نظامِ اسلام بمقابلہ نظامِ باطلہ

Description
مولانا محمد یوسف لدھیانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جمہوریت دورِ جدید کا صنم اکبر ہے۔
Advertising
We recommend to visit


‌بزرگ ترین‌ چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
‌‌
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot

Last updated 2 weeks, 5 days ago

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated 1 year, 1 month ago

⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️

🔻Telegram🔻
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+


🔴 تبليغات بنرى
@Pink_Bad

🔴 تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad

Last updated 1 week, 2 days ago

11 months, 2 weeks ago

رسول اللّٰه ﷺ سے اس چیز کے بارے میں سوال کیا گیا جو لوگوں کو بکثرت جنت میں داخل کرے گی تو آپؐ نے فرمایا: اللّٰه کا ڈر اور اچھے اخلاق۔ پھر آپؐ سے اس چیز کے بارے میں سوال کیا گیا جو لوگوں کو بکثرت جہنم میں داخل کرے گی تو آپؐ نے فرمایا: زبان اور شرمگاہ۔ [جامع ترمذی # 2004]

11 months, 2 weeks ago
11 months, 2 weeks ago

پرویز مشرف کے دؤرِ حکومت سے لیکر سبھی سِوِل اور عسکری قیادتوں کا مقصد پاکستان کو سیکولرازم اور لادینیت سے قریب کرنا رہا ہے اور آئندہ اقتدار کی لالچی سیاسی پارٹیاں بھی سیکولر منشور کا راگ الاپ کر اپنے مغربی آقاؤں کو منانے کی دوڑ میں لگی ہوئی ہیں۔

ایک جانب اربابِ اقتدار ریاستی جبر کے ذریعے عوام کو اس امر پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ مسلمانان عالم اور بالخصوص پاکستانی مسلمان شرعی طریقۂ فکر، جس کو وہ تنگ نظری اور انتہا پسندی قرا دیتے ہیں، کو ترک کردیں؛ دنیا میں ترقی و خوشحالی کو مقصودِ حیات قرار دیتے ہوئے فقط اسی کے لیے کوشش کی جائے؛ مذہب کو ایک روایت کے طور پر برقرار رکھا جائے اور جہادی فکر کے تابع کسی نظام کی تبدیلی یا اسلامی انقلاب کی فکر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے۔ دوسری جانب منافقین کا ٹولا جو دانشور اور اعتدال پسند مفکرین کہلاتے ہیں اور میڈیا اسلام مخالف فکری بنیادوں پر مذکورہ نتائج کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔

عیسائیت آج جس حالت میں موجود ہے وہ فقط چند رسوم و عقائد سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ سیاست و معیشت کے میدان میں اس کے پاس کچھ علیحدہ بات کہنے کے لیے نہیں ہے سوائے اس کے کہ وہ رائج و موجودہ افکار کو قبول کرلے۔ عیسائی اقدار کے معاملہ میں بھی نئی تہذیب کی برتری بالکل واضح ہے۔ شرم و حیا، تقویٰ و احسان، ایثار و قربانی، آخرت سے محبت، دنیا پرستی و امارت کو حقارت کی نگاہ سے دیکھنا اور اس نوع کے دیگر اوصاف تمام معاشروں سے بتدریج فارغ ہوتے چلے گئے۔ نتیجتاً ایک نئے طرز کے معاشرے وجود میں آگئے جو قرونِ وسطیٰ کے مذہبی معاشروں کی بالکل ضد تھے جیسا کہ سطور بالا میں عرض کیا جاچکا ہے کہ یہ تبدیلی آناً فاناً نہیں بلکہ صدیوں میں وقوع پذیر ہوئی۔ اسلام کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا جا رہا ہے، اس کو دین اور نظام کے مقام و مرتبہ سے ہٹا کر عام مذہب کی حیثیت دے دی گئی ہے۔

