Dr. Ajmal Manzoor?

Description
فہم سلف کی روشنی میں کتاب وسنت پر عمل پیرا ہونے والا سلفی چینل ہے
We recommend to visit

Last updated 3 weeks, 4 days ago

ھەوالی پەروەردەی شاری کرکوک
https://instagram.com/kirkuk_star_

Last updated 6 days, 19 hours ago

Last updated 2 weeks, 1 day ago

1 month, 1 week ago
Dr. Ajmal Manzoor?
1 month, 1 week ago

صوبائی جمعیت ممبئی کا دورۂ علمیہ

علمی مجالس زندہ قوموں کی ضرورت ہیں،کسی مجلس میں علماء کا اجتماع ایک ایساسنگم ہے جہاں علم،تجربہ،تحقیق،معرفت،رہنمائی ایک ساتھ جمع ہوجاتی ہیں،جہاں افادہ اور استفادہ کا چلن ہوتا ہے وہاں علمی مناسبات بیدار مغز شخصیات کی ترجیح ہوتی ہیں،سلف اس روایت کے پاسدار تھے،بالخصوص اکابر علماء کی رفاقت کے چند لمحے بھی ان کے نزدیک درہم و دینار سے زیادہ قیمتی ہوتے تھے،ان کے گداز صحبتوں کی خنک چھاؤں میں انہیں روحانی سکون ملا کرتا تھا،ان کے علمی حلقوں میں علوم و فنون کی جوئے رواں بہتی تھی،ان کی مجالس میں ہزاروں کی تعداد میں علم کے جویا شریک ہوتے تھے،امام بخاری رحمہ اللہ کی مجلس میں میلوں سفر طے کرکے علم کے شائقین آیا کرتے تھے،امام شافعی امام مالک کی مجلس کی زینت اور امام احمد بن‌حنبل امام شافعی کے درس حدیث میں شریک ہوتے تھے،قلوب نکھرتے اور اذہان نتھرتے تھے،علوم کا ساکن‌ دریا ٹھاٹھیں مارتا تھا،حرم پاک میں‌ آج بھی شیوخ کے علمی حلقوں میں علماء کثیر تعداد میں ہوتے ہیں،صوبائی جمعیت اہلحدیث ممبئی کا دورۂ تدریبیہ اسی علمی روایت کا تسلسل ہے جو زمین پر علمی ستاروں کا ایک کہکشاں سجا دیتا ہے،علم و تحقیق کے شناور حکمت و دانائی کے موتی رولتے ہیں،"صراط مستقیم کانفرنس" کے ساتھ نصف یوم کی یہ تربیتی مجلس ایک پورے علمی نصاب پر مشتمل ہے بالخصوص منہج سلف پر اس کے چمکتے دمکتے موضوعات اس مجلس کی قدر و قیمت کو دوبالا کردیتے ہیں۔تفصیل اشتہار میں دیکھی جاسکتی ہے۔???

1 month, 1 week ago
**حذيفة بن اليمان رضی اللہ عنه …

**حذيفة بن اليمان رضی اللہ عنه فرماتے ہیں:

ایسا زمانہ آئے گا کہ تین چیزیں نادر الوجود ہوں گی:

1- ایسا مخلص دوست اور بھائی جس کی ہم نشینی اور رفاقت باعث انس و سکون ہو.

2- حلال روزی.

3- سنت پر عمل کرنا.

[مكارم الأخلاق للخرائطي (246/1)]**https://www.facebook.com/share/p/2SimYPqyvzjncnPB/?mibextid=wwXIfr

1 month, 1 week ago
*****✍?***️ مسلمان‌ ہوکر عقیدہ و عمل …

*✍?*️ مسلمان‌ ہوکر عقیدہ و عمل میں صحیح راہ پر نہ ہونا ساحل پر کھڑے ہو کر پیاسا رہنے جیسا ہے۔

✍?️ جو لوگ دین کو ہلکے میں لیتے ہیں اور دین کے معاملے میں تساہل برتتے ہیں،

✍?️ گرد و پیش میں نظر آنے والے لگے بندھے طریقوں پر جم جانے کو کافی سمجھ لیتے ہیں

✍?️ ان کا دینی شعور اور فکری آگہی ظاہری اور سطحی معیار کا ہوتا ہے،

✍?️ دل میں اٹھنے والے سوالات کو دل میں دبا دیتے ہیں،روح پر چبھنے والے شک کے کانٹوں پر دھیان نہیں دیتے۔

✍?️ ابرہیم علیہ السّلام کی طرح ستارے کے بعد چاند اور چاند کے بعد سورج اور سورج کے بعد حقیقی رب تک رد و قبول کا سفر طے نہیں کرتے،جامد ذہنوں پر فکر کی ضرب نہیں لگاتے۔

✍?️ سچی جستجو کے رخ پر ایک دو قدم چلنا بغاوت خیال کرتے ہیں،وہ کبھی دین کی صحیح راہ تک نہیں پہونچ سکتے۔

✍?️ مناہج کثیرہ میں منہج حق کی یافت ایک خاص کیفیت اور ٹھہراؤ کا نام ہے جس کے بعد ضمیر خود حق کی شہادت دیتا ہے،

