نیو ز pk

Description
پاکستان اور دنیا بھر کے تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لئے، ہمارا چینل جوائن کریں اور شیئر کریں!
We recommend to visit


‌بزرگ ترین‌ چنل کارتووووون و انیمهه ?
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
‌‌
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot

Last updated 1 month, 3 weeks ago

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated 1 year, 2 months ago

⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️

?Telegram?
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+


? تبليغات بنرى
@Pink_Bad

? تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad

Last updated 1 month, 1 week ago

2 days, 16 hours ago

شام
جولانی" کو دھمکی کے ساتھ داعش کا نیا پیغام: ہم دمشق کو آزاد کرائیں گے!

داعش کے دہشت گردوں نے ایک نئی ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مسلح باغیوں سے دمشق کو واپس لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اور مکمل اسلامی قوانین نافذ کرینگے ۔
https://t.me/Public_N_channel2

2 days, 20 hours ago
پاکستان

پاکستان

#خیبرپختونخوا
جمیعت کے ایک مقامی رہنما قاضی ظاہر احمد ، کو ملک کے شمال مغرب میں صوبہ پختونکوا کے دارالحکومت پشاور میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔
متوفی کے بھتیجے کے مطابق ، اسے رات کے وقت گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا
https://t.me/u_pk_news
ملکی و عالمی خبروں کیلئے چینل کو جوائن کریں اور دوستوں سے شیئر کریں

3 days, 18 hours ago

خضدار دھماکا: ایم آئی کے دو ہلاک اہلکاروں کی شناخت ہوگئے

آج صبح بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک بس کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔

دھماکا خضدار شہر سے اندازاً 60 کلومیٹر دور کھوڑی کے مقام پر پیش آیا۔ دھماکے سے متاثر ہونے والی بس خضدار سے براستہ ونگُو راولپنڈی جارہی تھی۔

ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر دشتی کے مطابق کھوڑی کے علاقے میں دھماکہ خیز مواد روڈ کنارے کھڑی ایک آلٹو کار میں تھا جو کہ اس وقت پھٹ گیا جب مسافر بس وہاں سے گزررہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے سے آلٹو کار مکمل تباہ ہوگئی جبکہ دھماکے کی زد میں آنے سے بس بھی متاثر ہوئی۔

باوثوق ذرائع نے دی بلوچستان پوسٹ کو بتایا کہ دھماکے میں نشانہ بننے والی بس میں تمام فوجی اہلکار سوار تھے۔

دھماکے کے نتیجے میں ہلاک اہلکاروں میں پاکستان فوج کے ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کے دو اہلکاروں کی شناخت نائک شیراز اور سسٹم آپریٹر احمد رضا کے ناموں سے ہوئی ہے۔

زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا جبکہ جانی نقصانات کے حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔
https://t.me/newzpk

1 week, 1 day ago

15 سالوں میں بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں 3374 افراد جاں بحق ہوئے

دہشت گردی میں نقصانات سب سے زیادہ 2016_17 جبکہ جون 2023 سے دسمبر 2024 میں ہوئے

بلوچستان میں پچھلے پندرہ برسوں کے دوران دہشت گردی کے واقعات  میں جان بحق ،زخمیوں  اور املاک کے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں

بلوچستان حکومت نے ان واقعات کے متاثرین کو مالی معاونت کی صورت میں 6 ارب 88کروڑ روپے سے زائد کی  ادائیگی کی ،

پچھلے ڈیڈھ سال کے دوران 1 ارب سے زائد رقم مالی معاوضے کی صورت میں ادا کی گئی ہے،

بلوچستان حکومت نے 2010 میں دہشت گردی کا شکار افراد اور املاک  کے نقصانات کا ازالہ کا فیصلہ کیا ،،،

محکمہ داخلہ بلوچستان کی دستاویز کے مطابق مالی سال 2010-11سے لیکر اب تک دہشت گردی کے واقعات میں جان بحق افراد،سرکاری ملازمین کے لواحقین ،زخمیوں اور املاک کے نقصان کے ازالے کی مد میں 6 ارب ،88کروڑ 42لاکھ نو ہزار  روپے کی رقم  معاوضے کے طور پر ادا کی ،،