یورپ میں ردِ عیسائیت کی تحریکوں کی شروع میں یہ ہمت نہیں تھی کہ وہ عیسائیت کا براہ راست انکار کر سکیں۔ ان تحریکوں نے ابتداً جس چیز کا انکار کیا وہ عیسائیت کی اجتماعی تعبیر تھی اور اس کے علی الرغم ایسی لبرل تعبیر پیش کی گئی جس کے نتیجے میں عیسائیت خدا کی مرضی اور منشا معلوم کرنے کا ذریعہ نہ رہی بلکہ افراد اور اقوام کی خواہشات کے حصول کے ذریعہ بن گئی۔ عیسائیت کی اس لبرل تعلیم کو "تحریکِ اصلاح" کا نام دیا گیا۔

"تحریکِ اصلاح" بظاہر کلیسا کو خرابیوں سے پاک کرنے کی ایک تحریک تھی، جس نے عام عیسائی کو کلیسائی پادریوں کے تسلط سے آزاد کرایا تھا۔ لیکن جو صورتحال سامنے آئی وہ کچھ اس نوعیت کی تھی کہ کہ انجیل مقدس کو سمجھنے کے لیے کلیسا کا اجماع، روایات اور ادارے ضروری نہیں ہیں بلکہ ہر شخص اور ہر گروہ اور قوم اپنی خواہش اور عقل کے مطابق انجیل کی تعبیر کر سکتے ہیں اور پھر یوں ہوا کہ دو سو سال کے اندر اس بات کے امکانات پیدا ہو گئے کہ عیسائیت کا رد کیا جاسکے۔ انسان کو عقل پرستی کی راہ سجھائی گئی اور عقل نے انجیل کی جگہ لے لی۔ روز مرہ سے لے کر معیشت و سیاست میں کلامِ الٰہی کے بجائے عقلِ انسانی نے یہ ذمہ داری سنبھال لی۔

عیسائیت کا جو حشر یورپ میں کیا گیا اب وہی حال دین اسلام کا بھی کیا جا رہا ہے کہ اس کے قوانین و اصول کو سیاست، معیشت اور معاشرت سے بے دخل کردینے کا مشن چلایا جا رہا ہے۔

11 months, 2 weeks ago
11 months, 3 weeks ago

'مصنوعی ذہانت' یعنی Artificial Intelligence (AI) کے متعلق معلوماتی وڈیوز اردو زبان میں:-

مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) حقیقت اور غیر حقیقی دنیا کے فرق کو مٹادے گی۔ مصنوعی چہرہ، مصنوعی آواز، مصنوعی تصاویر یہاں تک مصنوعی وڈیوز تک بن کر سامنے آ رہی ہیں جن کو جھٹلانا قریب قریب ناممکن سا ہوتا ہے۔ یعنی یہ ایک حیرت انگیز ذریعہ اور بہت بڑا فتنہ ہے غلط معلومات کو حقیقت بنا کر پیش کرنے کا۔

مصنوعی ذہانت (AI) کے tools (آلات) چیٹ کرنے (Chat GPT) یا تصاویر بنانے (AI Image Generator) کیلئے ہرگز استعمال نہ کریں، کیونکہ یہ دجالی ذرائع ہیں جو جھانکنے والے کو اپنے سراب کے اندر پھنسا لیں گے اور نہ جانے کب ان کی لت پڑ جائے کہ پھر چھوڑنا یا اس فریبی بھنور سے باہر نکلنا مشکل ہوجائے۔ مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کو استعمال کرنے کا مطلب اپنا ڈیٹا اس دجالی ہتھیار کے ساتھ بانٹنا ہے اور جتنا ڈیٹا لوگ مصنوعی ذہانت (AI) کے ساتھ بانٹتے جائیں گے یہ اتنا ہی زیادہ طاقتور اور خطرناک بنتا چلا جائے گا۔

We recommend to visit


‌بزرگ ترین‌ چنل کارتووووون و انیمهه 😍
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
‌‌
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot

Last updated 2 weeks, 5 days ago

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated 1 year, 1 month ago

⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️

🔻Telegram🔻
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+


🔴 تبليغات بنرى
@Pink_Bad

🔴 تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad

Last updated 1 week, 2 days ago