✍?️ جب فکری سفر اس مقام پر قدم‌ رکھتا ہے جہاں روح میں یقین کا سرور اور دل میں اطمینان کی ٹھنڈک اترنے لگے،

✍?️ جہاں آپ کو دل میں اٹھنے والے سوالات کے جواب ملنے لگیں،آپ کے باطن سے یہ صدا اٹھے کہ "ان ھذا لھو حق الیقین"۔۔۔۔تب سمجھ لیں کہ آپ حق کی پناہ میں آچکے ہیں۔تلاش حق کا سفر تمام‌ ہوچکا ہے۔

✍?️ "صراط مستقیم"پر آپ کے قدم پڑچکے ہیں۔یہ سعادت ان کو ملتی ہے جو تلاش حق کا جوکھم اٹھاتے اور قبول حق کی قیمت چکانے کا جگر رکھتے ہیں۔**https://www.facebook.com/share/p/1Dm46kEZqCBAdhz8/?mibextid=wwXIfr

1 month, 1 week ago
**شيخ الإسلام ابن تيمية رحمه الله …

شيخ الإسلام ابن تيمية رحمه الله خواج وغیرہ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: عام طور پر جتنے بھی فتنوں کا ظہور ہوتا ہے اس کا دو بنیادی سبب ہے:
1 - کم علمی و جہالت.
2 - بے صبری و جلد بازی.
[المستدرک علی مجموع الفتاوی (5/ 127)]

https://www.facebook.com/share/p/DkbjkxwS7TvYwsun/?mibextid=wwXIfr

1 month, 1 week ago

*?* شیخ محمد امان الجامی - رحمہ اللہ - نے فرمایا:

✍?️ شرک سے حفاظت عزیز ہے لیکن اس کا ادراک وہی لوگ کر سکتے ہیں جو توحید کی حقیقت اور شرک کی حقیقت کو جانتے ہیں۔

?️ [[شرح قرة عيون الموحدين الشريط (١٠ الشرح ٢)]**.

1 month, 2 weeks ago
*****?*** شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ …

*?* شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ نے کہا:

✍?️عثمانی حکومت یعنی ترکوں کے پاس خرافات اور مزاروں کی بھرمار تھی،

✍?️ ان کے یہاں تصوف اور بدعات کا جھمیلا تھا؛

✍?️ اسی لیے انہیں ڈر ہوا کہ کہیں شیخ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کی دعوت ان کے ملکوں تک نہ پہنچ جائے؛

✍?️ اسی لیے انہوں نے سعودی حکومت سے جنگ کیا۔

? (الإجابات الفاصلہ، ص 39)**

1 month, 2 weeks ago

*?* شیخ ابن باز رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں:

✍️ توحید ہی اصل دین ہے اور اسی پر ملت اسلامیہ کی بنیاد ہے،

✍️ یہ سب سے عظیم اور افضل عمل ہے یہ سارے اعمال کی اساس ہے،

✍️ بغیر توحید کے کوئی بھی نیک عمل مقبول نہیں ہے،

✍️ جس عمل میں توحید خالص نہیں ہو وہ عمل باطل اور مردود ہے یعنی کوئی بھی نیک عمل اسی وقت قابل قبول ہے جب توحید اور عقیدہ درست ہو،

✍️ اگر عقیدہ توحید درست نہیں ہے تو پھر چاہے کتنا ہی نیک عمل کیوں نہ کر لیا جائے وہ قابل قبول نہیں ہے۔

? ("کتاب التوحید" کے درس کے دوران شیخ ابن باز رحمہ اللہ تعالی کا قول)

✍️ اردو مفہوم: عابد جمال الدین سلفی**

1 month, 3 weeks ago

*?* فہم سلف کی ضرورت و اہمیت

✍️ نصوصِ شریعت کے فہمِ صحیح کے لزوم پر عمل کرنا ضروری ہے؛ کیونکہ شر و برائی اور نقصان نیز افتراق وانحراف کا بنیادی سبب نصوص کا صحیح فہم حاصل نہ کرنا ہے۔

✍️ اور نصوص شریعت کا صحیح فہم سلف صالحین کے پاس ہے اور یہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین ہیں جنہوں نے بلا واسطہ نصوصِ شریعت کا فہم شارع اسلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حاصل کیا ہے،

?? سو لازم ہے کہ ہم شریعت اسلامیہ کو اسی طرح سمجھیں جیسا کہ صحابہ کرام نے سمجھا ہے، اور انہیں کے فہم کی روشنی میں اسکی طرف دعوت بھی دیں،

? شیخ الاسلام رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

✍️ ''اکثر بدعات کے وجود کا سبب یہی تھا کہ لوگوں نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام کو صرف اپنے ہی دعووں پر محمول کرنا شروع کردیا کہ یہ ان کے دعوے پر دلالت کرتا ہے، حالانکہ بات یہ نہ تھی۔''
? (مجموع الفتاوی : 7/ 116**)۔

1 month, 3 weeks ago
We recommend to visit

Last updated 3 weeks, 4 days ago

ھەوالی پەروەردەی شاری کرکوک
https://instagram.com/kirkuk_star_

Last updated 6 days, 19 hours ago

Last updated 2 weeks, 1 day ago