جس میں جان بحق ہونے والے  3374 افراد اور سرکاری ملازمین کے قانونی لواحقین کو  پانچ ارب 32کروڑ 43لاکھ روپے ادا کئے گئے ،،

3952زخمیوں کو  ایک ارب  پانچ کروڑ ،66لاکھ  روپے کی مالی معاونت کی گئی ،،،

700سے زائد املاک  کے نقصانات کے ازالے  کیلئے 50کروڑ ،72لاکھ 42ہزار  739روپے دئیےگئے ،،،،

،،بلوچستان حکومت کو مالی سال 2016-17میں سب سے زیادہ ایک ارب 18کروڑ  روپے  اور جون 2023سے دسمبر 2024کے دوران ایک ارب تین کروڑ روپے  مالی معاونت کی صورت میں ادا کرنے پڑے

1 week, 1 day ago

بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال کشیدہ، مختلف اضلاع میں آپریشنز اور حملے

بلوچستان: تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں اور مسلح حملوں کے واقعات سامنے آئے ہیں، جن میں قلات، تربت اور ڈھاڈر شامل ہیں۔ قلات میں فوجی آپریشن کے دوران فورسز نے اسکول میں کیمپ قائم کرلیا ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں بھی کشیدگی کی اطلاعات ہیں ۔

ضلع قلات کے نواحی علاقے نیچارہ اور گردونواح میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کا آغاز کیا ہے، جس میں فورسز کی بھاری نفری شامل ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق، نیچارہ کے ایک اسکول کو عارضی کیمپ میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جہاں فوجی اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود ہے اور اسکول پر مورچے قائم کر دیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فورسز نے چیڑخمب کے علاقے میں بھی پیش قدمی کی ہے، تاہم سرکاری سطح پر اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے ۔

علاقے میں جاری فوجی آپریشن کے باعث مواصلاتی نظام معطل ہے، جس کے باعث اطلاعات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، پولیس کے مطابق مقتول محمد عارف ولد محمد عمر، جو پنجگور کا رہائشی تھا، مغرب کے وقت اپنی موٹرسائیکل پر آپسر جا رہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے ۔

جبکہ ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں مسلح افراد نے لیویز فورس کی چوکی پر دھاوا بول کر اسے اپنے قبضے میں لے لیا، ذرائع کے مطابق صبری کے مقام پر حملہ آوروں نے لیویز اہلکاروں کو حراست میں لے کر ان کے ہتھیار اور دیگر سامان ضبط کر لیا، بعد ازاں مسلح افراد اہلکاروں کو رہا کرکے نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے ۔

حملوں کی ذمہ داری فوری طور پر کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر اکثر حملوں کی ذمہ داریاں بلوچستان میں سرگرم بلوچ علحیدگی پسند تنظیمیں قبول کررہی ہیں ۔

بلوچستان میں حالیہ دنوں میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں اور مسلح حملے ایک تشویشناک صورتحال کی نشاندہی کرتے ہیں۔ فورسز کی کارروائیوں کے باوجود، مختلف اضلاع میں مسلح گروپوں کی سرگرمیاں جاری ہیں، جو خطے میں امن و امان کی صورتحال کو پیچیدہ بنا رہی ہیں ۔

1 week, 1 day ago

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے، متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ـ

پشاور: خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز پر مختلف حملوں میں متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں ـ

تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں گزشتہ شب طالبان نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر لیزر گن، راکٹس اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ـ

شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ کے علاقے تپی فوجی مورچوں پر اسنائپر اور جی ایل حملے کیے گئے جن میں ایک کیمرہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ اہلکاروں کے جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں ـ

ادھر بنوں کے علاقے بکا خیل میں سی پیک روڈ پر فورسز کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا جس میں ایک اہلکار اسنائپر حملے میں مارا گیا جبکہ دیگر جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں ـ

