqwal
Advertising
We recommend to visit


‌بزرگ ترین‌ چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
‌‌
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot

Last updated 6 дней, 1 час назад

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated 1 год назад

⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️

?Telegram?
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+


? تبليغات بنرى
@Pink_Bad

? تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad

Last updated 2 месяца, 3 недели назад

1 month, 4 weeks ago

ہمارے بزرگ نیک ہونے کے باوجود اپنے اعمال کو چھپاتے اور کسی پر ظاہر نہ کرتے تھے اور ہم گناہ گار ہونے کے باوجود اس وقت تک چین نہیں لیتے جب تک لوگوں کو ہمارے نیک کام کا پتہ نہ چل جائے۔
سوشل میڈیا نے کام اور آسان بنا دیا ہے کتنے بی لوگ ایسے ہیں جو لوگوں کو دکھانے کی خاطر اپنے اعمال کا اجر گنوا بیٹھتے ہیں۔

1 month, 4 weeks ago

"کوئی نئی نویلی دلہن ایک انتہائی محبت کرنے والے شوہر کے سینے سے لگی کسی ایسے لڑکے کے لئے آنکھیں نم کئے بیٹھی ہے جو اس سے کبھی محبت کرتا ہی نہیں تھا.
کوئی باس انٹرویو لیتے ہوئے اس ذہین و فطین لڑکی کو صرف اس وجہ سے ریجیکٹ کر دیتا ہے کہ وہ اسے اس لڑکی کی ہم شکل دکھائی دیتی تھی جس نے اس سے بے وفائی کی تھی.
کوئی عورت اپنے بچے کو سکول چھوڑنے جاتے وقت بچوں کی بھیڑ میں اس بچے کی ایک جھلک دیکھنے رک جاتی ہے جس کے باپ نے کبھی اس کا چہرہ ہتھیلیوں میں بھر کر کہا تھا ہمارے بچے کی ناک تمہاری طرح ہوگی اور آنکھیں میری طرح.
کوئی انتہائی ذہین مرد صرف اس وجہ سے بیرون ملک جابستا ہے کہ اس کی وہ شوخ وشنگ کلاس فیلو اب اس کے شہر آبسی تھی جس سے شدید خواہش کے باوجود وہ کچھ کہہ نہیں پایا تھا.
آہ محبت...!! "تم سب کے لیے سرخ گلاب نہیں ہو

1 month, 4 weeks ago
پہلے کون تھی تم؟

پہلے کون تھی تم؟
پیر کی جوتی تھی تم
بوجھ تھی تم
ذلت کا باعث سمجھی جاتی تھی تم
زنده دفن ہوتی تھی تم
#بعد
کون ہو تم؟
سر کا تاج ہو تم
ذمہ داری ہو تم
عزت کا نشان ہو تم
محبت کی پہچان ہو تم
جنت کی سردار ہو تم
#آج
تم ماں ہو تو جنت
بیٹی ہو تو رحمت
بیوی ہو تو محبت
بہن ہو تو عزت
کس نے دیا یہ مقام؟
تمھارے رب نے
کس نے دلایا یہ مقام؟
تمھارے نبیﷺ نے
کس کے ذریعے؟ اسلام کے ذریعے
نہ تمھیں جہاد کا حکم
نہ تمھیں با جماعت نماز کا حکم
نہ تمھیں روزی کمانے کی فکر
#بس ایک حکم ہے تمھارے لیے؟
#كيا حكم ہے
با پردہ رہو
اپنے آپ کو ڈھانپ کے رکھو
تم قیمتی ہو
تم اللہ کی رحمت ہو
تم اسلام کی بیٹی ہو

4 months, 3 weeks ago

میں آپ کو بتلاؤں ، اِس راہ میں میری کامرانیوں کا راز کیا ہے؟ میں اپنے دل کو مرنے نہیں دیتا۔ کوئی حالت ہو ، کوئی جگہ ہو ، اس کی تڑپ دھیمی نہیں پڑے گی۔ میں جانتا ہوں کہ جہاں زندگی کی ساری رونقیں اسی میکدہ کے دم سے ہیں۔ یہ اجڑا ، اور ساری دنیا اجڑ گئی:

از صد سخنِ پیرم یک حرف مرا یادست
”عالم نه شود ویراں  نامیکده  آبادست!