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے۔

جبکہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں ایک پل کے اوپر فورسز کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے بعد کمک کے طور پر مزید فوجی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تاہم حملہ آوروں نے ان پر بھی حملہ کیا جھڑپ میں متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے اور طالبان کے ایک جنگجو کے بھی مارے جانے کی اطلاعات ہیں ۔ اسی طرح ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں گریڈ پوسٹ پر اسنائپر حملے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا ۔

مذکورہ حملوں کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے اپنے غیر رسمی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر قبول کی ہے ۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے قبائلی اور بندوبستی اضلاع سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں خاص طور پر ضلع ژوب اور دیگر سرحدی علاقوں میں فورسز کو مسلسل حملوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں سیکیورٹی چیلنجز میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

2 months, 3 weeks ago

بل پاس ہونے کے بعد کئی حکومتی ارکانِ اسمبلی سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کسی بھی بات کا جواب نہیں دیا۔
ایک حکومتی رکن نے تو نام ظاہر نہ کرنے کے شرط پر صرف اتنا کہا کہ “کیا بات کریں جو کارنامہ ہم نے کیا ہے اس پر بات کریں؟”

2 months, 3 weeks ago

پاکستان: آرمی چیف کی مدتِ ملازمت پانچ سال کرنے سمیت چھ بل پارلیمان سے منظور

پاکستان کی پارلیمان نے آرمی چیف اور دیگر سروسز چیف کی مدتِ ملازمت پانچ سال کرنے اور سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 کرنے سمیت چھ بلز کثرتِ رائے سے منظور کر لیے ہیں۔ اپوزیشن ارکان نے اس دوران شدید احتجاج کرتے ہوئے بلز کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
پیر کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں حکومت نے برق رفتاری کے ساتھ چھ ترمیمی بلز منظور کرائے۔
ان بلوں کی منظوری کے لیے حکومت کو سادہ اکثریت کی ضرورت تھی اور اس کے لیے ‘یس’ اور ‘نو’ کے ذریعے فیصلہ کیا جاسکتا تھا۔
اپوزیشن نے اس دوران بھرپور شور شرابہ کیا جس کی وجہ سے اسپیکر ایاز صادق رسمی طور پر ‘یس’ اور ‘نو’ کا پوچھتے رہے۔ لیکن تمام بلوں کی تمام شقوں کو منظور کر لیا گیا۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد سے قبل وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک وزیرِ قانون کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی جس کو کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔
عام ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک منظور ہونے کے بعد وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کا بل پیش کیا جس کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 تک کر دی جائے گی۔
اس کے بعد سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ایوان میں پیش کیا گیا۔ اس سے قبل یہ آرڈیننس تھا جو اب قومی اسمبلی میں منظوری کے بعد ایکٹ بن سکے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد نو سے بڑھا کر 12 کرنے کا بل بھی پیش کیا گیا۔
بل پیش کرنے کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کی تاہم اس دوران وفاقی وزیر قانون نے بل کے نکات سے ایوان کو آگاہ کیا اور کہا کہ سپریم کورٹ میں ہزاروں کی تعداد میں مقدمات زیرِ التوا ہیں۔ جس کی بنیاد پر ججز کی تعداد بڑھانا ضروری ہے۔
اسی کے ساتھ وزیرِ قانون نے اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش کیا اور بتایا کہ ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد نو سے بڑھا کر 12 کی جا رہی ہے۔
سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ترمیمی بل 2024 اور ہائی کورٹس کی ججز بڑھانے سے متعلق تینوں بل بھی پارلیمان سے کثرتِ رائے سے منظور کر لیے گئے۔
تینوں سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھانے کے لیے ترامیم
وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے پیش کیے گئے پاکستان آرمی ایکٹ 1952، پاکستان نیول ایکٹ 1961 اور پاکستان ایئر فورس ایکٹ 1953 میں ترمیم کے بل بھی منظور کر لیے گئے۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کیے جانے والے ان بلوں کے مطابق تمام سروسز چیفس کی مدت ملازمت پانچ سال کرنے کا بل کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔
پاکستان فوج میں جنرل کی ریٹائرمنٹ کے قواعد کا اطلاق آرمی چیف پر نہیں ہو گا۔ تعیناتی، دوبارہ تعیناتی یا ایکسٹینشن کی صورت میں آرمی چیف بطور جنرل کام کرتا رہے گا۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ترمیمی بل کا مسودہ
ترمیمی بل میں لکھا گیا ہے کہ اگر ممکن ہو تو آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت آئینی بینچ کے دیے گئے فیصلے کے خلاف لارجر آئینی بینچ میں 30 روز میں اپیل ہو سکے گی۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل کا اطلاق 26 ویں آئینی ترمیم سے پہلے لاگو ہو گا۔
ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون میں سات اے اور سات بی کی شقوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ہر کیس اپیل کو فرسٹ ان فرسٹ آؤٹ کی بنیاد پر سنا جائے گا۔
قانون میں نئی شق سات بی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ بل میں لکھا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ہر مقدمے، معاملے یا اپیل کی سماعت ریکارڈ ہوگی اور باضابطہ نقل بھی تیار کی جائے گی۔
ریکارڈنگ اور نقول عوام کے لیے دستیاب ہوں گی۔ پچاس روپے فی صفحہ فیس کی رقم ادائیگی پر عدالتی کارروائی کی تصدیق شدہ کاپی عدالتی کارروائی کے لیے استعمال ہو سکے گی۔
اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی
ایوان میں بل پیش کیے جانے کے موقع پر قومی اسمبلی میں بھرپور ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی اور پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے تمام کارروائی کے دوران شور مچایا اور بل کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر، وزیر قانون اور وزیر دفاع کی طرف پھینکیں۔
اس دوران پی ٹی آئی کے بعض ارکان کا حکومتی ارکان سے تصادم بھی ہونے کے قریب تھا لیکن بعض ارکان نے ان کے درمیان بیچ بچاؤ کرا دیا۔
اس ہنگامہ آرائی کے دوران سارجنٹ ایٹ آرمز بھی اسپیکر کے قریب موجود رہے۔
اسپیکر ایاز صادق شروع میں اپوزیشن ارکان کو چپ رہنے کا کہتے رہے اور بارہا کہا کہ حکومتی وزرا کو بات کرنے دی جائے تو انہیں بھی موقع ملے گا۔ لیکن اس کے بعد انہوں نے بھی بلز کو پاس کرنے پر زور دیا اور تمام بلز منظور کر لیے گئے۔

2 months, 3 weeks ago

بلوچستان میں1لاکھ 50ہزار سے زائد ملازمین کا تعلق دیگر صوبوں سے ہے جو 80 ارب سالانہ اپنے صوبے منتقل کرتے ہیں.

اور بلوچستان کے %80نوجوان بےروزگار ہیں.

3 months ago

اسرائیل: اگر بشار الاسد ایران اور حزب اللہ کی حمایت کرتے ہیں تو ہم اسے گرا دیں گے

ایرانی اخبار نے لکھاہے:

اسرائیلی آئی 24 نیوز نیٹ ورک نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے بشار الاسد کو ایران کی حمایت بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔

اس رپورٹ کے مطابق اسد کے نام ایک پیغام میں اسرائیلی حکومت نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے ایران اور حزب اللہ کی حمایت جاری رکھی تو وہ شام کی حکومت کا تختہ الٹ دے گا

We recommend to visit


‌بزرگ ترین‌ چنل کارتووووون و انیمهه ?
هر کارتونی بخوای اینجا دارهههه :)))))
‌‌
راه ارتباطی ما: @WatchCarton_bot

Last updated 1 month, 3 weeks ago

وانهُ لجهادٍ نصراً او إستشهاد✌️

Last updated 1 year, 2 months ago

⚫️ Collection of MTProto Proxies ⚫️

?Telegram?
Desktop v1.2.18+
macOS v3.8.3+
Android v4.8.8+
X Android v0.20.10.931+
iOS v4.8.2+
X iOS v5.0.3+


? تبليغات بنرى
@Pink_Bad

? تبلیغات اسپانسری
@Pink_Pad

Last updated 1 month, 1 week ago