باہر کے سارے ساز و سامان عشرت مجھ سے چھن جائیں لیکن جب تک یہ نہیں چھنتا ، میرے عیش و طرب کی سرمستیاں کون چھین سکتا ہے؟

[ غبارِ خاطر ، خط ۹ - ابوالکلام آزاد ]

4 months, 3 weeks ago

زندگی  یوں  بھی  کہاں سہل تھی اخترؔ
سب سے دشوار محبت سے سبکدوشی تھی
__اخترؔ عثمان

4 months, 3 weeks ago

**میں اپنے شہر میں تو اجنبی تھا،
میں اپنے گھر میں بھی اب اجنبی ہوں،

کہاں تک مجھ کو سلجھاتے رہو گے،
بہت الجھی ہوئی سی زندگی ہوں،

خبر جس کی نہیں باہر کسی کو،
میں تہ خانے کی ایسی روشنی ہوں،

تھکن سے چور تنہا سوچ میں گم،
میں پچھلی رات کی وہ چاندنی ہوں،

مرا یہ حشر بھی ہونا تھا اک دن،
کبھی اک چیخ تھا اب خامشی ہوں،

گزر کر نیک و بد کی ہر گلی سے،
سراپا آگہی ہوں گمرہی ہوں،

مرا یہ حزنیہ اس دور میں ہے،
سخن تو ہوں مگر ناگفتنی ہوں،

سلیمان اریب**

4 months, 4 weeks ago

اللّٰه قدم قدم پر آزماتے ہیں,, دل کا جائزہ لیتے ہیں، کیا واقعی میرا بندہ اپنے دعوے میں سچا ہے؟  کیا واقعی میرے بندے کو میرا دین ہی چاہیے یا دنیا کی چکاچوند اور سٹیٹس دیکھ کر میرا بندہ دین کو ڈیڈ لائن کر دیتا ہے؟ جنت کا راستہ قربانی مانگتا ہے،  چھری سب سے پہلے اپنی ہی خواہشات پر چلانی پڑتی ہے،? تبھی میں کہتی ہوں، ٹوٹے بغیر کچھ نہیں ملتا ! نہ اللّٰه !نہ اللّٰه کی محبت ! نہ ہی جنت !?*?*?**

4 months, 4 weeks ago

بہت سی بچیاں بہت سے ظلم فقط اسلیے بھی برداشت کر رہی ہوتی ہیں کہ اپنے حق کی بات کرنے کی پاداش میں انکی کردار کشی کی جائے گی ۔
اپنے کردار کو بچانے کی خاطر وہ خود قربان ہوجاتی ہیں
۔

4 months, 4 weeks ago

مال حرام سے قربانی کرنے اور کسی کے حلال مال سے قرض لیکر قربانی کرکے پھر حرام مال سے قرض کی ادائیگی کرنے میں کیا فرق ہے؟

سوال:
مفتی صاحب ! سنا ہے کہ حرام کمائی والے کو قربانی میں شریک نہیں کرنا چاہیے، ہاں ! اگر وہ کسی حلال آمدنی والے سے قرض لے کر شریک ہو جائے تو درست ہے۔
مفتی صاحب ! اس مسئلہ پر سوال یہ ہے کہ حرام کمائی والا قرض تو حرام کمائی سے ہی ادا کرے گا، یعنی دوسروں لفظوں میں کہا جائے، تو مطلب یہی ہوا کہ وہ حرام کمائی سے ہی قربانی ادا کررہا ہے، جبکہ حرام کمائی والے کو قربانی میں شریک کرنے سے منع کیا گیا ہے، حالانکہ اس صورت میں بھی تو شریک ہو رہا ہے۔ براہ کرم اس بارے میں تھوڑی سی وضاحت فر مادیں۔

جواب:
یہاں دو مسئلے الگ الگ ہیں٬ جنہیں سمجھنے کی ضرورت ہے:
پہلا مسئلہ یہ ہے کہ قربانی ایک عبادت ہے، جس میں حلال مال خرچ کرنا ضروری ہے٬ حرام مال پر جس طرح زکوۃ فرض نہیں ہوتی٬ اسی طرح اسے قربانی میں خرچ کرنا بھی جائز نہیں٬ البتہ اگر کوئی شخص کسی سے حلال مال قرض کے طور پر حاصل کرے٬ تو وہ رقم چونکہ حلال ہے٬ اس لئے اس سے قربانی جائز ہوجائے گی۔
دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ حرام مال سے قرض کی ادائیگی کرنا کیسا ہے؟ تو حرام مال کا حکم یہ ہے کہ اسے اصل مالک تک پہنچادیا جائے٬ لیکن اگر مالک معلوم نہ ہو تو اسے بلا نیت ثواب صدقہ کرنا ضروری ہے٬ لہذا حرام مال سے کوئی لین دین یا قرض کی ادائیگی کرنا جائز نہیں٬ لیکن اگر کسی نے اس طرح ادائیگی کردی٬ تو یہ عمل اگرچہ جائز نہیں٬ لیکن اس کی وجہ سے قرض کے طور پر لی گئی حلال رقم حرام نہیں ہو جائے گی٬ بلکہ وہ حلال ہی رہے گی۔
خلاصہ یہ ہے کہ کسی کے حلال مال سے اگر قرض لے کر قربانی کی جائے٬ تو وہ رقم چونکہ حلال ہے٬ اس لئے قربانی درست ہوجائے گی٬ بعد میں اگر حرام آمدنی سے قرض کی ادائیگی کی جائے، تو اگرچہ یہ عمل جائز نہیں٬ لیکن محض اس عمل کی وجہ سے حلال طریقے سے حاصل کی گئی رقم (جو قرض لی گئی تھی)، حرام نہیں ہوگی٬ لہذا قرض کے طور پر لی گئی حلال رقم سے قربانی کرنا درست ہے٬ اور بعد میں حرام آمدنی سے قرض ادا کرنے کی وجہ سے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ قرض کے ذریعے جو حلال رقم لی گئی تھی، وہ بھی حرام ہوجائے گی٬ بلکہ وہ رقم حلال ہی رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (باب البیع الفاسد، 300/7، ط: زکریا)
"الحرام ینتقل ای تنتقل حرمتہ وان تداولتہ الایدی وتبدلت الاملاک .... والحاصل ان علم ارباب الاموال وجب ردہ علیہم والافان علم عین الحرام لایحل لہ ویتصدق بہ بنیۃ صاحبہ"

الھندیۃ: (کتاب الکراہیۃ، الباب الثانی عشر فی الہدایا و الضیافات)
"آکل الربا وکاسب الحرام اھدی الیہ اواضافہ وغالب مالہ حرام لایقبل ولایاکل وان کان غالب مالہ حلالاً لابأس بقبول ہدیتہ والاکل منہا"

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

7 months, 1 week ago

احترام کرنا تربیت ہوتی ہے کمزوری نہیں
اور معذرت کرنا اخلاق ہوتا ہےذلت نہیں

We recommend to visit


‌بزرگ ترین‌ چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
‌‌
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot

Last updated 6 дней, 1 час назад

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated 1 год назад

⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️

?Telegram?
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+


? تبليغات بنرى
@Pink_Bad

? تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad

Last updated 2 месяца, 3 недели назад